واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مسائل اور انکا حل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 12:08 AM   #1
مسائل اور انکا حل
حیدر حیدر آف لائن ہے 25-02-11, 12:08 AM

کبھی کبھی مسائل ہمارے پیدا کردہ ہوتے ہیں اور کبھی از خود پیدا ہو جاتے ہیں۔تاہم اگر تمام اقسام کے مسائل کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ مسائل خواہ ہمارے پیدا کردہ ہوں یا از خود پیدا شُدہ ، اُنکی بنیاد یا وجہ مشترک ہوتی ہے۔ اور وہ مشترک وجہ ہوتی ہے اپنی رائے پر اڑ جانا اور فریق مخالف کے ساتھ مل بیٹھے سے انکار کرنا۔اس بات پر اصرار کرنا کہ میری بات مانو ورنہ میرا تمہارا ساتھ ختم۔
اس قسم کا رویہ اگر ذہنی نا پختگی کو ظاہر نہ بھی کرے تو بھی فیصلہ کرنے والوں کو پریشانی میں دال دیتا ہے۔ اس قسم کا رویہ عموماً Counter Productive ہوتا ہے اور ترقی معکوس کا سبب بن جاتا ہے۔ سالہا سال کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے اور دوبارہ سے اُس مقام تک پہنچنا بہت مشکل ہو جاتا ہے جہاں سے گرے تھے۔ پاکستان میں موجود اکثر مسائل اسی "میں نا مانوں" کی پیداوار ہیں۔ اور پاکستان انہی مسائل کی وجہ سے ہی ہر وقت ناکام ریاست ڈیکلئیر ہونے کے خطرے سے دوچار رہتا ہے۔

اس قسم کے مسائل کہ جن میں فریقین "میں نا مانوں" کی گردان کرنے پر مُصر ہوں ، کو حل کرنے کے لیے کوئی "Hard and Fast Rule" موجود نہیں ہے۔ تاہم بوقت ضرورت لائح عمل ضرور بنایا جا سکتا ہے۔ثالث کا تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو والا لائحہ عمل کبھی کبھی تو کام دے جاتا ہے تاہم لانگ ٹرم میں اس کے نقصانات کا اندازہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ثالث کو "مٹی پاؤ" والے رویہ سے پیچھا چھڑوا کر فیصلہ کُن کردار کا حامل ہونا چاہیے۔

پہلے اقدام کے طور پر دونوں فریقین کی خدمات کا اعتراف کرتے اور انکو احساس دلاتے ہوئے کہ انہوں نے کس قدر محنت کے ساتھ ادارے کو اس مقام تک پہنچایا ہے اُن سے سوال کیا جائے کہ کیا وہ اس معمولی مسئلے کی خاطر تمام محنت کو اکارت کرنا پسند کریں گے۔ اُس کے بعد دونوں فریقین کو آمنے سامنے بٹھا کر اُن سے کہا جائے کہ دلیل کے ساتھ ایک دوسرے کو اپنا پوائینٹ آف ویو سمجھاؤ۔ اس مقصد کے لیے کوئی ٹائم فریم بھی مخصوص کیا جانا چاہیے۔ جب دونوں فریقین ایک دوسرے کو اپنا مدعا سمجھائیں گے تو زیادہ اُمید اسی بات کی ہوتی ہے کہ مسئلہ اپنی موت خود ہی مر جائے گا۔

تاہم اگر اس جگہ مسئلہ حل نہ ہو سکے تو پھر ثالث کا حق و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔
سب سے پہلے مسئلہ کی جانچ خود کرنا چاہیے ۔
فیصلہ کرنے سے قبل دونوں فریقین سے انکا نقطہ نظر تفصیلی معلوم کر لینا چاہیے۔
اگر ممکن ہو تو کم از کم تین اصحاب کی مشاورت ضرور لی جائے پھر اس کے بعد جو حق اور انصاف لگے اُس پر فیصلہ لے لیا جائے۔
فیسلہ جلد از جلد لیا جانا چاہیے۔ کیونکہ Justice Delayed is Justice denied
فیصلہ کرتے وقت یہ نہ دیکھا جائے کہ کون پُرانا دوست ہے اور کون نا پسندیدہ ۔ یا کس سے فوائد زیادہ مل سکتے ہیں اور کس سے کم۔
یاد رکھیے نظریہ ضرورت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان دیا ہے۔ بعینہ ہماری عمومی زندگیاں بھی اسی نظریہ ضرورت کے قانون کے استعمال کی وجہ سے تباہ ہوتی جا رہی ہیں۔ اس لیے اس عالمی قانون سے چھٹکارا پانے کی کوشش کیجیے۔

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 276
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-02-11), ھارون اعظم (25-02-11), مرزا عامر (05-03-11), ارشد کمبوہ (25-02-11), عبداللہ آدم (25-02-11), عروج (25-02-11)
پرانا 25-02-11, 12:21 AM   #2
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,803
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیئرنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-11, 09:00 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو پھر مسئلہ کیاھے؟؟؟؟؟؟؟ اگر اتنی سمجھ بھی ھے تو۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-02-11, 01:01 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ مشورے "سمجھ دار شخص" کے لیے ہیں جو چند " نا سمجھ اشخاص" کے بیچ موجود مسائل کو حل کرنا چاہ رہا ہو۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
hard, ہے۔, کوشش, پاکستان, پسند, پسندیدہ, وقت, چاہیے۔, نظر, موت, مقصد, ممکن, مسائل, معلوم, جلد, حل, حامل, خود, دیکھو, دیکھا, دوست, ذہنی, طور, عمومی, عالمی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger