واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-06-07, 07:03 AM   #1
سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-06-07, 07:03 AM

ایک عرصے سے بھارت کا یہ دعوٰی ہے کہ اس نے ثقافتی سرحدوں پر پاکستان کو شکست دے لی ہے۔ غالباََ اسی زعم میں آجکل بھارت سرحدوں پر اپنی فوج لے آیا ہے۔۔۔۔؟
یہ تو آنے والے دنوں میں پتہ لگ جائے گا۔
مگر پاکستان کو شکست وہزیمت سے دوچار کرنے کے لئے بھارت ہر دو تین ماہ کے بعد ایک ایسی فلم بنا دیتا ہے جس میں ایک مسلمان لڑکی ایک ہندو لڑکے کے عشق میں بری طرح سے مبتلا ہوکر دین و دنیا ٹھکرانے پر راضی ہو جاتی ہے۔ ایسی فلم کا مقصد محض ایک تصوراتی عشقیہ کہانی پیش کرنا نہیں ہوتا بلکہ منظرنامے سے لے کر مکالمے تک، مسلمانوں کی تہذیب کا مذاق اُڑانا۔۔۔۔ نظریہ پاکستان کی نفی کرنا اور ہندو ازم کا پرچار کرنا مقصود ہوتا ہے۔ سالوں پہلے بھارت میں شدھی کی جو رسم شروع ہوئی تھی وہ ابھی تک جاری و ساری ہے، کسی نہ کسی صورت میں۔
موجودہ متنازع اور کشیدہ حالات میں بھارت نے ایک اور فلم ریلیز کر دی ہے جس میں ایک غیرت مند مذہبی مسلمان گھرانے کی ایک لڑکی ہندو لڑکے کے عشق میں گرفتار ہو کر والدین اور سماج سے باغی ہو جاتی ہے۔
جی چاہتا ہے کہ پوچھا جائے کیا بھارت کی مسلمان لڑکیوں کو عشق میں مبتلا ہونے کے سوا کوئی کام نہیں ہے مگر پوچھنا مناسب نہیں کیوں کہ پاکستانی فلموں میں بھی اصل موضوع عشق ہی ہوتا ہے، یہ اور بات ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھارتی فلم انڈسٹری کو جواب دینے کی فرصت نہیں ہے نہ ہی توفیق ہے۔
تاریح پاکستان کے دوران ایسے کچھ واقعات رونما ہوے تھے، جب ہندوں لڑکیوں نے مسلمان لڑکوں سے اور بعض مسلمان لڑکیوں نے ہندو یا سکھ لڑکوں سے شادیاں کر لی تھیں، انہیں دنوں وجے لکشمی پنڈت والا حادثہ ہوا تھا اور اندراگاندھی نے بھی ایک پارسی نژاد سے شادی کر لی تھی۔ مگر عام طور پر ہوا یوں کی مسمان لڑکوں نے جب بھی شادی کی، خواہ کسی بھی مذہب کی لڑکی سے، اسے مسلمان کر کے نکاح میں لائے۔ مگر اس زمانے کی جتنی شادیاں ہندوؤں میں ہوئیں ان عورتوں نے ہمیشہ پاکستان آ کے بتایا کہ انہیں ہندو گھرانوں میں کبھی عزت و احترام نہیں ملا، انہیں ہمیشہ اُچھوت سمجھا گیا۔ ان کے بچوں کو ہندو بنایا گیا، ہندوانہ نام رکھے گئے انہیں کبھی اپنے مذہبی تہوار منانے کی اجازت نہ دی گئی، ان کے سکہ بند مکالموں کی قلعی کھل گئی جو وہ اپنی ہر ایسی فلم میں بلواتے ہیں۔ یعنی ”محبت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔”
مگر ان کے سماج میں ہر شادی کا ایک مذہب ہوتا ہے اور وہ صرف ہندو ازم ہوتا ہے، بلکل اس طرح جیسے وہ بھارت کو ایک سیکولر سٹیٹ کہتے ہیں مگر اس پر ہمیشہ کٹر ہندو جماعتیں حکمرانی کرتی ہیں اور بال ٹھاکرے کے ایجنڈے کو پورا کرتی ہیں، اسی طرح اب وہ اپنی فیچر فلموں کے ذریعے ایک سیکولر محبت کا پروپیگنڈا کرنے لگے ہیں مگر اس پروپیگنڈے کا نشانہ صرف مسلمان طبقہ ہے باقی مذاہب سے غالباَ انہیں کوئی سروکار نہیں ہے یا غالباّ کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کیونکہ اس طرح کی شادیاں جو معدودے چند ہوتی ہیں اور ہر ملک کے مذہب میں وقوع پذیر ہو سکتی ہیں مگر بھارتی فلم انڈسٹری کو ایسی کوئی فلم بنانے کا حوصلہ نہیں ہوتا جس میں ہیروئین ہندو لڑکی اور ہیرو مسلمان ہوتا ہے۔ حالانکہ بھارت کے اندر بھی ایسی سینکڑوں مثالیں مل جائیں گئی۔ یوں بھی مسلمان لڑکا جب بھی کسی ہندو لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اُس کا نصب العین اس کے مذہب کی تذلیل نہیں ہوتا بلکہ محرک صرف محبت ہوتی ہے۔ مگر بھارتی فلم انڈسٹری کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی جس میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاسکے اور ان کے رسم و رواج کی تذلیل کی جا سکے۔
آج بھارت کو اس بات کا احساس نہیں کہ وہ پاکسنان دشمنی میں اندھا ہو رہا ہے لیکن جلد ہی اسے معلوم ہو جائے گا اگر اس نے نفرتیں بوئی تو دشمنی ہی کاٹے گا۔
اس وقت مڈل ایسٹ بھارتی فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے وہ اس سے کثیر زرمبادلہ کما رہے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ایسی فلمیں بنا کر وہ مسلمان ملکوں کی مارکیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
چونکہ بھارتی فلموں کی کھپت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہے۔ اس لئے اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس طرح اسلام کی نفی کر کے اور ہندو ازم کا ابلاغ کر کے مسلمانوں کی نوجوان نسل کے دل سے جذبہ ایمانی فنا کر کے انہیں سیکولر محبت یا مدر پدر آزاد محبت کے پلیٹ فارم پر لے آئے گا تو۔
ایں خیال است و محال است و جنوں
پاکستان کی نئی نسلیں بہت با شعور اور محب وطن ہیں اور جذبہ جہاد کی پروردہ ہیں، یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لے۔ البتہ بھارت کے اندر، اس قسم کی فلمیں بنا کر وہ اپنے لئے ضرور مشکلات پیدا کر لے گا۔ آخر کب تک وہ اسلام کی نفی کر کے بھارت کے بیس پچیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتا رہے گا، اور کب تک بھارت کے مسلمان اپنی نسلوں کی تذلیل دیکھتے رہیں گے۔ مذہب ایک بہت بڑی حقیقت، محبت کا نشہ عارضی ہوتا ہے۔ مذہب کا خمار ہمیشہ کے لئے ہوتاہے۔ مذہب ہی نے مخلوق کو انسانیت کے جامے میں رکھا ہوا ہے۔ دوسرے مذاہب کا مذاق اُڑانا بداخلاقی کی انتہا ہے۔
اس مذاق کو بھارت کے کروڑوں مسلمان کب تک اور کہاں تک برداشت کریں گے اگر”شدھی” کی ان ترکیبوں اور تدبیروں سے تنگ آ کر ایک بار پھر کروڑوں ہندی مسلمانوں نے بھارت کے اندر ایک الگ ”مسلم استھان” کا مطلبہ کر دیا تو کیا ہو گا۔ افسوس کا مقام یہ بھی ہے کہ نئی فلم آپ کو فوراَ ہر ویڈیو سنٹر پر نظر آئے گی۔ شاید کاروبار، مذہب اور ضمیر سے ماوریٰ ہوتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 713
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (06-09-09)
پرانا 17-06-07, 12:42 AM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن

ویسے اس فلم کا نا م اسلم ہے
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-06-07, 07:49 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن

زبیر بھائی انتا دور کیوں‌جانا ہے ویر زارا فلم ہمارے سامنے ہی تو ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-06-07, 01:22 PM   #4
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن

.ہندو مسلمان لڑکے لڑکی کی شادی کے بارے میں صرف یہ کہوں گا کہ بھائی میرے جن کے ایمان مضبوط ہوں ان پر یہ سب باتیں اثر نہیں کرتی وہ کبھی بھٹک سکتے ہی نہیں........
.اور دوسری بات میں یہ کچھ حد تک مانتا یوں کہ ہماری ثقافت پر بھارت حاوی ہو رہا ہے جس کی مثال انڈین ڈرامے ہیں مثلا سٹار پلس چینل کے ڈرامے
اور ویسے بھی میں ایک بات پوچھنا چاہوں گا کہ اگر ہندو اپنے آپ کو اگر اتنا پکے مذاہب کے سمجھتے ہیں تو جب بھی ان کا کوئی مذہبی تہوار آتا ہے تو لیڈی ہسپتالوں میں ایمرجنسی کیوں نفاز ہو جاتی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اور آخری بات یہ کہ مسلماں ستان تو انشااللہ بننے والے ہے کیونکہ 160 ضلح بھارتی حکومت کی بجائے باغیوں کے کنٹرول میں ہے.............................................. ............بھارت کی زمیں کا 30% سے زائد علاقہ بھارتی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے.........


والسلام
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

Last edited by پاکستانی; 06-09-09 at 07:44 AM.
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-06-07, 02:10 PM   #5
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن

بلکل درست کہا ہے آپ نے پاکستانی بھائی
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 06:23 AM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن

آپ کی بات سے متفق ہوں‌پاکستانی بھائی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 02:17 PM   #7
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سیکولر محبت از بشریٰ رحمٰٰن

بہت اچھے جناب
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-09-09, 12:09 AM   #8
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-10, 08:53 PM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پسند کرنے کا شکریہ
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-10, 11:51 PM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہندو, فارم, کریں۔, پاکستان, پاکستانی, پسند, واقعات, لڑکی, چینل, موقع, محبت, معلوم, اپلائی, ایمان, اسلام, بھائی, بچوں, جواب, جلد, سرورق, شکریہ, عزت, عشق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger