واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-01-10, 10:07 PM   #1
موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 22-01-10, 10:07 PM

پاکستان کےصوبہ سندھ میں موجود موہن جوداڑو کے آثار قدیمہ سے ملنے والے حروف اور قدیمی مہروں کو پڑھنا عالمی ماہرین کے لیے ہمیشہ ایک چیلینج رہا ہے۔ موہن جوداڑو کے آثاروں سے ملنے والی زبان کون سی ہے اور ان مہروں پر کیا لکھا ہے یہ ایسے سوالات ہیں جن کے مکمل جوابات آثار قدیمہ کے ماہرین ابھی تک تلاش کر رہے ہیں۔
قدیم زبان کو سمجھنے کی ایک نئی کاوش سندہ کے بزرگ ادیب اور مححق عطا محمد بھمبھرو نے کی ہے۔ان کی بیس سالہ لسانیات کی تحقیق کی کتاب �سندھو لکھت کا توڑ� کے نام سے سندھی زبان میں شائع ہوچکی ہے۔
اٹھہتر سالہ محقق عطامحمد بھمبرو قریبا ایک سو پچاس کے قریب کتابوں کے مرتب، محقق، مترجم اور لکھاری ہیں۔ان کی تازہ کتاب دو سو پچاس صفحات پر مبنی ہے۔ کتاب کویتا پبلیکشن حیدرآباد کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھی زبان میں انڈس سکرپٹ کی کتاب چھپوانے کے لیے پبلشر صفحات کی تعداد کم رکھنے کی گزارش کرتے ہیں، اس لیے انہوں نے موہن جوداڑو کے انڈس سکرپٹ کو پڑھنے کی ایک اور کتاب انگریزی میں لکھی ہے جو دو ہزار صفحات پر مبنی ہے اور وہ اسے جلد چھپوانا چاہتے ہیں۔

محقق بھمبھرو نے موہن جوداڑو کے آثار قدیمہ سے ملنے والی تین ہزار دو سو حروف اور مہروں کے نشانات میں سے دو ہزار سکرپٹ کے نشانات کو پڑھنےکا دعویٰ کیا ہے۔ سندھی زبان میں ان کی اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے
موہن جوداڑو کے قدیم آثاروں سے ملنے والے حروف کو پڑھنے کی کوششیں تو اس وقت سے شروع ہوگئی تھیں جب انیس سو چوبیس کے برطانوی اخبار، السٹریڈ لندن نیوز، میں موئن جوداڑو کےقدیم آثاروں کی دریافت اور کھدائی کی خبریں آنا شروع ہوئیں۔

عام طور پر کرنل ایل ای واڈیل کو انڈس سکرپٹ پڑھنے والا پہلا ماہر سمجھا جاتا ہے جو انیس سو پچیس میں لندن یونیورسٹی میں لسانیات کے استاد تھے اور انہوں نے موہن جوداڑو کی انیس قدیمی مہروں کو بنیاد بنا کر تحقیقی مضمون لکھا مگر عطامحمد بھمبرو کی نظر میں بنگلور کے ایس آر راؤ انڈس سکرپٹ سمجھنے والے پہلے محقق ہیں۔

عطا محمد بھمبھرو کا کہنا ہے ک ایس آر راؤ کی کتاب � دی ڈان اینڈ ڈیوولیشن آف انڈس سولائیزیشن� نے ان کی تحقیق پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے فاصلوں کے باوجود ایس آر راؤ کو ان کی غیرحاضری میں ہی اپنی طرف سے اپنا گائیڈ مقرر کیا ہے۔

بھمبرو کے مطابق بنگلور کے راؤ پہلے محقق ہیں جنہوں نے نشاندہی کی ہے کہ موہن جوداڑو کی قدیم زبان اور موجودہ سندھی زبان کے درمیان ایک تعلق اور تسلسل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ �میں نے راؤ کی تحقیق کو آگے بڑھایا ہے اور آپ میرے کام کو راؤ کی تحقیق کا ضمیمہ بھی کہ سکتے ہیں۔�

موہن جوداڑو کے آثار قدیمہ سے ملنے والے حروف اور مہریں لکڑی اور پتھر کے چھوٹے تراشے ہوئے ٹکڑوں پر درج ہیں جن کے اوپر اور نیچے کے دونوں حصوں پر صوتی یا صورتی حروف تحریر ہیں۔ موہن جوداڑو کی انڈس سکرپٹ کو مختلف ادوار میں پچیس کے قریب مختلف عالمی اور ملکی ماہرین نے پڑھنے کی کوششیں کی ہیں مگر مکمل انڈس سکرپٹ پڑھنا ان کے لیے مشکل کام رہا ہے۔
قدیم تہذیبوں کے آثاروں سے ملنے والی زبانیں پڑھنے کے ماہر اور �دی سکرپٹس آف ہڑاپا اینڈ موہن جوداڑو اینڈ اٹس کنیکشن ود ادھر سکرپٹس� کتاب کے مصنف جی آر ہنٹر کو پہلا محقق مانا جاتا ہے جنہوں نے موہن جوداڑو کی سکرپٹ کے بارے میں کہا کہ یہ سکرپٹ دائیں سے بائیں کی جانب لکھا جاتا تھا۔

عطا محمد بھمبھرو کا کہنا ہے کہ سمیر اور مصر کے قدیم آثاروں سے ملنے والی سکرپٹ بڑی مقدار میں دریافت ہوئیں اور ان کی تحریریں لمبی ہونے کی وجہ سے محققین کو پڑھنےمیں آسانی ہوئی۔ جبکہ بھمبرو کےمطابق موہن جوداڑو سے ملنے والا سکرپٹ کم تعداد اور محدود تحریروں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے محققین کے لیے اسے پڑھنا کافی دشوار گزار کام رہا ہے۔

انڈس سکرپٹ کے بارے میں بعض محققین کا خیال ہے کہ وہ صورتی یعنی پِکٹوگرافک ہیں جبکہ محققین کےدوسرے حلقے کا خیال ہے کہ انڈس سکرپٹ تصوری یعنی آئڈیوگرافک اور چند ایک کی نظر میں صوتی یعنی فونیٹیکل سکرپٹ ہےمگر بھمبھرو کی نظر میں زیادہ تر سکرپٹ تصوری اور تصویری کا امتزاج ہے۔

انڈس سکرپٹ کے بارے میں بھمبرو کی نئی کتاب کوقلمکاروں کے حلقوں میں سراہا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف سندھ میں انگریزی شعبے کے سابق پروفیسر قلندر شاہ لکیاری کے مطابق انڈس سکرپٹ کو پرکھنے کا کام منفرد نوعیت کا ہے اور عطامحمد کے اس کام کو عالمی پذیرائی ان کی انگریزی کتاب کے بعد ہی مل سکے گی۔ مگر انہوں نے کہا کہ سندھی زبان میں قدیمی سکرپٹ پڑھنے کی مکمل کتاب پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہے جو آئندہ دنوں کے محققین کے لیے سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-01-10, 10:41 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-01-10, 11:30 PM   #3
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, کوششیں, کتابوں, گئی, پہلی, پہلے, پاکستان, وقت, لندن, نام, نظر, مکمل, موجودہ, مطابق, آر, استاد, تلاش, تحریر, جلد, دریافت, شروع, طور, عالمی, صفحات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شعیب کو رومانس سکھا دو،ثانیا کی شاہ رخ سے فرمائش جاویداسد خبریں 15 28-11-10 11:13 PM
قرآن مجید - عربی متن اور اردو،انگریزی ترجمہ مع سرچ mkashif سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 05-09-10 06:12 AM
دہشتگرد نہ بنو،اپنے ملک میں پڑھو جاویداسد خبریں 2 26-08-10 10:29 PM
موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش چاچا کمال تاریخ کا آئینہ 2 04-06-10 04:07 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger