واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


لندن میں کراچی !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:17 AM   #1
لندن میں کراچی !
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 12-08-11, 03:17 AM

ہوسکتا ہے لندن ، برمنگھم اور مانچسٹر سمیت مختلف برطانوی شہروں میں لاقانونیت ، جلاؤ ، گھیراؤ ، پتھراؤ ، لوٹ مار ، قتل ، گرفتاریاں باقی دنیا کے لئے باعثِ حیرت و بے چینی ہوں مگر اہلِ کراچی کے لئے بالکل نہیں۔گزشتہ پانچ چھ دن سے ہر کوئی اس بابت نہ صرف بہت سے ایس ایم ایس وصول کررہا ہے بلکہ انہیں زیرِ لب مسکراتے ہوئے آگے بھی بانٹ رہا ہے۔ مثلاً

الطاف بھائی نے ہفتہ بھر پہلے عوام سے ایک مہینے کا راشن ذخیرہ کرنے کی جو اپیل کی تھی وہ دراصل لندن والوں کے لئے تھی کراچی والوں کے لئے نہیں۔

برطانوی کابینہ کی سلامتی کے امور سے متعلق خصوصی کمیٹی کوبرا نے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اختیار دیا ہے کہ وہ فسادات کی روک تھام کی موثر حکمتِ عملی وضع کرنے کے لئے ڈاکٹر فاروق ستار ، شاہی سید اور ذوالفقار مرزا سے تکنیکی مشاورت اور معاونت لے سکتے ہیں۔

نائب وزیرِ اعطم نک کلگ نے لندن کے مئیر بورس جانسن کو ایم کیو ایم لندن ہیڈ کوارٹرز سے رابطے کی ہدایت کی ہے تاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آمادہ کیا جاسکے کہ جس طرح ان کے معجزاتی خطاب سے کراچی میں اچانک امن و امان کی بہار آجاتی ہے اسی طرح کیا وہ اہلِ لندن سے بھی پرتاثیر خطاب کر کے ایک ذمہ دار برطانوی شہری کا فرض نبھا سکتے ہیں۔اگر یہ معجزہ ہوجائے تو مصطفی کمال کو لندن کا اعزازی مئیر بنایا جاسکتا ہے۔

لندن میٹرو پولٹین پولیس چیف اختتامِ ہفتہ پاکستان میں گذاریں گے تاکہ وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک ، سندھ کے وزیرِ اعلی قائم علی شاہ ، سندھ پولیس و رینجرز کے سربراہان سے یہ نسخہ معلوم کرسکیں کہ ٹارگٹ کلرز پر ہاتھ ڈالے بغیر، اسلحے کی آمد روکے بغیر، بنا گولی چلائے صرف موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی اور پریس کانفرنسوں کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں امن کیسے قائم ہوجاتا ہے ۔ میٹرو پولٹین پولیس چیف وفاقی اور صوبائی اہلکاروں سے لندن پولیس کے ایک سو اہلکاروں پر مشتمل دستے کو ایک ماہ تک کراچی میں ’ آن جاب‘ ریفریشر کورسز کروانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیالات کریں گے تاکہ وہ برطانیہ واپسی پر ماسٹر ٹرینرز کا کام کرسکیں۔

اہلِ کراچی اس پر بھی حیران ہیں کہ لندن اور دیگر شہریوں میں ایسا کیا ہوگیا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے بچارے ارکان کو گرمیوں کی تعطیلات سے واپس بلا لیا گیا ہے۔ بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی کہ محض چار افراد کی ہلاکت ، کچھ آتشزنی اور لوٹ مار کے واقعات پر غور کرنے کے لئے پوری پارلیمنٹ بٹھا دی گئی ، پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور یہ اسباب تلاش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جنہوں نے بقول وزیرِ اعظم کیمرون برطانوی معاشرے کے ایک حصے کو ذہنی بیمار بنا دیا ہے۔

کچھ اہلیانِ کراچی کے بقول اہلِ برطانیہ مارکیٹ اکانومی کے بہت بڑے چیمپئین بنتے ہیں لیکن ہمارے ہاں تو امن و امان تک مارکیٹ اکانومی کے اصول پر کام کررہا ہے۔ پولیس اور رینجرز قاتلوں کے کام میں مداخلت نہیں کرتے اور قاتل سیکورٹی دستوں کو تنگ نہیں کرتے۔ کون سا اسلحہ کون اور کس قیمت پر خرید رہا ہے کسے بیچ رہا ہے ، کون مر رہا ہے کس کے ہاتھوں مر رہا ہے۔کس پے کونسا مقدمہ کب بنایا گیا اور کب کس نے کیوں بری کردیا۔

ڈاکے کون ڈال رہا ہے انہیں کون پکڑ کے مار یا جلا رہا ہے۔کس نے کس کو اغوا کرکے کتنا تاوان دیا یا لیا۔کون کس سے کیا بھتہ وصول کررہا ہے۔ سڑک کب بند ہوئی ، کتنے ٹائر جلے ، کتنی گاڑیاں کس نے نذرِ آتش کیں ، انکی انشورنس کون دے رہا ہے یا نہیں دے رہا۔ کس نے کب اور کیوں ہڑتال کی اپیل کردی اور کب واپس لے لی۔ان ہڑتالوں سے کس کا کتنا معاشی نقصان ہوا اور کسے کتنا سیاسی فائدہ ہوا۔سب کاروبار آزاد منڈی کے اصول پر رواں دواں ہے۔ چنانچہ حکومت کو کیا ضرورت ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے اور کاروبار میں رخنہ اندازی کرے۔ پہلے ہی معیشت کونسی اچھی ہے جو مزید پابندیاں و ضوابط نافذ کر دئیے جائیں۔

(کرنے کے فوری اقدامات)

بہتر یہی ہوگا کہ حکومتِ برطانیہ بھی خود پر خوامخواہ کا بھروسہ کرنے کے بجائے اپنے حالات خدا پر چھوڑ دے۔ اب تک ہونے والے واقعات کی متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی جائے۔مندروں ، مساجد اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں ۔مرنے والوں کے لئے ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ فی کس معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

پکڑ دھکڑ اور سزائیں دینے کے بجائے بلوائیوں کے گینگ لیڈرز کو ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں ڈنر پر مدعو کرکے گلے ملوا دیا جائے اور انہیں امن کمیٹیوں میں بھی شامل کیا جائے۔ لندن میٹرو پولٹین پولیس چیف کا تبادلہ گلاسگو کردیا جائے اور ان کی جگہ سندھ کے چیف ہوم سکریٹری وسیم احمد یا آئی جی واجد درانی کو ڈیپوٹیشن پر بلا لیا جائے۔ مڈ لینڈز پولیس چیف کو پہلے او ایس ڈی بنایا جائے اور کچھ عرصے بعد فشریز ڈپارٹمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا جائے۔

اور سب سے بڑھ کر یہ کہ حکومتِ برطانیہ رفتہ رفتہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو فروغ دے، پٹرول اور گیس کی قیمت کو دوگنا کر دے، چینی اور آٹے کے لئے لائنیں لگوادے تاکہ عام آدمی اپنے ہی مسائل میں اتنا الجھ جائے کہ اس کا کسی اور طرف دھیان ہی نہ جائے اور لگ پتا جائے کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے ریاست کیسے نمٹتی ہے۔

بیمار معاشرہ ایسا سیدھا ہوگا کہ مائیں بچوں کو ڈرایا کریں گی کہ انسان بن جا نئیں تے سداں ڈیوڈ کیمرون نوں۔



وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Last edited by فیصل ناصر; 12-08-11 at 03:20 AM..

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 270
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (12-08-11), ھارون اعظم (12-08-11), نیلم خان (12-08-11), احمد نذیر (12-08-11), حیدر (12-08-11), راجہ اکرام (13-08-11), سام (12-08-11), عبدالقدوس (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 04:30 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ان اقدامات کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی سفارتی بمعنی بھیک مانگ پالیسی لندن کی جانب موڑ دے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (12-08-11), احمد نذیر (12-08-11), حیدر (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 06:16 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,160
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ان اقدامات کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی سفارتی بمعنی بھیک مانگ پالیسی لندن کی جانب موڑ دے
خیال سے


وہاں الطاف بیٹھا ہے
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-08-11, 09:19 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
الطاف بھائی نے ہفتہ بھر پہلے عوام سے ایک مہینے کا راشن ذخیرہ کرنے کی جو اپیل کی تھی وہ دراصل لندن والوں کے لئے تھی کراچی والوں کے لئے نہیں۔
یہ وسعت اللہ خان زیادتی کر رہا ہے۔ ابھی ایک دن قبل کراچی میں چاولوں ے گودام پر بم پھیکا گیا ہے۔ سو اشارے تو موجود ہیں ۔۔۔۔اب الیان کراچی عقل سے کام نہ لیں تو الگ بات ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (13-08-11)
پرانا 12-08-11, 10:28 AM   #5
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لندن کے حالات دیکھکر، خیال آتا ہے کہ کہہ دوں
بھائی جان ، اب آپ، ایک ماہ کا راشن جمع کرلیں




دونوں نے ایک دوسرے کو احتیاطی تدابیر بتائیں ۔۔۔بس حساب برابر
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (13-08-11), احمد نذیر (12-08-11)
پرانا 13-08-11, 05:21 AM   #6
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,160
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
لندن کے حالات دیکھکر، خیال آتا ہے کہ کہہ دوں
بھائی جان ، اب آپ، ایک ماہ کا راشن جمع کرلیں




دونوں نے ایک دوسرے کو احتیاطی تدابیر بتائیں ۔۔۔بس حساب برابر
بات تو یہ بھی ٹھیک ہے
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کمال, کراچی, پولیس, پاکستان, واقعات, لندن, مسائل, معلوم, معاشرہ, معجزہ, آدمی, ایس ایم ایس, اللہ, انسان, اغوا, بھائی, بچوں, تلاش, خان, خدا, دعائیں, ذوالفقار, ضوابط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger