واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


علماء کرام اورہماری ضد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-08-11, 11:16 PM   #1
علماء کرام اورہماری ضد
نبیل خان نبیل خان آن لائن ہے 19-08-11, 11:16 PM

لگتا ہے آپ کو علماسے کوئی خاص دشمنی ہے جناب یہ علماء ہی ہیں جو اسلام کی سرحدوں کے محافظ ہیں جب بھی کوئی مشکل وقت آیا یہ ڈٹ گئے اور ہربڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہو گئے امام احمد بن حنبل کو دیکھ لیں یہ بھی ایک عالم ہیں وقت کے بادشاہ نے کہا کہ قرآن بھی مخلوق ہے سب نے کہاجی حضور ہم مانتے ہیں کہ قرآن بھی مخلوق ہے۔ لیکن اُس عالم امام احمد بن حنبل نے دیوانہ وار نعرہ بلند کیا کہ اے بادشاہ تو جھوٹ کہتا ہے قرآن مخلوق نہیں بلکہ میرے اللہ کا کلام ہے اور کلام متکلم کی صفت ہوتی ہی۔مخلوق ختم ہو جاتی ہے اور صفت باقی رہتی ہے ۔ سب نے کہا حضرت جی بادشاہ کی مان لوانعام ملے گا نہ مانی تو سزا ملے گی آپ نے فرمایا اج میں اگر خاموش ہو گیا یا ڈر گیا تو میرے اللہ کا دین بدل جائے گا۔ تم سب سنو قرآن اللہ کی صفت ہی۔ اس پہ آپ کو روزانہ اسی کوڑے مارے جاتے ۔اور جب منہ کالا کر کے گدھے پر بٹھا کر گھما یا جاتا تو آپ ہر چوک میں اعلان کرتے جو مجھے جانتے ہیں وہ جانتے ہیں اور جو نہیں جانتے وہ جان لیں میں احمد بن حنبل ہوں جو یہ کہتا ہے کہ قرآن مخلوق نہیں اللہ کی صفت ہے ۔ میرے بھائی علماء کا کام تو یہی ہے کہ حق بتایا جائے اب اگر اس سے کسی کو تکلیف ہو تو علماء کا کیا قصور ہے ۔ باقی رہی بات فتوٰی کی تو جناب فتوٰی دینا تو قرآن و سنت کے ماہرین کا کام ہے ۔اور علماء قرآن و سنت کے ماہر ہوتے ہیں ۔ پھر ہر عالم کو بھی اس کی اجازت نہیں ہوتی اس کام کے لیے علما کو مزید کورس کرنا پڑھتے ہیں پھر جن کے پاس افتا کی ڈگری ہوتی ہے فتوٰی دینے کا اختیار ان کے پاس ہوتا ہے پھر یہ مفتی صاحبان بھی قرآن و سنت کو مقدم رکھتے ہیں ۔ پھر یہ علماء جن مدارس عربیہ میں پڑے ہوتے ہیں ان مدارس کا کام ہی قرآن و سنت کے ماہرین کو تیارکرنا ہے ۔ اس لیے قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر ہر کسی کا کام نہیں ہے اس کے لیے قرآن و سنت کا ماہر ہونا ضروری ہے ۔ اور جو شرائط ایک مفسر قرآن کے لیے ضروری ہیں وہ جس میں بھی پائی جائیں وہ بلا تردُد ترجمہ اور تفسیر بیان کرے اُسے کون روکتا ہے ۔ڈاکٹر صاحبہ کو اگر ان علما کے فتوٰی پر اعتراض ہے تو اس فتوٰی کو عدالت میں چینلج کر دیں کہ جناب اعلٰی اس فتوٰی سے میرے سٹیٹس پہ سوالیہ نشان پڑ گیا ہے۔جناب عالی میرے اندر وہ تمام شرائط موجود ہیں جو ایک مفسرقرآن میں ہونا چاہیے۔جناب عالی اس فتوٰی سے میری ہتک عزت ہوئی ہے لہٰذا مجھے اصاف دلوایا جائے۔عدالت ان مفتی صاحبان کو بلائے گی جنہوں نے فتوٰی دیا ہی۔ کہ آپ نے یہ فتوٰی کس بنیاد پہ دیا ہے ۔اور کیوں دیا ہی۔ اب مفتی صاحب عدالت کو جواب دیں کہ ان کے ترجمہ اورتفسیر میںکیا ابہام یا نقص پایا جاتاہے۔ دوستو ۔ اس میں لڑائی والی کیابات ہی۔اور نہ ہی علماء کرام کے بارے میں اوٹ پٹانگ گفتگو کر نے کی کوئی ضرورت ہے ۔ دوستو علماء کا وجوداللہ کی رحمت ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو ہر برائی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ آج ہم لا شعوری طورپر یہود و نصارٰی کے پروپگنڈہ سے متاثر ہوکر مدارس عربیہ اور علماء کرام کے خلاف محاذ کھول چکے ہیں۔جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ اہل کلیسا کا کیا حال ہے ۔جب سے انہوں نے مذہب کو اپنی زندگی اپنی عدالت اپنے گھر بار سے نکال دیا تو ان کا کیا حال ہوا اور ہو رہا ہے ۔وہاں ماں باپ اور اولاد کے درمیان کیتنا بڑا گیپ ہے ۔ماں باپ اپنی اولاد کو کسی غلط حرکت پہ ڈانٹ بھی نہیں سکتے ۔اور تو اور ماں باپ کی زندگی کا وہ حصہ جس میں انہیں اولاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے مجبورا اولڈہاوس میں گزارنا پڑتا ہے ۔اور ان کی بہن بیٹی شادی سے پہلے ہی کئی کئی بچوں کی ماں بن چکی ہوتی ہیں ۔اور ان کی غیرت کا یہ حال ہے کہ ان کو بلکل پرواہ نہیں ۔یہ سب کچھ مذہب کی دوری کی وجہ سے ہے۔ یہی فضا ہمارے ملک میں بھی چل نکلی ہےکہ ان علماء کو مسجد و مدرسہ تک محدود کر دو تاکہ ہم بھی اہل کلیسا کی طرح آزاد ہو جائیں ۔ اور ترقی کی منازل طے کر جائیں ۔میں حیران ہوں کہ وہ کونسا عالم یا مفتی ہے جس نے کہا ہو کہ آپ ترقی نہ کریں ایٹم بم نہ بنائیں غوری اور شاہیں نہ بنائیں جہاں تک مجھے یاد ہے یہ علماء ایسی ترقی پر دل کھول کر داد دیتے اور حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں ۔ دوستوان علماء کو اپنا کام کرنے دو۔ کیونکہ اپنے جسم کے اس عضو لازم کو اپنے سے جدا کرو گے تو مفلوج ہو کر رہ جاو گئے ۔علامہ اقبال نے بھی یہی فرمایا : ۔
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی :
یہ لوگ حقیقت میں انبیاء کے وارث ہیں اس لیے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے اورانبیاء کی وراثت کو تقسیم کر رہے ہیں ۔ جب بھی باطل سر اُٹھاتا ہے تو سب سے پہلے یہ علماء ہی دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور اپنی جان تک قربان کردیتے ہیں ۔اللہ کریم ہمیں علما سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
آخری اور سب سے بڑی بات
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
وہ شخص جو ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے ،ہمارے بچوں پر رحم نہ کرے ،اور ہمارے علما کی قدر نہ کرے وہ ہماری امت میں سے نہیں ( ترغیب عن احمد والحاکم )
اس مبارک ارشاد کے بعد تو کسی بحث کی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔اللہ کریم ہم سب کو علماء کی قدر ،اور ان سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

Last edited by نبیل خان; 20-08-11 at 12:07 AM..

نبیل خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 243
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
پیارا (20-08-11), محمد یاسرعلی (19-08-11), محمدعدنان (20-08-11), wajee (20-08-11), ابوسعد (21-08-11), راجہ اکرام (20-08-11), سیفی خان (20-08-11)
پرانا 19-08-11, 11:44 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قربان جاوں امام اعظم ابو حنیفہ ، امام احمد بن حنبل ، امام شافعی اور امام مالک کے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (20-08-11), راجہ اکرام (20-08-11), سیفی خان (20-08-11)
پرانا 19-08-11, 11:46 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مگر ایک دوسرے کو کافر کہنے والوں کے بارے آپ کی کیا رائے ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-08-11), نبیل خان (24-08-11), سیفی خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 08:18 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
مگر ایک دوسرے کو کافر کہنے والوں کے بارے آپ کی کیا رائے ہے
یاسر بھائی
وہ عالم کیسے عالم ہے جو کسی مسلمان کو کافر کہے
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-11, 01:27 AM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کفر، تکفیر اور اس کے حکم کا سوال بہت ٹیڑھا ہے اور اسے ہمارے ہاں پائے جانے والے عامیانہ رویوں نے اور بھی تیرھا بنا کر رکھ دیا ہے.

نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یا تو ایک نیا مذھب کی طرف راغب بندہ اپنے فرقے کے علاوہ سب کو کافر سمجھتا ہے، یا پھر دوسری انتہا کے طور پر ان اعمال کا جاننا بھی انتہا پسندی خیال کرتا ہے جو فی الواقع انسان کو اسلام کی سرحد سے نکال کر کفر کی غلاظت میں لتھیڑ جاتے ہیں اور اسے خبر بھی نہیں ہوتی!!!

یہی وجہ ہے کہ جب تو ہین رسالت یا کفار سے دوستی رکھنے کی بنیاد پر کسی فرد، جتھے یا گروہ کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو اسے بھی انتہا پسندانہ رویہ ہی قرار دے دیا جاتا ہے!!!

اللہ ہمیں اعتدال پسند بنائے لیکن وہ اعتدال جو اسلام نے قائم فرمایا ہے. والسلام
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (21-08-11), ابوسعد (21-08-11), راجہ اکرام (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 02:38 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہمیں عقل سلیم کو استعمال کرنے اور نقل صحیح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-11, 03:26 AM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
یاسر بھائی
وہ عالم کیسے عالم ہے جو کسی مسلمان کو کافر کہے
وہ عالم كيسے‌عالم ہے جو كسي كافر كو مسلمان كہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 04:54 AM   #8
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے بھائی ! علماء کافر بناتے نہیںبل کہ کافر بتاتے ہیں،اگر کوئی شخص کفریہ کام کرے اور عالم سےاس کے بارے میں سوال کیا جائے اور وہ بتادیں کہ ہاں یہ کفریہ کام ہے تو اس میں اس بے چارے کا کیا قصور؟قصور تو کفر کرنے والے کا ہے عالم نے تو صرف اپنا فرض نبھایا ہے۔
__________________
ہم نے خود پیدا کئے ہیں زندگی میں مسئلے
ورنہ سچی بات یہ ہے مسئلہ کوئی نہیں
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابوسعد کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 11:16 PM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابو سعد بھائي يہ پرانے‌زمانے كا اصول تھا 21ويں صدي كا سياپا يہ ہے‌كہ جس كي جو مرضي ہے كرنے‌دو۔۔۔۔‌تم كون ہوتے ہو اسے ٹوكنے يا روكنے‌والے۔۔۔

وہي فلاسفي مسئلہ تكفير اور عدم تكفير پر اپلائي كي جارہي ہے۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورس, کلام, قرآن, لوگ, نظر, ماں, محبت, مسجد, آج, اللہ, اسلام, بھائی, بچوں, جھوٹ, جواب, حال, خلاف, زندگی, سیاست, شخص, عالم, عدالت, عزت, صفت, صاحبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger