واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث

عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے

مجی کی رہائی !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-11-11, 03:37 AM   #1
مجی کی رہائی !
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 15-11-11, 03:37 AM

مجی سترہ برس کا تھا جب وہ راستہ بھول کر قصور کی سرحد پار کرگیا اور بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ہتھے چڑھ گیا۔تفتیش کاروں نے کئی روز ٹھوکنے پیٹنے کے بعد جب اطمینان کرلیا کہ مجی جاسوس یا دہشت گرد نہیں تو اسے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا۔مجی کو پنجاب اور راجھستان کی چار جیلوں میں رکھا گیا اور دو بار جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

دو ہزار ایک میں مجی کو مشرف واجپائی آگرہ ملاقات کے کچھ عرصے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔لیکن مختلف قانونی و تکنیکی سرخ فیتہ موشگافیوں کے سبب عدالتی احکامات پر جولائی دو ہزار دس تک عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

بلاخر مجی کو جیل سے نکال کر امرتسر پہنچایا گیا اور مختلف جیلوں سے جمع کیے گئے نو دیگر پاکستانی قیدیوں کے ساتھ اٹاری بارڈر تک لایا گیا اور پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مجی کو اس کا بھانجا اور چھوٹی خالہ کرائے کی سوزوکی ڈبے میں بارڈر پر لینے آئے۔مجی کو بتایا گیا کہ اسکے والد کا انیس سو چورانوے میں اور والدہ کا دو ہزار چار میں انتقال ہوگیا۔بڑی بہن کے چار اور منجھلی کے دو بچے ہیں۔ سب لوگ قصور سے لاہور منتقل ہوچکے ہیں۔قصور والا گھر بک چکا ہے ۔

مگر مجی یہ سب کچھ نہیں سن رہا تھا۔وہ تو بس ہر شخص اور شے دیدے پھاڑ پھاڑ کے دیکھ رہا تھا۔اکتیس سال میں دنیا مکمل طور پر بدل چکی تھی۔

جیسے ہی سوزوکی سبزہ زار کے علاقے میں پہنچی۔دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوانوں نے سوزوکی کے آگے آ کر اسے رکنے کا حکم دیا۔مگر سوزوکی والے نے ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھ دیا۔موٹر سائیکل سوار مشتعل ہوگئے اور انہوں نے قریب آ کر سیدھی فائرنگ کردی۔ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا۔سوزوکی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔مجی ، اسکی خالہ اور بھانجے کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔

اگلی صبح مجی مرگیا۔
اسپتال کے عملے نے لاش مجی کی بڑی بہن اور بہنوئی کے حوالے کرتے وقت حوالگی کا فارم بھرنے کو دیا۔
مجی کی بہن نے فارم پر کرتے ہوئے لکھا
نام = عبدالمجید
تاریخِ پیدائش = پانچ نومبر انیس سو باسٹھ ۔
تاریخِ وفات = انتیس جولائی دو ہزار دس
عمر= سترہ سال

وسعت اللہ خان | 2011-11-14
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 315
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (15-11-11), ہادی (15-11-11), پاکستانی (17-11-11), ھارون اعظم (27-11-11), یاسر عمران مرزا (15-11-11), مرزا عامر (15-11-11), wajee (15-11-11), ام احمد (28-11-11), احمد نذیر (15-11-11), حسن قادری (15-11-11), راجہ اکرام (15-11-11), سحر (15-11-11), عائشہ اقبال (28-11-11), عدنان دانی (15-11-11), عروج (15-11-11)
پرانا 15-11-11, 09:51 AM   #2
Senior Member

عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-11-11, 10:08 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدقسمت ۔ صرف پاک زمین میں دفن ھونا نصیب تھا۔ مگر اپنے ھی بھائیوں نے کیا کیا؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-11-11), مرزا عامر (15-11-11)
پرانا 15-11-11, 10:22 AM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا یہ سچی کہانی ہے ؟؟؟؟ یا
افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-11-11), نبیل خان (28-11-11)
پرانا 15-11-11, 10:25 AM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
بدقسمت ۔ صرف پاک زمین میں دفن ھونا نصیب تھا۔ مگر اپنے ھی بھائیوں نے کیا کیا؟
بدقسمت وہ یا ہم
ہم ایسی خومختار اور آذاد ریاست ہیں جس کی اتنی بھی حیثیت نہیں کہ اپنے قیدیوں کو وقت پر رہا کراسکیں
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-11-11), نبیل خان (28-11-11)
پرانا 15-11-11, 11:39 AM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-11-11), نبیل خان (28-11-11), عروج (15-11-11)
پرانا 15-11-11, 03:06 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
بدقسمت ۔ صرف پاک زمین میں دفن ھونا نصیب تھا۔ مگر اپنے ھی بھائیوں نے کیا کیا؟
معلوم نہیں کہ نصیب اچھا تھا یا برا۔ کیونکہ آجکل قبر سے مردوں کی ھڈیاں چوری ہو رہی ہیں
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-11-11), نبیل خان (28-11-11), عدنان دانی (15-11-11)
پرانا 15-11-11, 03:52 PM   #8
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
کیا یہ سچی کہانی ہے ؟؟؟؟ یا
افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ، یہ ایک سچی کہانی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (28-11-11)
پرانا 15-11-11, 05:30 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,309
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 795 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تیرا پاکستان ہے
یہ میرا پاکستان ہے
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
قاسمی کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (28-11-11)
پرانا 15-11-11, 06:05 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
بدقسمت وہ یا ہم
ہم ایسی خومختار اور آذاد ریاست ہیں جس کی اتنی بھی حیثیت نہیں کہ اپنے قیدیوں کو وقت پر رہا کراسکیں
بد قسمت بھی تو ھماری بے حسی کے باعث بنا تھا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-11-11), ام احمد (28-11-11)
پرانا 15-11-11, 06:10 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
کیا یہ سچی کہانی ہے ؟؟؟؟ یا
افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی۔ یہ ان ان گنت قیدیوں میں سے ایک تھا جو آج بھی پڑے سڑ رھے ھیں مگر نہ کیس نہ کوئی گواہ اور جُرم؟ پاکستانی ھونا۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
ام احمد (28-11-11)
پرانا 15-11-11, 07:13 PM   #12
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,135
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سب روز ہورہا ہے،،،،،،،،،،،،،،
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-11-11), ام احمد (28-11-11)
پرانا 27-11-11, 07:48 PM   #13
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مجی کی رہائی

مجی سترہ برس کا تھا جب وہ راستہ بھول کر قصور کی سرحد پار کرگیا اور بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ہتھے چڑھ گیا۔تفتیش کاروں نے کئی روز ٹھوکنے پیٹنے کے بعد جب اطمینان کرلیا کہ مجی جاسوس یا دہشت گرد نہیں تو اسے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا۔مجی کو پنجاب اور راجھستان کی چار جیلوں میں رکھا گیا اور دو بار جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

دو ہزار ایک میں مجی کو مشرف واجپائی آگرہ ملاقات کے کچھ عرصے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔لیکن مختلف قانونی و تکنیکی سرخ فیتہ موشگافیوں کے سبب عدالتی احکامات پر جولائی دو ہزار دس تک عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

بلاخر مجی کو جیل سے نکال کر امرتسر پہنچایا گیا اور مختلف جیلوں سے جمع کیے گئے نو دیگر پاکستانی قیدیوں کے ساتھ اٹاری بارڈر تک لایا گیا اور پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مجی کو اس کا بھانجا اور چھوٹی خالہ کرائے کی سوزوکی ڈبے میں بارڈر پر لینے آئے۔مجی کو بتایا گیا کہ اسکے والد کا انیس سو چورانوے میں اور والدہ کا دو ہزار چار میں انتقال ہوگیا۔بڑی بہن کے چار اور منجھلی کے دو بچے ہیں۔ سب لوگ قصور سے لاہور منتقل ہوچکے ہیں۔قصور والا گھر بک چکا ہے ۔

مگر مجی یہ سب کچھ نہیں سن رہا تھا۔وہ تو بس ہر شخص اور شے دیدے پھاڑ پھاڑ کے دیکھ رہا تھا۔اکتیس سال میں دنیا مکمل طور پر بدل چکی تھی۔

جیسے ہی سوزوکی سبزہ زار کے علاقے میں پہنچی۔دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوانوں نے سوزوکی کے آگے آ کر اسے رکنے کا حکم دیا۔مگر سوزوکی والے نے ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھ دیا۔موٹر سائیکل سوار مشتعل ہوگئے اور انہوں نے قریب آ کر سیدھی فائرنگ کردی۔ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا۔سوزوکی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔مجی ، اسکی خالہ اور بھانجے کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔

اگلی صبح مجی مرگیا۔
اسپتال کے عملے نے لاش مجی کی بڑی بہن اور بہنوئی کے حوالے کرتے وقت حوالگی کا فارم بھرنے کو دیا۔
مجی کی بہن نے فارم پر کرتے ہوئے لکھا
نام = عبدالمجید
تاریخِ پیدائش = پانچ نومبر انیس سو باسٹھ ۔
تاریخِ وفات = انتیس جولائی دو ہزار دس
عمر= سترہ سال
BBC Urdu - بی بی سی اردو بلاگ - مجی کی رہائی !
__________________
ہم نے خود پیدا کئے ہیں زندگی میں مسئلے
ورنہ سچی بات یہ ہے مسئلہ کوئی نہیں
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابوسعد کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (27-11-11), ام احمد (28-11-11)
پرانا 27-11-11, 08:53 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس پہ کیا تبصرہ کروں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ام احمد (28-11-11)
پرانا 27-11-11, 10:26 PM   #15
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ تو کریں نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-11-11), ام احمد (28-11-11)
جواب

Tags
color, فارم, گھر, پاکستانی, وقت, لوگ, نوجوانوں, مکمل, موقع, منتقل, اللہ, الزام, اردو, اردو بلاگ, جیل, حکم, خان, دیکھ, دنیا, راستہ, سال, شخص, طور, علاقے, عملے, عدالتی, غیرقانونی, صبح

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger