واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مقدس رِشتوں کی پامالی کب تک؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-05-11, 10:59 AM   #1
مقدس رِشتوں کی پامالی کب تک؟
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 11-05-11, 10:59 AM

سورۃ بنی اسرائیل میں ہے
“والدین کیساتھ نیک سلوک کرو، اگرتمہارے پاس اُن میں سے کوئی ایک، یا دونوں بوڑھے ہوکر رہیں، تو اُن کو اُف تک نہ کہو، نہ اُنہیں جھڑک کرجواب دو، بلکہ ان سے احترام کیساتھ بات کرو“۔

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے
“جس گناہ کو اللہ چاہتے ہیں معاف فرما دیتے ہیں لیکن والدین کو ستانے کی سزادُنیامیں مرنے سے پہلے دے دیتے ہیں“۔

میری سیٹ چونکہ آٹومیٹک گیٹ کے سامنے تھی اسلئے باہر کا منظرصاف نظرآتا تھا۔ گاڑی سے ایک لڑکا نکلا اوراُسکی نظراُس بزرگ پر پہنچی تو اُس کو سڑک پار کرواکراندرلایا اورسیدھاچلتا ہوامیرے پاس آیا اورمجھ سے اُس بزرگ کے بارے میں پوچھنے لگا کہ اسکا کوئی کام تو نہیں ہونیوالا۔ میں نے اُسکو لڑکے کے پاس بھیج دیا۔ اِتنے میں وہ لڑکا نماز پڑھنے چلا گیااورمجھے کہہ گیا کہ اِن کوجانے نہ دوں وہ خودگھرڈراپ کر دے گااورپے منٹ کر دے گا۔ میں اُس بزرگ کو جانتی تھی اُنکی عُمرتقریباً 87 سال ہے۔ وہ اکثروبیشتراپنی نگاہ چیک کروانے یا عینک بنوانے تنہا ہی آتا تھا۔

پہلے تو ڈاکٹراُس لڑکے دیکھکرحیران ہوئے کہ آج پہلی بارانکے گھرسے کوئی انکولیکرآیا ہے وہ بزرگ کہنے لگے میں اسکونہیں جانتا یہ کوئی راہگیر ہے جس نے سڑک پار کروائی ہے مجھے۔ بہرحال چیک کرنے اورعینک بننے میں بمشکل 15 منٹ لگیں اوروہ بزرگ اپنے پوتے اوربہوکاا ِنتظارکرنے لگاجو اُسکوبیچ سڑک "ڈراپ" کرکے کہیں چلے گئے تھے۔ 25 منٹ تک وہ لڑکا نمازپڑھ کر آگیا اوربل کا پوچھا جو ٹوٹل 1800 بنا تھا اُس نے بل کی ادائیگی کی اوراُسے سہارا دیتا ہوالے گیا۔ ابھی اُس نے گاڑی کا دروازہ کھولا ہی تھا کہ ایک لڑکا اورعورت گاڑی سے نکلے اوراُس لڑکے تک پہنچ گئے۔ اُن کے درمیان کیا بات ہوئی معلوم نہیں کیونکہ دروازہ بند ہو چکا تھا لیکن لڑکے کے ایکٹ سے لگ رہا تھا کہ وہ کافی غصے میں ہے۔

ہواسے خودکاربرقی دروازہ کھلا تو اُس لڑکے کی آوازیں صاف آنے لگیں جو اُس بزرگ کے پوتے اوربہوکو آئینہ دیکھا رہا تھا، اُنکومکافاتِ عمل بتا رہا تھا۔ اُن دونوں نے اُسکی بات سُنی لیکن اَن سنی کرکے شکریہ اَداکرکے گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے۔

یہاں بات ختم نہیں ہو جاتی کیونکہ اب تک وہ بیچارہ اکیلے ہی آتا ہے لیکن افسوس اب وہ لڑکایااُس جیسا کوئی نہیں جو اُسکو سہارا دے کر لائے اوراُسکی پے منٹ کرے۔

اِسی طرح ایک اورمیاں بیوی مسٹراینڈ مسزگردیزی اکثرآتے ہیں۔ انکی عُمر70 اور بیوی 67 کی ہے۔ ماشاء اللہ 2 بیٹے اوربہویں ہیں جبکہ پوتے بھی جوان ہیں۔ لیکن اُسکے باوجودکانپتے ہاتھوں سے وہ خود کارڈرائیوکرکے اپنی نصف بہترکیساتھ آتا ہے اورگاڑی بھی قائدِاعظم کے زمانے کی جو اُس بزرگ کو اُن وقتوں کی گورنمنٹ سے ملی تھی نہ جانے کب دغا دے جائے۔ صرف ایک بار اُسکا بیٹااشعراُسکواپنے ساتھ چیک کروانے لے تو آیا لیکن اُس سے 2 منٹ اِنتظارنہ ہوااوربہو کا الگ منہ بن گیا حالانکہ وہی بہو جب اپنے بیٹے کیلئے آتی ہے تو 1 گھنٹی کہیں نہیں جاتا فریم پسند کروانے میں لیکن ڈاکٹرتھوڑالیٹ ہوگیا تو سُسرکوباتیں جاری ہیں کہ بعد میں آجایئے گا، کیا ضروری ہے ابھی چیک کروانا وغیرہ لیکن ایسا صرف ایک بارہواکیونکہ اُس کے بعد سے اب تک وہ بزرگ خود اپنی وائف کیساتھ آتا ہے۔ مجھے اُنکی ایک بات اب تک نہیں بھولی جب وہ بغیرنگاہ چیک کروائے جا رہاتھا تو مجھ سے پوچھا کہ آپ کے والدین بہت خوش قسمت ہیں اگرآپ اُن کیساتھ ایسانہیں کرتیں۔ اتنا کہہ کروہ رُکا نہیں اسٹیک پکڑی اورچلا گیاپھرشام کو7 کے قریب تنہااپنی وائف کیساتھ آیا۔

ایک اورمیاں بیوی ہیں۔ شوہریعنی مسٹرپروفیسرمُشتاق یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اوراُنکی وائف گیریژن کالج گرلزمیں پرنسپل ہیں اوراِنکی عُمر70 کے قریب ہے بلکہ اب ماشاء اللہ 71 ہو گی۔ اُنکا بیٹاشاہد اوربہوسارہ جاب کرتے ہیں اورصاحبِ اولاد ہیں یعنی اُنکاچھوٹا بیٹا 4 سال کا ہے لیکن وہی مسزگردیزی والی کنڈیشن کہ بیچارے الگ ایک پرانی گاڑی میں ایک دوسرے کو سہارا دیکرآتے ہیں یعنی اولاد کے ہوتے ہوئے بے اولادوں جیسی زندگی بسرکررہے ہیں۔

راحت بیکرزکا آپ نے سُنا ہوگا۔ یہاں میں اُس بندے کانام مینشن نہیں کرناچاہتی۔ اُنکی وائف کی والدہ ڈاکٹرکے پاس ڈونیشن کیلئے آتی ہے۔ پہلے پہل مجھے سے اتنی بات نہیں تھی پھرمجھے اُس نے بتایا کہ راحت بیکرزکی برانچزہماری ہیں۔ شوہر کا سایہ اُٹھ گیا اب بیٹیوں کی محتاج ہوں کہ دووقت کی روٹی دیں اورتن ڈھانپنے کو کپڑا۔ جب وہ روتے ہوئے کہتیں ہیں کہ مجھے زکاۃ لیتے شرم آتی ہے بیٹا تو میرا دل بھی رو پڑتا ہے کہ اِتنی دولت میں ماں کیلئے ایک روپیہ نہیں جو 500 لینے آتی ہے ہرماہ۔

ایسے کئی جوڑے آتے ہیں جنکو دیکھکرسوچتی ہوں کہ کیااِس دِن کیلئے ماں باپ اولاد کی پرورش کرتے ہیں کہ وہ اُنکواُنکے حال پرچھوڑدے؟ جس عُمرمیں اولاد کا ساتھ چاہئے ہووہ بے اولادی جیسی زندگی بسرکریں۔ وہ لوگ اپنے بچوں کو دینے کیلئے کئی گھنٹے صرف کردیتے ہین لیکن والدین کیلئے مشکل سے آدگا گھنٹہ نہیں نکال سکتے۔ کیا یہ لوگ بھول چُکے ہیں کہ مکافاتِ عمل بھی کوئی چیز ہے؟ اِنکی اولاد بھی اِنکے ساتھ ایسا کر سکتی ہے؟ بلکہ کرے گی کیونکہ وہ سب دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے ماں باپ ہمارے دادادادی کیساتھ کیا کر رہے ہیں۔

انڈین کتاب بھگوت گیتا میں ہے، "اوسائی! سُن رکھوکہ ماں باپ کا درجہ تو بھگوان کرشن سے پہلے ہے۔ اُنکو کشٹ دینا ایسا ہے جیسے اپنی چیتا کو جیتے جی جلتا دیکھنا"۔

اللہ ہم سب کو قرآن پڑھنے کی سمجھ دے تاکہ اگرہم کتابوں میں پڑھے ہوئے والدین کے حقوق بھول بھی جائیں توقرآن کو یاد کرلیں کہ اس میں ہمارا رب کیا فرماتا ہے یا کم ازکم یہی سوچ لیں کہ ہماری اولاد بھی ہمارے ساتھ ایساکرسکتی ہے۔

اللہ رب العزت ہم سب کو والدین کا فرمانبردار بنائے آمین۔

والسلام
زارا
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 363
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), skjatala (08-09-11), فیصل ناصر (11-05-11), یاسر عمران مرزا (14-05-11), لیاقت علی قصوری (14-05-11), نیلم خان (04-09-11), ننھا بچہ (11-05-11), منتظمین (11-05-11), مرزا عامر (11-05-11), wajee (12-05-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11), رضی (05-06-11), سحر (11-05-11), عبداللہ آدم (11-05-11), صبیحہ (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 11:53 AM   #2
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی کوشش ہے۔لگتا ہے ہم دوبارہ زندگی کی طرف آ رہے ہیں ،
ڈر لگتا ہے ایسی باتوں سے!
ہماری اولاد جوان ہو رہی ہے اور ہم تیزی سے بڑھاپے کی طرف جارہے ہیں!
الحمد اللہ ضمیر مطمئن ہے مگر پھر بھی دھڑکا سا لگا رہتا ہے-
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), ننھا بچہ (11-05-11), محمدعدنان (11-05-11), مرزا عامر (11-05-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11), رضی (05-06-11), عبداللہ آدم (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 11:59 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس موضوع پر میں کوئی بات نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہنے کو کچھ ہے ہی نہیں ہے۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), skjatala (11-05-11), محمدعدنان (11-05-11), مرزا عامر (11-05-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 01:49 PM   #4
Senior Member
 
صبیحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: my home
مراسلات: 413
کمائي: 4,720
شکریہ: 431
333 مراسلہ میں 736 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی سوچنے کی بات ہے ہمارے لئے کہ ہم کیا کر رہے ہین اپنے والدین کیلئے۔ یارتم نے ایک واقعہ بیان نہین کیا جس پر سپیچ کی تھی اور سب رو رہے تھے۔ چلووہ مین باجی سے لکھواکرپوسٹ کر دون گی یہان
صبیحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے صبیحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), skjatala (11-05-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 02:51 PM   #5
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Cool

ايک صورت تو وه ہے كه الله اولاد كے ذريعے آزماتا ہے، دے كر ، نه دےكر ، زياده دے كر ، بيٹے يا بيٹياں د ے كر ،نافرمانبردار اولاد دے كر ......اور إس كى دليليں قرآن كريم سے ملتى ہيں....
حضرت نوح كا بيٹا ،
حضرت زكريا كى اولاد كى دعا ،
حضرت شعيب كى دو بيٹياں،
واقعهء خضر ميں نافرمانبردار لڑکے كو قتل كرنا،
الله أيسى آزمائش سےپناه د ے اور إسى لئے كہا گيا ہے كه جب بهى اولاد كى خواهش كريں يا دعا مانگيں ....نيک، صالح أور خوش بخت كے الفاظ كے ساتھ مانگيں-

إس صورت كے علاوه دوسرى بات يہ ہے كہ محبتوں كا پودا اتنا بےثمرنہيں ہوتا......ضرور ايسے والدين نے اس كے سينچنے ميں كوئى كوتاہى كى ہوگى - ھم كتنے ہى ايسے لوگوں كو جانتے ہيں جو زندگى كى دوڑ ميں يہ بھول جاتے ہيں كه ان كے بچے بهى ان سے تهوڑا وقت اور توجه چاہتے ہيں .......
ميں ايسے مصروف اور پرفيكٹ لوگوں كو ديکھ كے سو چتى ہوں ....ان كے بچے محبت كرنا كب سيکھيں گے ؟كب جانيں گے كہ سچے رشتوں كى مٹھاس كيسى ہوتى ہے ؟
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے mama_shalla کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), skjatala (11-05-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11), سحر (11-05-11), عبداللہ آدم (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 03:01 PM   #6
Senior Member
 
صبیحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: my home
مراسلات: 413
کمائي: 4,720
شکریہ: 431
333 مراسلہ میں 736 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہی تو بات ہے ماماشالا
صبیحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے صبیحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 03:35 PM   #7
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں تو ایک بات جانتا ہوں کہ دنیا مکافات عمل ہے یہاں جو کچھ بوئے گا وہی کاٹے گا تو اگر ان لوگوں کے ساتھ یہ کچھ ہورہا ہے تو لازمی بات ہے کہ ان سے بھی کوئی ایسا یا اس نوعیت کا فعل لازمی سرزد ہوا ہوگا۔
باقی وللہ علم
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), skjatala (11-05-11), فیصل ناصر (11-05-11), نیلم خان (04-09-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 06:08 PM   #8
Senior Member
 
صبیحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: my home
مراسلات: 413
کمائي: 4,720
شکریہ: 431
333 مراسلہ میں 736 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

درست کہا ایسا ہی ہے محمد عدنان
صبیحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے صبیحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), نیلم خان (04-09-11), ایس اے نقوی (18-05-11), حیدر (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 09:58 PM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-11), نیلم خان (04-09-11), محمدعدنان (11-05-11), ایس اے نقوی (18-05-11), عبداللہ آدم (12-05-11)
پرانا 12-05-11, 01:21 PM   #10
Senior Member
 
صبیحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: my home
مراسلات: 413
کمائي: 4,720
شکریہ: 431
333 مراسلہ میں 736 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کاش کہ ہم جان جائین ہمارے والدین ہمارے لئے کیا ہین
صبیحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے صبیحہ کا شکریہ ادا کیا
پرانا 14-05-11, 10:58 AM   #11
Junior Member
اجنبی
 
لیاقت علی قصوری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: kasur
مراسلات: 16
کمائي: 367
شکریہ: 11
11 مراسلہ میں 17 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک اور لاجواب تحریرجسکے لئے الفاظ کم ہیں۔ تھنکس زارااورمحمدعدنان
لیاقت علی قصوری آف لائن ہے   Reply With Quote
لیاقت علی قصوری کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 18-05-11, 06:37 PM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ عدنان آپکا
اور زارا کا بھی
ایک ایسی تحریر جس کےلئے جواب دینے سے قبل بہت دیر تلک سوچنا پڑے گا
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 02:17 AM   #13
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,160
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے عدنان بھائ ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کالج, کتابوں, پسند, یا, قرآن, لوگ, نماز, نبوی, ماں, معلوم, آئینہ, آج, اللہ, بیوی, بے, بچوں, جیسی, جلتا, خوش, دل, زندگی, سال, غصے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لذت آشنائی- گذشتہ مکمل - زندگی کی پنہاں حقیقتوں اور لذتوں سےآشکار ہوں گوہر اپکے کالم 2 29-12-10 09:44 AM
نفرتوں کو محبتوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، صابر بدر جعفری خرم شہزاد خرم فن و فنکار 1 19-10-10 08:15 AM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے احمدنواز شعر و شاعری 23 12-11-09 03:14 PM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کرکے aliali شعر و شاعری 5 05-12-07 02:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger