واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


قوم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-11, 11:38 PM   #1
قوم
اداس ساحل اداس ساحل آف لائن ہے 29-09-11, 11:38 PM

قوم

قوم کا لفظ بہت ہی منظم اور جامع ہے۔ جب لفظ قوم آتا ہے تو اس سے مراد افراد کا وہ گروہ جن کی منزل ایک ہو، نظریات، احساسات اور صلاحیتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ لیکن ان نظریات، احساسات اور صلاحیتوں کا آمیزش راہ منزل کو ہموار کرتا ہے۔ پاکستان میں رہنے والا پاکستانی ہے لیکن کیا پاکستان ایک قوم ہے؟ کیا قوم مزہب کی بنیاد پر ہوتی ہے، کلچر کی بنیاد پر ہوتی یا خطے کی بنیاد پر ہوتی ہے؟


اخباروں میں اکثر ایک لفظ پڑھا ہے کہ "پاکستانی قوم" مصیت کی گھڑی میں ایک ساتھ آ کر کھڑی ہو گئی۔ بہت اچھی بات ہے،کسی قوم کے لیے اس سے بڑھ کر فخر کیا ہو گا کہ مشکل وقت میں یک جان ہو گئی۔ میرا نقطہ یہاں پر یہ ہے کہ قوم صرف مصیبت ہی میں کیوں یکجا ہوتی ہے، کیا مصیبت کے بغیر قوم کا یکجا ہونا ناممکن ہے۔ کیا عام حالات میں افراد یکجہتی سے نہیں مسائل کو حل کر سکتے؟


بالکل اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا بحثیت قوم سب مل کر ایک معیار نہیں بنا سکتے معاشرے میں ہونے والے ہر عمل کا۔ مثال کے طور پر قانون کا معیار۔ ایسا معیار جو لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرے۔ ابھی بیچارے 37 بچے ایک بس حادثے کا شکار ہو گئے۔ یعنی کہ قوم میں سے 37 ایسی صلاحیتیں ، قوتیں اور مستقبل چھن گئے جو قوم کی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتی تھیں۔

تو وہ بس جس کی بریک فیل ہو گئیں، کیا کوئی ایسا قانونی معیار نہیں ہو سکتا کہ ٹرانسپورٹ کے ہر ٹھیکے دار پر "انسپیکشن " لازمی قرار دے دی جائے ، کہیں بھی روانہ ہونے سے پہلے اور اس کی ایک جامع اور مکمل شیٹ ہو جسے جب تک اس ٹرانسپورٹ کا منیجر تصدیق نہ کر دے، اس وقت تک ڈرائیور گاڑ ی کو سواریوں کے ساتھ یا بنا سواریاں چلا نہیں سکے۔

اسی طرح سےاور بہت سے شعبات ہیں جن میں ان معیار کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ حکومت کو چھوڑئیے، اللہ پر یقین رکھیے، اور انفرادی طور پر اگر اس کی جدوجہد کی جائے تو شاید جس طرح سے 37 زندگیاں چھنی ہیں، وہ ایسے ضا‍ئع نہ ہوں اور قوم کا سرمایہ کسی کی لاپرواہی کا نشانہ نہ بن جائے۔

یہ چیزیں مزہب اسلام بھی سکھاتا ہے۔ ایسا نہ کرنا شاید اسلام کے خلاف ہو۔ لیکن اگر قوم بن کر منزل حاصل کرنی ہے تو یہ بہت ضروری ہے۔ اس طرح سے شاید دہشت گردی سے دوچار یہ قوم بھی سکھ کے چند سانس لے سکے۔ اور مختلف احسات، نظریات، اور صلاحیتوں کے حامی افراد کو بطور قوت استعمال کیا جائے
__________________
نہیں ہوں پر میں قائل شدت پسندی کا
میں ترے عشق کی آخری حد چاہتا ہوں


اداس ساحل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 154
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (30-09-11), مرزا عامر (30-09-11), اویسی (30-09-11), حیدر (30-09-11)
پرانا 30-09-11, 08:36 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہر قسم کے قوانین موجود ہیں اور انکو لاگو کرنے کے لیے ادارے بھی برسر زمین ہیں۔ نت نئے مسائل کے حل کیلیے لیے پارلیمنٹ بھی موجود ہے۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اپنی زمہ داری پوری نہیں کرنا چاہتا۔
زندگی کے ہر شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ہم لوگوں نے۔ اور وہ بھی معمولی مفادات کی خاطر۔
یہی وجہ ہے کہ ہماری نا اہلیوں کا بھوت پہلے ہم کو اور اب ہمارے بچوں کو بھی نگلتا جا رہا ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (30-09-11), مرزا عامر (30-09-11), اویسی (30-09-11)
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, کوشش, کلچر, کرے۔, کرنی, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وقت, چاہیے۔, مکمل, مسائل, اللہ, اسلام, استعمال, جائے, حل, خلاف, دی, دے, طور, صلاحیتیں, صلاحیتوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger