واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


عدنان ستار کو کیا پڑی تھی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-10-07, 01:34 PM   #1
عدنان ستار کو کیا پڑی تھی؟
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-10-07, 01:34 PM

عدنان سے میرا تعلق ذاتی ہے۔ وہ مجھ سے عمر میں کوئی آٹھ سال چھوٹا ہے۔ اس نے میرا ایسے خیال رکھا ہے جیسے کوئی ذمہ دار چھوٹا بھائی ایک لاابالی اور پرعیب بڑے بھائی کو دنیا سے بچاتا ہے، اسے سنبھالتا ہے، اس کی غلطیوں کی تلافی کرتا ہے اور ان پر پردہ ڈالتا ہے۔ اس کی خدمت کرتا ہے اور سب سے بڑھ کر اسے بے پناہ عزت اور محبت سے سرفراز کرتا ہے۔
فارسی کی کہاوت ہے ’سگ باش برادر خورد مباش‘ غازی صلاح الدین صاحب نے اس میں ترمیم کی ہے اور ترمیم شدہ کہاوت میرے اور عدنان کے تعلق پر صادق آتی ہے، ’سگ باش برادر سگ مباش‘۔ ایک وقت وہ آیا کہ جب میرے پاس سر چھپانے کو ٹھکانہ نہ تھا۔ عدنان کے کتب خانے میں جا براجمان ہوا اور ہفتوں گزار دئے۔

میری اچھی بری انگریزی نظموں کا انتخاب کرکے اسی نے چھپوانے کا انتظام کیا۔ مشکل دنوں میں جذباتی سہارا دیا۔ بنیادی طور پر نہایت کم گو اور کم آمیز ہونے کے باوجود مجھ پر اپنے اندرون کے کچھ درد ضرور وا کر دئے، اعتماد کیا۔

8 اکتوبر 2005 کو آنے والے ہیبت ناک زلزلے کے بعد ایک روز اس کے گھر میں بیٹھے بیٹھے میں نے پریشان حال بچوں کے ساتھ کام کرنے کا مبہم سا خیال پیش کیا۔ عدنان نے ایک سال تک کلی طور پر رضاکارانہ کام کیا اور محنت شاقہ کے ذریعے اس مبہم خیال کو ایسا عملی جامہ پہنایا جو مثال بنا۔

29 ستمبر 2007ء سے پہلے میں نے یہ سب اس طرح سے نہیں سوچا تھا۔ اس دن عدنان نے جو تکلیف اٹھائی اس سے مجھ میں اس کے لیے خاص احساس تشکر نے جنم لیا۔ اب میں ببانگ دہل یہ اعلان کر سکتا ہوں کہ میرا چھوٹا بھائی عدنان ستار ایک اعلٰی مقصد کے حصول کے لیے، پاکستان کے مفلوک الحال عوام کے لیے، جمہوریت، انصاف اور انسانی حقوق کے لیے اپنی ذات کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کو برداشت کر سکتا ہے۔ مجھے اس پر ناز ہے۔

9 مارچ کو ایسا کیا ہوا تھا کہ اس جیسا کم سخن گلا پھاڑ کر نعرے لگانے لگا۔ منصف اعلٰی کی بحالی کی تحریک میں اس نے عملاً حصہ لیا اور ان سے لڑ پڑا جو اسے روکتے تھے۔ اس نے جلوسوں میں شرکت کی، نعرے لگائے، بھوکا، پیاسا سڑکوں پر دیوانہ وار پھرتا رہا۔

جب جمہوریت اور شہری حقوق کے متقاضی پرامن اور نہتے مظاہرین پر اسلام آباد پولیس حملے کے نتیجے میں عدنان کے ہاتھ اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹیں تو اس کو غم صرف اس بات کا تھا کہ اگلے دن نکلنے والے جلوس میں اس کی شرکت مشکل ہے۔

واضح رہے کہ اس کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، وہ کسی سیاسی جماعت، کسی غیرسرکاری تنظیم، کسی ادارے یا گروہ سے وابستہ نہیں۔ وہ اب کئی برس سے پیشہ ور صحافی بھی نہیں رہا۔ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اس کی کوئی خبر، کوئی تصویر یا کسی جلسے سے خطاب کا دعوت نامہ اگلے دن نہیں آئے گا۔ پھر اس کو کیا پڑی تھی؟

عدنان ستار پہلے صرف شاعری کرتا تھا، اخباری مضمون کبھی کبھار لکھتا تھا، کتابیں پڑھتا تھا اور فلمیں دیکھتا تھا۔ زیادہ تر چپ رہتا تھا۔ اب وہ چیخ اٹھا ہے۔ اس کی چیخ مفاد پرست سیاستدانوں اور موقع پرست سماجی رہنماؤں کی تقریروں پر بھاری ہے۔ یہ چیخ ایک بے لوث پاکستانی کی چیخ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ چیخ ارباب اقتدار، تاجر پیشہ سپہ سالاروں اور ان کے لیے کرائے پر کام کرنے والے منشیوں کے ایوانوں کو زمیں بوس کر دے گی۔

عدنان ستار اور اس جیسے لاکھوں سادہ دل لوگوں کی اس چیخ کے بطن سے ایک نئی سیاسی تحریک اور سماجی تبدیلی کا جنم ہوگا۔ یہ کھری، بے باک اور نڈر چیخ، عدنان ستار کا نعرہ مستانہ، اہل ہوس اور اہل ستم کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔


بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 379
Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (04-10-07)
جواب

Tags
پیاسا, پولیس, پاکستان, پاکستانی, موقع, محبت, معلوم, اسلام, بھائی, بچوں, ترمیم, تصویر, حال, دل, سال, شاعری, عدنان, عزت, غم, صلاح, صادق, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدرکیساتھ وزیرخارجہ ہمسفر تھے نہ کوئی اور،دورئہ امریکا کی سرکاری حیثیت کیا تھی؟ گلاب خان خبریں 0 20-01-11 06:23 AM
عوج بن عوج کی عمر کتنی تھی؟ عرفان حیدر آئیے ذہانت آزمائیے 24 14-04-09 02:40 PM
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ Real_Light دلچسپ اور عجیب 43 30-03-09 07:22 PM
کیا ۱۸۵۷/ کی جدوجہد ”پہلی “جنگ آزادی تھی؟ محمد کاشف حبیب گپ شپ 1 28-02-09 11:00 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger