واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مقتل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-10-11, 06:49 PM   #1
مقتل
اداس ساحل اداس ساحل آف لائن ہے 06-10-11, 06:49 PM

مقتل

لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے شہر میں دن اور رات اپنے معمول کے مطابق آتے ہیں اور جاتے ہیں۔ لوگ زندگی کو جی رہے ہیں، اپنی ہستی کے مطابق تگ و دو کر رہے ہیں۔ لیکن طلوع صبح کون سی خبر لیکر آئے، ہر شخص یہ سوچتا ہوا آغوش نیند میں چلا جاتا ہے اور صبح میں بس دل میں یہ ہی دعا کر رہا ہوتا ہے کہ آج کوئی ایسی خبر نہ سننے کو ملے جس سے دل پھر خراب ہو۔ چاہتے ہوئے بھی انسان کچھ نہ کر سکے اور نہ چاہتے ہوئے بھی دل غمگین ہو جائے۔

اب تو عرصہ ہی ہو گیا کہ کوئی اچھی خبر ملے۔ ابھی 37 بچوں کے حادثے کا غم تازہ ہی تھا کہ خبر آئی کہ ایک اور بس پر فائرنگ ہوئی اور انسانیت، انسانوں کی اس حرکت کو دیکھ کر شرم سے گبھرا سی گئی۔ 26 انسانوں کا قتل ابھی کچھ ہی دنوں کی بات ہے۔ سیلاب سے جو ہلاکتیں ہوئیں، ان کا تو الزام ہم سیلاب ہی کو دے دیتے ہیں۔ بم دھماکوں، خودکش حملوں ، حادثوں ، سیلاب کے ہاتھوں جانیں کس مقتل میں نہیں اس ملک میں ختم ہو رہی ہیں جو خدانخواستہ مقتل سا لگ رہا ہے۔

پاکستان میں سسکتی ہوئی انسانیت، کبھی تو بنیادی ضروریات کے ہاتھوں ہی اسقدر مجبور ہے کہ گمان ہوتا ہے کہ کہیں یہ ملک پھر سے اس ریاست کی شکل اختیار نہ کر لے جہاں صرف اور صرف ظلم اور بدکاری کے گھٹا ٹوپ اندھیرے، باوجود چمکتی اور دمکتی صلاحیتوں کے ناکام نہ ہو جائے۔ آخر کار پاکستان ایک ملک ہے اور اس ملک میں بہت سے ذی شان اور اعلی افراد ہیں جن کی صلاحیتیں واقعی قابل ف‍خر ہیں۔ کہیں یہ بادل ان پر بھی بارش نہ کر دیں۔

اس مقتل کو گلشن بنانا ہے۔ اس گلشن کو بارود کی بدبو سے نہیں، بلکہ امن اور سلامتی کی مہک سے کونے کونے میں بھرنا ہے۔ اس ملک کے اثاثے ، یہ نونہال ، ان کو بچانا ہے۔ اس ملک کے افراد جو ایک سرمایہ ہیں، انھیں دہشت گردی اور شدت پسندی کی اس ظالم اور خودغرض آگ سے بچانا ہے۔ عورتیں جو اس گلشن کی زینت ہیں، اس زینت کو ہر شعبے کی ترقی میں حصّہ دلوانا ہے۔ بوڑھے جو بزرگ ہیں ، ان کے مشورے اور دعاوں سے اس گلشن کے چپے چپے کو سینچنا ہے۔

مجھے اس مقتل کی نہیں، گلشن کی ضرورت ہے
__________________
نہیں ہوں پر میں قائل شدت پسندی کا
میں ترے عشق کی آخری حد چاہتا ہوں


اداس ساحل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 175
Reply With Quote
اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-10-11, 07:18 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت
اس مقتل کو گلشن بنانے کے لیے کچھ بہت لازمی بنیادی اقدامات اٹھانے ہوں گے جن میں سے سر فہرست قومی امنگوں کے مطابق خارجہ پالیسی کی تشکیل نو ہے۔ اور اس کے بعد سرحدوں کی یقینی حفاظت اور تیسرے نمبر پر قومی غیرت کو پروان چڑھانا ۔

یہ تین کام ایسے بنیادی کام ہیں جن کو کیے بغیر اس مقتل کو گلشن بنائے کی کوئی کوشش اول تو کامیاب ہی نہ ہوگی اور بفرض محال اگر کامیاب ہو بھی گئی تو ہمار مارِ آستین نما دوست ہر گز اس گلشن کو پھلنے پھولنے نہیں دیں گے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (07-10-11), رضی (06-10-11)
جواب

Tags
ہے۔, کس, گمان, نیند, ملک, مطابق, آج, الزام, انسان, بچوں, خودکش, خبر, دل, دعا, رات, زندگی, شہر, شخص, ظالم, عورتیں, عرصہ, صلاحیتیں, صلاحیتوں, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger