واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ضعیف الاعتقادی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-04-09, 05:25 AM   #1
ضعیف الاعتقادی
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 26-04-09, 05:25 AM

پاکستان میں توہم پرستی اور ضعیف الاعتقادی کی ایک سے بڑھ کر ایک مثال ملتی ہے۔ جعلی عامل کبھی ڈبل شاہ اور کبھی خود ساختہ پیر کے روپ میں لوگوں کی دُکھتی رگوں پر ہاتھ رکھ کر ان کو لُوٹتے ہیں اور پھر بھی معتبر رہتے ہیں۔ ان کے معتقدین میں عوام و خواص کی کچھ قید نہیں۔ کوئی اقتدار کے لالچ میں ان کی لاٹھیاں کھانے کو اپنے لئے مبارک تصور کرتا ہے تو کوئی غربت بیماری اور دیگر مصائب کے خاتمے کے لئے انہیں اپنا نجات دہندہ تصور کرتا ہے ۔ نتیجتا آئے روز ایسے لرزہ خیز واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں کہ روح کانپ جاتی ہے۔ اس ضعیف الاعتقادی کے زیرِ اثر لوگ اپنی عزت، جان، مال سب کچھ داؤ پر لگا بیٹھتے ہیں۔ لیکن دیکھنے والے پھر بھی عبرت حاصل نہیں کرتے۔ لوگ اسی طرح بیوقوف بناتے بھی ہیں اور بنتے بھی ہیں۔

ہمارے پاکستان میں عموماً بڑی بوڑھیاں کسی کے گھر سے باہر جاتے ہوئے پیچھے سے آواز دینا بُرا شگون تصور کرتی ہیں۔ اسی طرح کالی بلی کے راستہ کاٹنے کو بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا ۔ ویسے برطانیہ میں بھی کچھ مقامی لوگ کالی بلی کے بارے میں کچھ ایسا ہی سوچتے ہیں۔ برطانیہ میں ایک اور مزے کا مشاہدہ ہوا۔ اکثر برطانوی آئینے کے گرنے کو کسی مصیبت کی پیش خیمہ سمجھتے ہیں۔

مجھے یاد ہے پاکستان میں جی ٹی روڈ پر سفر کرتے اکثر دیواروں پر ایسے اشتہارات لکھے دکھائی دیتے تھے۔ ’عامل نجومی۔۔۔۔۔‘ اور ساتھ ہی ان کی کرامات کی تفصیل بھی درج ہوتی تھی۔ اسی طرح اخبار میں خاص طور پر اتوار میگزین میں ایسے اشتہارات دیکھنے کو ملتے تھے۔ زیادہ حیرت یہ جان کر ہوئی کہ ماشاءاللہ برطانیہ میں بھی ایشیائی خصوصا پاکستانی کمیونٹی میں ایسی مثالیں موجود ہیں۔ جتنے دیسی چینلز ہیں وہاں اکثر اشتہارات چل رہے ہوتے ہیں۔ “روحانی سکالر پروفیسر۔۔۔‘ آپ کے تمام مسائل کا حل وغیرہ وغیرہ۔ یا ’۔۔۔۔۔ بنگالی بابا‘۔ تھوڑے ہائی ٹیک لوگ ہیں تو موبائل نمبر کے ساتھ ساتھ ای میل پتہ بھی دیا جاتا ہے۔ سنا ہے کہ لوگ جوق در جوق ان کے “آستانوں” پر حاضری دیتے ہیں۔ اسی طرح کچھ چینلز پر کارڈز کے ذریعے قسمت اور مستقبل کا حال بتایا جاتا ہے۔ ایک پروگرام ہندو مت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کرتی ہیں اور ان کے پروگرام میں فون کرنے والوں میں ہمارے مسلم بہن بھائیوں کی بھی اچھی خاصی اکثریت ہے۔
کچھ عرصہ پہلے چینل4 پر Dispatches سلسلے کا پروگرام Saving the witch children of Africa دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ جو نائجیریا کی Akwa Ibom State میں عیسائی آبادی کی توہم پرستانہ رویے کی وجہ سے معصوم بچوں پر ہونے والے تشدد کے بارے میں تھی۔ اس علاقے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ خاندان پر آنے والی کسی بھی ناگہانی مصیبت یا کسی کی اچانک موت کے ذمہ دار عموما اس خاندان کا سب سے چھوٹا بچہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں شیطانی روح حلول کر جاتی ہے اور ان کے مصائب کا باعث بنتی ہے۔ جس طرح ہمارے یہاں ’جن نکالنے‘ یا ’سایہ دُور کرنے کے لئے‘ جسمانی اور ذہنی تشدد کی انتہا کر دی جاتی ہے، بالکل ایسے ہی ان بچوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ یہ اقرار کرانے کے لئے کہ وہ شیطان کے چیلے ہیں اور شیطانی اثر سے دور کرنے کے لئے ان بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے۔ گھروں سے دور رکھا جاتا ہے اور بعض اوقات موت کے گھاٹ اتارنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا۔ ایک بچی کو پہلے اس کی ماں نے جلا کر مارنے کی کوشش کی اور بعد میں اس پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور لڑکی کے سر میں لوہے کی کیل ٹھونک دی گئی۔
شیطانی اثرات دور کرنے کے عاملوں کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔ ہمارے جعلی پیروں اور عاملوں کی طرح وہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو لوگوں کی ضعیف الاعتقادی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اور ان بچوں کو شیطان کے اثر سے آزاد کرانے کے لئے تگڑی رقوم بٹورتے ہیں۔ اسی پروگرام میں ایک خود ساختہ عامل The Bishop دکھایا گیا جو ان بچوں کے کانوں اور آنکھوں میں ایک محلول (جو کہ خالص الکوحل اور اس عامل کے اپنے خون کا مکسچر ہوتا تھا) ڈالتا تھا تاکہ وہ شیطانی آوازیں نہ سن سکیں اور نہ ہی بدروحوں کو دیکھ سکیں۔ اس کام کے لئے وہ رقم وصول کرتا تھا اور جن بچوں کے ورثاء رقم کا بند و بست نہ کر سکیں وہ ان کو اپنے پاس روک لیتا تھا تاوقتیکہ اس کو رقم کی ادائیگی نہ ہو جائے۔ اسی طرح اس نے 100 سے زیادہ بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا بھی اعتراف کیا۔
کچھ عرصے بعد The Bishop صاحب گرفتار کر لئے گئے اور ان پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ہاں ایسا کچھ کیوں نہیں ہوتا۔ آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے ہیں لیکن وقتی طور پر چھوٹی موٹی کاروائی کر دی جاتی ہے اور ملزموں کو آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام دیکھتے ہوئے مجھے وہ واقعہ یاد آ رہا تھا جب ایک جعلی پیر نے ایک مریض کے منہ میں انگارے بھر دیئے تھے۔ تازہ ترین مثال میرپور خاص میں جعلی عامل کے ہاتھوں دو عورتوں کے قتل کی ہے۔ لیکن یہاں تو رات گئی بات گئی والا حساب ہے۔

فرحت کیانی


نوٹ : انڈر لائن کئے گئے جملوں میں متعلقہ خبر کے لنک موجود ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 377
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-09), چیتا چالباز (26-04-09), محمدخلیل (26-04-09), ام غزل (29-04-09), ابن آدم (28-04-09), ابن جلال (26-04-09), بتول باجی (26-04-09), سام (30-04-09), طارق راحیل (01-05-09), عبداللہ حیدر (26-04-09)
پرانا 26-04-09, 05:49 AM   #2
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 61
کمائي: 1,139
شکریہ: 43
42 مراسلہ میں 114 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انسان فطرتاً توہم پرست ہے
بتول باجی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بتول باجی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-04-09), منتظمین (26-04-09), ام غزل (29-04-09)
پرانا 26-04-09, 05:25 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بتول باجی مراسلہ دیکھیں
انسان فطرتاً توہم پرست ہے
یہ توہّم کا کارخانہ ہے
یاں وہی ہے جو اعتبار کیا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (29-04-09), بتول باجی (30-04-09)
پرانا 26-04-09, 06:23 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ بات بھی غلط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-04-09, 06:34 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کونسی بات غلط ہے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-04-09, 06:39 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بتول باجی مراسلہ دیکھیں
انسان فطرتاً توہم پرست ہے
یہ بات بھی غلط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (29-04-09), بتول باجی (30-04-09)
پرانا 26-04-09, 06:42 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کا جواب تو بتول جی بلکہ بتول باجی ہی دیں گی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-04-09, 05:34 AM   #8
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

توہم پرستی کا تو پتہ نہیں ، کسی پیر یا بابے سے 20 روپے والا یا 50 روپے والا دم کراکے اگر انسان تسکین محسوس کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ اس کے مسائل حل ہوجائیں گے تو ایسے انسا نوں کو کیا کہیئے گا ، اللہ کا فرمان تو یہ کہتا ہے کہ مجھ سے مانگو ،مجھ سے دعا کرو میں تمھاری سنتا ہوں اور تمھاری حاجتوں کو پورا کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ میں تو تمھاری شہرگ سے بھی قریب ہوں ،
ہم مسلمان اگر ایمان والے ہیں تو ہمیں سوائے رب کے اور کسی بابے یا پیر کی ضرورت نہیں ہے ہمارے لئے تو ہمارا رب ہی وحدہُ لاشریک ہے ، جو ہماری حاجتوں‌اور دعاؤں کو سننے اور پورا کرنے والا ہے ۔ بےشک۔
فیصل بھائی بہت ہی حساس موضوع پر آپ نے توجہ دلائی ، اگر ہم اس سے کچھ افادہ حاصل کرسکیں تو پاکستان پر آئے ہوئے پستی کے کالے بادل چھٹ سکتے ہیں ۔
بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-04-09), چیتا چالباز (30-04-09), منتظمین (29-04-09), سحر (29-04-09)
پرانا 29-04-09, 11:17 AM   #9
Member
اجنبی
 
shobi.jan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Karachi
مراسلات: 86
کمائي: 2,413
شکریہ: 7
63 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default "روحانیت یا عملیات"

اسلام علیکم دوستو!

آجکل "جعلی پیر" سب سے زیادہ موضوعِ بحث دکھنے میں آیا ہے، آپ دوستو سے ایک سوال ہے کہ روحانیت اور عملیات میں کیا فرق ہے؟؟؟؟؟
shobi.jan آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shobi.jan کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-04-09), ام غزل (29-04-09)
پرانا 30-04-09, 03:59 AM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shobi.jan مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم دوستو!

آجکل "جعلی پیر" سب سے زیادہ موضوعِ بحث دکھنے میں آیا ہے، آپ دوستو سے ایک سوال ہے کہ روحانیت اور عملیات میں کیا فرق ہے؟؟؟؟؟
جی روحانیت تو میرے نزدیک نفس کی اصلاح کا نام ہے
اور عملیات سے اگر آپ کی مراد اشتہاری قسم کے بورڈوں پر لکھی عبارت ہے تو یہ سب فراڈ ہے
ہمارے پاس اعمال کا مطلب اللہ کا ذکر اور عبادات کی اقسام ہیں جن کے باعث اللہ کی رحمت کا نزول ہوتا ہے
ویسے کچھ دعائیں بھی بڑی مجّرب ہوتی ہیں اور ان کا مجھے ذاتی تجربہ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (30-04-09), ام غزل (01-05-09), بتول باجی (30-04-09)
پرانا 30-04-09, 05:44 AM   #11
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 61
کمائي: 1,139
شکریہ: 43
42 مراسلہ میں 114 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
یہ بات بھی غلط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ایسا نا ہو تو کبھی انسان پیروں فقیروں کے چکر میں نا پڑے
بتول باجی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-04-09, 10:10 AM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-04-09), ام غزل (01-05-09)
پرانا 30-04-09, 01:17 PM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سر ورق کے لیے اپلائی کریں
بہت بہتر جناب
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (01-05-09)
پرانا 30-04-09, 05:14 PM   #14
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل جانی سلام،
اس پوسٹ کو دیر سے پڑھا اس لیئے جواب دیر سے دینے کی معذرت قبول کرو۔
لگتا ہے کے تم دوران سفر اپنی نگاہیں محض ونڈ سکرین پر ہی نہں رکھتے۔
ایک اچھی شئیرنگ پر میری جانب سے 10000 بار شکریہ اور شاباشی قبول ہو
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-04-09), ام غزل (01-05-09)
پرانا 30-04-09, 08:11 PM   #15
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
لگتا ہے کے تم دوران سفر اپنی نگاہیں محض ونڈ سکرین پر ہی نہں رکھتے۔


بہت عرصہ پہلے میں نے کسی سائیکالوجی کی بک میں پڑھا تھا آپ اپنے گردوپیش پر بھرپور نظر ڈالیں تو آپ کو احساس ہوگا بہت سی چیزیں بالکل نئی ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھیں
حالانکہ وہ تمام اشیاء پہلے سے وہیں موجود ہیں
اس کو جب پریکٹس بنایا تو یقین کرو ایسی ایسی حقیقتیں آشکار ہوئیں کے ،،،،،،،،،
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (01-05-09)
جواب

Tags
color, com, fake, guide, pakistan, ہندو, ٹیک, پاکستان, پاکستانی, واقعات, قید, لڑکی, موبائل, موت, ماں, مسائل, آبادی, انسان, بچوں, حل, حال, خون, خبر, راستہ, سفر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
(رمضان کے) آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا (مسنون ہے) اور اعتکاف سب مسجدوں میں ہو سکتا ہے۔ میاں شاہد صحیح البخاری 0 13-08-10 08:22 PM
معتکف کی ڈائری shafresha متفرقات 5 25-09-09 04:09 PM
لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا، صنعتکار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:38 AM
پاکستان کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین محمدیوسف سلیکٹرزکا اعتمادحاصل نہ کرسکے؟ خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 09-08-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger