واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مشتاق احمد یوسفی اور "ب و س ہ‫"

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-10-08, 06:44 AM   #1
مشتاق احمد یوسفی اور "ب و س ہ‫"
باذوق باذوق آف لائن ہے 17-10-08, 06:44 AM

معروف و مقبول طنز و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی مشہور تصنیف " آبِ گم" سے ایک دلچسپ اقتباس ملاحظہ فرمائیں :
***
بشارت کے ایک افسانے کا کلائمکس کچھ اس طرح تھا :

انجم آرا کی حسن آفرینیوں ، سحر انگیزیوں اور حشر سامانیوں سے مشام جان معطر تھا۔ وہ لغزیدہ لغزیدہ قدموں سے آگے بڑھی اور فرطِ حیا سے اپنی اطلسی بانہوں کو اپنی ہی دزویدہ دزویدہ آنکھوں پر رکھا۔ سلیم نے انجم آرا کے دستِ حنائی کو اپنے آہنی ہاتھ میں لے کر پتھرائی ہوئی آنکھوں سے اس کی ہیرا تراش کلائی اور ساقِ بلوریں کو دیکھا اور گلنار سے لبوں پر ۔۔۔۔ چار نقطے ثبت کر دیے۔

بشارت گن کر اتنے ہی نقطے لگاتے جن کی اجازت اُس وقت کے حالات ، حیا یا ہیروئین نے دی ہو۔
ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ اس زمانے میں انجمن ترقی اردو کے رسالے میں ایک مضمون چھپا تھا۔ اس میں جہاں جہاں لفظ "بوسہ" آیا ، وہاں مولوی عبدالحق نے ، بربنائے تہذیب اس کے ہجے یعنی "ب و س ہ" چھاپ کر اُلٹا اس کی لذت و طوالت میں اضافہ فرما دیا۔
یہاں ہمیں اُن کا یا اپنے حبیبِ لبیب کی طرزِ نگارش کا مذاق اُڑانا مقصود نہیں۔ ہر زمانے کا اپنا اسلوب اور آہنگ ہوتا ہے۔ لفظ کبھی انگرکھا ، کبھی عبا و عمامہ ، کبھی ڈنر جیکٹ یا فُولس کیپ ، کبھی پیر میں پائل یا بیڑی پہنے نظر آتے ہیں۔ اور کبھی کوئی مداری اپنی قاموسی ڈگڈگی بجاتا ہے تو لفظوں کے سدھے سدھائے بندر ناچنے لگتے ہیں۔

مولانا ابوالکلام آزاد اپنا سنِ پیدائش اس طرح بتاتے ہیں :
یہ غریب الدیارِ عہد ، ناآشنائے عصر ، بیگانۂ خویش ، نمک پروردۂ ریش ، خرابۂ حسرت کہ موسوم بہ احمد ، مدعو بابی الکلام 1888ء مطابق ذو الحجہ 1305ھ میں ہستیِ عدم سے اس عدمِ ہستی میں وارد ہوا اور تہمتِ حیات سے متہم۔

اب لوگ اس طرح نہیں لکھتے۔ اس طرح پیدا بھی نہیں ہوتے۔ اتنی خجالت ، طوالت و اذیت تو آج کل سیزیرین پیدائش میں بھی نہیں ہوتی۔

اسی طرح نوطرز مرصع کا ایک جملہ ملاحظہ فرمائیے :
جب ماہتابِ عمر میرے کا بدرجہ چہاردہ سالگی کے پہنچا ، روزِ روشنِ ابتہاج اس تیرہ بخت کا تاریک تر شبِ یلدہ سے ہوا ، یعنی پیمانۂ عمر و زندگانی مادر و پدرِ بزرگوار حظوظِ نفسانی سے لبریز ہو کے اسی سال دستِ قضا سے دہلا۔
کہنا صرف یہ چاہتے ہیں کہ : جب میں چودہ برس کا ہوا تو ماں باپ فوت ہو گئے۔ لیکن پیرایہ ایسا گنجلک اختیار کیا کہ والدین کے ساتھ مطلب بھی فوت ہو گیا۔
مرزا عبدالودود بیگ نے ایسے pompous style کے لیے سبکِ ہندی کی طرز پر ایک نئی اصطلاح وضع کی ہے: طرز اسطوخودّوس

پسِ تحریر :
اس اقتباس کو پیش کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ ۔۔۔۔ ہمارے بعض مخلص احباب اردو زبان و ادب کو نامانوس اصطلاحات کے دائرے میں مقید دیکھنے کے آرزومند ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو زبان اسی طرح اپنی انفرادیت اور اپنا علیحدہ وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔

احباب سے ادباً عرض ہے کہ ادبی و دقیق اصطلاحات کی تشکیل و ترویج ہرکس و ناکس کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی کوئی زبان اپنی مخصوص اصطلاحات پر منحصر ہوتی ہے کہ اس کی بقا کا دارومدار بس انہی اصطلاحات پر قائم ہو۔
کوئی بھی زبان اسی صورت میں نشو و نما پاتی اور اپنا وجود قائم رکھتی ہے جب اس کے استعمال کندگان اس زبان کو درست طریقہ سے بولنا ، لکھنا اور پڑھنا سیکھیں (اور اپنی زبان کے تئیں احساس کمتری کا شکار بھی نہ ہوں)۔
اور کسی زبان کو صحیح طریقہ سے سیکھنے کے لئے سب سے پہلے اس کے بنیادی قواعد و ضوابط ، گرامر و املا کے اصول وغیرہ سے معقول واقفیت لازمی امر ہے۔
جب تک ہم میں سے ہر کوئی اردو کو درست طریقہ سے لکھنا اور پڑھنا سیکھ نہیں لیتا تب تک کے لئے ادق و نامانوس اصطلاحات کو فروغ دینے کی بات کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے بھینس کے آگے بین بجائی جائے !!

باذوق
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 173
شکریہ: 100
145 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 544
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے باذوق کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-03-09), پیاسا (17-10-08), منتظمین (17-10-08), ابن جلال (17-10-08), عرفان حیدر (17-10-08)
پرانا 17-10-08, 10:50 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مشتاق احمد یوسفی اور "ب و س ہ‫"

متفق اعلیہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, قواعد, لوگ, نظر, ماں, مزاح, آج, اردو, تحریر, حسن, ضوابط, عہد, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" مژگان فیشن اور بیوٹی ٹپس 29 01-01-12 02:34 AM
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 07:37 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
کراچی میں پولیس کا "ناکے پہ ناکہ "اور ڈاکو ں کا "ڈاکے پہ ڈاکہ"جاری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 06:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger