واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


فلم تو فلم ہے !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-07-11, 03:53 AM   #1
فلم تو فلم ہے !
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 06-07-11, 03:53 AM

جہاندیدہ بزرگوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑے میں کبھی نہیں پڑنا چاہیے وہ دونوں تو ایک نہ ایک دن پھر سے شیروشکر ہوجاتے ہیں اور برا صرف ثالث بنتا ہے۔

اگر اس لچک دار مشورے کو ذرا اور کھینچا جائے تو اس کا اطلاق سیاستدانوں کی نورا کشتیوں اور قول و فعل پر بھی بخوبی ہوسکتا ہے۔

عام آدمی کو یہ بات سمجھنے یا سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اس کا اور سیاستدان کا رشتہ نہ تو برابری کا ہے نہ ہی مالک و نوکر کا اور نہ ہی قرض خواہ اور قرض دہندہ کا۔ بلکہ یہ رشتہ نواب صاحب اور بائی جی کا ہے۔

وہ نواب صاحب جو بائی جی کے ہر ہر ٹھمکے پر جھومتے جھامتے بڑے لگاؤ کے ساتھ کبھی حویلی تو کبھی زمین تو کبھی زیور تو کبھی سونے کی اشرفیوں کا وعدہ کرتے رہے اور بائی جی نے ان کے وعدوں کے جوش میں ناچ ناچ کر گھنگھرو توڑ ڈالے۔

صبح جب بائی جی کا ہرکارہ نواب صاحب کو گئی رات کے وعدے یاد دلانے گیا تو نواب صاحب نے ہرکارے سے کہا کہ ہماری جانِ تمنا سے عرض کرنا کہ اس نے ہمارا دل خوش کیا اور ہم نے اس کا ۔۔۔ کون سا وعدہ، کیسی بات، کیسی رات۔۔۔

جس طرح آصف علی زرداری کے بقول الیکٹرونک میڈیا پر سیاسی اداکاروں کا قبضہ ہے اسی طرح سیاسی فلم انڈسٹری بھی ایک سے ایک مہان ابھینیتا سے بھری ہوئی ہے۔

جو سیاستداں ایک فلم میں ظالم جاگیردار ہوتا ہے دوسری فلم میں مظلوم ہاری کا پٹکہ باندھ لیتا ہے اور تیسری فلم میں بائی جی کا دلال بن جاتا ہے اور چوتھی فلم میں ولن کا کردار سائن کرکے پانچویں فلم میں مولوی کا ٹھیکہ پکڑ لیتا ہے۔اور جو یہ کام نہیں کرسکتا وہ پھر اصغر خان، غوث بخش بزنجو، ملک قاسم، جاوید ہاشمی یا نوابزادہ نصراللہ خان ہو جاتا ہے۔

اگر آپ کو کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ امیتابھ بچن آپ کے بچے کی فیس معاف کرواسکتا ہے تو نواز شریف سے یہ توقع کیوں کہ وہ اس ملک میں اصولی سیاست متعارف کروا سکتا ہے۔اگر آپ کو شاہ رخ خان سے یہ توقع ہے کہ وہ پردۂ اسکرین سے باہر نکل کر بھی آپ کی بیٹی کو ظالموں سے چھڑوا کر لے آئے گا تو بے شک یوسف رضا گیلانی سے بھی توقع رکھیے کہ وہ ونی کی شادی کا خاتمہ کر ڈالے گا۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ شان ایورنیو سٹوڈیو سے باہر نکل کر بھٹہ مزدور بچوں کو چوہدری حشمت کے ڈیرے سے آزاد کروالے گا تو بے شک الطاف حسین سے بھی توقع رکھیے کہ وہ ملک سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کردے گا۔

اصولی سیاست ۔۔۔ تالیاں۔۔۔

اوئے گنجے میں تجھے پنجاب کے شیر سے بلی بنادوں گا۔۔۔ تالیاں ۔۔۔۔

بارہ مئی کو کراچی میں جو دہشت گردی ہوئی اس کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔۔ ہا ہا ہا ہا۔۔۔

ہم اصولی سیاست کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔۔۔ اوئے اوئے ہوئئئئئے۔۔۔

پاکستان کھپے۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔

عوام جلد ایک نئے اتحاد کی خوشخبری سنیں گے۔۔۔ اوئے چپ اوئے۔۔۔

اب روایتی جوڑ توڑ کی سیاست نہیں چلے گی۔۔۔ واہ واہ واہ۔۔۔

لوٹ کھسوٹ اور موقع پرستی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔۔۔ ہائے ہائے ہائے ہائے۔۔۔ کیا بات کہی ہے۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔

پاکستانی سیاست پر خوش یا غمزدہ ہونا بچپنے کی علامت ہے۔ بس اتنا ہی خوش یا غمگین ہونا چاہئیے جتنا کسی سنجیدہ یا کامیڈی فلم یا نوٹنکی دیکھ کر ہوا جاتا ہے۔

جس سادہ لوح نے سیاست کے وعدوں اور بڑھکوں پر سنجیدگی سے کان دھرا سمجھ لو اپنی جان سے نہیں تو ہوش و ہواس سے ضرور گیا۔ بس فقروں کی داد دیجئے۔ایکشن پر تالیاں اور رقص پر دو انگلیاں منہ میں ڈال کر سیٹی بجائیے اور سیاسی سینما ہال سے باہر نکل آئیے اور دوبارہ تلخ شب و روز میں داخل ہوجائیے۔

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (06-07-11), نورالدین (06-07-11), مرزا عامر (06-07-11), Zullu230 (06-07-11), ابرارحسین (06-07-11), حیدر Rehan (06-07-11), راجہ اکرام (06-07-11)
پرانا 06-07-11, 07:33 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وسعت اللہ خان بی بی سی اردو سروس کی وہ شخصیت ہیں جو پاکستانی معاشرے تمام شعبوں کی حقیقت بر مبنی تصویر کشی میں اچھی خاصی مہارت رکھتے ہیں۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-07-11), حیدر Rehan (06-07-11)
پرانا 06-07-11, 03:34 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوب لکھتا ہے وسعت اللہ خان
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-07-11, 04:16 PM   #4
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کافی دلچسپ اور خوبصورت کالم ہ، اور یہی ہی سچ ہے کہ
اقتباس:
جو سیاستداں ایک فلم میں ظالم جاگیردار ہوتا ہے دوسری فلم میں مظلوم ہاری کا پٹکہ باندھ لیتا ہے اور تیسری فلم میں بائی جی کا دلال بن جاتا ہے اور چوتھی فلم میں ولن کا کردار سائن کرکے پانچویں فلم میں مولوی کا ٹھیکہ پکڑ لیتا ہے۔اور جو یہ کام نہیں کرسکتا وہ پھر اصغر خان، غوث بخش بزنجو، ملک قاسم، جاوید ہاشمی یا نوابزادہ نصراللہ خان ہو جاتا ہے۔
بس ہم ہی پاگل ہے کہ ہر الیکشن میں پھر اپنا جان دینے کو تیار ہو جاتے ہیں، کتنے پاگل ہے ہم لوگ، اور یہ سیاستدان ہماری دیوانگی کو دیکھ کر ایسا ہنستا ہے جیسے ہم ایک پاگل کو دیکھ کر ہنستے ہیں، پاگل کو پھر بھی سمجھ آجاتی ہے کہ یہ لوگ مجھے کیا سمجھتے ہیں لیکن ہم کو کھبی عقل نہیں آنے والی۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فلم, کراچی, نواز شریف, موقع, متعارف, آدمی, آزاد, الطاف حسین, انڈسٹری, اسکرین, بیوی, بچوں, جلد, خوش, ذرا, رات, زرداری, شادی, ظالم, علی, علامت, عرض, غوث, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- Haya 786 گپ شپ 7 25-02-11 10:42 AM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
ميں تو نفرت ہوں تو محبت کا سمندر ہے Wahid Mahmood شعر و شاعری 1 11-03-10 11:10 PM
آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ محمد کاشف حبیب پشتو فورمز 113 09-07-09 08:30 PM
تو نے کہا تو تیری تمنا ہی چھوڑ دی Shani شعر و شاعری 3 19-11-08 08:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger