واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


كار آمد نسخے، صرف اليكٹرانك ميڈيا كے ليے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-10-11, 11:56 PM   #1
كار آمد نسخے، صرف اليكٹرانك ميڈيا كے ليے
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 30-10-11, 11:56 PM

از
ڈاكٹر منصور احمد باجوہ
حوالہ:۔۔۔ نيوز ليٹر موسم گرما2011

جہاں ہلكا سا دھواں بھي اٹھتے ديكھيں ساز و سامان لے كر فورا پہنچيں۔اگر آگ بجھنے كے قريب ہو تو اسے ہوا دے ديںو جل رہي ہو تو بھڑكا ديں، بھڑك رہي ہو تو اس پر مزيد تيل ڈال ديں۔ اس دوران تماش بينوں كو بھي اس گھر گھر پھونك تماشے پر اكسائيں۔ اس سارے عرصے كے دوران چيخ چيخ كر حكومت، افسروں اور فائر بريگيڈ والوں كو صلواتيں سنائيں۔غريبوں كے جھونپڑے راكھ ہوگئے، پانچ منٹ گزرنے كے باوجود فائر بريگيڈ كا ايك افسر بھي موقعہ پر نہيں پہنچا۔ جو فائر بريگيڈ آيا ہے اس كے پاني كي دھار بھي قوم كي حالت كي طرح پتلي ہے۔ ( اس كي فكر نہ كريں كہ پہلے جملے ميں آپ نے فائربريگيڈ نہ پہنچنے كا شكوہ كيا تھا،عوام كا حافظہ بڑا كمزور ہے انہيں دوسرے فقرے تك اكثر پہلا فقرہ ياد نہيں رہتا) لوگ مر گئے افسر اور وزير چين كي نيد سو رہے ہيں۔ خدا جانے اس ملك كا كيا بنے گا۔ جونہي آگ آپ كي ساري كوششوں كے باوجود بجھ جائے، ناظرين كو ہر گز اطلاع نہ ہونے ديں( مبادا چند لمحے چين كي نيند سو جائيں ) اور كسي دوسرے دھوئيں كي تلاش ميں نكل كھڑے ہوں۔ حفظ ما تقدم كے طور پر جيب ميں ماچس كي ڈبيا ضرور ركھيں۔ كيا خبر كہيں اور دھواں نظر آئے يا نہ آئے۔

ہسپتالوں پر خاص نظر ركھيں جوں ہي كسي مريض كے دم ٹوڑنے كي خبر ملے، آپ بھي نيوز بريك كر ديں ڈاكٹروں كي غفلت نے ايك اور جان لے لي لواحقين كا ہسپتال كے سامنے دھرنا، ڈاكٹروں كے خلاف نعرے۔ اكثر كم عقل لواحقين احتجاج كے بجائے متوفي كے كفن دفن، اقربا كو اطلاع دينے اور رونے دھونے ميں مصروف ہو جاتے ہيں انہيں كار آمد كام ميں لگائيں ان كے غم كو غصے ميں، دكھ كو اشتعال ميں، رونے دھونے كو نعرے بازي ميں بدل ديں۔ آپ ديكھيں گے كہ چند لمحوں ميں تجہيز و تكفين كو بھول كر ڈاكٹروں كو اگلي دنيا كي سر كرانے كے پيچھے لگ جائيں گے۔

ڈاكٹر آپ كے آگے پيچھے منتيں كرتے پھر رہے ہوں گے گرما گرم فلم تو بنے گي ہي آئندہ كوئي مريض دكھانے جائيں گے تو باہر آ كر استقبال كريں گے۔ جان بلب مريضوں كو چھوڑ كر آپ كے مريض كے نزلے كے پيچھے پڑ جائيں گے۔ ٹھنڈا گرم پوچھيں گے اور ہسپتال كي ناكارہ ادويات كي جگہ اندرون خانہ سے اعلي Sample بصد ادب پيش كريں گے۔ ساتھ ساتھ طاقت اور مردانگي كےSample بھي اتني خاموشي سے آپ كي جيب ميں ڈال ديں گے كہ خود آپ كو گھر جا كر بوقت ضرورت خبر ہو گي اس دوران اگر وہ جاں بلب مريض اللہ كو پيارا ہو گيا تو ايك اور نيز بريك تيار ہے۔

نيوز بريك پاكستاني ميڈيا كي حيرت انگيز ايجاد ہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائيں پاكستان ميں نيوز كا كام ہي بريك ہونا ہے اسے دل كھول كر بريك كريں 24 گھنٹے، 60 منٹ، 60 سيكنڈ نيز بريك ہي نيوز بريك۔ ناظرين كا سانس ايك دفعہ اوپر جائے تو پھر اوپر ہي رہ جائے۔ بريك پر بريك اتني بريكيں كہ سانس كو نيچے آنے كي مہلت ہي نہ مل: ہمارا معاشرہ خبروں سے بھرا ہوا ہے كہيں بھينس گٹر ميں گر گئي كہيں گھر سے ابھر رہي ہے كہيبں بجلي آ رہي ہے اكثر جگہ پر جا رہي ہے وزير داخلہ اندر داخل ہو رہے ہيں، وزير جيل خانہ جات باہر ہو رہے ہيں مِيرا مسكرا رہي ہے كيٹرينہ دانٹ دكھا رہي ہے بلي درخت پر چڑھ گئي ہے كتا نيچے رہ گيا ہے بينگن سستے ہو گئے ہيں لوگ آلو كھا رہے ہيں۔

خبريں ہي خبريں اور ہر خبر ايسي كا ناظرين كھانا كھاتے ہوئے ديكھيں تو بوٹيوں كے بجائے دوسروں كي انگياں چباتے جائيں اور انہيں پتہ تك نہ چلے كہ يہ ان كي اپني انگياں نہيں ہيں۔ افسوس نيز بريك كے ليے وقت بہت محدود ہے پورے دن ميں صرف 24 گھنٹے اور ہر گھنٹے ميں صرف 60 منٹ اور ہر منٹ ميں صرف 60 سيكنڈ۔ جس جاہل شخص نے بھي وقت كے يہ پيمانے بنائے تھے اسے شايد علم نہيں تھا كہ پاكستان ميں نيوز بريك كے ليے يہ كتنا تھوڑا وقت ہے۔ حيرت ہے ايسي رونگٹے كھڑے كر دينے والي نيوز بريك، بعض چينلز صرف دو يا تين سو فدعہ چلاتے ہيں حالانكہ بھينس كے گٹر ميں گرنے جيسي چونكا دينے والي نيوز بريك اگر 2 يا 3 ہزار دفعہ بھي چل جائے تو گجر برادري اسے ديكھتے ہوئے نہيں تھكے گي۔ ايك اور فائدہ يہ كہ ايك نيوز بريك سے دوسري نيوز بريك بغير سوچے سمجھے نكلتي آئے گي( كيونكہ اگر سوچنے سمجھنے لگي تو كبھي نہيں نكلے گي)

اب بھينس باہر نكل آئي ہے اب وہ ادھر ادھر ديكھ رہي ہے كہ ميرا مالك مجھے گٹر ميں چھوڑ كر كہاں چلا گيا تھا اب مالك پہنچ چكا ہے لوگوں كا جم غفير بھينس كي خيريت دريافت كرنے كے ليے جمع ہے، افسوس حكومت كا كوئي نمائندہ ابھي تك خبر گيري كے ليے نہيں آيا افسوس غريب بھينسوں كا اس دنيا ميں كوئي پرسان حال نہيں وغيرہ وغيرہ خبرنامے سے پہلے ايسے معني خيز اشارے بريك كے طور پر آ سكتے ہيں كيا بھينس اس صدمے كي تاب لا سكے گي؟ گھٹر ميں گرنے سے بھينس پر اعصابي اثرات؟ كيا آج بھينس دودھ دينے پر تيار ہو جائے گي؟ كيا وزير اعلي اس واقعہ كا نوٹس ليں گے؟

پورے پانچ منٹ تك ڈرامہ دكھانے كے بعد، آدھ گھنٹے كي ايك چھوٹي سے بريك ضرور كريں تا كہ اس دوران خواتين ہانڈي ميں اچھي طرح ڈوئي وغيرہ پھير كر ، روٹياں پكا كر فارغ ہو جائيں اور اس دوران ان كي غير موجودگي سے فائدہ اٹھا كر مرد حضرات اشتہارات ميں ماڈلز كے ناز و ادا كا ذرا گہري نظروں سے جائزہ لے ليں۔ خاتون خانہ كے واپس آنے تك ايسا ہر اشتہار اگر20۔25 دفعہ دكھا ديا جائے تو بہت سے مردوں كا بھلا ہو گا۔ ايسے اشتہارات جن ميں ماڈلز مرد ہوں اور وہ بھي ڈاڑھي مونچھوں اور پہلي بال پر آوٹ ہونے والے تو انہيں اتني بار ضرور دكھايا جائے كہ ہر شخص ان ماڈلز، ان كے كرتوتوں اور ان كے پراڈكٹس پر پوري طرح لعنت بھيج سكے، ہم نے ديكھا ہے كہ اكثر ناظريں ايسے ماڈلز پر پانچ سات دفعہ لعنت بھيجنے سن مطمئن نہيں ہوتے۔بعض مرد ماڈلز كے كرتوت تو ايسے ہيں كہ سارا دن اور رات ان پر پھٹكار بھيجتے رہيں تب بھي طبيعت سكون نہيں پاتي۔

ٹاك شوز ميں بطور ميزبان جي بھر كر مہمانوں كو كھري كھري سنائيں۔ مہمان ايسے تلاش كريں كہ جن ميں اينٹ كُتے كا بير ہو اور آتے ہي ايك دوسرے پر جھپٹ پڑيں۔ اگر وہ جھپٹنے ميں شرم و حيا سے كام ليں تو بطور ميزبان آپ كو ششكارنے كا قورا حق حاصل ہے۔ لڑائيں اور حكومت كريں كا محاورہ پرانا ہو چكا ہے۔ ٹاك شوز كا محاوہ ہے لڑاؤ اور تماشہ ديكھو آپ نہيں جانتے يہ تماشے ديكھ كر لوگ كتنے خوش ہوتے ہيں۔ حقيقت تو يہ ہے كہ لوڈ شيڈنگ، مہنگائي دھماكوں اور لوٹ مار كے مارے ہوئے لوگ يہ تماشے ديكھ كر كچھ دير كے ليے اپنے سارے غم بھول جاتے ہيں۔ شز كا مطلب ويسے بہي تو تماشہ ہي ہے۔ مزيد خوشي لوگوں كو يہ ديكھ كر ہوتي ہے كہ اتنے بڑے بڑے ناموں والے، بڑے بڑے لوگ انہيبں كي طرح اندر سے كتنے چھوٹے اور كھوكھلے ہيں۔

مہمانوں كي بے عزتيں باري باري كريں۔ ايك مہمان كو سنائيں گے تو دوسرا خوش ہو گا۔ دوسرے كو رگيديں گے تو پہلا خوش ہو گا يوں پروگرام كے اختتام پر سارے ہي خوش خوش گھروں كو لوٹيں گے كہ كيسے دوسرے كي پتلون سر بازار اتري ہے۔ ( شلوار والوں سے معذرت كے ساتھ محاورہ چونكہ پتلون اترنے كا ہے اس ليے مجبوري ہے۔ ) مہينے كے آخر تك آپ كے پاس ايسي پتلونوں كے ڈھير لگ جائيں گے اور خوشي كي بات يہ ہے كہ اس كے باوجود سارے ہي خوش ہوں گے كہ ہماري پتلون اتري ہے تو كيا ہوا، دوسرے كي زيادہ اتري ہے جوں ہي كوئي مہمان كام كي بات كرنے لگے اسے فورا كاٹ د يں اس كے ليے ىسان ترين نسخہ چھوٹي سي آدھ گھنٹے كي بريك كا ہے جس كے بارے ميں ہم اوپر تفصيلا كار آمد نسخے بتا چكے ہيں۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 259
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
amjad007 (31-10-11), کنعان (01-11-11), یاسر عمران مرزا (01-11-11), قاسمی (01-11-11), منتظمین (31-10-11), محمد یاسرعلی (01-11-11), محمد عاصم (31-10-11), محمداسد (21-11-11), wajee (01-11-11), ابوسعد (31-10-11), احمد نذیر (31-10-11), ارشد کمبوہ (01-11-11), بزم خیال (31-10-11), راجہ اکرام (31-10-11), سیفی خان (31-10-11), سحر (31-10-11), عروج (01-11-11)
پرانا 31-10-11, 08:53 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (01-11-11)
پرانا 31-10-11, 10:23 AM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 11
کمائي: 319
شکریہ: 17
6 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اليكٹرانك ميڈيا كے ليے اچھی راے شکر
amjad007 آف لائن ہے   Reply With Quote
amjad007 کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 31-10-11, 11:05 PM   #4
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تحریر دل چسپ ہے لیکن نپے تُلے حقائق پر مبنی ہے جو ہنسانے سے زیادہ رلانے والے ہیں ۔شکریہ شمشاد بھائی
__________________
ہم نے خود پیدا کئے ہیں زندگی میں مسئلے
ورنہ سچی بات یہ ہے مسئلہ کوئی نہیں
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابوسعد کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 09:06 AM   #5
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 11
کمائي: 319
شکریہ: 17
6 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناح آباری سیکم کوسات ماہ کاعرصہ گزد گیارنیالہ تحصیل مین گیارہ گاؤن من جناح آبادی سیکم دس گاؤن من مکمل ھوچکی ھےایک گاؤن من جوقبضہ مافہ نیہ تحصیلداد دینونونےقبضہ مافہ سےمل کراُس کوکتم کر دیاھےااسنٹیٹ کمشنر کےآرڈرکوبھی اوس نیں ھوامین آڈادیاھے جب تحصیلدار سےاس جناح آبادی کےبارےمین پوچھا گیاتواُس نین ٹالمٹول کردیااُس گاؤن کے لوگون کاتحصلدارسخی محمد کےخلاف بارھادفعہ احتجاج خادم اعلَی سےاپیل
amjad007 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-11-11, 09:16 AM   #6
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 11
کمائي: 319
شکریہ: 17
6 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs up جناح آبادی

[QUOTE=amjad007;469956]جناح آباری سیکم کوسات ماہ کاعرصہ گزد گیارنیالہ خورد تحصیل مین گیارہ گاؤن من جناح آبادی سیکم دس گاؤن من مکمل ھوچکی ھےایک گاؤن من جوقبضہ مافہ نیہ تحصیلداد دینونونےقبضہ مافہ سےمل کراُس کوکتم کر دیاھےااسنٹیٹ کمشنر کےآرڈرکوبھی اوس نیں ھوامین آڈادیاھے جب تحصیلدار سےاس جناح آبادی کےبارےمین پوچھا گیاتواُس نین ٹالمٹول کردیااُس گاؤن کے لوگون کاتحصلدارسخی محمد کےخلاف بارھادفعہ احتجاج خادم اعلَی سےاپیل راناامجدفاروق سٹاراشیانیوذ رنیالہ خورد اوکاڈہ
amjad007 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-11-11, 09:40 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست طنز سے بھرپور ۔
۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 11:33 AM   #8
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 11
کمائي: 319
شکریہ: 17
6 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھمارے ملک مین بجلی کی کمی نھی ھے ھماری حکومت کا پیٹ ھی بٹرا ھے س لیا سب حضم کراجارھےھین
amjad007 آف لائن ہے   Reply With Quote
amjad007 کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 12:18 PM   #9
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ جناب۔۔۔ عمدہ معلومات ہیں۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 02:45 PM   #10
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 11
کمائي: 319
شکریہ: 17
6 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان مین بجلی چوری کم ھوتی ھے جو ھمارے وزیر اور سربراہ صاحبان ھیں سب سے زیادھ چوری یہ لوگ کرتے ھیی اور اگر یہ ٹھیک ھو جاین ھمارے کبھی بجلی کی لوڈ شدنگ سے محفضوظ رے
amjad007 آف لائن ہے   Reply With Quote
amjad007 کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 03:41 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھر طرح کا میڈیا آج ذھنی تکلیف بڑھانے ھی میں مصروف ھے ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
amjad007 (02-11-11), شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 02-11-11, 08:24 AM   #12
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 11
کمائي: 319
شکریہ: 17
6 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھر طرح کا میڈیا آج ذھنی تکلیف بڑھانے ھی میں مصروف ھے یہ آپ کی غلط سوچ ھے میڈیا دیھکاتا ھے
amjad007 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-11, 08:28 AM   #13
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 11
کمائي: 319
شکریہ: 17
6 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Œ¤ ¤ ‚Ёޒ¥ ‚ˆ£¢¦¤ Ÿ¦Ÿ
TMAޤ ž¦ œ¤ ›¤‹„ Ÿ¤¡ Œ¤ ¤ ‚ŠŽ ’¥ ‚ˆ£¢ œ¥ ž£¥
¤œ ޤž¤  œž¤ £¤ ‡’ Ÿ¤¡ TMAœ¥ ŸžŸ¤  ’¢ž ’¢’£…¤
œ¥ ž¢ “¦Ž¤¢¡ó’œ¢ž¢¡ œ¥ –ž‚  ¥ œ’¤Ž „˜‹‹ Ÿ¤¡ “Žœ„ œ¤
ޤž¤ ‹š„Ž TMA’¥ “Ž¢˜ ¦¢£¤ ¢Ž ”‹Ž ‚Žƒ§…œ ‚Ž
žŽ¤ Œ¦ ’¥ “¤Ž§ Ž¢Œ ’¥ ¦¢„¤ ¦¢£¤ ‚’„¤ ‰•¢Ž”‰‚ ƒ¦ ˆ¤
“Žœ  ¥ Œ¤ ¤ ‚ŠŽ ’¥ ‚ˆ£¢ œ¥ ƒ Ÿšž… §Ž§Ž „›’¤Ÿ œ¤¥
amjad007 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-11, 12:00 AM   #14
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

يہ كيا ہے جي؟؟؟؟؟؟؟سمجھ سے باہر ہے
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فلم, گھر, لوگ, لمحوں, نظر, معاشرہ, معذرت, آج, اللہ, احتجاج, تلاش, جاہل, حضرات, خوش, خلاف, خبر, خدا, ذرا, شخص, عقل, علم, غفلت, غم, غصے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ميڈيا ہميں سكھا رہاہے يا بتا رہا ہے۔۔ كيا كہتے ہيں آپ شمشاد احمد خبریں 9 04-11-11 06:12 PM
ميڈيا ہميں سكھا رہاہے يا بتا رہا ہے۔۔ كيا كہتے ہيں آپ شمشاد احمد خبریں 13 04-10-11 03:48 PM
ڈاكٹرذاكرنائيك اور بھارتي ميڈيا شمشاد احمد خبریں 3 27-09-11 10:22 PM
آزاد دنيا اور اس کا ميڈيا عبداللہ آدم عمومی بحث 3 09-09-11 08:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger