واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مدارس پر چھاپے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-10, 03:27 PM   #1
مدارس پر چھاپے
sahj sahj آف لائن ہے 21-02-10, 03:27 PM

مدارس پر چھاپے… ایک سوجا سمجھا منصوبہ

حالیہ دنوں میں دینی مدارس پر چھاپوں کا ملک گیر سلسلہ شروع ہوا، اس سلسلے کا آغاز اسلام آباد کے مدارس پر چھاپوں سے ہوا اور بعد ازاں لاہور اور فیصل آباد سے ہوتا ہوا یہ سلسلہ کراچی کے مدارس تک پھیل گیا،اس آپریشن کے دوران بیسیوں مدارس پر چھاپے مارے گئے، لیکن کہیں سے نہ تو اسلحہ برآمد ہوا اور نہ ہی کسی مشکوک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی، پولیس نے اپنی ناکامی اور سبکی مٹانے کے لئے عجیب اوچھے ہتھکنڈوں سے کام لیا، آپ کراچی کے مدرسہ رحمانیہ بفرزون کی مثال لے لیجئے، اس ادارے میں قریبی تھانے کے پولیس اہلکار آئے، انہوں نے پوچھا: ”کیا آپ کے ہاں غیر ملکی طلباء زیر تعلیم ہیں؟ ادارے کی انتظامیہ نے کہا: ”جی ہاں ! بالکل ہیں، مگر ان کے پاس مکمل سفری اور قانونی دستاویزات، این او سی اور نادرا کارڈ موجود ہیں،، پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ”بہت اچھی بات ہے، آپ مہربانی فرماکر ان طلباء کو ہمارے ساتھ بھیج دیں، ہم اپنے ہاں ان کے کوائف کا اندراج کرنا چاہتے ہیں،، مدرسہ انتظامیہ نے ان طلباء کو پولیس کے ہمراہ بھیج دیا، لیکن پولیس نے ان کے کوائف کا اندراج کرنے کی بجائے میڈیا کے نمائندوں کو تھانے بلایا اور ان معصوم، مظلوم اور مہمان طلبہ کو دہشت گردوں کے روپ میں میڈیا کے سامنے پیش کردیا اور ان کی گرفتاری ڈال دی۔ ان طلباء کو اگلے دن جب عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ان کے کاغذات کو تسلی بخش اور قابل قبول قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا، لیکن میڈیا کے ذریعے جو ڈھنڈورا پیٹا جا چکا تھا اس کا ازالہ ممکن نہ تھا، اسی طرح کے اوچھے ہتھکنڈے دوسری جگہوں پر بھی بروئے کار لائے گئے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ مدارس کی انتظامیہ اور تمام مدارس کے نمائندہ وفاقوں نے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون بھی کیا اور اپنے اداروں کو کھلی کتاب کی مانند قرار دیا، یہ مدارس کبھی بھی نوگوایریا نہیں رہے کہ ان پر پورے لاؤولشکر سمیت یلغار کی ضرورت پیش آئے، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ وقفے وقفے سے ان مدارس کو مشقِ ستم بنایا جاتا ہے اور معمول کی چیکنگ، کوائف وغیرہ کے حصول، خفیہ نگرانی کے مسلسل اور مربوط سلسلے کے ہوتے ہوئے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں کچھ عرصے بعد مدارس پر اس اندازسے چڑھائی کردی جاتی ہے، جیسے اسرائیلی افواج غزہ یا بھارتی افواج کشمیر پر چڑھائی کیا کرتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں مدارس کے خلاف جن حالات میں کریک ڈاؤن کیا گیا ،ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان چھاپوں کے لئے ڈوری کہیں اور سے ہلائی گئی تھی، کیری لوگر بل میں چونکہ مدارس کی مشکیں کسنے کی شرط بھی شامل تھی، اس لئے اس بل کی وفاقی کابینہ سے منظوری ہوتے ہی مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا اور عین اس موقع پر جب سینیٹر جان کیری اور جنرل پیٹریاس پاکستان کے دورے پر آئے تھے، مدارس پر چھاپے مارے گئے اور لاہور کے مدارس کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب بعض ”اہم مہمانوں،، کی لاہور آمد آمد تھی۔ مدارس کے ذمہ داران نے ایک بات بطور خاص نوٹ کی کہ چھاپے مارنے سے قبل پورے میڈیاکو باقاعدہ اطلاع دے کر ان کی حاضری کو یقینی بنایا جاتا تھا اور پھر اس چھاپہ مار مہم کا خوب ڈھنڈورا پیٹا جاتا تھا۔ اس سے لگتا ہے کہ یہ آپریشن مدارس کے میڈیا ٹرائل اور ایک منظم مہم کا حصہ تھا، ان چھاپوں کے بعد ایک اور بات یہ نوٹ کی گئی کہ بعض نجی چینلز کے بعض اینکر پرسنز نے مدارس کو آڑے ہاتھوں لیا اور بعض نام نہاد دانشوروں اور قلم کاروں نے مدارس کے خلاف مزید کارروائی کے لئے ہلہ شیری دی اور بتدریج مدارس کے خلاف ماحول بنایاجانے لگا ،یہ سب کچھ ایک ہی سلسلے کی مختلف کڑیاں لگتی ہیں۔
ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے تناظر میں مدارس پر چھاپے مار کر جہاں اس عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے ڈانڈے مدارس سے ملانے کی کوشش کی گئی وہیں حکومتی اداروں نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے بھی مدارس کو ہی اپنا ہدف بنایا۔ ہمارے ہاں یہ عجیب ماحول بن گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتیں کروانے والی اصل قوتوں کو بے نقاب کرنے کی بجائے ”مرے کو مارے شاہ مدار،، کے مصداق ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دینی مدارس پر چڑھ دوڑتے ہیں اور اپنے نمبر بنانے اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری طرف اصل تخریب کاروں کو افغانی بھیس، جعلی نمبر پلیٹ، ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرکے اپنے ”صوابدیدی اختیارات،، کی بنیاد اور ایک فون کال پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
مدارس کے خلاف یہ کریک ڈاؤن ایک ایسے وقت کیا گیاجب وطن عزیز تاریخ کے انتہائی نازک ترین دور سے گزررہا ہے، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے گلے شکوے دور کئے جائیں اور مختلف ناراض طبقات کے خدشات کے ازالے کی فکر کی جائے، جبکہ ہمارے ارباب اختیار الٹانت نئے محاذ کھول رہے ہیں اور مدارس کے لاکھوں طلباء، ہزاروں علماء اور مدارس کے ملک بھر میں پھیلے معاونین اور متعلقین میں تشویش واضطراب پیدا کرکے وطن عزیز کو مزید بدترین حالات اور بحرانوں سے دو چار کررہے ہیں۔ موجودہ حالات میں مدارس کے خلاف چھاپے جہاں غلامانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں وہیں بدترین ناعاقبت اندیشی کے زمرے میں بھی آتے ہیں۔ اس وقت اعلیٰ سرکاری حکام کو سوچنا چاہئے کہ کہیں کوئی ایسی خاص قسم کی لابی تو نہیں جو دانستہ طور پر حالات کو بگاڑنا چاہتی ہے اور حکومت اور دینی قوتوں کے مابین محاذ آرائی کے لئے راہ ہموار کررہی ہے۔
مدارس پر حالیہ چھاپے مدارس کے خلاف امتیازی سلوک بھی ہے، کیونکہ وہ عصری ادارے جہاں سے آئے روز اسلحہ برآمد ہورہا ہے، جہاں قتل وغارتگری اور طلباء کے مابین تصادم روز کا معمول بن گیا ہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی اور سارا نزلہ صرف مدارس پر گرایاجاتا ہے۔ اسی طرح نجی ہاسٹلز، ہوٹلوں اور دوسری جگہوں پر کریک ڈاؤن نہیں ہوتا، صرف مدارس کے خلاف ہی کیوں ہوتا ہے؟
دینی مدارس جہاں سے ہر وقت قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں گونجتی ہیں، جہاں ملک کے استحکام وسالمیت کے لئے قرآن کریم کا ختم، سورہٴ یٰسین کی تلاوت اور آیت کریمہ کا ورد کیا جاتا ہے، وہاں اس طرح چھاپے مار کر ان اداروں کا تقدس پامال کرنا نہایت افسوس ناک ہے، بعض جگہوں سے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ پولیس اہلکار جوتوں سمیت مسجدوں میں گھس گئے، بعض جگہوں پر بچیوں کے مدارس میں چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔ یہ کس قدر شرمناک بات ہے؟ پاکستان کے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ دینی مدارس کو اس لئے نشانہ بنایا جارہاہے تاکہ وہ مراکز جو اسلام کی حفاظت کے قلعے ہیں ان میں نقب لگائی جائے اور جو ادارے لوگوں کے دین سے وابستگی اور حصول علم کا ذریعہ ہیں ان کو بدنام کردیا جائے، اس لئے اس قسم کے کریک ڈاؤن کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے، تاکہ عوامی تشویش واضطراب کا خاتمہ ہوسکے۔
میں نے ان چھاپوں کے بعد تقریباً ہر مدرسہ انتظامیہ اور مہتمم صاحبان سے رابطہ کیا، ان کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کی، اس دوران یہ بات بڑی شدت سے محسوس کی کہ اس قسم کی کارروائیوں سے ملک بھر میں بہت زیادہ اشتعال اور غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ان چھاپوں کے بعد راولپنڈی، اسلام آباد کے علماء کرام نے تمام اہم سرکاری شخصیات اور اعلیٰ حکام سے وفد کی صورت میں ملاقاتیں کیں، اسی طرح کراچی کے علماء نے گورنرسندھ سمیت دیگر لوگوں سے گفتگو اور خود میں نے وزیر داخلہ عبد الرحمن ملک ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر تمام اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا۔ عجیب بات یہ ہے کہ ان لوگوں میں سے کوئی بھی مدارس کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے تیار نہیں، بلکہ ہرایک دوسرے پر ڈال رہا ہے اور زبانی طور پر مدارس کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے، لیکن عملاً پھر مدارس پر چڑھائی کردی جاتی ہے، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ تعلیم وتعلم میں مصروف لوگوں کے غم وغصہ اور مدارس کے طلباء کے اشتعال کو آخر کب تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور ہم یہ بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس صورتحال کو کیا نام دیا جائے؟… قول وفعل کا تضاد کہا جائے یا کسی تیسری قوت کی کارستانی؟… اسلام دشمنی سمجھا جائے یا استعماری قوتوں کی غلامی؟… اور متاثرہ فریق کو صبر وتحمل کی ترغیب دیں یا لانگ مارچ کی تیاری کریں؟… کیونکہ اس ملک میں لانگ مارچ کے بغیر نہ تو کوئی مطالبہ منوایاجاسکتا ہے اور نہ ہی اپنا حق حاصل کیا جاسکتا ہے


ماہنامہ بینات
جنوری2010
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 903
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (21-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), شریف (22-02-10)
پرانا 21-02-10, 03:38 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر مدارس بے گناہ ہیں تو پھر چھاپوں سے ان کا کچھ نہیں بگڑتا۔ اس لیے یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ مدارس کو خود سے رجسٹریشن کروانی چاہیے۔ جس سے مدارس دور دور بھاگتے ہیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
sahj (21-02-10), پاکستانی (21-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 04:19 PM   #3
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,995
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اگر مدارس بے گناہ ہیں تو پھر چھاپوں سے ان کا کچھ نہیں بگڑتا۔ اس لیے یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ مدارس کو خود سے رجسٹریشن کروانی چاہیے۔ جس سے مدارس دور دور بھاگتے ہیں۔
یہ آپ کی زاتی رائے ھے، درحقیقت ایسا نہیں ، گلی محلے کے مدارس بھی رجسٹرڈ ہیں، اگر کچھ مدارس رجسٹر نہیں تو ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ھے، اور جو مستند اور بڑے مدارس ہیں ان کے بارے میں کہنا کہ رجسٹر ھونے سے بھاگتے ہیں یہ نا انصافی اور ناسمجھی ھے،
اور یہ کہنا کہ بگڑتا کیا ھے تو کیا ھم میں سے کوئی بھی شخص ایسا ھے جو کسی "بدنام " اسکول یا کالج میں اپنے بچے کو "علم" حاصل کرنے کی غرض سے داخل کریں گے؟ نہیں بلکل نہیں
تو جناب یہ سارا گورکھ دھندہ اسی لئے رچایا جاتا ھے کہ خالص دینی مدارس کو اتنا بدنام کردیا جائے کہ مسلمان دینی تعلیم اپنے بچوں کو دلوانا بند ہی کردیں،

شکریہ
والسلام
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-02-10), حسنین ایوب (22-02-10), راجہ اکرام (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 07:20 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مدارس اگر رجسٹریشن کریں بھی تو حکومت کونسا تیر مارلے گی۔ اسکولوں اور کالجوں کی حالت دیکھ لیں۔ البتہ میری رائے یہی ہے کہ موجودہ‌ حالات میں مدارس کو رجسٹریشن میں حکومت کے ساتھ تعاون ضرور کرنا چاہیئے۔ لیکن یہ تعاون حاصل کرکے حکومت اپنی طرف سے مدارس کی نصاب میں تبدیلی کرنا چاہے تو حالات خراب ہوجائیں گے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), فیصل ناصر (21-02-10), راجہ اکرام (22-02-10)
پرانا 21-02-10, 07:21 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے جن جن مدارس سے دہشت گرد اور ہتھیار برآمد ہوچکے ہیں ان پر بھی روشنی ڈال دیا کریں۔ یا پھر شائد اپکووہ نظر ہی نہیں آتے کیا؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), رضی (21-02-10), عبداللہ آدم (23-02-10)
پرانا 21-02-10, 07:46 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مدرسے تو بے چارے مفت میں بدنام ہیں
کبھی کسی ایک مشہور کالج یا یونیورسٹی اور اسکے ہاسٹل پر ایک چھاپہ لگ جائے تو شاید فوج کی بریگیڈ بھی شرماجائے
کبھی اس بھی اظہار خیال کیا کیجئے ؟
لے دے کر مدرسے ہی رہ گئے ہیں طبع آزمائی کے لئے
ساھج کی بات بالکل درست ہے
اقتباس:
یہ سارا گورکھ دھندہ اسی لئے رچایا جاتا ھے کہ خالص دینی مدارس کو اتنا بدنام کردیا جائے کہ مسلمان دینی تعلیم اپنے بچوں کو دلوانا بند ہی کردیں،
اور اسکے اثرات نظر بھی آرہے ہیں آپکی تحریر کی صورت میں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (21-02-10), sahj (22-02-10), ھارون اعظم (21-02-10), حسنین ایوب (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10), رضی (22-02-10), عبداللہ حیدر (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 08:03 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آج تک کسی یونیورسٹی میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی گئی اور نہ ہی خود کش حملے کرنے کی مہارت فراہم کی جاتی ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 08:06 PM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
آج تک کسی یونیورسٹی میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی گئی اور نہ ہی خود کش حملے کرنے کی مہارت فراہم کی جاتی ہے۔
لیکن جناب کسی مشہور مدرسے میں بھی تو ایسی تعلیم نہیں دی گئی۔ آپ جن واقعات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، ان سے سارے مدارس کو ایک ہی کیٹیگری میں ڈالنا مناسب نہیں ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10), رضی (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 12:46 AM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
آج تک کسی یونیورسٹی میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی گئی اور نہ ہی خود کش حملے کرنے کی مہارت فراہم کی جاتی ہے۔
یہی تو وہ پروپگینڈہ ہے جس کی ترویج کی جاتی ہے
کل لال مسجد کے خلاف آپریشن کے کردار آج معافیاں مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10), عبداللہ آدم (23-02-10), عبداللہ حیدر (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 02:04 AM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
یہی تو وہ پروپگینڈہ ہے جس کی ترویج کی جاتی ہے
کل لال مسجد کے خلاف آپریشن کے کردار آج معافیاں مانگتے ہیں

لال مسجد والوں نے بھی ات چکی ہوئی تھی ۔

میں واضع کردوں کہ جس طرح سے آپریشن کیا گیا میں اس کے حق میں نہیں اور نہ ہی میں لال مسجد والوںکی حمایت میں ہوں کیونکہ ان کی دنگا فسادی میں خود ایک بار اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-10, 02:42 AM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لال مسجد والے کسی بھی طور پر حق پر نہیں تھے۔ جو معافیاں مانگ رہے ہیں وہ سیاست کے منافقین ہیں۔ جو کچھ لال مسجد والے کر رہے تھے وہ سارا ایک شرمناک کھیل تھا۔ مسجد میں اسلحہ، گیس ماسک، بم اور نجانے کیا کیا رکھا گیا تھا۔ جو لال مسجد چھوڑ کر باہر آنا چاہتے تھے ان پر لال مسجد کے دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ تو اپ نے بھی دیکھی ہو گی؟‌ اور جس طرح کی بڑھکیں مرحوم لگاتے تھے اس کا ریکارڈ اج بھی بہت ساری جگہوں پر دستیاب ہے۔ گورنمنٹ اگر کچھ دن مزید محاصرہ رکھتی تو شائد حالات اچھے طریقے سے ہینڈل کیے جا سکتے تھے لیکن ریاست کے اندر ریاست بنانے والوں کا آخر کار انجام یہی ہوتا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 03:06 AM   #12
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رضی مراسلہ دیکھیں
لال مسجد والوں نے بھی ات چکی ہوئی تھی ۔

میں واضع کردوں کہ جس طرح سے آپریشن کیا گیا میں اس کے حق میں نہیں اور نہ ہی میں لال مسجد والوںکی حمایت میں ہوں کیونکہ ان کی دنگا فسادی میں خود ایک بار اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں۔



رضی بھائی کیا کیا تھا لال مسجد والوں نے ؟
اس سوال کو طنز نا سمجھئے گا
لیکن ان کا کونسا اتنا بڑا قصور تھا جس کی سزا آپریشن کی صورت میں دی گئی اور معصوم اور بے گناہ بچیوں کو فاسفورس بموں سے جلا دیا گیا
اگر آپ کو علم ہے تو مجھے بھی بتائیں کے انکے جرائم کی فہرست کتنی طویل تھی

اسی ملک میں سیکڑوں لوگوں کو ٹارگٹ کلنک میں مار دیا جاتا ہے اور دوسرے دن فریقین اپنے مفاد میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر قہقہے لگا رہے ہوتے ہیں
اسی ملک میں عورتوں کا برہنہ جلوس نکالا جاتا ہے لیکن مجرم کبھی پکڑے تک نہیں جاتے
یہاں کے کالج اور یونیورسٹیوں کا حال آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں
12 مئی جیسے واقعات کو سیاسی اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے
وکیلوں کو زندہ جلادیا جاتا ہے
پنچائتوں میں اجتماعی زیادتی کی سزا سنائی اور اس پر عمل درآمد کرایا جاتا ہے

اور جانے کیا کیا

کبھی ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف آپریشن تو کجا ان کو پکڑنے کی کوشش بھی کی گئی ؟

Last edited by فیصل ناصر; 22-02-10 at 03:17 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10), عبداللہ حیدر (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 03:06 AM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
لال مسجد والے کسی بھی طور پر حق پر نہیں تھے۔ جو معافیاں مانگ رہے ہیں وہ سیاست کے منافقین ہیں۔ جو کچھ لال مسجد والے کر رہے تھے وہ سارا ایک شرمناک کھیل تھا۔ مسجد میں اسلحہ، گیس ماسک، بم اور نجانے کیا کیا رکھا گیا تھا۔ جو لال مسجد چھوڑ کر باہر آنا چاہتے تھے ان پر لال مسجد کے دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ تو اپ نے بھی دیکھی ہو گی؟‌ اور جس طرح کی بڑھکیں مرحوم لگاتے تھے اس کا ریکارڈ اج بھی بہت ساری جگہوں پر دستیاب ہے۔ گورنمنٹ اگر کچھ دن مزید محاصرہ رکھتی تو شائد حالات اچھے طریقے سے ہینڈل کیے جا سکتے تھے لیکن ریاست کے اندر ریاست بنانے والوں کا آخر کار انجام یہی ہوتا ہے۔


ذرا لال مسجد کے جرائم کی فہرست پیش کردیں
ہم بھی دیکھیں کیا تیر مارا تھا انہوں نے

Last edited by فیصل ناصر; 22-02-10 at 03:16 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 03:29 AM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون "
کیا اس کو بڑھک کہا جائے گا ؟؟
اگر یہ بڑھک ہے تو سب سے پہلے یہ بڑھک میں لگاتا ہوں

اقتباس:
مسجد میں اسلحہ، گیس ماسک، بم اور نجانے کیا کیا رکھا گیا تھا
غازی شہید آخر وقت تک میڈیا سے التماس کرتے رہے آپ آکر دیکھ لیں یہاں کتنا اسلحہ ہے

اقتباس:
جو لال مسجد چھوڑ کر باہر آنا چاہتے تھے ان پر لال مسجد کے دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ تو اپ نے بھی دیکھی ہو گی؟‌
جناب معذرت کے ساتھ لال مسجد سے کوئی باہر نہیں آنا چاہتا تھا جن کو آنا تھا وہ سیف پیسج سے آگئے تھے باقی تمام جو موجود تھے اپنی مرضی سے تھے
حکومتی زبان بولنے کے بجائے حقائق پر نظر رکھا کریں
اور کہاں گئے وہ لوگ جن کو محصور کہا جارہا تھا اتنے بڑے آپریشن کے بعد کوئی ایک شخص بھی پیش نہیں کیا جاسکا جس کو یرغمال بنا رکھا تھا
کیوں ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10), عبداللہ حیدر (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 04:44 AM   #15
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اگر مدارس بے گناہ ہیں تو پھر چھاپوں سے ان کا کچھ نہیں بگڑتا۔ اس لیے یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ مدارس کو خود سے رجسٹریشن کروانی چاہیے۔ جس سے مدارس دور دور بھاگتے ہیں۔
السلام علیکم بھائی

ہر مدارس کی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن ہوتی ھے اور جو بڑے دینی مدارس ہیں ان کے پاس کورٹ سے لائسنس بھی موجود ہوتا ھے۔

قانونی طور پر کسی بھی پولیس کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ کسی دینی مدارس میں یا تعلیمی ادارے میں جا کر کوئی غیر قانونی سرگرمی کرے۔ بہت ضروری ہو تو مدارس کے آفس تک ہی ان کی رسائی ہوتی ھے اور جو بھی پرنسپل ہوتا ھے اسی سے بات کی جا سکتی ھے۔ اور وہی ان کو طالب علموں کا ریکارڈ دکھا سکتا ھے اندرونی و بیرونی۔ اگر پولیس کو شک ھے کہ یہاں‌ پر اسلحہ موجود ھے تو وہ بغیر وارنٹ کے تلاشی نہیں لے سکتے۔

رہی بات فارن سٹوڈنٹ کی تو ان کے پاس سٹوڈنٹ ویزہ ہوتا ھے اور اس کی معیاد ختم ہونے پر وہ اس کی تجدید کرواتے رہتے ہیں۔ بغیر ویزہ کے کوئی بھی فارن سٹوڈنٹ پاکستان میں داخل نہیں‌ ہو سکتا۔

اور جو یہ جیکٹیں پکڑی جاتی ہیں غریب لوگوں کے ساتھ وہ بے گناہ ہوتے ہیں، کیونکہ بھی خود کش جیکٹیں پہن کر نہیں‌ گھومتا، اور جو خود کش ہوتے ہیں انہیں یہی گورنمنٹ کے بدنام عناصر اور بلیک واٹر والے وی۔آئی۔پی طریقے سے وہاں پر چھوڑ کے بھی آتے ہونگے۔

خوامخواہ دینی مدارس کو بدنام کیا جا رہا ھے، اللہ پاکستان کی گورنمنٹ میں‌ بیٹھے ہوئے عناصر کو ھدایت دے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-02-10), فیصل ناصر (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10)
جواب

Tags
کارڈ, کراچی, پولیس, پاکستان, وزیر, قرآن, مکمل, موقع, موجودہ, منصوبہ, ممکن, آپریشن, اللہ, انتظامیہ, اسلام, اعلیٰ, تعلیم, خلاف, شخص, عدالت, عزیز, غم, غزہ, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger