واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


عبادت کیا ہے ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-12-10, 08:06 AM   #1
عبادت کیا ہے ؟
abdulrehman303 abdulrehman303 آف لائن ہے 26-12-10, 08:06 AM

عبادت کیا ہےْ

عبادت کہتے ہیں ان فعال واعمال کو جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنی بندگی کے اظہار کے لئے بتلائے ہیں ۔ کہ ان سے اللہ کی تعظیم کا پورا پورا حق ادا ہو جائے ۔ اس لئے وہی سب کام کسی دوسرے کے لئے کرنا گناہ عظیم قرار دیا گیا ۔ اور ایسا کرنے والے کو مشرک فرمایا اور بتلایا کہ سب گناہ بخشے جاسکتے ہیں مگر شرک کی بخشش نہیں ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا سورت ہود میں فرماتا ہے : ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بیجھا ۔ انہوں نے کہا میں تمہیں اللہ کا پیغام پہنچانے اور اللہ سے ڈرانے آیا ہوں ۔ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا ورنہ مجھے تم پر ایک سخت عذاب الہی آنے کا ڈر ہے ۔ 25-26ْْ/۱۱
اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کفر وایمان کی جنگ حضرت نوح کے زمانے سے شروع ہوگئی تھی ۔اور آج تک جاری ہے اللہ کے مومن بندے برابر کہتے رہے کہ اللہ کی سی تعظیم کسی فانی مخلوق کی نہ کرو ۔ اور وہ اعمال وافعال جو اللہ نے صرف اپنے لئے مخصوص کرلئے ہیں ان میں کسی دوسرے کو شریک نہ کرو کہ اس سے اللہ کی نافرمانی ہوگی ۔اور نافرمانی اس کی توہین ہے ۔
اللہ سورۃحٰم سجدہ میں فرماتا ہے : رات دن ،سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں میں سے ہیں ۔ تم نہ تو سورج کو سجدہ کرو ، نہ چاند کو بلکہ اللہ کو سجدہ کرو ۔ جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے ۔ اگر تم کو اس کی عبادت مقصود ہے 37ْ/ 41
اس سے معلوم ہواکہ سجدہ صرف خالق العالمین کے لئے مخصوص ہے کسی فانی مخلوق کو خواہ وہ پیر فقیر ولی یا بادشاہ ،وزیر ہی کیوں نہ ہو سجدہ کرنا جائز نہیں ۔ پھر سورج چاند ستارے یا بت علم ، تعزیہ، اور قبریں تو بے جان اشیاء ہیں ۔ان کو سجدہ کرکے اشرف المخلوقات کہلانے والا انسان سوائے رسوائی اور ذلت کے کیا حاصل کرسکتا ہے ۔
اگر کسی دوست کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی چایتا ہوں
مگر سچ یہی ہے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا
اس کے بعد کا مضمون ہے غیراللہ کے سامنے اداب سے کھڑاہونا وسلام عبدالرحمٰن

 
abdulrehman303's Avatar
abdulrehman303
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: لاہور
مراسلات: 274
شکریہ: 353
170 مراسلہ میں 423 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
abdulrehman303 کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (26-12-10)
جواب

Tags
پیر, چاند, معلوم, آج, الہی, اللہ, انسان, بے, بندگی, بادشاہ, جواب, جائے, دوست, دل, رات, زمانے, سامنے, ستارے, شروع, علم, عبادت, عبدالرحمٰن, عذاب, غیراللہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger