واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


علامہ قرضاوی نے کرنل قذافی کے قتل کا فتوی دے دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-02-11, 11:31 PM   #1
علامہ قرضاوی نے کرنل قذافی کے قتل کا فتوی دے دیا
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 28-02-11, 11:31 PM

دوحہ(مرکز اطلاعات فلسطین) علماء اسلام کے عالمی اتحاد کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے اپنی ہی عوام کا قتل عام کرنے کی بنا پر لیبیا کے صدر کرنل قذافی کا خون جائز قرار دے دیا ہے۔

کرنل قذافی نے گزشتہ دنوں طرابلس میں جنگی جہازوں سے فائرنگ اور غیر ملکی کرائے کے قاتلوں کے ذریعے سیکڑوں ہم وطنوں کو مروا ڈالا ہے۔
شیخ قرضاوی نے عرب ٹی وی چینل ’’الجزیرہ‘‘ سے گفتگو میں کہا ہے ’’میں اب قذافی کے قتل کا فتوی دے رہا ہوں، کسی بھی پولیس اہلکار، فوجی یا عام فرد کو ایسا کرنے کا موقع ملے تو وہ یہ کرڈالے تاکہ لیبیا کی عوام کو اس نیم پاگل شخص سے رہائی دلائی جا سکے‘‘

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فوجی کے لیے جائز نہیں کہ وہ قذافی جیسے ظالم اور باغی حکمران کے احکامات پر عمل کرے۔
علامہ قرضاوی کا کہنا تھا کہ قذافی اپنے ہوش کھو چکے ہیں اور عوام کے قتل عام کا ارتکاب کرکے اس نے جہنم میں جگہ بنالی ہے۔

انہوں نے قذافی کے گرد کام کرنے والے اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قذافی کے سامنے اس آیت کریمہ کا ورد کریں جس میں کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرنے والے کا ٹھکانہ ہمیشہ کے لیے جہنم قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایک حدیث کے مطابق پوری دنیا کا خاتمہ اللہ کے ہاں ایک مسلمان کے قتل سے کم اہم ہے۔
کرنل قذافی کے بیٹے کا خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ قرضاوی کا کہنا تھا کہ سیف، اسلام کی نہیں بلکہ جاہلیت کی تلوار ہے۔
لیبیائی فوج کو خطاب کرتے ہوئے شیخ قرضاوی کا کہنا تھا۔ ’’
آپ کی تعداد اس تیونس کی فوج سے کم نہیں ہے جس نے صدر زین العابدین کی جانب سے فائرنگ کے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا.
اس طرح آپ اس مصری فوج سے بھی کم نہیں ہو جس نے ’’جمعہ غضب‘‘ کے مظاہرے کو کچلنے کے مصری صدر حسنی نا مبارک کے احکامات کے برخلاف قوم کا ساتھ دیا تھا‘‘

شیخ نے فوج سے قوم پر اسلحہ نہ اٹھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک خبطی شخص کے پیچھے اپنی قوم پر تشدد سے گریز کریں۔

ڈاکٹرقرضاوی نے لیبیائی قوم کو بھی صبر اور استقامت کی تلقین کی اور کہا کہ چاہے کتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں انقلاب پر ثابت قدم رہا جائے،
اس جدوجہد میں مرنے والے شہادت کے رتبے پر فائز ہونگے اور ان کا ٹھکانہ جنت الفردوس میں ہو گا۔

شیخ قرضاوی نے اس موقع پر تیونس اور مصر کی قوم، حکومتوں، عرب لیگ، اسلامی سربراہی کانفرنس، افریقن یونین اور اقوام متحدہ سے بھی لیبیا میں جاری ظلم و ستم پر خاموش نہ رہنے کا مطالبہ کیا اور کہا کرنل قذافی اور اس کے ہمنواؤں کے خلاف لیبیائی قوم کی بھرپور مدد کی جائے۔

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 239
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-03-11), ارشد کمبوہ (01-03-11), حیدر (01-03-11)
پرانا 01-03-11, 09:32 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,539
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ شیخ قرضاوی کی زندگی میں برکت ڈال دے ۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (01-03-11)
جواب

Tags
color, پولیس, پاگل, قدم, چینل, موقع, مسلمان, مطابق, اقوام متحدہ, اللہ, اسلام, اسلامی, حدیث, خون, دینا, دے, دنیا, شخص, ظالم, عوام, علماء, عالمی, عرب, صبر, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
زرداری اور نواز نے ججوں کی بحالی تک لندن کے دورے ملتوی کردیئے عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:54 PM
ملتوی امتحانات 10 جنوری سے ہونگے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:27 AM
::: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس،انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ::: ابو کاشان خبریں 0 01-01-08 12:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger