واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


عمر عبداللہ: نوجوان نے جوتا پھینکا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-08-10, 09:09 PM   #1
عمر عبداللہ: نوجوان نے جوتا پھینکا
کنعان کنعان آن لائن ہے 15-08-10, 09:09 PM

عمر عبداللہ : نوجوان نے جوتا پھینکا


15 اگست 2010

جس نوجوان نے جوتا پھینکا ہے وہ ایک سابق پولیس اہلکار ہے


بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگرمیں اتوار کی صبح بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر جھنڈا لہرانے کے دوران وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی طرف ایک نوجوان نے جوتا پھینکا اور آزادی کا نعرہ لگایا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ نوجوان معطل کیا گیا پولیس اہلکار ہے جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

جوتا عمرعبداللہ کے قریب گرا جس کے بعد سرینگر کے بخشی سٹیدیم میں کھلبلی مچ گئی۔

اہم شخصیات (وی آئی پی) کے لیے مخصوص گیلری میں موجود اس نوجوان کو وزیراعلیٰ کی حفاظت پر مامور سپیشل سکیورٹی گروپ کے اہلکاروں نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

سری نگر سے ہمارے نامہ نگار ریاض مسرور نے بتایا کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوتا پھینکے والا بانڈی پورہ کے اجس گاؤں کے رہائشی عبدالاحد جان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالاحد پولیس اہلکار ہے جسے حال ہی مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے اس سال مئی میں گرفتار کیا گیا تاہم اسے ضمانت پر رہائی ملی۔

’مجھے اس واقعہ پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ شکر ہے اس نوجوان نے جوتا پھینکا پتھر نہیں پھینکا۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالاحد کو مجرمانہ حرکتوں کے لیے نوکری سے تین ماہ قبل معطل کیا گیا تھا۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ کے لیے پولیس کی مخصوص سکیورٹی ونگ کے ایک افسر نے بتایا کہ اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا مذکورہ پولیس افسر وی آئی پی گیلری میں کس طرح پہنچا۔

سٹیڈیم میں ہڑتال اور سکیورٹی پابندیوں کی وجہ سے بہت کم بھیڑ تھی۔

حکومت نے لداخ سانحہ کی وجہ سے پہلے تقریب میں طلبہ و طالبات کے رنگارنگ پروگرام منسوخ کردیے تھے۔ لیکن یہ تاریخی واقعہ حکومت کے تمام وزرا، اعلیٰ فوجی، پولیس و سِول افسران اور میڈیا نمائندوں کی بھاری تعداد کے سامنے پیش آیا۔

جوتا پھینکنے کے وااقعہ کے فوراً بعد وزیراعلیٰ سٹیج کی طرف گئے اور تقریر شروع کی۔ انہوں نے کہا ’مجھے اس واقعہ پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ شکر ہے اس نوجوان نے جوتا پھینکا پتھر نہیں پھینکا۔‘

سینئر صحافی علی محد صوفی کا کہنا ہے کہ اُنیس سو ساٹھ کی دہائی سے ہی مقامی نوجوان اس روز سٹیڈیم کے باہر پتھراؤ کرتے تھے جنہیں پولیس منتشر کرتی تھی۔ ’اُنیس سو تراسی میں نوجوانوں نے سٹیدیم کے باہر پیٹرول بم بھی پھینکا تھا۔‘


بحوالہ خبر
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-08-10), فیصل ناصر (15-08-10), ھارون اعظم (15-08-10), نورالدین (16-08-10), ناصحی (15-08-10), مرزا عامر (15-08-10), اویسی (16-08-10), احمد بلال (16-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
پرانا 15-08-10, 09:39 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یوں لگتا ہے کہ مستقبل میں حاضرین کو مجلس میں جوتوں کے بغیر جانا ہو گا۔ تاکہ جوتوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جا سکے
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-08-10), فیصل ناصر (15-08-10), کنعان (15-08-10), نورالدین (16-08-10), ناصحی (15-08-10), اویسی (16-08-10), احمد بلال (16-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
پرانا 15-08-10, 10:28 PM   #3
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس خبر کی چند مزید تصاویر

shoe-2.jpg

shoe-1.jpg
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-08-10), کنعان (16-08-10), نورالدین (16-08-10), اویسی (16-08-10), احمد بلال (16-08-10)
پرانا 16-08-10, 05:41 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,909
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"جوتا دکھانا "
ضرور ایک دن محاورہ یا تلمیح بن جائے گا۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-08-10), اویسی (16-08-10)
پرانا 16-08-10, 11:10 AM   #5
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,171
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
جوتا پھینکنے کے وااقعہ کے فوراً بعد وزیراعلیٰ سٹیج کی طرف گئے اور تقریر شروع کی۔ انہوں نے کہا ’مجھے اس واقعہ پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ شکر ہے اس نوجوان نے جوتا پھینکا پتھر نہیں پھینکا۔‘
عمر عبداللہ کے اس بیان کر مجھے ایک بہت ہی بیہودہ لطیفہ یاد آگیا۔ ہے تو بیہودہ مگر اس بیان پر بہت فٹ ہے،
ایک آدمی سڑک سے گزار رہا ہے، سڑک پر گوبر پڑا ہوا تھا اسکے دل میں خیال آیا کہ گوبر ہے ، پھر خیال آیا نہیں کوئی اور چیز ہے ، اس سوچا کیوں نا اسکو چکھ کر چیک کر لیا جائے جب اس نے اسکو چکھا تو اس نے کہا
" ہاں یار گوبر ہی تھا شکر ہے پاوں کو نہیں لگا"
اگر کسی کو مناسب نہ لگے تو براہ کرم بتا دیں میں ایڈیٹ کر دوں گا،
__________________

باخدا دیوانہ باشد بامحمد ہوشیار!
طالبان اور امریکہ کا ایک ہی مقصد ۔ مسلم کشی
اویسی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-08-10), نورالدین (16-08-10)
پرانا 16-08-10, 03:49 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,886
شکریہ: 121
1,160 مراسلہ میں 2,588 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شائد اسی صورتحال سے بچنے کے لئے منموہن سنگھ نے پورا پورا انتظام کیا ہوا ہے۔دہلی میں بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
1101028780-1.jpg
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

Last edited by محمدعمر; 16-08-10 at 03:53 PM.
محمدعمر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
اویسی (17-08-10), احمد بلال (17-08-10)
جواب

Tags
color, com, india, کرتے, کس, پہلے, پولیس, پروگرام, یوم, نوکری, نوجوانوں, نعرہ, میڈیا, مئی, آزادی, آزادی کی تقریب, حال, خبر, سال, شہر, شروع, عبداللہ, صوفی, صبح, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لندن میں تقریب کے دوران پرویز مشرف پر جوتا پھینک دیا گیا عارف اقبال خبریں 6 07-02-11 11:49 PM
صدر زرداری پر جوتا پھینکنے کا ملزم ملک بدر کردیا جائے، پاکستان کی برطانیہ سے درخواست گلاب خان خبریں 5 31-08-10 12:18 AM
زرداری پر جوتا پھینکنے پر لوگوں کی رائے ابرارحسین عمومی بحث 1 14-08-10 03:19 AM
جوتا پھینکنے والا جیل بھیج دیا گیا محمدعدنان خبریں 0 20-04-08 06:30 AM
جلتے صحراؤں میں پھیلا ہوتا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 01:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger