واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


صبر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-01-12, 07:58 PM   #1
صبر
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 22-01-12, 07:58 PM

عبد اللہ بن محمد جہاد کی مہم کے سلسلے میں مصر کے ایک ساحلی علاقے میں مقیم تھے ٹہلتے ہوے ایک بار دور نکل گے دیکھا ایک خیمہ لگا ہے وہاں ایک ہاتھ پاوں سے معذور اور آنکھوں کی بینائی سے محروم شخص پڑا ہے اور دعا کر رہا ہے میرے رب مجھے اپنی نعمتوں پہ شکر کی تو فیق عطا فر ما اے اللہ تیرا شکر ہے تو نے مجھے اپنے کئی بندوں پہ فضیلت دی عبد اللہ نے دعا سنی تو بڑی حیرت ہوئی کہ ایک آدمی ہاتھ پاوں سے معذور ہے بینائی سے محروم ہے جسم میں زندگی کی تازگی کا کوئی اثر نہیں اور وہ شکر کررہا ہے
عبد اللہ نے پوچھا حضرت آپ کس چیز پہ شکر کی توفیق مانگ رہے ہیں
معذور شخص نے کہا بھائی میں تو اس قابل ہوں میرا رب مجھ پہ اگر وہ آسمان سے آگ بر سا کرمجھے راکھ کر دے پہاڑوں کو حکم دے وہ مجھے کچل دیں سمندروں کو حکم دے مجھے غرق کر دیں زمین کو حکم دے وہ مجھے نگل دے میں کیا کر سکتا ہوں میرے بھائی میرے جسم میں ایک زبان موجود ہے میں زندگی بھر اس نعمت کا شکر ادا نہیں کر سکتا
معذور نے کہا میرا ایک بیٹا ہے جو میری خدمت کرتا ہے اس سے میری ضروریات پوری ہو جاتی ہیں ،،آج تین دن ہوگے ہیں وہ واپس نہیں لوٹا اگر آپ مہر بانی فرمائیں تو اسے تلاش کر دیں عبد اللہ کہتے ہیں میں نے تلاش شروع کی تو دوپہاڑوں کے در میان مجھے اس کی لاش پڑی ہوئی ملی جسے مختلف جگہ درندوں نے کھا لیا تھا عبد اللہ نے یہ دردناک خبر معذور شخص کو دی اس صابر کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوے یہ بھی اللہ کی ایک نعمت ہے غم کا غبار اشکوں میں ڈھل کے نکل جاتا ہے اور انا للہ پڑی اور فر مانے لگے الحمد للہ جس نے میری اولاد کو میرا نافر مان نہ بنایا اور اس کے ساتھ ہی ایک لمبی آہ لی اور ان کی روح بھی پرواز کر گی
جائز نہیں اندیشہ جان عشق میں اے دل
ہشیار ،کہ یہ مسلک تسلیم ورضا ہے
حقیت یہ ہے کہ اللہ کی نعمتوں کی گنتی نہیں کی جا سکتی زندگی کی جس جہت میں دیکھئے نعمتوں کے گلسان کے گلستان لہلہارہے ہیں انسانی زندگی اگرچہ غم وحسرت کی دھوپ چھاوں سے عبارت ہے اہل اللہ کو غم میں بھی راحت حاصل ہوتی ہے جبکہ اہل ہوس کی ساری زندگی راحت کے غم میں ختم ہو جاتی ہے نا شکروں کا المیہ یہ ہے کہ ان کی نظر ہمیشہ زندگی کی تلخیوں میں رہتی ہے زندگی کی ہزار نعمتوں اور رحمتوں کی چھاوں میں انہیں کچھ تلخیوں کی تپش محسوس ہو تو اسی کا رونا رونے لگتے ہیں ایسے لوگ زندگی کی خوشیوں سے محروم ہیں لیکن مرد مومن کی شان اس سے بالکل مختلف ہوتی ہے اس کا عقیدہ ہوتا ہے کہ مصائب راہ منزل میں آتے ہیں اور حوادث راستے میں دامن پھیلاتے ہی ہیں لیکن اس بنا پر نعمتوں سے اس کی نظر اوجھل نہیں رہتی ہزار راحتوں کے جلو میں چند ایک تکالیف کی چھبن کی وجہ سے وہ صبر و شکر اور تسلیم و رضا کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتے

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (23-01-12), بنت حوا (23-01-12), زارا (23-01-12)
پرانا 22-01-12, 11:26 PM   #2
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اے اللہ ہمیں تیری ناشکری کرنے سے بچا
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (23-01-12), بنت حوا (23-01-12), حسن قادری (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 06:56 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,571
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی تحریر ہے
شئیرنگ کا شکریہ
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (23-01-12), حسن قادری (25-01-12)
پرانا 23-01-12, 07:56 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مفید پوسٹ ہے ۔ جزاک اللہ خیرا
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (25-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger