واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


فتنوں سے غفلت۔۔۔اخر کیوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-11, 11:01 AM   #1
فتنوں سے غفلت۔۔۔اخر کیوں؟
ahadar002 ahadar002 آف لائن ہے 09-01-11, 11:01 AM

مدت دراز سے عالم اسلام طرح طرح کے فتنوں کا شکار چلاارہا ہے۔ یہ فتنے بیرونی بھی ہے اور اندرونی بھی۔ ان فتنوں میں ایسے فتنے بھی رہے جنکا اثر مسلمانوں کے عقائد پر ہوا، کچھ فتنے ایسے بھی تھے جنکا اثر اعمال پر ہوا۔ کچھ فتنوں نے ظاہری جسموں کو متاثر کیا تو کچہ مسلمانوں کے دلوں پر حملہ اور ہوئے اور دل میں بزدلی، بخل اور بغض و حسد بھر کے رکھ دیا۔
بعض فتنے ایسے تھے جس نے ھمارے معاشرتی نظام کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی۔ کچھ فتنے گھروں سے خیروبرکت لوٹ کر لے گئے تو کچھ نے اہل خانہ کے دلوں میں تفریق پید کی۔ کچھ فتنے علماء پر برسے تو کچھ کا ہدف مسلمان تاجر بنے۔ یہ فتنے ابلیس اور اسکے شیاطین (خواہ انسانوں میں سے ہوں یہ جنات میں سے) نے انتھک محنت کرکے مسلمانوں میں پھیلائے جسکے اثرات مسلمانوں کی اپنی قوت مدافعت کے اعتبار سے ہوئے۔
ھم ان فتنوں کو سازشوں کے نام سے جانتے ہیں جبکہ رسول اللہ صلی‌ اللہ علیہ وسلم نے ان کو مختلف فتنوں کے نام سے بیان فریا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ مسلمانوں کو جو نقصانات اٹھانے پڑے اُن کی ضربوں سے ابھی تک امتِ محمدیہ صلی‌ اللہ علیہ وسلم کے جسم سے درد کی ٹیسیں اٹھتی ہے، ان فتنوں یا سازشوں نے امت کے انگ انگ اور جوڑ جوڑ پر ایسی چوٹیں ماری ہیں کہ جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں جو پھوڑے کی طرح نہ دکھ رہا ہوں۔
نبی کریم صلی‌ اللہ علیہ وسلم نے ان تمام فتنوں کو بیان کیا اور کھول کھول کر بیان کیا۔ رسول کریم کے نقش قدم پر چلتے ہوہے سلف صالحین نے ان فتنوں کے بارے میں مستقل تصنیفات کیں، امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے صحیح بخاری میں، امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے صحیح مسلم میں‌ اور دیگر تمام محدثین نے کتاب الفتن کو مستقلاً بیان کیا ہے۔ علماء امت ہر دور میں مسلمانوں کوخطرات و تحدیات سے، احادیث کی روشنی میں اگاہ کرتے رہے تاکہ مسلمان آپ صلی‌ اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل مرتب کریں۔
موجودہ دور میں فتنے ایسے برس رہے ہیں جیسے اسمان سے بارش برستی ہیں۔ تاریک فتنے، گھٹا ٹوپ اندھیری رات کے مانند کہ ہاتھ بھی نہ دکھائی دے۔ فتنے ہی فتنے ہیں۔ فتنہ مال کو ہی لے لیجیے، اس فتنے نے لوگوں کو ایسا لیا ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر مال ہی کو معبود بنا لیا گیا ہے۔ عوام تو عوام، بہت سے دین داروں ‌کا بھی یہی خیال ہے کہ کثرتِ مال زندگی کیلے اتنا ہی ضروری ہے جتنا زندہ رہنے کیلے سانسیں، جھوٹ کا فتنہ ہے کہ اللہ کی پناہ، لوگ اِس جھوٹ کی لپیٹ میں‌ ایسے ائے کہ باطل کو حق مان بیٹھے اور حق کو باطل۔ فحاشی کا فتنہ جسکی وجہ سے رفتہ رفتہ دلوں سے فحاشی کی نفرت نکلتی جارہی ہے۔ مسلمان اپنی انکھوں سے فحاشی ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن انکا ایمان جوش نہیں مارتا کہ بےحیائی و فحاشی پھیلانے والوں کو بہالے جائے۔
ان سب فتنوں سے بڑھ کر فتنہ دجال ہے۔ سلف صالحین کے مقابلے میں ھم لوگ تاریخِ انسانیت کے اس بھیانک ترین فتنے سے قریب ہوچکے ہیں۔

ahadar002
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 106
Reply With Quote
ahadar002 کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
ہوتے, ہے۔, کوشش, کرتے, پڑی, قدم, نفرت, نام, متاثر, مسلمانوں, ایمان, اللہ, اسلام, جھوٹ, حصہ, خلاف, دیکھ, دجال, زندگی, عوام, عقائد, علماء, عالم, صالحین, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیند سے محرومی کیوں؟ سیپ شعبہ طب 1 08-02-11 11:34 PM
خبطِ عظمت کا جنون !!,,,,آخر کیوں؟ shafresha عمومی بحث 9 30-11-09 11:29 PM
ملکوں کے مختلف نام کیوں؟ طارق راحیل خبریں 4 09-05-09 05:01 PM
اے مسلمانوں! اتنی بے حیائی اور بے شرمی کیوں؟ یاسرقادری عمومی بحث 15 18-09-07 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger