واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


طالبان اور پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-09, 08:54 PM   #1
طالبان اور پاکستان
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 09-05-09, 08:54 PM

پرواز رحمانی
ایڈیٹر دعوت دہلی

طالبان اور پاکستان

’’انتہا پسند گروپ اب اپنا جال ملک کے دوسرے حصوں تک پھیلا رہے ہیں۔ اب ہمارے سامنے دو راستے ہیں ،یا تو ملک کو طالبان کے حوالے کردیں یا ان کا مقابلہ کریں۔‘‘ پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک نے یہ بات 30مارچ کی شام اسلام آباد میں میڈیا کے رپورٹروں سے کہی۔ (دی ہندو31مارچ) گویا وزیر نے تسلیم کرلیا کہ صبح واگھا بارڈر کے قریب پاکستان کی پولیس اکیڈمی پر ہونے والے حملے کے لئے طالبان ذمہ دار ہیں۔ ویسے ہندوستانی میڈیا سمیت عالمی میڈیا نے دنیا کو یہ بات پہلے ہی بتا دی تھی اور اس تیزی کے ساتھ بتائی تھی کہ کسی کا ذہن کسی اور طرف جاہی نہیں سکتا تھا۔ رحمان ملک نے صرف اس کی تصدیق کی۔ اور یہ تصدیق امریکی منصوبے کے عین مطابق تھی اس لئے کہ امریکہ نے طالبان کے نام سے ایک نیا دشمن تیار کرلیا ہے۔ عراق کو تباہ کرنے کے بعد اپنی پوری قوت پاک افغان سرحد پر جھونک دی ہے تاکہ ان دونوں ملکوں کو بین الاقوامی سازشوں کا مرکز بنانے کے ساتھ ساتھ پورے ایشیا کو کنٹرول کرسکے۔ اسامہ بن لادن، القاعدہ اور اس کے فرضی ٹیپ دیکھنے سے دنیا عاجز آرہی تھی۔ اس لئے طالبان کی صورت گری کی گئی ہے۔

یہ وفاداری قابل فہم ہے

امریکہ کے ساتھ پاکستان کی یہ وفاداری اچانک یا غیر متوقع نہیں ہے، اس کی پالیسی کے مطابق ہے۔ ۱۱ستمبر 2001ء کو نیویارک پر’’القاعد کے حملوں‘‘ کے بعد امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا بگل بجایا تھا اور پاکستان اِس جنگ میں اس کا ’’حلیف‘‘ بن گیا تھا یہ جانتے ہوئے بھی کہ دہشت گردی سے امریکہ کی مراد کیا ہے۔ یعنی اصلاً یہ جنگ کس نظریہ حیات کے خلاف ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اپنی ، علاقائی سالمیت اوراقتدار کی حمیت سے دستبردار ہوگیا تھا۔ پاکستانیوں نے امریکہ کے محض اِس وعدے کے عوض کے وہ ان کی ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کرے گا، اپنی قومی غیرت کو امریکہ کے ہاتھ گروی رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ امریکہ کی ہر جارحیت برداشت کرتے چلے آرہے ہیں۔ اس کی ہر بات پر آمنا وصدقنا کہہ رہے ہیں۔ وہ جو جرم قبول کرنے کو کہتا ہے، کرلیتے ہیں۔ پاکستانی سرحدوں کا حال یہ ہے کہ کوئی بھی روک ٹوک جاکر کچھ بھی کرسکتا ہے۔ پاک ۔افغان سرحد پر ہزاروں امریکی فوجی موجود ہیں جن میں موساد کے ایجنٹوں کی موجودگی ہر شبہ سے بالاتر ہے۔ یہ ایجنٹ مقامی بدقماشوں کو پاکستان میں کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

طالبان کون ہیں

اور طالبان کا قصہ یہ ہے کہ یہ افغانستان کے دینی مدارس کے طلبہ تھے جنہوں نے سوویت یونین کے انخلا کے بعد اقتدار کے لئے مسلم تنظیموں کی رسہ کشی کو دیکھتے ہوئے مداخلت کی تھی اور اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ چونکہ یہ طالبان اسلامی اجتماعیت کے قائل اور ہر اخلاقی برائی کے خلاف تھے، مغرب کی آبروباختہ تہذیب کو برداشت نہیں کرتے تھے اس لئے امریکہ ان کا دشمن بن گیا تھا۔ امریکی دشمنی میں شدت اُس وقت پیدا ہوئی جب طالبان نے بن لادن کو بغیر کسی ثبوت کے امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ امریکہ ابتداء میں تو طالبان کو القاعدہ کے ساتھ جوڑ کر چیخ پکار کرتا تھا۔ اب اس نے القاعدہ کی جگہ طالبان کو دے دی ہے اور طالبان کے نام پر تمام باعمل مسلمانوں کی کردار کشی کی عالمگیر مہم چلا رہا ہے۔ باعمل اور غیور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کا یہ پروپیگنڈا اتنا طاقتور اور موثر ہے کہ دنیا کے اَن پڑھ اور سیدھے سادے عوام ہی نہیں تعلیم یافتہ اور منصب دار افراد بھی اس سے متاثر ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال ہندوستانی سپریم کورٹ کے جج مارکنڈے کاٹجو کا وہ ریمارک ہے جو انہوں نے ایک مسلم طالب علم کی ڈاڑھی کے مقدمہ میں دیا ہے ’’ہم اِس ملک میں طالبان نہیں چاہتے۔‘‘ پاکستانیوں کو مبارک ہو، ان کے طالبان کے خلاف ماحول بن رہا ہے۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 352
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (09-05-09), فیصل ناصر (09-05-09), عبداللہ حیدر (09-05-09)
پرانا 09-05-09, 09:31 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب سلیمان بھائی بہت جامع بات کی طلبان کے بارے میں یقنا کچھ شکوک و شبہات کم ہونگے
سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (09-05-09)
پرانا 09-05-09, 09:43 PM   #3
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت خوب سلیمان بھائی بہت جامع بات کی طلبان کے بارے میں یقنا کچھ شکوک و شبہات کم ہونگے
سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں
بھائی مجھے تو ڈر لگتا ہے آپ خود ہی سرورق کے لیئے اپلائی کر دیں
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-05-09, 09:46 PM   #4
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-05-09), عبداللہ حیدر (09-05-09)
پرانا 09-05-09, 10:15 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی اپلائی کردیا ہے
ڈرنے کی کیا بات ہے اس میں آپ بھی ڈریں گے تو کون لڑے گا ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ابن آدم (09-05-09), عبداللہ حیدر (10-05-09)
جواب

Tags
com, ہندو, کورٹ, پولیس, پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیر, قصہ, مقابلہ, متوقع, امریکہ, اسلام, اسلامی, بھائی, تعلیم, جرم, حال, خلاف, سپریم, شام, طاقتور, طالبان, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger