واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سچ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-11, 01:26 PM   #1
سچ
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 06-11-11, 01:26 PM

بولنا ہر ایک کاحق ہے کوئی کسی کو بولنے سے نہیں روک سکتا جو بولے نہ ہم اسے گونگا کہتے ہیں اور جو اپنا حق لینے کے لے نہ بولے تو ہم اسپر غصے ہوکر کہتے ہیں بول اب کیوں نہیں بولتا گونگا ہو گیا ہے تو زبان نہیں ہے منہ میں بول ،،،..،گھر اور باہر جب بھی کوئی نصیحت کرتا ہے اسکی نصیحت میں سچ بولنے کا حکم غالب ہوتا ہے مگر سیانے کہتے ہیں سچ کڑوا ہوتا ہے مگر یہاں سچ سننے کےلے کون تیار ہے فلسفے کے پروفیسر کالج سے باہر نکلے طالب علم نے انہیں روک کر کہاسر آپ نے ہیٹ الٹا پہن رکھا ہے پیچھے کا حصہ آگے ہے پروفیسر غصے سے بولےتم پاگل ہوتمھیں کیا خبر میں کس جانب جانے والا ہوں آگے کی جانب یا پیچھے کی جانب بے چارے نے کہا تو سچ تھا مگر فلسفی کے فلسفے کے سامنے سچ دھرے کا دھرا رہ گیا انسان کے ہر قول اور عمل کی درستگی کی بنیاد یہ ہے کہ اس کے لیے اس کادل اور اسکی زبان باہم ایک دوسرے سے مطابق اور ہم آہنگ ہوں اسی کانام سچ ہے زبان کی سچائی دل کی سچائی
عمل کی سچائی جب ان تینوں میں کوئی مسلمان کامل ہو تو وہی صادق کہلاتا ہےسچ برداشت ہر کوئی نہیں کرتاجیسے ایک زمیندار جوکہ شاعر بھی تھا اپنے مزارع کے ساتھ کھیتوں کی جانب جارہا تھا
وہ مزارع سے کہنے لگا کیا تمہیں شاعری میں رغبت ہے
مزارع نےکہا جناب رغبت ہے
اس پہ زمیندار نے کہاایک مصرع میرے ذہن میں ہےلیکن جب تک دوسرا ذہن میں نہیں آتا سناوں گا نہیں
مزارع بولا جناب سنادیجے شاید میں آپکی کچھ مدد کر سکوں
زمیندار نے کہا پہلا مصرع یوں ہے
میں دل بیچتا ہوں میں جاں بیچتا ہوں میں سارا جہاں بیچتا ہوں،،،،،،،، مزارع نے اسی وقت کہا
میں مج بیچتا ہوں میں گاں بیچتا ہوں میں چوہدری کا مکاں بیچتا ہوں
مصرع مکمل ہوا اور بے چارے مزارع کی پٹائی ہو گئی شاید اسنے کوئی سچ بولدیا تھا
ایک افسر نے ایک سپاہی سے کہا او کتے سپاہی نے کہا سر اگر ہم کتے ہیں تو آپ کتوں کے افسر ہیں بات کہ تو دی مگر بعد میں جو ہوا وہ اللہ جانے اللہ خود سچا ہے ومن اصدق من اللہ قیلا، سورۃ نساء آیت 122 اور کون ہے اللہ سے زیادہ سچا بات میں اللہ سچا ہےاور اللہ کو سچ ہی پسند ہے یہ ہی وجہ ہے خدا کی خوشنودی والی جنت جن کو ملے گی ان میں وہ بھی ہوں گے جو دنیا میں دوسری صفتوں کے ساتھ سچائی والی صفت سے متصف ہوں گے

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 148
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-11-11), احمد نذیر (06-11-11), بنت حوا (06-11-11)
جواب

Tags
ہوتا, کوئی, کالج, گئی, پاگل, پسند, وقت, مکمل, مسلمان, مطابق, اللہ, انسان, بے, جانے, حکم, حصہ, خود, خبر, خدا, دنیا, شاعری, علم, غالب, غصے, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger