واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مزید دیر نہ کریں (کالم: اعجاز احمد)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-08, 09:44 AM   #1
مزید دیر نہ کریں (کالم: اعجاز احمد)
وجدان وجدان آف لائن ہے 18-09-08, 09:44 AM

امریکہ کے جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیرمین مولن نے کہا:

Coalation Troops to Opearate in Pakistan

کہ” اتحادی افواج پاکستان کے اندر کاروائی کریں گی”۔

اسکے جواب میں بری فوج کے سربراہ جنرل آصف پر ویز کیانی نے اپنے مصمم ارادے کا اظہار کر تے ہوئے کہا:

The Soverinity and territorial Integrity of the Country will be defend at all costs.
کہ ہم پاکستان کی جغرافیائی اور خود مختاری کی ہر قیمت پر حفا ظت کریں گے۔ اگر دیکھا جائے تو یہ بیان ہماری فوجی اور عسکری قیادت کو اُ س وقت دیناچاہئے تھا ، جس وقت صدر پر ویز مشرف پر امریکہ اور اتحادی افغانستان میں دہشت گر دی کے خلاف جنگ کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے اور ان سے تقاضا کر رہے تھے کہ صدر پر ویز مشرف افغانستان کے حملے میں ساتھ دیں ورنہ پاکستان کی تباہی اور بر بادی کے لئے تیار رہیں۔ اس بات کا ذکرصدر پر ویز مشرف اپنی کتاب ۔”اِن دی لائن آف فائر” میں بھی کیا ہے۔ یہ بھی غنیمت ہے کہ ہماری عسکری اور سیاسی قیادت کو یہ بات تو سمجھ آئی کہ ہمارے مفاد میں کیا ہے۔اگر حالات اور واقعات کا ٹھنڈے دل و دماغ سے اندازہ لگا یاجائے تو امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک نے کبھی بھی مسلمانوں اور خا ص طو رپر پاکستان کو تہہ دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اور عام طور پر اُنکی کو شش ہے کہ پاکستان کو غیر مُستحکم کر کے نہ صرف اٹیمی اثاثوں پر قبضہ کیا جائے بلکہ پوری امت مسلمہ کوکمزور کیا جائے۔ امریکہ اور اتحادی اگر بغیر کسی وجہ کے عراق اور افغانستان پر طاقت کے بل بوتے پر بلاجواز حملہ اور قبضہ کر سکتے ہیں تو پاکستان ایک اٹیمی طاقت ہو کے کبھی بھی امریکہ یہ نہیں چاہے گا کہ وہ ترقی کرے یا کسی مسلمان ملک کے پاس جو ہر ی ہتھیار ہو جو انکے لئے مسلسل ایک خطرہ بنا رہے۔حال ہی میں جنرل پر ویز کیانی نے جو بیان دیا ہے اس قسم کا بیان اُ س وقت جنرل پر ویز مشرف کو دینا چاہئے تھا، جس وقت 9/11کے بعد امریکہ اور اتحادی افواج نے افغانستان پر چڑ ھا ئی کر نے والے تھے۔ اگر اُ سوقت ہم امریکہ اور اتحادیوں کی ہاں میں ہاں ملا کر دہشت گر دی کی جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کاکر دار اد انہ کر تے تو آج کے جی بی، راء، موساد اور سی آئی اے ہمارے ارد گر د افغانستان میں ڈیرہ نہ ڈالتے ۔امریکہ نہ تو دہشت گر دی کی جنگ لڑ رہا ہے اور نہ انتہاپسندی کی۔ نہ تو یہاںپر دہشت گر د ی ہے اور نہ انتہاپسند ی۔ بلکہ یہ سب کچھ امریکہ کی منفی پالیسیوں کا رد عمل ہے۔ اگر ہم تھوڑا سا ماضی کے جھروکوں میں جھانکیںیہی تو امریکہ ہے جس نے سب سے پہلے ہیرو شیما اور نا گا ساکی پر اٹم بم گرا کر لاکھوں بے گناہ لوگوں کا خون کیا۔اب بھی امریکہ اور اتحادیوں کی پوری پو ری کو شش ہے کہ دہشت گر دی اور انتہا پسندی کی آڑ میں افغانستان اور پاکستان کے قبائیلی علاقہ جات پر قبضہ کرکے وسطی ایشیائی ریاستوں کے قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ جغرافیائی طور پر ایک سٹریٹیجک اہمیت کے حامل علاقے پر قبضہ کر کے چین کا راستہ روکا جائے۔اگر غو ر کیا جائے تو اب تک امریکہ نے عرب مما لک کے تیل اور دوسرے وسائل پر قبضہ تو کر لیا، اور اب انکی کو شش ہے کہ دہشت گر دی اور انتہا پسندی کی آڑ میں وسطی ایشیائی ریاستوں کے وسائل پر قبضہ اور پاکستان کو اٹیمی ٹیکنالوجی سے محروم کیا جائے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی دہشت گر دی اور انتہا پسندی کی جنگ کو مزید نہیں لڑنا چاہئے اور نہ امریکہ کو اجازت دینی چاہئے کہ وہ پاکستان کی حدود میںدا خل ہوکر فوجی کا روائی کریں۔ یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے قانون نا فذ کرنے والے اداروں اور خا ص طو ر پر مسلح افواج کو چاہئے کہ وہ ختی لوسع کو شش کریں کہ وہ اپنے لوگوں کے خلاف امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی ااور انتہا پسندی کی جنگ لڑیں، کیو نکہ اس سے نہ صرف عوام اور مسلح افواج کے درمیان فا صلے بڑھیں گے بلکہ حالات مزید خراب ہو نگے جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکہ کو اب سیدھا سیدھا جواب دینا چاہئے کہ ہم امریکہ کی نام دہشت گر دی کی جنگ اور ‘ ڈو مور ‘ کی پالیسی کو مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ یہ کتنی بے حسی کی بات ہے کہ ہم خود اپنے ملک کے لوگوں کے خلاف گن شپ ہیلی کاپٹر ، بھاری تو پ خانہ اور ایسے ہتھیار استعمال کر تے ہیں جسکا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔یہ بھی کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ ہم اپنے ملک کے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کر تے ہیں اور انکے سر کی قیمت وصول کر تے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک سب سے زیادہ جو امریکہ کے حوالے کئے گئے ہیں وہ پاکستان کے سر زمین سے امریکہ اور اتحا دیوں کو حوالے کئے گئے ہیں۔ کوئی بھی امریکہ سے پو چھنے والا نہیں کہ اب تک امریکہ اور اتحا دیوں نے افغانستان، عراق اور قبائیلی علاقہ جات میں کتنے بے گناہ لوگ مارے ہیں۔ اگر ایک نیٹو فوجی مر جاتا ہے تو ا ُ س ملک کا وزیر اعظم یا صدر اُ ن سے تعزیت کے لئے آجاتا ہے مگر ہم کتنے بے حس اور لا لچی ہیں کہ چند ڈالروں کے عوص ہم اپنے بہن بھائیوں کو حوالے کر کے اُ سب سے انسنانیت سوز سلوک کیا جا تا ہے اور مسلمان بھیڑ بکریوں اور کتے بلیوں کی طرح مارے جاتے ہیں مگر اُسکا کوئی پُر سان حال نہیں ۔ اگر ہماری سیاسی اور عسکری قیادت امریکہ کے ساتھ دہشت گر دی کی نام نہاد میں جنگ میں ساتھ نہ دینے پر سنجیدہ ہے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ امریکہ یا کوئی اور اتحادی ملک ہمارا با ل بیکا کر سکتا ہو۔ ایران اور شمالی کو ریا کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ہم میں اتفاق اور اتھاد ہونی چاہئے اور عسکری اور سیاسی قیادت کی ظاہر اور باطن میں تضاد نہیں ہو نا چاہئے۔ شیخ سعدی رخمتۃ اللہ فر ماتے ہیں اگر چڑ یاں متحد ہو جائیں تو شیر کی کھال کھینچ سکتی ہے۔ نپولین بو نا پارٹ کہتے ہیں اتحاد جنگ کا سب سے مہلک ہتھیار ہے۔ فرانسس بیکن کہتے ہیں طاقت ور عمو ماً بہادر نہیں ہو تے۔ بابا گو رو نانک کہتے ہیں بہادر کا بڑا درجہ ہے کواہ وہ غازی یا شہید فاتخ ہو یا مفتوخ کہیں دشمن کو پیٹھ نہ دکھائی ہو۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 230
Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (14-10-10)
پرانا 14-10-10, 02:39 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قرآن پاک میں ھے۔ ًکفا ر تمہارے دوست نہیں ً ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, country, pakistan, ھے۔, پاک, پاکستان, واقعات, وزیر, قرآن, چین, آج, ایران, اللہ, امریکہ, جواب, خون, خلاف, دوست, دل, راستہ, سٹاف, عسکری, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 08:40 PM
منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی چیتا چالباز خبریں 4 02-08-11 11:06 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
نہ جانے ظرف زیادہ تھا کم یا انا زیادہ تھی The Great احمد فراز 0 28-08-09 09:00 PM
کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو کام میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہنا چاہئے وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 01:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger