واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


شیدا اور مجی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-07-11, 03:24 PM   #1
شیدا اور مجی
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 19-07-11, 03:24 PM

وسعت اللہ خان

شیدا: پہلے تو مجھے صرف شبہہ تھا۔ اب تو اسکی پہلی تقریر سن کر پکا پکا یقین ہوگیا ہے کہ وہ اندر سے مسلمان ہی ہے۔ اسی لیے وہ گوانتانامو بھی ختم کررہا ہے۔۔۔

مجی: مجھے پتہ ہے کہ تو کیوں کہہ رہا ہے۔ اصل میں تو بارک کے ساتھ حسین لگنے سے دھوکہ کھا گیا ہے۔ جیسے تو سکندرِ اعظم اور منارٹی فرنٹ کے شہباز بھٹی کو بہت دنوں تک مسلمان سمجھتا رہا۔۔۔
شیدا: اور تیرا اپنے بارے میں کیا خیال ہے جو دلیپ کمار اور مدھوبالا سے دھوکا کھا گیا تھا۔۔۔

مجی: اچھا جی ناراض نہ ہوں! آپ فرما رہے تھے کہ بارک اوباما مسلمان ہے۔ بتائیے کیسے پتہ چلا؟

شیدا: دیکھ جس طرح دنیا کے لیے میں محمد رشید نہیں شیدا ہوں۔ جس طرح تیری ماں کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ تو مجی نہیں عبدالمجید ہے۔ اسی طرح یہ جاہل لوگ مبارک کو بارک سمجھ رہے ہیں۔۔۔

مجی: پر بھولے بادشاہ! اس نے تو انجیل پر حلف اٹھایا ہے، ہا ہا ہا۔۔۔

شیدا: ہتھ سٹ! اسی سے تو مجھے پتہ چلا کہ وہ مسلمان ہے۔

مجی: ہیں جی!

شیدا: ہاں جی! عیسائی قرآن کو مانیں نہ مانیں۔ مسلمان کے لیے تو انجیل پر ایمان لانا فرض ہے نا! اور پھر اسکا اصلی اور سوتیلا باپ دونوں الحمدللہ مسلمان تھے۔ اور اپنے ہاں تو بچہ باپ ہی سے پہچانا جاتا ہے نا، مجی!

مجی: لیکن پھر اسے پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کرنے میں کیوں شرم آرہی ہے کہ وہ مسلمان ہے؟ میں تو کبھی نہیں ڈرا اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوئے۔ بلکہ میں ہی کیا آصف زرداری کو دیکھ لو، حامد کرزئی کو دیکھ لو۔ سعودیہ، کویت، مصر، عراق کے بادشاہ کو دیکھ لو۔ سب سینہ پھیلا کر کہتے ہیں کہ ہاں ہم مسلمان ہیں۔ کرلو جو کرنا ہے۔۔۔ تو پھر بارک او۔۔۔

شیدا: اسی لیے تو وہ اعلان نہیں کررہا ہے میری جان!
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 266
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
skjatala (20-07-11), ھارون اعظم (22-07-11), محمد یاسرعلی (19-07-11), اویسی (22-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (20-07-11), خالد حسین (20-07-11), عبدالقدوس (19-07-11), عروج (21-07-11), غلام خان (09-08-11)
پرانا 19-07-11, 05:50 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
وسعت اللہ خان
مجی: لیکن پھر اسے پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کرنے میں کیوں شرم آرہی ہے کہ وہ مسلمان ہے؟ میں تو کبھی نہیں ڈرا اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوئے۔ بلکہ میں ہی کیا آصف زرداری کو دیکھ لو، حامد کرزئی کو دیکھ لو۔ سعودیہ، کویت، مصر، عراق کے بادشاہ کو دیکھ لو۔ سب سینہ پھیلا کر کہتے ہیں کہ ہاں ہم مسلمان ہیں۔ کرلو جو کرنا ہے۔۔۔ تو پھر بارک او۔۔۔

شیدا: اسی لیے تو وہ اعلان نہیں کررہا ہے میری جان!
ویسے یہ بات غور کرنے کے قابل ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (19-07-11), حیدر (20-07-11), عبدالقدوس (19-07-11), غلام خان (09-08-11)
پرانا 20-07-11, 03:48 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 101
کمائي: 2,128
شکریہ: 6,394
86 مراسلہ میں 144 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے سمجھ نہیں‌آئ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
خالد حسین آف لائن ہے   Reply With Quote
خالد حسین کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-07-11)
پرانا 20-07-11, 10:30 AM   #4
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دانائی کی بات لائے ہو دانی۔
اقتباس:
بلکہ میں ہی کیا آصف زرداری کو دیکھ لو، حامد کرزئی کو دیکھ لو۔ سعودیہ، کویت، مصر، عراق کے بادشاہ کو دیکھ لو۔ سب سینہ پھیلا کر کہتے ہیں کہ ہاں ہم مسلمان ہیں۔ کرلو جو کرنا ہے۔۔
مسلمانوں کے رہنما اپنے ہوتے ہوئے بھی مسلمانوں کی کھال تک اتارنے کے چکر میں ہیں۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (22-07-11), حیدر (20-07-11), غلام خان (09-08-11)
پرانا 22-07-11, 04:10 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے چارے شیدا اور مجی
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (26-07-11)
جواب

Tags
ہے۔, ہے،, فرض, کوئی, پہلی, پہلے, قرآن, لوگ, ماں, مسلمان, آصف زرداری, اپنے, ایمان, اللہ, اصلی, بادشاہ, جاہل, دیکھ, دنیا, زرداری, سامنے, عیسائی, عبدالمجید, عراق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger