واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سیالکوٹ: قتل کے چشم دید گواہ!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-08-10, 10:23 AM   #1
سیالکوٹ: قتل کے چشم دید گواہ!
shafresha shafresha آف لائن ہے 24-08-10, 10:23 AM

سیالکوٹ میں دو نوجوان بھائیوں کی بھرے مجمع میں ہلاکت کی فوٹیج تیار کرنے والے کیمرہ مین بلال خان سے میں نے پوچھا کہ کیا ہلاکت کی فلم بندی ان دونوں لڑکوں کی جان بچانےسے اہم تھی؟

جواب ملا کہ’میں کر بھی کیا سکتا تھا‘۔

ٹی وی نیوز ون کے کیمرہ مین بلال خان کوئی پون گھنٹہ تک اس ہلاکت کی فلم بندی کرتے رہے تھے۔ یہ ویڈیو فوٹیج ہلکے پھلکے سنسر کے ساتھ ٹی وی چینلوں پر نشر ہوئی اور اب یو ٹیوب پر بلا سنسر تمام تر المناکی لیے موجود ہے۔

بلال خان چھ برس سے صحافت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ یہ بعض لوگوں کا یہ گمان ہے کہ صحافی کی سوچ خبر سے آگے نہیں جاسکتی اور اسے مرتے ہوئے انسان کو بچانے سے زیادہ اس کی فوٹو بنانے کی فکر ہوتی ہے۔

ہم زیادہ سے زیادہ حکومتی انتظامیہ کو فون کر کے لڑکوں کی مدد کے لیے بلا سکتے تھے لیکن جب حکومت پولیس کی شکل میں خود موجود تھی اور وہ لوگ موجود ہونے کے باوجود تشدد نہیں روک رہے تھے تو ہم کس کو فون کر کے بلاتے؟

اگرچہ ایسا تاثر کلی طور پر درست نہیں ہے لیکن بلال خان کے بارے میں بھی میڈیا میں یہ سوال اٹھائے گئے ہیں۔

میں نے بھی ان سے پوچھا کہ وہ پون گھنٹے تک لڑکوں کے مرنے کے ’تماشے‘ کی فلم بندی کرتے رہے انہیں بچانے کے لیے کوشش کیوں نہیں کی؟ وہ خود سے نہ روکتے لیکن کم از کم فون پر اطلاعات دے کر تو ان کا بچاؤ کرسکتے تھے؟

بلال خان نے جواب دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ حکومتی انتظامیہ کو فون کر کے لڑکوں کی مدد کے لیے بلا سکتے تھے لیکن جب حکومت پولیس کی شکل میں خود موجود تھی اور وہ لوگ موجود ہونے کے باوجود تشدد نہیں روک رہے تھے تو وہ کس کو فون کر کے بلاتے؟

بلال خان کے نزدیک فون کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا تھا اس لیے وہ فلم بندی میں مصروف رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی کوئی آسان کام نہیں تھا۔ انہیں تشدد اور دھکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ خود پولیس اہلکار انہیں دھکے دیتے اور بار بار فلم بندی سے روکتے رہے لیکن چونکہ سب کی توجہ کا اصل مرکز لڑکوں پر ہونے والا تشدد تھا اس لیے وہ تمام تر دھکوں کے باوجود ہینڈی کیم (کیمرے) سے بیس سے پچیس منٹ کی فوٹیج بنانے میں کامیاب ہوئے۔

کافی لوگوں نے ہمیں روکا، تشدد کیا، دھکے دیئے لیکن یہ میرا فرض تھا کہ میں اگر موقع پر موجود ہوں تو اس ظلم کی فلم بندی کروں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہت دباؤ ڈالا گیا اور بعد میں جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فوٹیج ضائع کرنے کا بھی کہا گیا لیکن بلال خان کے بقول انہوں نے جان پر کھیل کر فوٹیج بنائی تھی اور وہ اسے نشر ہونےسے کیسے روک لیتے۔

’وہاں موجود پولیس والے اپنا فرض پورا نہیں کررہے تھے اگر میں بھی اپنے فرض سے غلفت برتتا تو اس ظلم کو سامنے کس طرح لایا جاسکتا تھا۔‘

بلال خان کے علاوہ دنیا ٹی وی چینل کے کیمرہ مین رپورٹر حافظ عمران بھی وہاں موجود تھے اور بلال خان کے بقول انہوں نے بھی عکس بند کی تھی لیکن بعد میں دونوں نے اپنی اپنی فوٹیج کو ملاکر ایڈیٹ کیا اور اپنے اپنے ٹی وی چینلوں کو جاری کردی۔

گوجرانوالہ ریجن میں ایسی درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جن پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگا اور ایسے متعدد واقعات ہوئے جہاں لاشوں کو سرعام بازاروں میں پھرایا گیا اور ان کی نمائش کرتے ہوئے پولیس افسروں نے لاؤڈ سپیکر پرعبرت حاصل کرنے کی نصیحتیں کیں

بلال خان نے بتایا کہ جب وہ پہنچے تو ابھی دونوں لڑکے زندہ ہی تھے ان کے بقول چھوٹا لڑکا حافظ منیب تو تین چار منٹ کے اندر ہی مر چکا تھا جبکہ دوسرا پون گھنٹے تک زندہ رہا حتی کہ جب اسے الٹا لٹکایاگیا تو وہ تب بھی زندہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سترہ برس کا لڑکاخاموشی سے مار برداشت کرتا رہا لیکن اس کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔ بلال خان کے بقول اس نے الٹے لٹکنے کےدوران دم توڑا تھا اور بعد میں جب پولیس کے اعلیٰ افسروں کے آنے کے بعد ان کی لاشیں اتاری گئیں تو تب بھی ان کی بے حرمتی کی گئی اور لاشوں کو سہارا دیئے بغیر رسیاں کاٹ دی گئیں۔

مبصرین کا کہناہے کہ بات یہ نہیں کہ لڑکے ڈکیتی کرنے آئے تھے یا یہ کرکٹ کھیلنے کےدوران جھگڑا ہوا اصل بات یہ ہے گوجرانوالہ ریجن کی پولیس ملزموں کو سرعام سزادینے پر یقین رکھتی ہے۔

گوجرانوالہ ریجن میں ایسی درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جن پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگا اور ایسے متعدد واقعات ہوئے جہاں لاشوں کو سرعام بازاروں میں پھرایا گیا اور ان کی نمائش کرتے ہوئے پولیس افسروں نے لاؤڈ سپیکر پرعبرت حاصل کرنے کی نصیحتیں کیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بلال خان کی بنائی ویڈیو پر شدید عوامی ردعمل نے حکومت کو کسی حد تک جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

گوجرانوالہ ریجن میں گزشتہ دو ڈھائی برس کےدوران ہونے والے اس طرح کے درجنوں واقعات میڈیا پر رپورٹ ہوتے رہے لیکن وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت کے کان پر جوں رینگی۔

اس بحث سے قطع نظر کہ اس ویڈیو کوکس حد تک سنسر کرنے کے بعد جاری کیا جاتا اس بات سے کسی کو اختلاف نہیں ہے کہ اس فوٹیج کے منظر عام پر آنے کےبعد ہی لڑکوں کو ہلاک کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوسکا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بلال خان کی بنائی ویڈیو پر شدید عوامی ردعمل نے حکومت کو کسی حد تک جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

نتیجے میں ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی’ بڑھکوں‘ اور انکوائریاں بٹھانے کے علاوہ عملی اقدام یہ کہ حسب روایت نچلے درجے کے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیاگیا۔ان سے بڑے درجے کے ضلعی پولیس آفیسر کو معطل کیا اور ریجنل پولیس افسر کو ایک عہدے سے ہٹا کر دوسرا عہدہ دیدیا گیا۔

بی بی سی اُردو
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 551
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
sahj (24-08-10), فاروق سرورخان (24-08-10), کنعان (24-08-10), یاسر عمران مرزا (24-08-10), ناصحی (24-08-10), محمد عاصم (25-08-10), مرزا عامر (24-08-10), ziamurtaza (24-08-10), ایس اے نقوی (24-08-10), اویسی (24-08-10), احمد بلال (24-08-10), سحر (24-08-10), عبدالقدوس (24-08-10), عبداللہ آدم (24-08-10), عبداللہ حیدر (24-08-10), عدنان دانی (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 10:42 AM   #2
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), فاروق سرورخان (24-08-10), احمد بلال (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 11:26 AM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ اس ظلم کا علم لوگوں کو اس ویڈیو کی وجہ سے ہی ہوا ۔
یہ ویڈیو نا ہوتی تو لوگوں کے لیے یہ عام سی خبر ہوتی ۔
اور ایک بلال اتنے لوگوں‌کو روک بھی نہیں سکتا تھا ۔
ہاں پورا پورا مجمع ان پر حملہ کرتا تو اس مجمع کو ظلم کرنے سے روکا جاسکتا تھا ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
sahj (24-08-10), shafresha (24-08-10), فاروق سرورخان (24-08-10), کنعان (24-08-10), یاسر عمران مرزا (24-08-10), محمد عاصم (25-08-10), مرزا عامر (24-08-10), اویسی (24-08-10), عبداللہ آدم (24-08-10), عدنان دانی (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 01:01 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بلال نے اپنا فرض‌بخوبی ادا کیا۔ ایک بلال اتنے لوگوں کو نہیں‌ روک سکتا تھا لیکن آج یہی بلال سارے پاکستان کو روکنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

طالبانی نکتہ نظر کہ برسر عام تشدد سے جرائم کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ اللہ تعالی کی حکمت کو چیلنج ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر جرم کی سزا برسرعام اللہ تعالی کی حکمت میں موجود ہوتی۔ کیا یہ طالبانی ظالمانی نظریات کےلوگ اللہ تعالی سے بڑھ کر حکیم ہیں۔ کہ ----- بناء‌ جرم -- کی سزا --- بر سر عام قتل ؟؟

جو عہدیدار اس معصوم قتل میں نظر آرہے ہیں۔ وہی اس پولیس مقابلہ میں بھی ہیں۔ ایک ہی کردار ایک ہی جرم ۔ ماورائے عدالت قتل۔

YouTube - Police Encounter Gujranwala

ماورائے عدالت قتل پر پولیس پر گل پاشی۔ عوام کی خبط عقل کا ثبوت۔
YouTube - Asif Wadu & Kala Gujrra Police Encounter Dead Bodies on Road in Gujranwala

پولیس مقابلہ۔ بغٍور دیکھئے۔ وہی پولیس کے عہدیدار۔ یہ ان کا اپنا کالا قانون ہے۔ کہ صرف شبہ ہو تو مار ڈالو۔ لاشوں کا کتوں‌گدھوں کی طرح‌ برتاؤ کرو۔ پھر تقریری مقابلہ کرو
YouTube - Kamoke News Police Encounter

برسر عام باندھ کر پٹائی ۔ ماورائے عدالت سزا؟
YouTube - Pakistan Police By Ahsan Kanjoo

ماورائے عدالت ۔ بر سر عام سزا۔۔۔ پاکستان کے کون سے قانون کی اطاعت؟
YouTube - Pakistan Police Justice on ROAD

برسرعام حساب کتاب برابر۔
YouTube - Lahore Sabzazar Police SHO beating & torturing young man in Public

بر سر عام خاتون کی پٹائی، کیا آپ اپنی، اپنے ماں‌باپ ، بھائی بہنوں‌کی بر سرعام قانون شکن پٹائی کے لئے تیار ہیں؟
YouTube - women geting police sticks where is the world ?

جو تلوار سے جیتے ہیں، وہ تلوار سے مرتے ہیں۔
YouTube - Pakistani Police constable get harshly beaten in front of the camera

ماورائے عدالت قتل ، پھر اس کی تشہیر
YouTube - Gujranwala Police Kills Criminalas Video

ان ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار --- شہباز شریف؟؟؟؟‌ پنچاب کا ظالمان طالبان وزیر اعلی؟؟؟
YouTube - 1/8 Shehbaz Sharif extrajudicial killings - Mar 9, 2009

مصنوعی ماورائے عدالت قتل؟
YouTube - Fake Police encounter in Pakistan

اشتہاری مجرم، میاں‌ شہباز شریف۔ ماورائے عدالت قتل کے طالبانی طریقہ کا حامی۔؟؟؟
YouTube - Most wanted killer Shahbaz Sharif PMLN : A special report

طالبانی ظالمانی نظریات کا حامل اور پنجاب کا وزیر اعلی؟؟؟؟؟‌ ماورائے عدالت قتل کا مجرم ، قاتلوں کا حکمران ، قاتل۔
YouTube - Shehbaz Sharif extrajudicial killings (Update 3) - May 10, 2009

وزیرا علی کی ماورائے قتل کی ہدایت ۔۔۔۔ کم عمر بچہ پولیس کے ہاتھوں‌ ہلاک
YouTube - TEENAGER BRUTALLY KILLED BY LAHORE POLICE

طالبان اور شہباز شریف کا فرق ؟؟؟
YouTube - See live beating & torturing a man in public by Pathan Taliban Terrorists

کیا فرق ہے طالبان میں اور شہباز شریف کے نظریات میں؟ شریف برادارن۔ چھپے طالبان؟؟؟
YouTube - Taliban women abuse

ماورائے عدالت ۔ پولیس کا لاہور میں بچوں پر ظلم
YouTube - PAKISTAN, LAHORE police torturing boys under 18 and over at street. real v ideo

برسرعام ماورائے عدالت پٹائی۔ ضروری ہے کہ ہر پاکستانی مسلح ہو۔
YouTube - Pakistani Police Torture Lahore Police beating a student.flv

گردے پر مار لگانے کا حربہ۔ پاکستان پولس کی ماورائے عدالت سزا۔ ہر پاکستانی مسلح ہونا ضروری ہے۔
YouTube - chitrol

ماورائے عدالت سزا۔۔۔ ہر پاکستانی کے مسلح ہونا ۔ وقت کی ضرورت۔
YouTube - police choking assess of thieves

زور و زبردستی سے ،اورائے عدالت قتل۔ گھر میں گھس کر بندوں کا قتل۔ کیا آپ قتل ہونے کے لئے تیار ہیں؟ پہلے بندے کی پشت میں گولی ماری۔ عمران خان کے ساتھ
YouTube - Front Line - 6th March 2010 - Imran Khan - Must Watch - Part 4

وقت امید بھی ختم اور وقت دعا بھی ختم۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
sahj (24-08-10), shafresha (24-08-10), کنعان (24-08-10), یاسر عمران مرزا (24-08-10), منتظمین (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), ziamurtaza (24-08-10), اویسی (24-08-10), احمد بلال (24-08-10), عبدالقدوس (24-08-10), عدنان دانی (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 01:20 PM   #5
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,171
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

45923_149473305070383_100000231426798_408199_6261243_n.jpg
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟
اویسی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
sahj (24-08-10), shafresha (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), احمد بلال (24-08-10), عبدالقدوس (24-08-10), عبداللہ آدم (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 01:44 PM   #6
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا ایک سوال ہے آپ سب سے
میں کچھ دنوں سے پریشان ہوں اس سوال کو لیے کر
لوگ کہتے ہیں کہ اگر کویی مجرم ہے تب بھی ان کو ایسی سزا نہیں دی جاسکتی ہے ۔
اگر ان بھائیوں کے اصل قاتل پکڑیں جاییں ۔
تو آپ لوگوں کے خیال میں ان کی سزا کیا ہوگی ۔
کیا ان کو بھی ایسے ہی بے حرمت کرکے مارا جایے ،
تو یہاں وہی بات آجایے گی کہ مجرم کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
sahj (24-08-10), shafresha (24-08-10), یاسر عمران مرزا (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), اویسی (24-08-10), احمد بلال (24-08-10), عبدالقدوس (24-08-10), عبداللہ آدم (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 02:53 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,909
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدالت نے نوٹس لے لیا ہے اب قرآن کی رو سے تو قصاص بنتا ہے ۔ ایسا قصاص جس سے وڈیرے عبرت پکڑیں۔ پاکستان میں ظالمانی نظام کہنے والے دوبارہ ایسا نہ کہ سکیں۔کیونکہ عدالت سزا دے گی۔
اب اگر عدالت بک جائے تو اس نظام کو کیا کہا جائے گا؟کیا یہ ظلم نہ ہو گا ؟ کیا یہ ظالمانی نظام نہ ہو گا؟
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), کنعان (24-08-10), اویسی (25-08-10), سحر (24-08-10), عبداللہ آدم (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 04:27 PM   #8
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 49
کمائي: 1,456
شکریہ: 7
35 مراسلہ میں 88 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کی پناہ اس ظلم سے
ذیشان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ذیشان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), کنعان (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 04:48 PM   #9
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
میرا ایک سوال ہے آپ سب سے
میں کچھ دنوں سے پریشان ہوں اس سوال کو لیے کر
لوگ کہتے ہیں کہ اگر کویی مجرم ہے تب بھی ان کو ایسی سزا نہیں دی جاسکتی ہے ۔
اگر ان بھائیوں کے اصل قاتل پکڑیں جاییں ۔
تو آپ لوگوں کے خیال میں ان کی سزا کیا ہوگی ۔
کیا ان کو بھی ایسے ہی بے حرمت کرکے مارا جایے ،
تو یہاں وہی بات آجایے گی کہ مجرم کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
سحر بہنا، یہاں ایک مفتی صاحب، اس پورے مجمع اور قاتلوں کی سزا کے متعلق اسلامی نقطہ نظر بیان کر رہے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), کنعان (24-08-10), سحر (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 05:23 PM   #10
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم سسٹر

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
میرا ایک سوال ہے آپ سب سے
میں کچھ دنوں سے پریشان ہوں اس سوال کو لیے کر
لوگ کہتے ہیں کہ اگر کویی مجرم ہے تب بھی ان کو ایسی سزا نہیں دی جاسکتی ہے ۔
جو ان بچوں کے ساتھ ہوا وہ تو کسی بھی طرح ناممکن ھے۔ اگر وہ کسی بھی جرم میں ملوث بھی تھے تو بھی پاکستان پینل کورٹ کے مطابق اس کی اجازت نہیں مگر یہ سب پاکستان میں قانون بنانے والے اداروں کی پشت پناہی میں ہوا اس کے پیچھے کیا حکایک تھے یہ وہ جانتے ہیں یا اس کے گھر والے۔

انڈر ایج یا جب تک فل ٹائم تعلیم حاصل کر رہا ھے ان کے لئے قانون کے قائدے کچھ اور ہوتے ہیں اس میں اگر کوئی جرم میں ملوث بھی پایا جاتا ھے تو اس پر اس کی عمر، عقل، اور تعلیمی معیار اور اس کی پہلی غلطی سمجھ کر رہائی کے لئے کورٹ کے پاس بہت اختیارات ہیں۔


اقتباس:
اگر ان بھائیوں کے اصل قاتل پکڑیں جاییں ۔
تو آپ لوگوں کے خیال میں ان کی سزا کیا ہوگی ۔
کیا ان کو بھی ایسے ہی بے حرمت کرکے مارا جایے ،
تو یہاں وہی بات آجایے گی کہ مجرم کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
جو اس جرم میں ملوث تھے جنہوں نے انہیں قتل کیا اور جو اس قتل میں شامل تھے جو نظر نہیں آ سکتے اور جو قانون بنانے والے وہاں ڈیوٹی پر موجود تھے جن کے سامنے یہ واقعہ ہوا، ان ٹین ایج لڑکوں کا قانونی طور پر ایسا کوئی بھی کریمنل ریکارڈ نہ ہونے کی شکل میں وہ سب ان کے قتل میں ملوث ہیں۔ اس لئے اسلام میں اس کی سزا "خون کا بدلہ خون" یا قتل کرنے والے ان کے گھر والوں سے کسی بھی طرح ان کو راضی کر کے خون معاف کروا سکتے ہیں، مگر ان بچوں کی والدہ نے ایک فوٹیج میں کہا ہوا ھے کہ مجھے اوپر جا کر اس کا حساب نہیں چاہئے، مجھے دنیا میں ہی اس کا حساب چاہئے جنہوں نے میرے بچوں کے ساتھ ایسا کیا ھے میں انہیں بھی اسی طرح ہوتا دیکھنا چاہتی ہوں "خون کا بدلہ خون"

مگر قانون پاکستان کا ہو یا دنیا کے کسی بھی ملک کا مگر جنہوں نے ایسا کیا ھے ان کے ساتھ ایسا نہیں کیا جاتا اور نہ ہو سکتا ھے کیونکہ قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ ان پر دفعہ 155 کاٹی گئی ھے اور ٹی۔وی میں ایک قانونی ماہرین کے مطابق اگر تو مقدمہ صاف شفاف چلتا ھے تو یہ دفعہ بدلی بھی جا سکتی ھے۔

ایک اور ٹی۔وی میں "نفسیاتی قانونی ماہرین" کی گفتگو کے مطابق جو ڈنڈے برسانے والے ہیں ان میں ان شخصیات کی 5 قسمیں بتائی گئی ہیں، ( نشہ کرنے والے، بے روزگاری سے تنگ، نیم پاگل وغیرہ وغیرہ) تو ان پر دفعہ 144 کی جگہ دفعہ 155 عائد ہوتی ھے۔

جس کے ساتھ ظلم ہو گیا اس کا کوئی خمیادہ نہیں بھگت سکتا، مگر انصاف کے لئے قانونی تقاضوں کو ہی پورا کرنا پڑتا ھے۔

سحر سسٹر امید کرتا ہوں کہ آپ کو آپکے سوالوں کے جواب مل گئے ہونگے اگر اس پر آپ کراس ایگزیمن کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتی ہیں۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), اویسی (25-08-10), سحر (24-08-10), عبدالقدوس (25-08-10)
پرانا 24-08-10, 07:57 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سحر بہن سلام۔

مذباً قانوناً اور ااخلاقاً، کسی کو بھی ماورائے عدالت سزا نہیں‌دی جاسکتی۔ سزاؤں کا معیار مقرر ہے۔ یہ سزا صرف اور صرف جج ( یا ‌سابقہ زمانوں میں قاضی) ہی بندے کے لئے مقرر کرسکتا ہے وہ بھی دونوں طرف کے گواہوں کو سننے کے بعد۔ امریکہ اور یوروپ میں‌مجرم جیوری ٹھیراتی ہے اور سزا جج دیتا ہے۔ پاکستان کے نظام میں مجرم بھی اور سزا بھی جج تجویز کرتا ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق اگر اصل قاتل پکڑ بھی لئے جائیں‌تو ایک جج تمام عینی گواہوں کی گواہی کے بعد سزا تجویز کرے گا۔ یہ سزا پھر پولیس کے مقرر کردہ افراد ہی دے سکتے ہیں۔ جج صاحب صرف تجویز کرتے ہیں۔

اسی طرح اگر یہ لوگ مجرم بھی تھے تو بھی پولیس کا صرف یہ کام تھا کہ ان مجرموں کو پکڑ کر عدالت میں پیش کرے۔ نہ کہ عوام کے حوالے کردے۔ عدالت گواہان کی گواہی سننے کے بعد سزا تجویز کرتی اور پھر اس سزا پر عمل ہوتا۔

پاکستان میں ماورائے عدالت سزا کا تصور طالبان کا پیش کیا ہوا ہے کہ ہر آدمی قاضی ہے اور جج ہے اور ہر آدمی جلاد۔ سب سے بھیاک وہ واقعات ہیں جہاں ایک ہجوم کسی عورت پر کسی بھی قسم کی تہمت لگا دیتا ہے اور وہیں اس کو "بر سر عام سنگسار" کر دیا جاتا ہے ۔ چاہے وہ ایک ڈنڈا ہو، ایک بری نظر ہو، ایک بری آواز ہو، کوئی بھی شریف عورت اس طرح‌ معاشرے میں خوفزدہ ہو کر جینے کی حقدار نہیں۔

اسی طرح قتل اور ڈاکے کے واقعات ہیں کہ وہیں پکڑا اور وہیں سزا دے دی؟؟ ذرا سوچئے کہ کل ہم میں‌سے کسی کا بھائی واپس نا آئے اور پتہ یہ چلے کے چوری یا ڈاکے یا قتل کا الزام لگا کر مجمع نے قتل کردیا تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ درحقیقت ہمارا یہ بھائی مجرم تھا۔ الزام لگانے کے بعد گواہان اور ثبوت کی فراہمی الزام لگانے والے کے ذمے ہے ، چاہے وہ ایک عام آدمی ہو یا پھر پولیس۔ اس الزام کی بنیاد پر ملزم کو مجرم ٹھیرانے کا حق اور سزا تجویز کرنے کا فرض صرف اور صرف عدالت کا ہے۔ اس سزا پر عمل کرنے کا فرض صرف اور صرف پولیس کے عہدیداران کا ہے۔

ماورائے عدالت قتل نہ پاکستان کے قانون کا حصہ ہے اور نہ ہی اسلامی قانون کا۔ پاکستان ، خاص‌کر کے پنجاب میں روز مرہ کے ایسے بڑھتے ہوئے واقعات جہاں‌پولیس کے ہاتھوں ، نہتے لوگوں کو گولی ماری گئی، اور ان کے جسموں کو جانوروں‌کی طرح پھینکا گیا ، عام ہوتے جارہے ہیں۔ اس کے پیچھے طالبان ذہنیت کے حامل نواز شریف اور شہباز شریف کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ لوگ فرد واحد کی حکومت کے قائل ہیں اور اپنے نظریات اور خیالات ، ان ممالک سے امپورٹ‌کرتے ہیں جہاں انسانی حقوق اور اسلامی قوانین کی سخت کمی ہے۔

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 24-08-10 at 08:01 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), کنعان (24-08-10), ناصحی (24-08-10), عبدالقدوس (25-08-10)
پرانا 24-08-10, 08:39 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے
گناہ گار کو معاف کرنے سے اتنا فساد نہیں پھیلتا جتنا بے گناہ کو سزا دینے سے پھیلتا ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), فیصل ناصر (25-08-10), فاروق سرورخان (25-08-10), کنعان (24-08-10), یاسر عمران مرزا (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), عبدالقدوس (25-08-10)
پرانا 24-08-10, 08:53 PM   #13
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جن شرمناک درندہ صفات کا مظاہرہ اس المیے میں ملوث قاتلوں نے کیا ہے وہ سب انسانوں میں پائی جاتی ہیں فرق صرف یہ ہے کے اچھے انسان ان صفات سے جنم لینے والے ناگوار جذبات کو اپنی عقل اور اور تعلیم کی مدد سے قابو کرنے کی صالاحیت رکھتے ہیں۔

اگر ہم بھی ان جائل قاتلوں کو سر عام وحشیانہ طریقے سےجان سے مار کر کسی کھمبے سے لٹکا دیں تو پھر ان جانوروں اور ہم میں کتنا فرق باقی رہ جائےگا؟
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), فاروق سرورخان (25-08-10), کنعان (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), سحر (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 09:52 PM   #14
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سحر بہن سلام۔

مذباً قانوناً اور ااخلاقاً، کسی کو بھی ماورائے عدالت سزا نہیں‌دی جاسکتی۔
جی با لکل بجا فرمایا آپ نے۔ چاہے وہ مسلمان بھائی ہوں یا ناموس رسالت میں ملوث عیسائی بھائ
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), فاروق سرورخان (25-08-10)
پرانا 24-08-10, 10:01 PM   #15
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے
گناہ گار کو معاف کرنے سے اتنا فساد نہیں پھیلتا جتنا بے گناہ کو سزا دینے سے پھیلتا ہے ۔
کیا یہی بات آپ ان دو مسیحی بھائیوں کے لئیے بھی کہیں گی جنہیں عدالت کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور اس میں ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا تھا۔
اس وقت ایسا ہر گز نہیں کہا گیا تھا بلکہ اس شرمناک قتل کے حق میں روایات کی موٹی موٹی کتابیں کھول دی گئی تھیں۔
انصاف ہو تو سب کے ساتھ چاہے اسکا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), فیصل ناصر (25-08-10), فاروق سرورخان (25-08-10), اویسی (25-08-10)
جواب

Tags
color, فوٹو, فرض, کوشش, کلی, گمان, پولیس, یو ٹیوب, واقعات, نیوز, نظر, موقع, الزام, انتظامیہ, انسان, اعلیٰ, خلاف, خان, خبر, عوامی, عمران, عدالت, صوبائی, صحافی, صحافت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ سیالکوٹ ۔ لواھقین نے 29ملزمان کی نشاندہی کردی جاویداسد خبریں 0 27-08-10 10:35 PM
سانحہ سیالکوٹ فرحان دانش شعر و شاعری 0 26-08-10 08:19 PM
سانخہ سیالکوٹ عدنان دانی خبریں 1 26-08-10 05:00 PM
سانحہ سیالکوٹ اور‌حکومت کا امتحان ایس اے نقوی پاکستان میں دہشت گردی 2 25-08-10 01:45 PM
سیالکوٹ:قرآن پاک کی بے حرمتی،چرچ نذر آتش ایس اے نقوی خبریں 33 17-09-09 06:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger