واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


قرضے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-11, 07:55 PM   #1
قرضے
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 09-11-11, 07:55 PM

کسی ہوٹل میں ایک خرگوش اور شیر داخل ہوئے دونوں ایک خالی میز کے گرد کرسیوں پر بیٹھ گے بیرا آیا اور بڑے مودب لہجے میں بولا
فر مائے میں آپکی کیا خدمت کرسکتا ہوں
خرگوش نے کہا میرے لئے سلاد کافی سارا لے آو
بیرے نے سوالیہ نظروں سے خرگوش کی طرف دیکھ کر کہا آپکے دوست کیاپسند کرئیں گے
خرگوش نے کہا کچھ نہیں
بیرا کیا انہیں بھوک نہیں لگی
خرگوش نے کہا کم بخت اگر شیر صاحب کو بھوک لگی ہوتی تو بھلا میں ان کیساتھ یہاں پہنچ پاتا
ہمارے ملکی شیر خوب کھا رہے ہیں مگر پیٹ ہے کہ بھرنے کا نام نہیں لیتا چلو بھلا ہو یہ شیر بھوکے نہیں رہتے اگر خدا نا خواستہ یہ بھوکے ہوگے تو ہماری خیر نہیں ہمیں کچا چبا نا شروع کردیں گےمیں سوچتا ہوں شیر کھائیں مگر کچھ ہمارے لئے بھی بچالیا کرئیں جب ہم دست سوال دراز کرتے ہیں تو ہمیں سنایا جاتا ہے ملک بہت مقروض ہے ہم تو اسکا قرضہ اتارنے کی کوشش کر رہے ہیںریل میں دو تاجر خوب گپوں میں مصروف تھے یکادم ڈاکو آگے اور ان نے اپنی اپنی گن انکی طرف تان کر کہا جو کچھ بھی ہے جلد از جلد نکالدوایک تاجر نے جلدی سے نوٹوں کی گڈی نکالکر دوسرے تاجر سے کہا آپ کافی عرصے سے قرضے کی واپسی کا تقاضہ کر رہے تھےاسلے یہ رقم قبول فر مائے گا پس و پیش کی گنجائش نہ تھی اتنی دیر میں ایک ڈاکو سر پر آپہنچا وصول شدہ رقم سمیت ساری جیبیں خالی کروالیں
آج ہمارے قرضے اسی افراتفری میں کبھی معاف کبھی پھر قرضے پر قرضہ سر پر ہوتاکبھی پا بندی لگنے کی بات کرکے قوم کو ڈرایا جاتا ہے یہ حکمرانوں کا لین دین ہماری سمھج سے بالاتر ہے ایک شخص مٹھائی کی دوکان پر پہنچا اور ایک کلو موتی چور کے لڈو طلب کئے دوکاندار نےتول کر ڈبے میں ڈالکر پکڑادئے گاہک نے کہا مجھے تو گلاب جامن چاہئے تھے دوکاندار نے ڈبہ لیےکر گلاب جامن تول دئے گاہک نے ڈبہ پکڑا اور چل دیا دوکاندار نے آواز دی پیسے تو دے جاو گاہک پیسے کاہے کے ،۔،۔، جناب گلاب جامن کے،۔،۔، گاہک نے کہا یہ تو میں نے لڈودے کر لئے ہیں دوکاندار پھر لڈو کے دیدو گاہک نے کہا وہ تو واپس کردے ہیںہمارے ساتھ سارا لین دین اسی قسم کا ہورہا ہےہماری جمہوری حکومت میں وزرا کی ایک پوری فوج ہے جو ان قرضوں سے موج اڑا رہی ہے حکومت کی مجبوری ہوتی ہے ان سب کاپیٹ بھرنا کیونکہ حکومت نے ان کی راے انکا ضمیر خریدا ہوتا ہے یہ خرچ کی جگہ تو سمھج میں آتی ہے مگرباقی پیسہ بھی تو ہوتا ہے وہ کہاں چلا جاتا ہے
ہمیں یوں سمھجایا جاتا ہے قرضہ لے کر ہم پچھلا قرضہ ادا کرتے ہیں پھر قرضہ لے کر پچھلا ادا کرتے ہیں،،،، اس طرح آنے والی حکومت ہمیں کہیے گی خزانہ خالی ہےاسے بھرنے کیلے قوم قربانی دے میں حیران ہوں ہم ایٹمی طاقت ہوکر قدرتی وسائل سے مالا مال ہو کر پھر بھی امریکہ کے محتاج کیوں ہیں اگر امریکہ کی مان کر ہی چلنا ہے تو پاکستان کو امریکی ریاست بنادو ہر کوئی پاکستان میں بیٹھا بیٹھا امریکی بن جاے گا صدر امریکہ کبھی کبھی یہاں چھٹیاں گذارنے بھی آیا کرے گاپھر کیسا قرضہ کیسی واپسی جب امریکہ اپنا ہوگا ہم امریکہ کے ہونگےہم اس یاری کےلئے کتنی بڑی قربانی دے چکے ہیں اور ابتک دے رہے ہیں مگر وہ ہمہ وقت ہماری تباہی کا سوچتا ہے ناکہ خیر خواہی کا کہیں ایسا نہ ہو آخری دیوار گرا کر ہم پر چڑھ دوڑے
وہ اپنے راستے صاف کر رہا ہے ایک صاحب کچھ عجلت میں تھے کچھ انکی بریک بھی خراب تھی لہذا کار ایک مکان کی دیوار توڑ کے اندر جا گھسی
خاتوں خانہ حیرت میں ڈوبے یہ منظر دیکھ رہی تھی اچانک کار والا کہنے لگا بہن مین روڈ کہاں ہے عورت نے کہا سامنے بیڈ روم کی دیوار توڑ کر آپ باورچی خانے میں جا پہنچیں گے اور باورچی خانے کی دیوار توڑ کر آپ سیدھے مین روڑ پر پہنچ جائیں گے کہیں امریکہ ہمارے ساتھ بھی یہ نہ کردے

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 213
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
کنعان (10-11-11), ھارون اعظم (09-11-11), wajee (09-11-11), ام احمد (11-11-11), احمد نذیر (11-11-11), بنت حوا (11-11-11), شمشاد احمد (09-11-11), عروج (11-11-11)
پرانا 09-11-11, 08:36 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ تو آپ نے لطیفوں کا مربہ بنادیا ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
wajee (09-11-11), بنت حوا (11-11-11), حسن قادری (09-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 09-11-11, 08:51 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب یار زبردست ۔۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (09-11-11)
پرانا 09-11-11, 09:45 PM   #4
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,135
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ہ تو آپ نے لطیفوں کا مربہ بنادیا ہے۔
آپکو مربے کا مزا مل گیا،،، شکریہ
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (12-11-11), ام احمد (11-11-11), بنت حوا (11-11-11), شمشاد احمد (09-11-11)
پرانا 11-11-11, 06:26 AM   #5
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,205
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی زبردست ہے ،،،، لطیفوں کی فٹنگ بھی زبردست رہی ،،،،،،اچھے اندازسے آپنے حکمرانوں کی کو تاہیوں پر روشنی ڈالی ہے شکریہ
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام احمد کا شکریہ ادا کیا
gazali (11-11-11), بنت حوا (11-11-11), حسن قادری (13-11-11), رضی (11-11-11), عروج (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 04:35 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (13-11-11)
جواب

Tags
کوشش, کار, کرے, کرتے, گرد, پاکستان, وقت, چور, نام, منظر, امریکہ, اتنی, جلد, جائیں, خدمت, خدا, دیکھ, دوست, دے, شخص, شروع, طلب, عورت, صاف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger