واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


مولوی اورمدRسH

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-11, 06:48 PM   #1
مولوی اورمدRسH
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 20-10-11, 06:48 PM

مولوی اور مدرسہمولوی عربی زبان کا ایک لفظ ھے جسکے لغوی معنی ھیں میرا آقا لیکن مسلمانوں کی مخصوص اصطلاح میں مولوی کہتے ھیں جو علم دین کیساتھ لگاو رکھتا ھے مگر کسی زمانے میں یہ لفظ صرف دین کے ماہریں پر ھی بولا جاتا تھامگر ھمارے دور میں اسکا ستعمال اتنا عام ھو گیا ھے کہ جو داڑھی والا نظر آیا اسے مولوی کہ ڈالا ایک مولوی اور ایک حاجی اور صوفی صاحب جسے داڑھی والا دیکھا مولوی حاجی صوفی صاحب اور فورا مسئلہ دریافت کرلیتے ھیں ،۔۔حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ کے پاس مختلف قوموں کے نمائندے آے ان میں ایک 11 سالہ لڑکا بھی تھا آپ نے فر مایا کیا تیری قوم میں کوئی تجھ سے بڑا نہ تھا اس لڑکے نے کہا جناب آدمی کی قدر اسکی زبان علم اور دل کہ وجہ سے ھوتی ھے ناکہ صرف عمر کی وجہ سے یہاں عمر کے اعتبار سے کئی لوگ آپ سے بڑے ھیں مگر انھیں خلیفہ نھیں بنایا گیا مولویت کے مقابلے مین جدت پسند طبقہ بھی ھےجو معاش کے میدان میں کالجوں یونیورسٹیوں کے فضلا ھوتے ھیںلیکن دینی علوم کی معلومات بس محدود انداز میں ھوتی ھیں اور علما کی اصلاح کرنے لگ جاتے ھیں مجھے اعتراف ھے کالج یو نیوورسٹیوں سے ایسے افراد بھی پیدا ھوے جن نےدینی علوم کو حاصل کیا اور اسمیں ایک خاص مقام پیدا کیا مگر یہ لوگ تھوڑے ھیں باقی جو صرف دنیاوی علوم میں ھی دسترس رکھتے ھیں انکی ھمیشہ آواز مدرسہ مولوی کے خلاف ھی اٹھتی ھے مگر ھم دیکھتے ھیں یہ نظام مدرسہ والا یہود میں بھی موجود ھےساڑھے چار ھزار سال قبل ان نے بیت المقدس کیساتھ مدرسہ قائم کیا آج تک یہود کی عبادت گاہ سینی گاگ جہاں بھی بنی اسکے ساتھ ھی مدرسہ ضرور بنا لیکن ھماری 70 فیصد مساجد مدرسہ کے بغیر ھیں
دنیا کے سو فیصد سینی گاگ میں مذھبی سکول موجود ھیں جہاں یہودی عالم فاضل بنتے ھیں اور آج تک ان کا سلیپس ایک ھی چل رھا ھے تمام طلبا کو عبرانی ھی زبان میں پڑھایا جاتا ھے یعنی ان کا سب انداز ساڑھے چار ھزار سال پرانے والا ھے انکا حلیہ کروشیے سے بنی ٹوپی سیاہ گون داڑھی کو اپنا مذھبی فریضہ سمھجتے ھیں 80 فیصد یہودی داڑھی والے نظر آئیں گے تسبیح یو نانیوں نے ایجاد کی مگر اسکا استعمال یہود نے شروع کیا انکے کھانے شادی مردے دفن کرنا سب نظام پرانا ھےآج تک کسی یہودی کو مشورہ نھیں دیا گیا آپ اپنے مدرسے بدلو نظام تعلیم بدلو اپنے طالبان کا حلیہ تبدیل کرو مگر بے چارہ مولوی اور مدسہ ہر کوئی انکی اصلاح کو اپنی نجات کا ضامن سمھجتا ھے عیسایوں کو دیکھوھر چرچ کیساتھ مدرسہ نظر آے گاانکا طرز عمل بھی تقریبا دو ھزار سال پرانا ھے ان نے دنیا میں تین قسم کے ادارے قائم کے ھیں،، ایک مذھبی مدارس ،،،، انکا تعلق چرچ کیساتھ ھوتا ھے اپنے پرانے طریقہ پرھی تعلیمی نظام مقرر کرتے ھیں۔،،،( دوسرا کام انکا سکول کالجز کا ھے کیتھڈرل سینٹ جوزف یا سینٹ میری کے نام سے قائم کرتے ھیں آج بھی انکا سلیپس پرانا چرچ کا ماحول پرانا آج تک کلیساوں میں کھردری لکڑی کی میزئیں اور کرسیاں استعمال ھوتی ھیں جو حضرت عیسی علیہ اسلام کے دور میں استعمال ھوتی تھیں انکے کسی مدرسے میں کمپیوٹر ملٹی میڈیا نظر نھیں آے گا مگر کوئی انکی اصلاح کےلے آواز نھیں اٹھاتا مگر ھمارے مدارس کی اصلاح کے لے بے چارے مولوی کی اصلاح کے لے پورا پاک نیٹ دوڑ پڑتا ھے یہ نھیں دیکھتے یہ ھی مولوی ھے جس نے شمع دین ہردور میں جلا ی ھے جسکی بر کت سے دین اسلام کے تمام خدوخال باریک اور نازک نقوش ہر دور اور ہر ملک میں ابھرے اور انھی نقوش اور خطوط پرایک اسلام پسند مسلمان اپنے ایمان کی عمارت کھڑی کرنے کے قابل ھو جاتا ھے مگر آج کے مسلمان نئی روشنی پہ جانثاری اپنی حیات مستعار کا مقصد سمھجنے لگے ھیں
لیکن ایک دور ایسا بھی گزراھے کہ لوگوں کے نزدیک علما سے بڑھکر کوئی طبقہ قابل عزت نہ تھا اور یہ وہ دور تھا جب روساء اور امرا ءعلم دین سے آراستگی کو قابل فخر دولت سمھجتے تھے اور علماء کی عزت وتوقیر اپنا دینی فریضہ سمھج کے انجام دیتے اور ھمارے سامنے جو دین موجود ھے یہ انھیں علما کی محنتیں ھیں کہیں امام ابو حنیفہ حضرت امام جعفر صادق امام ابراھم نخعی امام مالک وشافعی واحمد بن حنبل رحمھم اللہ پھر انکے شاگردوں کا دور امام محمد امام ابو یوسف امام بخاری وائمہ صحاح ستہ اور امام ابن تیمیہ امام غزالی متقدمیں ومتاخرین کی وہ جلائی ھوئی شمع ھے جس سے ھم آج مستفیض ھو رھے ھیں
علم دین کے حصول کے لے ان نے جو مصائب وآلام برداشت کئے دور دراز کے ملکوں علاقوں کاسفر کیا ان کا مقصددنیاوی جاہ وجلال مال ومنال نہ تھا بلکہ مرنے کے بعد کی تیاری تھی کہ کسنے آرت کے لئے اور کس نے دنیا کئے لئے علم حاصل کیا اسکا فیصلہ اللہ پر ھے ھمارے پاس نھیں مگر ھم آینے میں اپنی تصویر دیکھ کر دوسر ے کے چہرے کے خدو خال سنوارنا شروع کر دیتے ھیں اور اپنے گیسوے برھم یاد نھیں رھتے آج یورپ کی صدا مدرسہ مولوی کے خلاف ھے اور ھمارے دانشور بھی انکے ھم نوا ھیں یورپ کو مدرسہ مولوی سے یہ تکلیف ھے کہ دس سالوں میں یورپ کے اندر ایک لاکھ عیسائی مسلمان ھوے اور یہ مسلمان دوسری طاقت بن کے ابھر رھے ھیں مسجدوں میں اضافہ مدارس داڑھی والوں میں اضافہ ہورھا ھے ہیلو کہ جگہ اسلام علیکم کی صدا آرھی ھےاسے ڈرھے کہیں اسلام کا دائرہ وسیع ہو کر یورپ کو اپنی لپیٹ میں نہ لئے لے اسلے وہ مدارس کے خلاف اور ملاں کے خلاف کبھی نصاب کی تبدیلی کبھی مدارس کودھشت گردی کے اڈے کہ کے بند کروانا چاھتا ھے مفتی محمود رحمۃ اللہ نے بھٹو سے کہا تھا مدرسہ عمارت کانام نھیں تو بند کروادے ھم درختوں کے نیچے پڑھانا شروع کردیئں گے مدرسہ تعلیم وتعلم کانام ھے جو الحمد للہ ھورھی ھے ھند میں برطانوی حکومت میں کی ھزار مدارس علما شھید کے گے مگر آج بھی وہ شمع روشن ھے لارڈ میکالے نے کہا تھاھماری تعلیم کا مقصد ایسے نوجوان پیدا کرنا ھے جو رنگ ونسل کے اعتبار ھندوستانی ھوں تو دل کے اعتبار سےفرنگی
اور ہنری ہرینگٹن طامس نے کہا مسلمان کسی ایسی گورمنٹ کےجسکا مذھب دوسرا ھو اچھی رعایا نھیں ھوسکتے اسلے کہ احکام قرآنی کی موجودگی میں یہ ناممکن ھے۔،،،،آج بھی قرآن اور اسکے علوم ومعارفکی اشاعت وحفاظت کون کرھا ھے یہ آپ خوب جانتے ھیں

Last edited by حسن قادری; 20-10-11 at 06:51 PM..

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 114
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
بلال الراعی (20-10-11), راجہ اکرام (20-10-11), سیفی خان (20-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
جواب

Tags
کمپیوٹر, پاک, پسند, قرآنی, لوگ, نظر, آج, آدمی, ایمان, اللہ, اسلام, تعلیم, تصویر, خلاف, دل, داڑھی, دریافت, طالبان, عالم, عبادت, عزت, صوفی, صادق, صدا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایل سی ڈی VSایل ای ڈی مانیٹر ALI-OAD Ask Experts ماہرین کی رائے 2 01-07-11 08:53 AM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:11 PM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger