واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


عزت و وقار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-05-09, 02:02 PM   #1
عزت و وقار
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 10-05-09, 02:02 PM

عزت و وقار کا احساس بہت سی برائیوں سے بچاتا ہے۔ اگر یہ احساس باقی نہ رہے تو انسان کو ذلیل سے ذلیل حرکت کرنے میں کوئی باک نہیں ہوتا۔ موجودہ دور میں یہ جو ساری دنیا میں اخلاقی زوال نظر آتا ہے اس کا ایک سبب بعض یورپی مفکرین کے نظریات ہیں۔ جو پڑھے ہوؤں اور ان پڑھوں سب میں آہستہ آہستہ نامعلوم طور پر سرایت کر چکے ہیں۔ مثلاً یہ کہ انسان حیوان محض ہے چنانچہ لوگوں نے حیوانوں ہی کا سا طرز عمل اختیار کر لیا ہے۔ پھر انہیں بطور سائنسی سچائی کے یہ بتایا گیا ہے کہ اپنی حیوانی جبلتوں کو دبانے سے طرح طرح کی ذہنی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ لوگوں نے ہوس کاری اور لالچ وغیرہ کو اچھی چیز سمجھ لیا ہے اور ان میں کھل کھیلے ہیں بلکہ ان پر فخر کرتے ہیں مغربی تہذیب نے انسان کو سہولتیں تو بہت دی ہیں مگر اندر سے انہیں حیوان بنا دیا ہے۔
اسلام نے آدم کی اولاد کو بہت عزت دی ہے اللہ تعالیٰ نے اسکے خاکی بدن کے اندر اپنی روح میں سے روح پھونک کر اسے کیا سے کیا بنا دیا۔ اسے اشیائے کائنات کے نام سکھائے یعنی اس میں انکی ماہیت جاننے اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھی کائنات کی ساری قوتوں کو اس کیلئے مسخر کر دیا وہ ان قوتوں کو دریافت کر سکتا اور اپنے استعمال میں لا سکتا ہے۔ بلکہ ایسا کرنا اسکے فرائض میں داخل ہے فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ اسے سجدہ کریں کتنی عزت افزائی ہے لیکن نائب وہی ہے جو اپنے آقا کو سمجھے اس کا عرفان حاصل کرے۔ اس کا رنگ اپنائے اسکے منشائے مبارک کو اوّلیت دے اور اسے روئے زمین پر نافذ کرنے کی کوشش کرے۔ چنانچہ اس مقصد کیلئے انسان کو قلب جیسا انمول اور نادر تحفہ عنایت فرمایا۔ جو انسان کی حیوانی جبلت اور اللہ تعالیٰ کی روح میں سے پھونکی ہوئی روح کے امتزاج سے وجود میں آیا ہے یہ چیز نہ فرشتوں کو حاصل ہے نہ جنات کو اس میں فکر بلند اور گہری محبت دونوں کی صلاحیت رکھ دی اسی کے سبب انسانی معاشروں نے اتنی تہذیبیں پیدا کیں آرٹ کے کمالات اور سائنس کی دریافتیں اسی کی مرہون منت ہیں اسی کے سبب تیس چالیس برس میں انسان کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔ لیکن قلب کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے فکر بلند سے اللہ تعالیٰ کی صفات عالیہ کا ادراک حاصل کرے اور گہری محبت سے اللہ کی صفات کو اپنائے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کر کے پھر اللہ تعالیٰ کا رنگ اپنائے اور اس رنگ کو دنیا میں پھیلائے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ انسان کو اسکے مرتبہ اور شرف کا احساس دلایا جائے تاکہ وہ اپنے طرز عمل میں شرافت اور وقار پیدا کرے اور دنیا بھیڑیوں کے بھٹ کی بجائے جنت کی نظیر بن جائے یہ کام مسلمان کر سکتے ہیں‘ بشرطیکہ پہلے وہ اپنے اندر تبدیلی لائیں اپنی سوچ اور اپنا طرز عمل بدلیں۔

از قلم عبدالرشید
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 256
Reply With Quote
پرانا 10-05-09, 02:28 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔
مزید کا انتظار رہے گا
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (10-05-09)
جواب

Tags
نظر, موجودہ, محبت, اللہ, انمول, انسان, حکم, دریافت, عزت, صفات, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عزت زارا گپ شپ 2 24-02-11 02:41 PM
آپنےآنےوالےکل کی عزت افزائی Wahid Mahmood عمومی بحث 2 19-01-10 04:48 PM
عزت نفس رانا امر اسلام اور معاشرہ 3 12-11-09 03:11 PM
الله رب العزت آپکو اخترحسین ایس ایم ایس 1 18-10-09 06:49 PM
قرآن سے عزت و بلندی مسافر عمومی بحث 2 29-09-09 10:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger