واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


لنگوٹ

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-09, 10:42 AM   #1
لنگوٹ
KKTT9MM KKTT9MM آف لائن ہے 26-08-09, 10:42 AM

ایک مجذوب ستر پوشی کے تکلفات سے عاری دنیا و‌ما‌فیہا سے غافل استغراق کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔ معتقدین کا جھمگٹا لگنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے بوڑھے، جوان، خواتین و‌نو عمر سب ہی قسم کے معتقدین کا جم غفیر جمع ہو‌گیا۔ کچھ «بنیاد پرستوں» نے ستر پوشی کا مسئلہ اٹھا دیا۔ چندہ جمع کیا گیا اور ایک خوبصورت سا لنگوٹ بنوا کر مجذوب بابا کی ستر پوشی کر‌دی گئی۔ بابا کے آستانے پر دیگیں اترنے لگیں اور لنگر جاری ہو‌گیا، جب کبھی استغراق کی حالت سے باہر آتے تو کچھ نوالے "بابا" کی حلق سے بھی نیچے اتار دیئے جاتے۔ بابا سے ذیادہ خدام کو اپنی فکر رہتی اس لئے وہ کچھ ذیادہ ہی مجذوب کی دیکھ بھال کرنے لگے۔

ایک دن کھانا کھاتے ہوئے سالن کے کچھ قطرے لنگوٹ پر گر گئے، اس روز تو چوہوں کی عید ہو‌گئی اور لنگوٹ مچھر دانی کا سماں پیش کرنے لگا۔ معتقدین کو فکر لاحق ہوئی کہ چوہے کہیں حدود سے زیادہ آگے نہ نکل جائیں۔ چنانچہ ان «دہشت گردوں» سے نمٹنے کے لئے ایک "بلی" پالی گئی۔ بلی کے لئے دودھ درکار تھا، اس مقصد کے لئے ایک بکری پالی گئی، بکری کی دیکھ بھال کے لئے ایک گدڑیا رکھا گیا اور اس طرح زندگی کی گاڑی اپنی منزل کی طرف رواں رہی۔ ایک دن گدڑیا کسی کام سے گیا ہوا تھا، بکری بھوک کے مارے چلانے لگی، بلی نے بھی دودھ کے انتظار میں میاؤں میاؤں کر‌کے ایک عجیب سماں برپا کر‌دیا۔ بابا کے استغراق میں خلل پیدا ہوا اور نیم وا آنکھوں سے اس چڑیہ گھر کو تعجب کے ساتھ دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ لب ہلانے لگے جیسے کچھ کہنا چاہتے ہوں۔ معتقدین گوش بر آواز تھے، کانوں کو ہونٹوں کے قریب کر‌کے بات سمجھنے کی بھرپور کوشش کی گئی، معلوم ہوا کہ بابا پوچھ رہے ہیں «یہ سب کیا ہنگامہ ہے؟» جواب ملا کہ یہ بکری آپ کے وسیع تر مفاد کے لئے پالی گئی ہے، اس کا دودھ بلی کو پلایا جاتا ہے۔ پھر لب ہلے، پوچھا «بلی کس کے لئے پالی گئی ہے؟» جواب ملا کہ چوہوں کو مارنے کے لئے ۔ «چوہے کہاں سے آئے؟» جواب ملا کہ آپ کی لنگوٹ کو کاٹ کر سوراخ کر‌دیتے ہیں۔ بابا نے لنگوٹ کھول کر ایک طرف پھینکتے ہوئے کہا «یہ سب مصیبت اس لنگوٹ کی ہے»۔

فرقہ واریت کا لنگوٹ پاکستانی مجذوب کو اس طرح پہنا‌دیا گیا کہ سنی اکثریت کے علٰی الرغم اودھ کے نوابوں اور رانیوں کے رسم و‌رواج کو قانونی شکل دے دی گئی۔ عاشورہ پہ دُلدل و‌ماتمی جلوس کا سڑکوں اور گلیوں سے گزرنا انتہائی ضروری ہے، لہٰذا سال بھر میٹنگیں چلتی ہیں کہ یہ تمام رسوم و‌راج امن سے سرانجام پا‌جائیں۔ علماء و‌مشائخ کی میٹنگ، بجلی و‌پانی کے محکمہ کے اہلکاروں کی میٹنگ، سڑکوں کی تعمیر و‌ترقی کے محکمہ والوں کی میٹنگ، پولیس کے اہلکاروں کی میٹنگ، ایجنسیوں کے اہلکاروں کی میٹنگ، کابینہ کی میٹنگ، سٹی گورنمنٹ کی میٹنگ، انتظامیہ کی میٹنگ جس طرح سعودی حکومت ایک حج کے بعد دوسرے حج کے انتظامات میں مشغول ہو‌جاتی ہے، اسی طرح حکومت پاکستان ایک محرم کے بعد دوسرے محرم کی تیاری میں لگ جاتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان بنا ہی اس مقصد کے لئے تھا۔ یہی دو قومی نظریہ کی بنیاد ہے، اگر محرم میں ایک مخصوص فرقے کی رسوم و‌رواج ادا نہ ہو‌سکیں تو پاکستان اقوام عالم کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائے گا، جدید ٹیکنالوجی اور ایٹمی توانائی کے حصول سے ہم محروم رہ جائیں گے۔ روڈ بلاک کر‌دیئے جاتے ہیں، ٹریفک روک دیا جاتا ہے، سنی اکثریتی علاقوں مخصوص فرقہ وارانہ نعرے گونجنے لگتے ہیں، سڑکوں پر ہائی پاور لاؤڈ اسپیکر لگا‌دیئے جاتے ہیں اور تازہ دم مگر افسردہ طبع نرم خو مذہبی رہنماؤں کی تقاریر سنوانے کے لئے پولیس رینجرز، فوج غرض تمام ادارے مصروف کار ہو‌جاتے ہیں۔

پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا اس میں روح رواں کا کردار ادا کرتا ہے۔ کیا یہ کوئی قرآن و‌حدیث میں بیان شدہ کسی متفقہ مذہبی فریضہ کو ادا کیا جا‌رہا ہے؟ یا جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے کوئی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے اس قدر توانائی صرف کس جا‌رہی ہے، یا پھر ہماری گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کوئی نسخہ کیمیا دریافت کیا گیا ہے؟ آخر یہ سب کیا ہے؟ سرکاری اور نجی اداروں اور افراد کے ذریعے جس قدر اخراجات اس فرقہ وارانہ لنگوٹ کے تحفظ پر خرچ کئے جاتے ہیں اگر ان کا تخمینہ لگایا جائے تو کروڑوں نہیں اربوں کے حساب سے ہو‌گا اور اگر ایک منصوبہ بندی کے تحت یہی رقم قومی اور ملکی مفادات کے لئے صرف کی جائے تو چند سالوں کے اندر طب و‌صحت، مواصلات، تعلیم اور غربت جیسے مسائل کو نہایت خوش اسلوبی سے حل کر‌کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا‌سکتا ہے، مسئلہ صرف لنگوٹ کو اتار پھینکنے کا ہے۔

عتیق الرحمٰن

 
KKTT9MM's Avatar
KKTT9MM
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 29
شکریہ: 107
18 مراسلہ میں 43 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 185
2 قاری/قارئین نے KKTT9MM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-08-09), راجہ اکرام (26-08-09)
پرانا 26-08-09, 01:50 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ساہج اپ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اس لیے اپ کو فورمز پر مکمل طور پر بین کیا جاتا ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (26-08-09), فیصل ناصر (26-08-09)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
فورمز, ہنگامہ, کوشش, ٹریفک, پولیس, پاکستانی, قرآن, مکمل, منصوبہ, مسائل, معلوم, انٹرنیٹ, انتظامیہ, تعلیم, جواب, خواتین, خوش, دریافت, زندگی, عید, عالم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اخروٹ کا حلوہ فرحان دانش باورچی خانہ 7 08-12-10 09:16 AM
سنو لوٹ آو نا! شیراز احمد شاعری اور مصوری 2 15-07-09 12:24 PM
کوٹ طارق راحیل خبریں 0 23-02-09 09:17 PM
روٹ اک اومنی بس کا The Great شعر و شاعری 0 25-06-08 05:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger