واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


معاشرتی بالا دستی اور طبقاتی نظام کی علامت ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-04-11, 04:25 AM   #1
معاشرتی بالا دستی اور طبقاتی نظام کی علامت ؟
بزم خیال بزم خیال آف لائن ہے 03-04-11, 04:25 AM

آج میری نظر سے یہ دھاگہ " اردو تحریر، بول چال میں انگریزی الفاظ کا استعمال " گزرا جہاں زبان و بیان کی بات ہو رہی ہے تو میرے ذہن میں بھی ایک سوال نے سر اٹھا لیا ۔ کہ ہماری اردو زبان میں " تم" اور" آپ" ( پنجابی زبان میں " تو " اور " تسی " ) تشریع سے قطع نظر کہاں اور کیونکر استعمال میں آتا ہے ۔ کیا یہ امارت اور غربت ، طاقت ور اور کمزور ، حاکم اور محکوم ، باس اور ملازم میں فرق واضح نہیں کرتی ۔
مثلا
بچہ ماں ، باپ یا کسی بھی بڑے یا بزرگ کو تم کہہ کر نہیں پکار سکتا ۔ ماسوائے نوکر ۔ مالی ۔ چوکیدار مطلب غربت کے ہاتھوں پریشان انسان ۔
دفتر میں چپڑاسی ،کلرک ، آفیسر رتبہ کے لحاظ سے تم اور آپ کا استعمال کرتے ہیں ۔ مطلب اپنے سے سیاسی ، معاشی ، معاشرتی برتری رکھنے والوں کو تم کہنے میں اخلاقی بندشیں حائل ہیں‌ ۔
دوسرے الفاظ میں تم دوستوں یا اپنے سے کم تر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ جہاں تکلف برطرف نہ ہوا ہو ۔
برابری رکھنے والے ایک دوسرے کو آپ جناب اور فلاں " صاحب " کے صیغے کے ساتھ پکارتے ہیں ۔
اگر کہیں ہم دو افراد کو گفتگو کرتے پائیں ۔ دیکھنے میں دونوں میں فرق کرنا مشکل ہو تو "آپ " کہہ کر مخاطب کرنے والا یقینا ماتحت ہوتا ہے ۔ اور " تم " کہہ کر پکارنے والا آفسر یا معاشرتی لحاظ سے برتری کا حامل ہو گا ۔
سبھی شوہر بیویوں کو "تم" کہہ کر پکارتے ہیں ۔ شوہر" آپ" کہلاتے ہیں چند ایک کو چھوڑ کر ۔ جہاں بیوی طاقتور ہو ۔ یا شوہر برابری کا قائل ہو ۔
پنجابی زبان میں یہی لفظ " تو " اور " تسی " کے استعمال میں آتے ہیں ۔ اور یقینا دوسری علاقائی زبانوں میں بھی ان کا ستعمال مختلف نہیں ہو گا ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ اہل زبان کا انداز تکلم نہیں رہ گیا بلکہ اردو سے لے کر علاقائی زبانوں میں بھی رائج ہو چکا ہے ۔ اور معاشرتی بالا دستی اور طبقاتی نظام کی علامت بن چکا ہے ۔
تیس سال پہلے ہمارے گاؤں کے ایک بزرگ نے اپنی بیگم سے کہا کہ مجھےتم " تو " کی بجائے "تسی " کہہ کر پکارا کرو ۔ وہ سیدھی سادھی دیہاتن بولی " تسی " تو بہت سے لوگوں کو کہتے ہیں ۔ اور تم تو اکیلے ہو ۔
سوال یہ ہے کیا زبان کےیہ اتار چڑھاؤ معاشرتی ، سماجی مساوات کی علامت قرار دئیے جا سکتے ہیں ۔ اگر نہیں تو پھر اس معاشرتی طبقاتی نظام کی تقسیم کو برابر کیسے کیا جا سکتا ہے ۔

ارشاد باری تعالی ہے:

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوباً وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ. (الحجرات 49:13)

اے انسانو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا۔ اس کے بعد تمہیں قومیں اور قبیلے بنا دیا۔ بے شک اللہ کے نزدیک عزت والا وہی ہے جو اس سے زیادہ ڈرنے والا ہے۔ بے شک اللہ (ہر ظاہر و پوشیدہ چیز) کا علم رکھنے والا اور خبردار ہے۔

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ. (الحجرات 49:10)

بے شک مسلمان تو بھائی بھائی ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں یہی بات واضح طور پر ارشاد فرما دی
اے لوگو! سنو تمہارا رب ایک ہے، کسی عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت نہیں اور نہ ہی کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت ہے۔ نہ کوئی کالا کسی گورے سے بہتر ہے اور نہ گورا کالے سے۔ فضیلت صرف اور صرف تقویٰ کے سبب ہے۔


آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں ؟
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا

 
بزم خیال's Avatar
بزم خیال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 253
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-04-11), نورالدین (04-04-11), منتظمین (03-04-11), محمدعدنان (03-04-11), احمد نذیر (03-04-11), حیدر (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 03:12 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آج بھی مہذب اور بااخلاق لوگ سویپر کو بھی اپ کہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ سب انگلیاں‌ ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-04-11), نورالدین (04-04-11), بزم خیال (04-04-11), حیدر (03-04-11), عبداللہ آدم (03-04-11)
پرانا 04-04-11, 11:21 AM   #3
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہم تو ٹھہرے اجنبی مراسلہ دیکھیں
آج بھی مہذب اور بااخلاق لوگ سویپر کو بھی اپ کہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ سب انگلیاں‌ ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔
بالکل! مہذب اور اچھے انسانوں کی کمی نہیں ہے ۔ جو ایسا نہیں کرتے وہ غیر مہذب اور بد اخلاق کہلائے جائیں گے ۔ ان میں سے آٹے میں نمک کے برابر کون ہیں ۔ مہذب یا غیر مہذب ؟
انگلش میں تو صدر سے لے کر خاکروب تک سبھی you پکارے جاتے ہیں ۔
مگرمیرا سوال یہ تھا کہ ہمارے ہاں ایسا دہرا معیار کیوں ہے ۔
میرے علم کے مطابق تو اردو نے جس ہندوستان میں آنکھ کھولی وہاں طبقاتی نظام چھوت چھات کی حد تک ہے ۔ شاہی دور تھا نواب اور شہزادے "ہم" اور "آپ " کے استعمال سے عام عوام سے اپنی شناخت الگ رکھتے تھے ۔

اردو میں " تم " اور " آپ" کے استعمال پر کوئی روشنی ڈالے گا ؟
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-04-11)
پرانا 04-04-11, 01:45 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
بالکل! مہذب اور اچھے انسانوں کی کمی نہیں ہے ۔ جو ایسا نہیں کرتے وہ غیر مہذب اور بد اخلاق کہلائے جائیں گے ۔ ان میں سے آٹے میں نمک کے برابر کون ہیں ۔ مہذب یا غیر مہذب ؟


اردو میں " تم " اور " آپ" کے استعمال پر کوئی روشنی ڈالے گا ؟
پہلی کیٹیگری: اِخلاقیات کی بات نہ کرتے ہوئے، کچھ لوگوں کے مُطابق "آپ" اجنبیت کو ظاہرکرتا ہے جبکہ "تُم" میں اپنائیت ہے یعنی پڑھے لکھے ہوں یا اَن پڑھ، مہذب ہوں یا غیرمیذب مگرایک طبقہ (بشمول دونوں) اب تک "تم اورآپ" کو اپنائیت و اجنبیت گردانتے ہیں۔

دُوسری کیٹیگری: اس میں وہ "مہذب و پڑھے لکھے" لوگ شام ہیں جو زات پات و عہدے کی تفریق کرتے ہیں یعنی اپنے سے کم عہدے والے کو "تم یا تو" کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اورکچھ "آپ" کہناضروری۔ مختصراً "کسی گورے کو کالے پر اور کسی عربی کو عجمی پر کوئی فضیلت نہیں" بات اُن پر صادق ہی نہیں آتی۔ اسکی مثال ہمارے کالج کی ایکس پرنسپل تھی جوسوپیرز/آیا کوتم کہہ کر مخاطب کرتی تھی لائیک، یہ تم نے ہی صاف کرنا تھا نہ کہ میں نے، کب سے بیل کر رہی ہوں تم کہاں تھی وغیرہ۔۔۔ جبکہ اب کی پرنسپل سویپرزآپ آپ کہہ کر مخاطب کرتی ہے یعنی، اس بات کو کتاب تک محدود رکھا جاتا اور عملی طورپرکرنا وہ ہے جو اُنہیں کرنا ہے۔

تیسری کیٹیگری: اس میں وہ لوگ شامل ہیں جو عادتاًسب کو ایک لاٹھی سے ہانکتے ہیں یعنی "تم تم" کہہ کراپنا پن ظاہرکرتے ہیں۔ ایسا وہ عادتاً کرتے ہیں یعنی انٹینشنلی اُنکا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں ایک کسٹمرآتی ہے تقریباً 65 سال کی ہے اورگیریژن میں وائزپرنسپل ہے وہ اورامریکی ایمبیسیڈر رہ چُکی ہے جوانی کی اوائل دِنوں میں۔ اُسکا اندازِ مخاطب "تُسی یا تو" کہنا ہے مثلاً ڈاکٹر صاحب تُسی ویکھوتے صحیح what's wrong with me۔ میں تہاڈے کول ایسی لئے تے آئی ہاں، تمہیں نہیں لگتا کہ مجھے پرادویات اثرانداز نہیں ہوتی اب وغیرہ۔۔

مختصراًیوں کہیں گے کہ اب آپ اورتو کا دارومدارمہذب و نامہذب ہونے پر نہیں بلکہ اس میں تین عمل کارفرما ہیں،

1۔ اپنائیت و بیگانگی کاچکر، "آپ" کی دیوارگِرا کر "تو، تم" کہنا۔
2۔ عہدے کی تفریق۔
3۔ عادتاً کہنا

میری سوچ اور باتوں سے اختلاف کا حق رکھتے ہیں سب۔ شُــکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-04-11), منتظمین (04-04-11), بزم خیال (27-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, نظر, ماں, مسلمان, آج, اللہ, انداز, انسان, اردو, بھائی, بول, بے, حامل, سال, شوہر, طور, طاقتور, عورت, علم, علاقائی, علامت, عربی, عزت, غربت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومتی سرپرستی میں چلنے والے ادارے مکمل طور پر دیوالیہ ہوچکے گلاب خان خبریں 2 29-10-10 06:26 AM
بھارتی فوجی افسر جنسی سکینڈل پر زبردستی ریٹائرڈ جاویداسد خبریں 3 04-06-10 03:23 PM
بھارتی فضائیہ نے امریکی فوجی طیارہ زبردستی نیچے اتار لیا حیدر خبریں 5 19-10-09 10:18 PM
بھارتی ریاستی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کیلئے مقامی کیبل چینل پر پابندی عائد ابن جلال خبریں 0 08-10-08 12:50 AM
صدارتی انتخابات میں ہم جنس پرستی کے ایشو پر زیادہ ووٹ ملیں گے ‘ بارک اوبامہ ابن جلال خبریں 0 12-04-08 12:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger