واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


قاتل قوم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-03-11, 02:38 PM   #1
قاتل قوم
ناصحی ناصحی آف لائن ہے 04-03-11, 02:38 PM

Name:  sb1.jpg
Views: 69
Size:  62.7 KB

عنبر خیری | 2011-03-02 ،11:44

آپ کو کسی کی بات اگر پسند نہ ہو یا آپ کو اس کی شکل اچھی نہ لگے تو شاید اس کو قتل کرنا کوئی بُری بات نہیں۔ کم سے کم پاکستان میں۔ اور اگر اس قتل میں آپ 'مذہب' اور 'کافر' کے پہلو لے آئیں تو شاید لوگ آپ کو اس عمل پر شاباش بھی کہنا شروع کردیں۔ کم سے کم پاکستان میں۔

پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے بعد پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے قاتل گارڈ کی اس حرکت کو سراہا۔ کچھ لوگوں نے اس کی مذمت کی لیکن ڈرتے ڈرتے اور سہمے ہوئے انداز میں۔ اور اب وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو بھی اسلام آباد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ اس قتل کی کتنی مذمت کی جاتی ہے، نہ صرف سرکار کی طرف سے بلکہ عوام کی طرف سے بھی۔ بیالیس سالہ شہباز بھٹی وفاقی حکومت کے وزیر تھے، پاکستانی تھے، سیاسی اور سماجی کارکن تھے، انسانی حقوق اور انصاف کے لیے جد وجہد کرنے والے ایک شہری تھے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ان کے بارے میں یہ سب کچھ کہا جائے گا یا صرف یہ کہا جائے گا کہ وہ عیسائی تھے اور (بقول جاہلوں کے) 'توہین رسالت کے قانون کے دشمن۔'

لیکن شہباز بھٹی کے قتل کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ جنہوں نے دہشت گردوں کی بھر پور مذمت نہیں کی، جنہوں نے انسانی جان کا لینا برا نہ سمجھا بلکہ پھانسی اور سزائے موت کو صحیح کہا، جنہوں نے ملک کی مذہبی اقلیتوں کو ایک کمتر ذات سمجھا، جنہوں نے انتہا پسندوں کی مذمت نہ کر کے ان کی ایک طرح سے حمایت کر دی ، جنہوں نے خاموش رہ کر وحشیوں کو ان پر حاوی ہونے دیا، جنہوں نے اللہ رسول کا نام لے کر وحشیانہ حرکتوں کو صحیح قرار دے دیا۔۔۔

کیا عدم برداشت نے پاکستانی معاشرے کو دور جاہلیہ کے عرب معاشرے سے بھی بد تر معاشرہ بنا دیا ہے؟

بی بی سی اردو بلاگ
Name:  sb2.jpg
Views: 60
Size:  81.8 KB

Name:  sb3.jpg
Views: 61
Size:  49.1 KB

__________________

 
ناصحی's Avatar
ناصحی
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 300
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (09-03-11), مرزا عامر (04-03-11), حیدر (11-03-11)
پرانا 04-03-11, 02:41 PM   #2
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Shahbaz Bhatti, may Allah rest your soul in eternal peace.
In the face of a certain death, he defiantly stood up to brutal and savage thugs and refused to be intimidated. He was indeed a very brave and courageous person, I salute him!
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-03-11)
پرانا 09-03-11, 05:33 PM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 20
کمائي: 521
شکریہ: 0
9 مراسلہ میں 14 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نازی وائیز
میں اس بلاگ کی کافی باتوں سے متفق ہوں لیکن بلاگ کے ٹائٹل "قاتل قوم" سے اتفاق نہیں کر سکتا ہوں۔ یقینی طور پر، ایک مٹھی بھر دہشت گرد جو اپنے آپ کو طالبان کہتے ہیں، ملک کے سیاسی اور سماجی ماحول پر چھا گئے ہیں اور پوری قوم خود ان کے تشدّد کا شکار ہے۔ اس بحث میں سب کو وحشیانہ دہشتگردی کا ذمّہ دار ٹھہرانا نا انصافی ہو گی۔ اکثرتبصرہ نگار تصویر کے اس رخ کو نہیں بھانپ پائے جس کے پیچھے لوگوں کا چھپا ہوا درد، خوف، غصہ اور تشویش ہے جو ان کے زیر لب آنہیں پاتا۔ اس خاموش اکثریت کو اب چپ نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ اب وقت ہے بولنے کا۔ دعا کرتا ہوں کہ الّلہ اس حوصلے سے نوازے جس سے اضطراب کا ٹھراو متحرک ہو جائے۔ کیونکہ قومیں منہ میں ‍‍‍قفل لگا کر، بند کواڑ کے پیچھے مسائل کا حل نہیں کرتی ہیں بلکہ اپنی خداداد صلاحیتوں سے معاشرے کا اور معاش کے اس ناسور کا قلح قمع کرتی ہیں

Last edited by Bechain_Rooh; 09-03-11 at 06:00 PM.
Bechain_Rooh آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Bechain_Rooh کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (09-03-11), حیدر (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 09:13 AM   #4
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قاتل قوم کا خطاب ایسی درندہ صفت قوم کو صرف دیا جاسکتا ہے جن وخشی درندوں نے ۱۰ سال کے قلیل عرصہ میں 20سے 25 لاکھ انسانوں کا قتل عام کیا ہو اور وہ درندے امریکی ہیں نہ کہ پاکستان کی مظلوم عوام کہ جن پر ہر طرف سے حملے کیے جاتے ہیں، نہ یہ گھر میں محفوظ ہیں نہ بازاروں میں اور نہ ہی مسجدوں میں امریکی درندے ان کو ہر جگہ قتل کر سکتے ہیں ان درندوں کو پوچھنے اور پکڑنے والا کوئی بھی نہیں ہے کیونکہ ہمارے حکمران بھی ان دہشت گرد قوم کے ایجنٹ ہیں یہ قبائیلی علاقوں میں تو ٹینکوں، توپوں، جنگی جہازوں سے قتل کرتے ہیں اور جہاں حکومت کی::رٹ::قائم ہے وہاں عوام کو ٹیکسوں کے گولے مار مار کر مار رہی ہے، آئے دن ضروریاتِ زندگی اس دہشت گرد قوم کے کہنے پر مہنگی کرتے رہتے ہیں ابھی ابھی بھی آئی۔ایم۔ایف کے خون چھوسنے والے درندے آئے تھے اور وہ یہ حکم دے کر گے ہیں کہ ہماری خون کی پیاس بڑھتی جارہی ہے اور جو خون::سود::تم ہمیں دے رہے ہو وہ کم ہے لہذا تم ضروریاتِ زندگی::آٹا، گھی، چینی، پٹرول وغیرہ:: مہنگی کرو تو ان کے ایجنٹ حکمرانوں نے ان کے اس ظالمانہ حکم کو بھی مان لیا ہے۔ یہ کفار کے ایجنٹ حکمران ہمیں اس طرح سے خودکشی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں آپ لوگ اخبارات اُٹھا کر دیکھ لیں ہر روز خودکشیاں کرنے والوں کی ایک لمبی لسٹ آپ کو ملے گی جو حالات سے تنگ آکر ایسا حرام کام کر رہے ہیں۔
پاکستان کی عوام اور اسلام کے ابدی دشمن یہود، عیسائی اور ہندؤ مل کر ہمارے خلاف ایک جان بن گے ہیں اور یہ پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اسلام کے خلاف ایک جنگ لڑ رہے ہیں۔ عوامی مقامات پر مسجدوں میں جتنے بھی دھماکے ہوتے ہیں یہ انہی کفار کے ایجنٹوں کا کام ہوتا ہے اور پتا نہیں کتنے ریمنڈ چھپا رکھے ہیں ان کفار کے ایجنٹ حکمرانوں نے۔
اللہ ہی ہمیں ان ظالموں سے نجات دے اور ان درندوں سے بھی جو مسلم کے خون کے پیاسے ہیں۔آمین
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com

Last edited by محمد عاصم; 11-03-11 at 09:16 AM.
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (11-03-11), حیدر (11-03-11)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, پسند, یا, وزیر, لوگ, نام, موت, ملک, معاشرہ, اللہ, انداز, اردو, اردو بلاگ, اسلام, جائے, دے, شکل, شروع, عیسائی, عوام, عدم, عرب, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger