واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


میرے عزیز ہم وطنو!

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-07, 11:02 AM   #1
میرے عزیز ہم وطنو!
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 01-08-07, 11:02 AM

میں نے ایک دو دن پہلے لال مسجد کے بارے میں پوسٹ کی تھی جو مکمل نہ ہونے کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ اس کا ایک حصہ ابھی پوسٹ کر رہا ہوں۔ باقی بعد میں۔صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے۔
لال مسجد مسلمانوں کے خون سے لال ہو گئی۔ کس کس کا رونا روئیں اور کس کس پر آنسو بہائیں۔ ہر طرف بہتا ہوا خون، وحشت و درندگی کا راج، افغانستان سے لے کر عراق تک، اور گجرات سے اسلام آباد تک، برق گرتی ہے تو بے چارے مسلمانوں پر۔ جو کچھ ہوا اس کی تفصیلات آنے میں کچھ وقت لگے گا لیکن میرے ذہن میں دھماکے ہو رہے ہیں کہ لال مسجد والوں کا قصور کیا تھا؟ وہ کیا مطالبہ لے کر اٹھے تھے؟ بجا کہ ان کا طریقِ کار درست نہ تھا لیکن کون ہے جس کے ہاتھ قانون شکنی سے بچے ہوئے ہیں پھر ساری سختی اسلام پسندوں پر ہی کیوں۔ یہاں تو ایسے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں جن کے جرائم لال مسجد والوں سے بدرجہا سنگین ہیں۔ جب جنابِ صدر نے ایک منتخب وزیرِ اعظم کے کہنے پر معزول ہونے سے انکار کر دیا تھا اور زبردستی قوم کے کندھوں پر سوار ہو گئے تھے، کیا وہ اس وقت ریاست کی اتھارٹی کو چیلنج نہیں کر رہے تھے؟ حکومتی مسلم لیگ ق کے بعض لیڈران نے اپنے علاقے میں کیسی اندھیر نگری مچا رکھی ہے وہ کسی کو نظر نہیں آتی؟ قاتلوں کو گورنر، اور دہشت گردوں کو حلیف بنا کر آپ کو زیب نہیں دیتا کہ کسی دوسرے کو قانون شکنی کاطعنہ دیں۔ خدارا یہ بات منہ سے مت نکالیے کہ لال مسجد والوں نے اسلام کو بدنام کیا۔ اے اہل پاکستان! تمہیں یہ بات زیب نہیں دیتی۔ تم تو وہ ہو کہ ایک دھمکی پر لاکھوں افغانوں کے خون کا سودا کر دیتے ہو۔ تمہی نے تو ڈالروں کے عوض اپنے بھائی فروخت کیے۔ امریکی عہدے دار نے یہ اعزاز تمہیں ہی دیا تھا کہ پاکستانی پیسوں کے لیے ماں بھی بیچ سکتے ہیں۔ وہ معصوم بچے جو کھلونا بموں کا نشانہ بن گئے، وہ جو دشت لیلی میں مارے گئے، قلعہ جنگی میں جن کی گردنیں کاٹ کر جسموں کو آگ لگا دی گئی اور ان کے تڑپنے پر قہقہے لگائے گئے کہ مردے ڈانس کر رہے ہیں، ان سب جرائم میں تم برابر کے شریک تھے۔ اس لیے کہ یہ بندوق تمہارے کندھے پر رکھ کر چلائی گئی تھی۔
میرے عزیز ہم وطنو! تم نے پاکستان کس لیے حاصل کیا تھا۔ لا الہ الا اللہ کے عملی نفاذ کے لیے؟ پچاس سال میں تم نے اپنے اس وعدے کو نبھانے کے لیے کیا کیا؟ دار الحکومت میں فحاشی کے اڈے چلائے، شراب کے پرمٹ جاری کیے، اپنی بیٹیوں کی میراتھن ریسیں کرائیں، پاکستان کو اسلام دشمن طاقتوں کا ایجنٹ بنا کر رکھ دیا۔ کاش تم نے یہ سب اپنی ذمے داری پر کیا ہوتا، لیکن تم نے اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے موڈریٹ اسلام کا نام دے ڈالا۔ اسلام کی سب سے بڑی بدنامی کا سبب تو تم خود ہو۔اسی پر بس نہیں، اگر کچھ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ فحاشی کے اڈے بند کیے جائیں اور اسلامی قانون نافذ کیا جائے تو تم نے الٹا انہیں ہی گولیوں سے بھون ڈالا۔ اب وہی دہشت گرد ہیں۔ وہی عسکریت پسند ہیں۔ وہی جھوٹے ہیں۔ لیکن تم بالکل پاک صاف ہو، وزیرستان پر برستے بموں، کربتے بلکتے بلوچستان اور روتے ہوئے کراچی کی ذمہ داری تم پر تو بالکل بھی نہیں آتی۔ مانا کہ لال مسجد والوں کا طریقہ کار غلط تھا، لیکن ذرا اپنے گریبان میں بھی جھانکو۔ تمہارا حال وہی ہے کہ
خواہشوں کےبت پجیں قائم رہے ایمان بھی
خوش رہے رحمان بھی راضی رہے شیطان بھی
میں لال مسجد والوں کے طریقہ کار کا سخت مخالف ہوں۔ عبد الرشید غازی کے قتل کے سے پہلے مجھے امید تھی کہ یہ معاملہ جلد ہی دب جائے گا۔ لیکن اب صورتحال بگڑتی نظر آ رہی ہے۔ خون خرابے سے کبھی نظریے کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ تاریخ کا طالب علم ہونے کے ناتے کربلا سے لے کر اخوان المسلمون تک کے مناظر میرے سامنے ہیں۔ آج جس القاعدہ سے ساری قوتیں خائف ہیں، جاننے والے جانتے ہیں کہ اس کی جڑیں مصری اخوان المسلمون سے جا ملتی ہیں۔ یہ وہی اخوان تھے جن کے ہزاروں کارکن جیلوں میں سڑ گئے۔ اور جس کے لیڈران کو پھانسیاں دے دی گئیں۔ عجیب اتفاق ہے کہ اس کے تین بڑے لیڈران حسن البنا، سید قطب اور عبد اللہ عزام نے ایک ہی بات کہی تھی:
''ہمارے الفاظ شمع کی لو کی مانند ہیں جو وقت کے ساتھ بجھ جاتے ہیں، لیکن جب ہم ان لفظوں پر قربان ہو جاتے ہیں تو یہی الفاظ زندہ ہو جاتے ہیں اور دوسرے انسانوں کو جگاتے ہیں۔''
اللہ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اسے ہر قسم کے شر سے بچائے۔



 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 425
پرانا 01-08-07, 11:15 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرے عزیز ہم وطنو!

اپ کے نئے مضمون کو اپکے پرانے مضمون سے جوڑ دیا گیا ہے تاکہ بحث کا اساس برقرار رہے۔ اور اسکو مقفل کیا جاتا ہے۔

پرانے موضوع کا لنک
http://forums.com.pk/forums/index.php/topic,1341.0.html
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
com, php, فروخت, کراچی, کربلا, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نظر, مکمل, ماں, مسجد, آج, ایمان, اللہ, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حال, حسن, خون, سودا, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حضرت عمربن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ sahj تاریخ و عبر 0 18-11-09 12:06 PM
جب عمر بن عبد العزیز رضی اللٰہ عنہ نے 'این آر او' ختم کیا ھارون اعظم سیاست 7 10-11-09 07:26 PM
وطن عزیز احمدنواز شعر و شاعری 3 14-08-09 01:50 AM
شوکت عزیز طارق راحیل سیاست 0 01-01-09 07:57 PM
سفارتکار طارق عزیز الدین کی رہائی محمدعدنان خبریں 0 17-05-08 08:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger