واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


طفیلی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-11-11, 06:00 PM   #1
طفیلی
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 15-11-11, 06:00 PM

طفیلی یہ کسی طفیل کی وائف کانام نہیں یہ بڑی معروف شخصیت کانام ہے جو ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے بعض نے کہا ہے طفیلی بغیر بلاے کچھ مدعو لوگوں میں شامل ہوکر پہنچ جانے والے کوکہتے ہیں اور یہ لفظ طفل سے بنا ہے طفل کے معنی ہیں دن کے اوپر رات کا اپنی تاریکی کیساتھ چھا جانا طفیلی کا معاملہ بھی ایسا ہی ہوتا ہے بلانے والے اس سے تاریکی میں ہوتے ہیں اسے بلایا تھا یا نہیں بعض نے کہا طفیلی جو خود نہ کماے اور دوسروں کا کھاے اسے کہتے ہیں پرا نے زمانے میں طفلی صاحب جیب میں لیموں رکھتے تھے جہاں کہیں دیکھا دو چار افراد بیٹھے کھارہے ہیں طفیلی آتا سالن میں لیموں نچوڑ کر شریک طعام ہو جاتا آجکل اس کے لئے ایک عمدہ سوٹ سلوا کرشادی بیاہ کی تقریبات میںشریک ہو جاتے ہیں لڑکی والے سمھجتے ہیں یہ لڑکے والوں کی طرف سے ہے اور لڑکے والے لڑکی والوں کی طرف سے سمھجتے ہیں اتنی دیر میں جناب پیٹ بھر کر کھسک جاتے ہیں بعض محققین کی راے یہ بھی ہے کہ طفیلی منسوب ہےطفیل کوفی کی طرف یہ کوفے میں بنی غطفان میں سے ایک شخص تھا یہ ولیمے کی دعوت میں بغیر بلاے پہنچ جاتا تھا ہر معاشرے میں ایسے افراد ہوتے ہیں جنکا۔۔،م،، کام ہی کماے گی دنیا کھائیں گے ہم ہے طفیلیوں کی ایک قسم شادی بیاہ کی تقریبات میں شامل ہونے والے افراد پر مشتمل ہے جہاں شادی کی تقریب دیکھی شریک ہو کر کھایا پیا اور چلے گے مگر کہتے ہیں ایسے کو تیسا اور سیر کو سوا سیر بھی ٹکر جاتا ہے ایک صاحب خود طفیلی بنتے تھے انکے لڑکے کی شادی تھی ایک طفیلی صاحب آٹپکے گھر والے طفیلی صاحب اپنے پیٹی بھائی کو دیکھکرسمھج گے بڑے پر تپاک انداز سے اسکا استقبال کیا بالا خانہ جس پہ سیڑھی لگا کر چڑھا جاتا تھا اس سے سیڑھی لگا دی اور بولا اوپر چڑھ جاو تاکہ مجمع سے الگ ہو کر تکلیف سے بچے رہو آنے والا طفیلی اوپر چڑھ گیا ان نے نیچے سے سیڑھی ہٹا دی نیچے بیٹھے مہمانوں کو کھانا کھلا دیا مہمان چلے گے اب سیڑھی لگاکر انہیں نیچے اتارااور کہا بہت شکریہ جناب آپ نے اپنے پیٹی بھائی کی عزت رکھ لی اب آپ جاسکتے ہیں اسکو کہتے ہیں ایسے کو تیسا
ایک قسم انکی ہو ٹلوں پر مفت کھانا کھانے والوں کی ہے جیسے ایک شخص ہوٹل میں داخل ہوئے کھانا منگواکر کھانا شروع کردیا جب تھوڑا سا کھانا رہ گیا تو اس نے بیرے کو کہا مینجر کو بلاو مینجر کے آنے پر غصے سے بولے پلیٹ کی طرف اشارہ کرکے کہا یہ کھلاتے ہیں آپ لوگوں کو مینجر نے پلیٹ کی طرف دیکھا تو سالن میں ایک لال بیگ (کاک روچ ( ،،،،،تھا مینجر نے بل واپسکر کے معافی مانگ کر کہا جناب باہر ذکر نہ کرنا ہمارے ہوٹل کی بدنامی ہوگی طفلی صاحب باہر نکلے اور اپنے کوٹ کی جیبوں کو تھپتھپا یا تو مزید پانچ لال بیگ موجود تھے جو آئندہ کام آنے تھے مگر ایک دوسرے صاحب نے تو عجب بہانا تلاش کیا ہوٹل میں جاکر بیرے سے کیا جاو ایک مرغ روسٹ ایک مرغ بریانی تین عدد شامی کباب ایک پیپسی کی بوتل بھی لے آنا بوتل پی کر کہا ایک کافی بھی لئے آو وہ بھی پی کر کہا مینجر کو بلا لاو مینجر آیا کہنے لگے جناب اب پولیس کو بلالو میرے پاس پیسے نہیں ہیں یہ سب باتیں ہمارے ارد گرد موجود ہیں مگر اسلام انکی اجازت نہیں دیتا ہاں دعوت کے قبول کرنے کا حکم ہے کوئی دعوت کرے اسے قبول کریئںرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو دعوت ولیمہ کی طرف بلایا جاے تو اسے اس دعوت میں جانا چاھئے( باب ماجآء فی اجابۃ الدعوۃ ابو داود ،،،،،،، ہمیں کوئی دعوت دے کر دیکھ لے بلایا دو افراد کو ہوتا ہے ہم آٹھ بچوں سمیت پہنچ جاتے ہیں ایسا کرنا بھی روا نہیں ہےایک صحابی جنھیں
ابو شعیب کہا جاتا ہے ان نے حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی اور کہا کل پانچ افراد آیئں یعنی حضور صل اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ افرادجب آپ دعوت کے لئے چلنے لگے تو ایک شخص اور بھی ساتھ چل پڑے جب صاحب خانہ کے پاس پہنچے تو فر مایا ابو شیعب آپ نے پانچ افراد کو بلایا تھا
یہ شخص بھی ہمارے ساتھ آگے ہیں اگر آپ اجازت دیں‌تو شریک طعام ہو جاے ورنہ واپس ہو جاے حضرت ابو شعیب نے انہیں بھی اجازت دیدی اس سے معلوم ہوا جتنے افراد کو بلا یا جاے اتنے ہی شریک ہوں بن بلاے دعوت میں شریک ہونا شرعا درست نہیں ہے ہماری کامیابی صرف اتباع رسوٌل صل اللہ علیہ وسلم میں ہے اور آپ کی سیرت طیبہ زندگی کے تمام مراحل میں ہماری کامل رہنما ہے

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 135
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
wajee (15-11-11), ام احمد (15-11-11), عروج (15-11-11)
پرانا 15-11-11, 06:14 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا پیغام ملا اس تحریر کے توسّط سے۔ جزاک اللہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (15-11-11)
پرانا 15-11-11, 07:29 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل دورست آجکل دوستوں کو دعوت دو تو تین چار کو ساتھ لے ٹپکتے ہیں
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (15-11-11), حسن قادری (16-11-11)
پرانا 15-11-11, 07:35 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,205
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت زبردست تحریر ہے بے شک ہماری راہنمای کےلے حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت موجود ہے اور آپ کی اتباع ہی کامیابی کی سیڑھی ہے ،،،،،شئیرنگ کا شکریہ
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
ام احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (16-11-11)
جواب

Tags
کباب, گھر, پولیس, لڑکی, مفت, مجمع, معلوم, اللہ, انداز, اسلام, بھائی, بچوں, تلاش, حکم, دنیا, رات, زندگی, سیر, سیرت طیبہ, عمدہ, عجب, عزت, غصے, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger