واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مسلم گلیوں اور سڑکوں پر خود کش کارروائیاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-07-10, 12:13 PM   #1
مسلم گلیوں اور سڑکوں پر خود کش کارروائیاں
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 11-07-10, 12:13 PM

حامد کمال الدین

کسی نہایت اہم واقعے کے اصل کردار سامنے نہ ہوں تو انکی بابت رائے قائم کرنیکا ایک طریقہ یہ ہوتا ہے کہ دیکھا جائے اس سے فائدہ اٹھانے والے فریق کون کونسے ہیں اور اس سے نقصان اٹھانے والے کون کونسے؟

افغانستان کی اسلامی امارت پر امریکہ کے جارحانہ حملوں اور اس کے مقابلے پر طالبان کے ڈٹ جانے نے طالبان اور القاعدہ کو پورے عالم اسلام میں وہ پزیرائی اور عزت دلوا دی تھی کہ شاید عالم اسلام کے کسی ایک آدھ اسلامی گروپ کو ہی حالیہ تاریخ میں کبھی ایسا اعزاز ملا ہو۔ امریکہ ایسے دشمن کا کسی اسلامی قوت کے مقابلے پر آنا اور اس کو ملیامیٹ کر دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہونا اس اسلامی قوت کے حق میں مسلمانوں کی تائید اور حمایت کو جوش میں لے آنے کا ایک یقینی سبب ہو سکتا ہے، خاص طور پرا س وقت جب پورا عالم اسلام امریکہ کے خلاف کھول رہا ہے....

عالم اسلام میں کسی مخلص قیادت کا سامنے آنا صیہونی صلیبی قوتوں کو ملکوں کے ملک کھو دینے سے بھی بڑھ کر کھلتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں عالم اسلام کے اندر منتشر حالت میں ایک قوت اچھی خاصی موجود ہے اور صرف ایک ’چینل‘ کی ضرورت مند ہے لہٰذا یہ چیز اس امت کو کسی صورت میں میسر نہ آنے دو، کسی جزوی معنیٰ میں بھی ’قیادت‘ اس امت کے ہاتھ ہرگز نہ آنے پائے ....!

چند عشرے پہلے عرب میں الاخوان المسلمون اور برصغیر میں جماعت اسلامی ایک ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آنے لگی تھی تو بھی مغربی قوتوں کی پریشانی دیدنی تھی۔ ان دو تنظیموں کا کیونکہ میدان اور تھا لہذا ان کے ساتھ نمٹنے کے ’اوزار‘ بھی اور تھے۔ بہر حال ان دونوں تنظیموں کو یہاں ایک دھارے کا سرا بننے سے روک دینے کیلئے ہزاروں انتظامات عمل میں لائے گئے، جن کا پورا ادراک نہ ہونے کے باعث، بد قسمتی سے وہ بڑی حد تک کامیاب بھی ہوئے اور معاملہ کئی عشرے پیچھے چلا گیا۔

کیا القاعدہ اور طالبان کے خلاف بھی ایسی ہی کوئی تدبیر چل لی گئی ہے کہ مراکش تا انڈونیشیا ان کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی ’سٹریٹ پاور‘ یک دم ایک بڑی ٹھوکر کھائے اور پھر اس سے سنبھلنے کا موقعہ بھی نہ پائے؟ خصوصاً جبکہ القاعدہ اور طالبان کی قیادتیں، بوجوہ، اپنے افراد سے رابطہ و اتصال میں وہ آسانی نہیں پاتیں جو دیگر بہت سی تنظیموں کو میسر ہے، اور جبکہ دشمن کا پورا زور جہاں القاعدہ اور طالبان کو ختم کر دینے پر لگا ہوا ہے وہاں ان کی پٹڑی سرکانے پر بھی اس کی بے حد زیادہ محنت ہورہی ہے۔


یہ ایک واقعہ ہے کہ کئی ایک ملکوں میں اخوان کی قیادتوں کے شہادتیں پا جانے یا پس زنداں چلے جانے کی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اخوان کی صفوں میں نقب تک لگے تھے۔ یعنی ان کی پالیسیوں میں کچھ ایسے عناصر کی چلنے لگی تھی جن کی بابت کچھ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ یہ کس کا ایجنڈا ہے۔ کئی موقعوں پر ایسے عناصر کی نشاندہی بھی ہوئی اور یہ ایک معروف واقعہ ہے کہ اخوان کو ایسے کئی ایک ہتھکنڈوں سے خراب کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ اخوان کے سمجھدار عنصر کو اس طریقے سے ’پیچھے‘ بھی کر دیا گیا تھا۔ ویسے بھی جب ایک بار جذباتی رو پورے زور سے چل جائے تو معاملے کو زیادہ گہرائی کے ساتھ لینے والا عنصر خود بخود پیچھے چلا جاتا ہے۔

شام میں، خصوصاً حمیٰ میں، اخوان کو ایک بدترین قتل عام سے گزارنے کیلئے بڑے عرصے تک ایک اسٹیج تیار کیا جاتا رہا تھا۔ آخر ایک دن آیا کہ شہر پر بلڈوزر چڑھا دیے گئے اور نصیری بعثی طاغوت کے ہاتھوں شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔

جس واقعے کے نتیجے میں مصر کے اندر ’سید قطب کے گروپ‘ کو تلوار کی دھار پر رکھ لینے کا بہانہ حاصل کیا گیا تھااس کی بابت بھی بعد ازاں یہ بات پایہء ثبوت کو پہنچی کہ ابتداءاً وہ ہائی کمان کا فیصلہ نہ تھا۔ گروپ کو ایک ایسی صورتحال میں لے آیا گیا تھا کہ پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ ہی نہ چھوڑا گیا تھا۔ اس کے نتیجہ میں صرف نوجوانوں کے اس گروپ پر ہی نہیں سید قطب پر بھی ہاتھ صاف کرنے کا موقعہ پا لیا گیا، جن کو ایسے کسی ’مسلح عمل‘ کی سرے سے خبر نہ تھی اور یوں سید قطب ایسا ایک قیمتی ہیرا اس امت سے چھین لیا گیا۔

سعودی عرب میں لوگوں نے تو یک دم ایک صبح اٹھ کر ’حرم پر قبضہ‘ ہی کی خبر سنی تھی اور وہ بھی حج کے موقعہ پر، مگر کچھ صالح نوجوانوں کو جال میں پھانسا کیونکر گیا اور کمال کامیابی کے ساتھ اسلحہ کے ڈھیر حرم میں پہنچا کیسے دیے گئے، اس راز سے اصل پردہ تو اسلامی تحریکوں کے شکاری ہی اٹھا سکتے ہیں البتہ اس کا کچھ نہ کچھ اندازہ اسلامی تحریکوں سے وابستہ ایک بڑے طبقے کو ہے۔ یہ بھی ایک اسٹیج تھا جو ظالموں کی جانب سے بڑے عرصے تک تیار کیا جاتا رہا تھا اور بالآخر اس کے نتیجے میں صالح نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کا صفایا کر کے رکھ دیا گیا۔

غرض ایسی ہزاروں مثالیں ہیں جو ہر ہر ملک میں کسی نوخیز اسلامی قوت کی اپنی ہی تیزی کو اس کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر برتے جانے کے معاملے میں سامنے آچکی ہیں۔ پاکستان میں نفاذ شریعت کی تحریک طالبان سے بھی پہلے منظر عام پر آئی تھی اور اپنی اٹھان میں ایک خاص زور رکھتی تھی۔ ’سمت‘ بھانپنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں۔ ایسے کسی عمل کو اپنی سمت میں اور اپنی رفتار کے ساتھ بڑھتا رہنے کے لئے چھوڑ دینا کیا معنیٰ رکھتا ہے، یہ بات ان فرعونوں سے پوچھ کر دیکھیں جن کو اہل ایمان کی نرینہ اولاد زہر لگتی ہے۔

بہرحال یہاں مقصد کسی بڑے سانحے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے، یا مجاہدین کی بندوقوں کا رخ امریکہ سے کسی ’اور‘ طرف کو پھیر دینے کی کوشش، یا مسلم ملکوں کو مزید چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بانٹ دینے کی کوئی اسکیم، یا ایک ایٹمی پاکستان کو منظر نامے سے روپوش کرا کے کرزائی کو بھارت اور ایران ایسے ’اچھے‘ ہمسائے فراہم کرنے کی دیرینہ خواہش.. اور یا پھر یہ سب کچھ....جو بھی ہو مگر جو بات سامنے کی ہے وہ یہ کہ ’طالبان‘ جس طریقے سے یہاں ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن جانے لگے تھے، دیندار تو دیندار عام طبقہ بھی اس قوت اور توانائی کا اندازہ کرنے لگا تھا جو یہاں پر امن و چین اور عدل وانصاف فراہم کرنے کیلئے اسلامی قوتیں فراہم کرسکتی ہیں اور جس سے یہاں کی دین نا آشنا قیادتیں آخری حد تک محروم ہیں، جس طریقے سے ’طالبان‘ ایک خاص مجموعہء افراد نہیں بلکہ ’متبادل‘ کی ایک ’نئی‘ اور نہایت کامیاب قسم کے طور پر دلوں میں گھر کرنے لگے تھے.... یہاں کے معاشروں میں ’طالبان‘ کی اس جہت کو مسخ کر کے ان کا ایک بے حد ’ڈراؤنا اور لاینحل‘ امیج بنا ڈالنے میں نہایت تیزی کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی جانے لگی ہے۔
طالبان کا یہ نقصان بڑی حد تک کر دیا گیا ہے۔ طالبان کیلئے ’جنون‘ کی حد تک پزیرائی جو پاکستان میں پائی جانے لگی تھی اور بہت سی قوتوں کے کان کھڑے کر گئی تھی، واقعات کا یہ سلسلہ کھڑا کر کے طالبان کی اس پزیرائی پر ایک ٹھیک ٹھاک ہاتھ ڈال دیا گیا ہے۔ پھر سے ہماری راہ میں ایک ’بندگلی‘ لائی جانے لگی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ ’معرکہ‘ جیتنے کی بجائے ’جنگ‘ جیتنا اس وقت ہماری اصل ترجیح ہو۔

پس کسی واقعے کے پیچھے پائے جانے والے کرداروں کا اندازہ کرنے کے طریقوں میں سے یہ بھی اگر ایک طریقہ ہے کہ دیکھا جائے اس واقعے سے کونسا فریق فائدہ اٹھائے گا اور کونسا فریق نقصان.... تو اس عمل میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا فریق پھر ’طالبان‘ ہی ہیں اور اسکے بعد ’پاکستان‘۔ سب سے زیادہ فائدہ البتہ جو فریق اس صورتحال سے اٹھا رہا ہے یا اٹھائے گا اسکا نام ہے سب سے پہلے ’امریکہ‘، پھر ’بھارت‘ اور پھر ’ایران‘۔ ابھی یہ سلسلہ سرحد سے بڑھتا بڑھتا اگر ’بلوچستان‘ تک چلا جاتا ہے تو اس عمل سے نقصان اٹھانے والے اور فائدہ اٹھانے والے ’فریق‘ اور بھی واضح ہو جائیں گے۔

پس یہ دھماکے جو اسوقت پاکستان میں جگہ جگہ ہور ہے ہیں انکے پیچھے ’طالبان‘ اور ’القاعدہ‘ کا ہاتھ تلاش کرنیکی بجائے کیوں نہ ’وہ‘ ہاتھ تلاش کئے جائیں جو اس سبوتاژ عمل سے درحقیقت مضبوط ہو رہے ہیں.... اور جوکہ ’طالبان‘ و ’القاعدہ‘ کو بدنام کر رہے ہیں اور پاکستان کو برباد؟ اور جس سے کہ موخر الذکر ہر دو فریق نقصان ہی اٹھا رہے ہیں، اور اس سے فائدہ لینے والا جو فریق ہے وہ ان ہر دو کے کوئی علاوہ ہی ہے؟!


پاکستانی قیادتیں بجائے اس کے کہ قبائلیوں پر اپنی ’بہادری‘ کی دھاک بٹھاتے بٹھاتے ان خطوں کو ’بنگلہ دیش‘ کی راہ پر ڈال دیں، (’لبریشن آرمی‘ ایسی دین گریز قوتوں کو ’مکتی باہنی‘ بننے میں ’مدد‘ دیں) کیوں نہ اس مسئلے کے ’عالمی کھلاڑیوں‘ کی جانب متوجہ ہوں؟! پاکستانی قیادتیں بھی کیا ’معرکہ‘ جیت کر ’جنگ‘ ہارنے کی راہ پر گامزن تو نہیں؟

بہرحال پاکستانی قیاتوں کا مسئلہ پاکستانی قیادتوں کے ساتھ، ہمارے مسلمان بھائی یاد رکھیں اسلامی قوتوں پر ہاتھ اسوقت تک نہیں ڈالا جاتا جب تک انکو امت سے کاٹ کر نہ رکھ دیا جائے اور ان کا امیج پہلے آخری حد تک خراب نہ کر لیا جائے۔ ہاں یہ ہوجائے تو پھر اُن کے پاس اِن کیلئے بہت کچھ ہے۔ اس طویل معرکہ میں مجاہدین کی اصل قوت امت کو اپنی پشت پر رکھنے میں ہے۔

افغانستان کی ایک امارت کھو کر تو طالبان نے پوری امت کی نصرت واعانت کا استحقاق پا لیا تھا!زمین کا کنٹرول وقتی طور پر ہاتھ سے گیا تھا مگر دلوں پر حکومت کرنے لگے تھے، جس میں ’ڈیورنڈ لائن‘ تو کیا کوئی بھی ’لائن‘ ان کی راہ میں نہ ٹھہرتی! یہ اس بات کی دلیل تھی کہ ’زمینی کارروائیوں‘ میں پیش قدمی یا پسپائی طالبان کی قوت جانچنے کا اصل معیار نہ تھا بلکہ ان ’امکانات‘ کے اندر تھا جس کے طالبان درحقیقت مالک بنتے جا رہے تھے۔ ’قبائلی علاقوں‘ میں بھی یہی ترجیح برقرار رہنی چاہیے تھی۔ افغانستان میں طالبان نے ایک پسپائی اختیار کی تو وہ انکے حق میں ایک پیش قدمی بن گئی تھی۔ کیا ایسا تو نہیں کہ طالبان کیلئے اصل امتحان اب آیا ہو؟ ان کے بعض طبقے ایک ایسی ’پیش قدمی‘ کی راہ پر تو نہیں چل پڑنے لگے جو اپنی نہاد میں ایک ’پسپائی‘ رکھتی ہے؟ ایک دھیمی آنچ کو برقرار کھنا کہیں بہتر حکمت عملی ہوتی۔ صورتحال تو ویسے ہی عنقریب بدل جانے والی ہے۔ امریکہ کے دانے تو قریب قریب بک چکے! بس ذرا ایک چوٹ اور!
اللّٰہُمَّ احفَظہُم ´ بِمَا تَحفَظُ بِہ عِبَادَکَ الصَّالِحِینَ، وَاعصِمہُم ´ عَمَّا لا یُحمَدُعُقبَاہ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ سہ ماہی "ایقاظ"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 842
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-07-10), مرزا عامر (12-07-10), ایکسٹو (12-07-10), احمد بلال (13-07-10), حیدر (13-07-10), سحر (11-07-10)
پرانا 12-07-10, 12:13 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہ صرف طالبان کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے- بلکہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی بدحالی کا سامنا جس طرح پاکستان کی عوام کو کرنا پڑ رہا ہے، اسکی مثال صرف تباہ حال ممالک میں ہی ملتی ہے- دنیا میں باوجود سست معاشی ترقی کے اتنے برے حالات نہیں ہیں کہ لوگ خود کشی پر مجبور ہو جائیں- ان خونخوار بھیڑیوں کا گھیرا پاکستان کے گرد زبردست طریقے سے روز بہ روز تنگ ہو رہا ہے- وطن عزیز میں خون ریزی کرانے سے لے کر کیبل کے ذریعے نوجوان نسل کی اصلیت ختم کرنے تک تمام ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں- پاکستان کے عوام اس وقت بہت بڑی قربانی دے رہے ہیں- اور مجھے اللہ تعالٰی کی ذات سے امید ہے کہ ایک نہ ایک دن یہ قربانی ضرور کام آئے گی-
پاکستان زندہ باد۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (13-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 12:30 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

طالبان کو بدنام کرنے کی سازش؟

شکوہ بے جا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور۔

لوگ بھول گئے کہ طالبان کے دور میں عورتوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟
آج اگر کوئی عورت افغانستان کے طالبانی کنٹرول والے علاقے میں بیوہ ہوجاتی ہے تو وہ نہ بھیک مانگ سکتی ہے اور نہ ہی کام کرسکتی ہے۔ و ہ صرف جسم فروشی کرسکتی ہے۔ کچھ لوگ طالبان کے حکومتی علاقوں جیسا پاکستان چاہتے ہیں۔ جہاں پتھروں کا دور ہو۔ عورتیں صرف جسم فروشی کرکے گذارہ کریں ۔ اور مردوں کو ہر طرف قتل کردیا جائے۔

ایسے لوگوں کو مزید کیا بدنام کیا جائے گا؟
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 01:11 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
شکوہ بے جا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور۔؟
آپ شائد مجھے طالبان کا حامی سمجھ بیٹھے- میں نے اپنے مراسلے میں طالبان کی تعریف میں کسی قسم کے آسمان و زمین کے قلابے نہیں ملا ئے- بلکہ وہ قوم جو جنگ عظیم دوم سے لیکر آج تک اپنے مفاد کی خاطرخون بہانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی کی کچھ پالیسیوں کا ذکر کیا ہے- اللہ ہمارے وطن میں بسنے والوں کی اور اس خوبصورت زمین کی حفاظت فرمائے اور اسے معاشی ترقی عطا فرمائے اٰمین-
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (12-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 01:13 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دو خبریں دیکھئے۔

گھریلو مار پیٹ -- قتل تک کی نوبت
DAWN.COM | Editorial | Domestic abuse

جرگہ یا قتل کی اجازت؟
DAWN.COM | Editorial | Perverted ‘justice’
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 01:43 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Stoning to death رجم کی سزا بہت سخت اور تکلیف دہ ہے۔ اس سزا کو اب اسلامی معاشرے سے ختم ہو جانا چاہیئے-
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 02:17 PM   #7
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
Stoning to death رجم کی سزا بہت سخت اور تکلیف دہ ہے۔ اس سزا کو اب اسلامی معاشرے سے ختم ہو جانا چاہیئے-
لا حول ولا قوۃ
حدود اللہ پہ اعتراض !!!اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
اللہ آپ کو ہدایت دے اور اس پوسٹ کے شر سے سب کو بچائے ۔۔۔روشن خیالی اچھی بات سہی مگر ایسی کہ بقول شاعر
یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود!

اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

Last edited by ایکسٹو; 12-07-10 at 02:33 PM.
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (12-07-10), مرزا عامر (12-07-10), احمد بلال (13-07-10), حیدر (13-07-10), سحر (14-07-10), عبداللہ آدم (12-07-10)
پرانا 12-07-10, 02:29 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دور ملوکیت میں جاہلانہ دور کی اس سزا کو اسلام میں نبی پاک صلہ اللہ علیہ وسلم سے منسوب کر کے ڈالا گیا تھا۔ اور اسے بعد میں قانون کی شکل دے دی گئی۔ یہ انسانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اگر اللہ تعالٰی قران میں کوڑوں کی سزا کا ذکر کر سکتے ہیں تو رجم کا کیوں نہیں- میں اس سزا کو حدود اللہ کہنا ہی اسلام کی توہین سمجھتا ہوں-
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 05:42 PM   #9
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
دور ملوکیت میں جاہلانہ دور کی اس سزا کو اسلام میں نبی پاک صلہ اللہ علیہ وسلم سے منسوب کر کے ڈالا گیا تھا۔ اور اسے بعد میں قانون کی شکل دے دی گئی۔ یہ انسانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اگر اللہ تعالٰی قران میں کوڑوں کی سزا کا ذکر کر سکتے ہیں تو رجم کا کیوں نہیں- میں اس سزا کو حدود اللہ کہنا ہی اسلام کی توہین سمجھتا ہوں-
اگر حدیث مبارکہ سے رجم کی سزا ثابت ہو جائے تو کیا آپ مان لیں گئے؟
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-07-10), حیدر (13-07-10), عبداللہ آدم (12-07-10)
پرانا 12-07-10, 06:18 PM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایکسٹو مراسلہ دیکھیں
اگر حدیث مبارکہ سے رجم کی سزا ثابت ہو جائے تو کیا آپ مان لیں گئے؟
جی نہیں- رجم کی سزا اس کا کام ہی نہیں ہے جسے اللہ تعالٰٰی نے جہانوں کے لئیے رحمت بنا کر بھیجا- حدیث کی کتابیں لکھنے والے کوئی اللہ تعالٰی کے بنی نہیں تھے جسے ہم حرف آخر مان لیں- خود حدیث کے لکھاریوں نے بہت سی احادیث کو مسترد کیا ہے۔ آج بھی حدیث کی کتابوں میں بہت سی موضوع، ضعیف، غریب اور نہ جانے کون کون سی احادیث موجود ہیں۔
رجم کی سزا سراسر ظلم پر مبنی قانون ہے۔ جسے احادیث کی کتابوں سے نکال دینا چاہیئے-
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 06:31 PM   #11
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
رجم کی سزا سراسر ظلم پر مبنی قانون ہے۔ جسے احادیث کی کتابوں سے نکال دینا چاہیئے-
السلام علیکم:

بھیا آپ اتنے بد ظن کیوں ہیں اسلامی سزائوں سے؟؟؟؟یہی تو امن قائم کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 06:38 PM   #12
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم:

بھیا آپ اتنے بد ظن کیوں ہیں اسلامی سزائوں سے؟؟؟؟یہی تو امن قائم کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
بھائی میں اسلامی سزاوں سے اور اسلامی قوانین سے کسی بھی طرح بد ظن نہیں ہوں۔ بلکہ میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے مسلمان بنایا۔ لیکن جہاں تک رجم کی سزا کا تعلق ہے تو یہ غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 06:52 PM   #13
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
جی نہیں- رجم کی سزا اس کا کام ہی نہیں ہے جسے اللہ تعالٰٰی نے جہانوں کے لئیے رحمت بنا کر بھیجا- حدیث کی کتابیں لکھنے والے کوئی اللہ تعالٰی کے بنی نہیں تھے جسے ہم حرف آخر مان لیں- خود حدیث کے لکھاریوں نے بہت سی احادیث کو مسترد کیا ہے۔ آج بھی حدیث کی کتابوں میں بہت سی موضوع، ضعیف، غریب اور نہ جانے کون کون سی احادیث موجود ہیں۔
رجم کی سزا سراسر ظلم پر مبنی قانون ہے۔ جسے احادیث کی کتابوں سے نکال دینا چاہیئے-
جب آپ احادیث مبارکہ کو ماننے پر تیار نہیں تو ہماری کہاں سننے والے ہیں ۔ صاف لفظوں میں میں اسے آپ کی ہٹ درمی ہی کہہ سکتا ہوں ۔


اس میں کسی مسلمان کو کوئی شک نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف جرائم پر مختلف سزاوں کا حکم بھی دیا ہے ۔
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-07-10), مرزا عامر (12-07-10), حیدر (13-07-10), سحر (14-07-10)
پرانا 12-07-10, 07:20 PM   #14
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
طالبان کو بدنام کرنے کی سازش؟

لوگ بھول گئے کہ طالبان کے دور میں عورتوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟
آج اگر کوئی عورت افغانستان کے طالبانی کنٹرول والے علاقے میں بیوہ ہوجاتی ہے تو وہ نہ بھیک مانگ سکتی ہے اور نہ ہی کام کرسکتی ہے۔ و ہ صرف جسم فروشی کرسکتی ہے۔ کچھ لوگ طالبان کے حکومتی علاقوں جیسا پاکستان چاہتے ہیں۔ جہاں پتھروں کا دور ہو۔ عورتیں صرف جسم فروشی کرکے گذارہ کریں ۔ اور مردوں کو ہر طرف قتل کردیا جائے۔


ایسے لوگوں کو مزید کیا بدنام کیا جائے گا؟
اس الزام کی تصدیق میں حوالہ جات درکا ر ہیں سرکار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔عنایت فرمائیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-07-10), حیدر (13-07-10)
پرانا 12-07-10, 07:26 PM   #15
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
بھائی میں اسلامی سزاوں سے اور اسلامی قوانین سے کسی بھی طرح بد ظن نہیں ہوں۔ بلکہ میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے مسلمان بنایا۔ لیکن جہاں تک رجم کی سزا کا تعلق ہے تو یہ غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے۔
السلام علیکم:

بھائی میں آپ کو ایک دوسرے اینگل سے بات سمجھا نے کی کوشش کرتا ہوں۔
دیکھیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد جنہیں آپ دور ملوکیت کہ رہے ہیں ان کے مسلمان یقینا صحابہ کرام سے کم درجے ہی کے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی اسلام پر عمل میں کمی اتی چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب آپ یہ دیکھ لیں کہ رجم کی سزا تو کوڑوں سے سخت تر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو بقول آپکے اگر عجمی سازش تھی بھی تو انہیں تو اسلام کو مزید سافٹ کرنے کی کوشش کرنا چاہیے تھی نا کہ سخت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسا کہ آج کل بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو یہ الٹا معاملہ کیسے ہوگیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ذرا سا غور فرمائیں آپ کی بات لاجیکلی بھی جسٹیفائی نہیں ہوتی ہے۔

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-07-10), احمد بلال (13-07-10), حیدر (13-07-10), سحر (14-07-10)
جواب

Tags
کمال, پاکستان, پاکستانی, واقعات, ایمان, ایران, امتحان, امریکہ, اسلامی, بھائی, تلاش, خلاف, خبر, رفتار, راستہ, شہر, طالبان, عالم, عزت, صیہونی, صورتحال, صاف, صالح, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ سیالکوٹ ورثا کا دونوں مقتول بھائیوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار جاویداسد خبریں 3 15-12-10 08:55 AM
میریٹ ہوٹل میں ہونے والے دھماکوں کے شہیدوں اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیجیے منتظمین خاص آفرز اور اعلانات 24 25-09-08 05:50 PM
جاپان: مقامی باشندوں کی غیر ملکیوں سے جعلی شادیوں کیخلاف سخت اقدامات عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:31 AM
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:41 AM
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger