واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


فوجیوں کیخلاف اشتعال، برہنہ پریڈ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-06-07, 04:25 PM   #1
فوجیوں کیخلاف اشتعال، برہنہ پریڈ
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 27-06-07, 04:25 PM

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں مشتعل ہجوم نے ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش پر فوج کے دو جوانوں کو برہنہ پریڈ کروائی ہے۔
ریاستی پولیس نے فوج کے دونوں جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ضلع بانڈی پورہ کے پولیس سربراہ وپلو کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں فوجیوں کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تاہم فوج کے ایک ترجمان کرنل منجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ دونوں فوجی گاؤں میں خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے گئے تھے۔ بقول ان کے بعض سخت گیر افراد ان دونوں جوانوں پر غلط الزام لگا کر مقامی آبادی کو مشتعل کرنے کوشش کی کر رہے ہیں۔

مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ سادہ لباس پہنے ہوئے فوج کے دو جوانوں نے باندی پورا شہر کے قریب کنان گاؤں کے ایک گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لوگ شدت پسندوں کی طرح گھر والوں سے خوراک اور پناہ کا مطالبہ کر رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے ایک لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی کوشش کی لیکن اس لڑکی نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر آواز سن کر اس کے پڑوسی لڑکی کی مدد کرنے وہاں پہنچ گئے۔

مشتعل گاؤں والوں نے پہلے تو فوجی جوانوں کو پیٹا اور پھر برہنہ کرنے کے بعد منہ کالا کر کے ان کے بال کاٹ دیے اور بازار میں پریڈ کروائی۔ ہزاروں افرادنے فوج کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر میں مارچ کیا۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے اور فوج کے دونوں جوانوں کو اپنے قبضے میں لینے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے اور ہوا میں گولیاں چلانی پڑیں۔ پولیس ایکشن میں تیس سے زائد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

ضلع میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد، جن میں اکثر خواتین اور بچے ہیں، فوج کے خلاف مطالبہ کرتی رہی ہے کہ ضلع کی ایک بستی سے متصل ایک فوجی کیمپ کو ہٹایا جائے۔
بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 483
Reply With Quote
پرانا 27-06-07, 04:33 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فوجیوں کیخلاف اشتعال، برہنہ پریڈ

ان لوگوں کو سرعام پھانسی دے دینی چاہئیے تھی
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب (03-09-09)
جواب

Tags
پولیس, لوگ, لڑکی, آبادی, الزام, جواب, خواتین, خلاف, شہر, شور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پریڈ کرنے والے انڈین فوجیوں کے گھٹنے جواب دے گئے ۔ ڈھیلی ڈھالی پریڈ جاویداسد خبریں 20 17-11-10 05:22 AM
سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ گلاب خان خبریں 5 28-08-10 10:49 PM
جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:36 AM
جیو کی بند ش کیخلاف مظاہر ے،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کا تشدد،متعدد زخمی در جنوں کی گرفتاری و رہائی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:42 AM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger