واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


میڈیا کی اردو دشمنی۔۔۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-09, 09:05 AM   #1
میڈیا کی اردو دشمنی۔۔۔۔۔
wajee wajee آف لائن ہے 30-04-09, 09:05 AM

میڈیا کی اسلام دشمنی پر تو کوئی کلام نہیں۔۔۔۔۔نام نہاد اسلامی میڈیا سے لیکر بھارتی و مغربی میڈیا سبھی اس دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔۔۔

لیکن "اردو دشمنی" بھی آجکل میڈیا میں زور و شور سے جاری ہے۔۔۔۔۔خاص کر پاکستانی میڈیا تو اس میں پیش پیش ہے۔۔۔۔۔

ایک دو دن قبل ایسے ہی ٹیون کرتے ہوئے "اے آر وائی ڈیجیٹل " میں ایک ڈرامہ کا سین دیکھنے کا اتفاق ہوا۔۔۔۔۔ایک مغرب زدہ محترمہ اپنے کلاس روم میں دیر سے جاتی ہے جہاں پہلے ہی "اردو ادب" پر پروفیسر صاحب لیکچر دے رہے تھے۔۔۔۔جب ان محترمہ سے وہ کوئی سوال کرتا تو ان کا جواب "اردو" میں ہوتا ہے کہ " مجھے اردو نہیں آتی"۔۔۔۔بعد میں اس کا گلہ بھی کرتی ہے کہ اردو مشکل ہے ۔۔۔اور اس پر طرہ انکے "ہم جماعت" ۔۔۔"کو فیلو۔"۔۔۔۔ کہتے ہیں "اردو سیکھتا ہی کون ہے؟
یعنی میڈیے کے زریعے صاف پیغام ہے کہ اردو کے تشخص کو ختم کیا جائے۔۔۔

اسی طرح "جیو" کے پروگرام "ہم سب امید سے ہیں" میں۔۔۔۔اردو میں پیروڈی کرنے والے حضرت ۔۔۔دفعہ ۔۔۔ایک سو "چوالیس"۔۔۔۔144۔۔۔۔۔کو وہ ۔۔۔۔۔دفعہ ایک سو "چونتالیس"۔۔۔۔بولتے رہے۔۔۔۔۔۔یہ میرے لیے بالکل نیا لفظ تھا۔۔۔۔۔۔"چونتالیس"۔۔۔۔۔کی ا لفظ "چوالیس" ہوتا ہے یا "چونتالیس"۔۔۔۔۔؟ ۔اگر کسی صاحب کے علم میں ہے تو میری اصلاح کرے۔۔۔۔۔

یہی نہیں اسی پروگرام میں اور "جیو کارٹون" میں ۔۔۔۔۔اردو جیسی خوبصورت زبان کو چھوڑ کر۔۔۔۔۔ہندی کے بازاری گھٹیا الفاظ ۔۔۔۔۔عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔"ہتیا چار "۔۔۔۔"سمے"۔۔۔۔"بولے تو۔۔۔"۔۔۔اور دوسرے ہندی بازاری اور گھٹیا الفاظ۔۔۔۔ہندی فلموں سے متاثر شدہ ۔۔۔لوگ بولنے میں فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ ان میں کوئی جازبیت بھی نہیں۔۔۔۔

اور پھر رہی سہی کسر ۔۔"۔اردو انگریزی"۔کا ورہ رجحان جو آہستہ آہستہ ۔۔۔۔۔اب معیوب نہیں باکہ احسن تصور کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ایسی "لنگڑی لولی زبان" عام ہے۔۔۔۔۔۔۔یعنی قوائد و انشاء ۔۔۔۔۔(گرامر) تو اردو کے مگر الفاظ انگریزی کے۔۔۔۔۔

مثلا: ۔۔۔پاکستان کو "انٹرنیشنل مارکیٹ" کو ۔۔۔"کیپچر" کرنے کے لیے ۔۔۔۔"بگ اسکیل " ۔۔۔۔پر "ورک" کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔

اوپر کے جملے میں کونسا ایسا الفاظ ہے جسکی "اردو" موجود نہ ہو۔۔۔۔۔۔اسکو یوں بھی کہہ سکتے ہیں ۔۔۔پاکستان کو بین الاقوامی منڈی کو گرفت میں لینے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔

مگر نہیں ۔۔۔۔۔پتا نہیں کونسا امریکی یورپی انکے چینل ہر انکا پروگرام دیکھ رہا ہوتا ہے جس کو خوش کرنے کے لیے ایسی زبان بولتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ڈرامہ فلم ۔۔۔۔اردو میں۔۔۔مگر اداکاروں کا انٹرویو انگریزی میں۔۔۔سمجھ سے بالاتر ہے۔۔۔۔۔
جب چینل اردو میں۔۔۔۔دیکھنے والے اردو میں تو کیا مصیبت پڑی ہے انگریزی اردو کا سینڈوچ بنانے کی۔۔۔۔یا تو اردو بول لے یا مکمل انگریزی۔۔۔۔۔

یہ الگ بات ہے کے جو جدید الفاظ اردو میں نہیں۔۔۔۔اسکو اردو میں شامل کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔۔۔۔اتنی وسعت ہے اس زبان میں۔۔۔مگر پہلے سے موجود الفاظ کی جگہ انگریزی کا استعمال۔۔۔۔قابل مزمت ہے۔۔۔۔۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ فروغ اردو کے کام کو تیز تر کیا جائے ۔۔۔اور میڈیے میں اسکو۔۔۔۔۔رواج دینے پر ۔۔۔۔بھر پور طریقے سے اپنے اپنے وسائل کے مطابق کام کیا جائے ۔۔۔جہاں کوئی ۔۔۔ہندی کو ٹھونسے کی کوشش کرے اس پر احتجاج کیا جائے۔۔۔۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.

wajee
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 240
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (30-04-09), فیصل ناصر (01-05-09), منتظمین (30-04-09), ام غزل (01-05-09), ابن جلال (01-05-09), حسنین ایوب (03-09-09), رضی (24-05-09), سحر (25-05-09), عبداللہ حیدر (30-04-09)
پرانا 30-04-09, 10:02 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
wajee (30-04-09), ام غزل (01-05-09), رضی (24-05-09)
پرانا 30-04-09, 10:21 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی شکریہ جناب کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (01-05-09), رضی (24-05-09)
پرانا 30-04-09, 11:11 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں انگریزی کے خلاف نہیں ہاں البتہ انگریزی ادب سے میری مخالفت ہے اس انگریزی ادب نے ہمارے ذہنوں کو غلام فرنگ بنا دیا ہے ١٨٣۵ میں ایک انگریز آفسر نے کہا تھا مسلمانوں کو انگریزی تعلیم دو میں انہیں ایسا نظام تعلیم دوں گا کے یہ ذہنی طور پر ہمارے غلام بن جائیں گے آج انگریزی ادب کی صورت میں وہ نظام ہمارے سامنے ہے۔۔۔۔۔

کیا ہم انگریزی کی کتابوں میں اسلامی اور پاکستانی تاریخ ، ادب ، ثقافت ، تہزیب و تمدن کو نہیں ڈال سکتے ؟ ایک تیر سے دو شکار ہو سکتے ہیں لیکن ہم جس راستے پر ہیں اُس پر نہ تیر ہے نہ کمان ہے اور نہ ہی شکار ہے بس ہم ہیں اور ہماری غلامی ہے اور غلام کبھی شکار نہیں کرتے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (01-05-09), رضی (24-05-09), سحر (25-05-09)
پرانا 30-04-09, 12:50 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وقاص ایک نظر زرا ان لنکس پر بھی ڈال لیجیئے گا!
اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اس وضعِ اصطلاح سے رُکنے لگا ہے دم
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (01-05-09)
پرانا 30-04-09, 07:11 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی جناب اب کچھ کرنے کا وقت ہے ہم سب کا ہم پر کچھ فرض ہے ہمارے بزرگوں کا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (01-05-09)
پرانا 30-04-09, 07:18 PM   #7
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چلیں‌ پھر شروع کریں، بسم اللہ
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (01-05-09)
پرانا 30-04-09, 07:26 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر سید احمد خان نے مسلمانان ہند کو انگریزی سیکھنے کہا تھا۔۔۔۔انگریز بننے نہیں۔۔۔۔۔انگریزی بری زبان نہیں اچھی زبان ہے ۔۔۔۔مگر اپنی شناخت کے لیے ضروری ہے کہ اپنی ہی زبان بولی جائے ۔۔۔۔۔دنیا کے بیشتر ملک ایسے ہیں جہاں وہ اپنی زبان کو اہمیت دیتے ہیں اور بغیر انگریزی کے بھی ترقی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔چین ، جرمنی۔۔۔اور یورپ کے بیشتر ملک اسکی مثال ہے۔۔۔۔عرب ممالک میں عربی کو اہمیت دی جاتی ہے ۔۔۔۔۔یہاں تک کہ میں نے کئی "عرب عیسائی (لبنانی) " دیکھے ہیں جو کہ انگریزی کی بجائے عربی کو اہمیت دیتے ہیں۔۔۔انکی عام بول چال۔۔۔میڈیا میں ۔۔۔۔ٹاک شو میں۔۔۔۔ہر جگہ۔۔۔۔شازونازر ہی انگریزی کے الفاظ بولتے ہیں حالانکہ وہ بھی پاکستانیوں کی طرح مغرب زدہ ہیں۔۔۔۔

پاکستان کی سرکاری زبان ۔۔۔انگریزی ہے ۔۔۔۔۔حالانکہ عوام کی اکثریت اردو جانتی ہے۔۔۔۔۔وہی پرانا گھسا پٹا برطانوی قانوں چل رہا ہے ۔۔۔۔مزے کی بات یہ ہے کہ جب بھی کوئی اسلامی شریعت کے نفاذ کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے پتھر کے دور میں چلے جائنگے۔۔۔۔کوئی قدامت پسند ۔۔وغیرہ ۔۔۔مگر اپنے آپ کو نہیں دیکھتے جو انگریز صدی پہلے چھوڑ کر گئے ۔۔۔۔وہی پرانا قانوں ۔۔۔۔ناکام شدہ پرانی مغربی جمہوریت۔۔۔۔کیا یہ قدامت پسندی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔
بھارت کی سرکاری زبان انگریزی کی وجہ سمجھ میں آتی ہے کہ وہاں کئی زبانیں بولی جاتی ہے ۔۔۔سنسکرت (جسکو لوگ ہندی سمجھتے ہیں) ایک غیر مقبول زبان ہے جسکو ہر کوئی نہیں جانتا۔۔۔۔انکی فلموں میں اردو کے ساتھ سنسکرت کے کچھ پیچیدہ الفاظ(جسکی مثال میں نے اوپر دی ) شامل ہیں جسکو عام طور پر ہیندی کہاں جاتا ہے۔۔۔حالنکہ اگر صحیح معنوں میں ۔۔ہندی فلم سنسکرت میں بنے تو۔۔دیکھے ۔۔۔۔باکس آفس میں کس قدر ناکام جاتی ہیں اور غیر مقبول ہوتی ہیں۔ یہ بالی وڈ کی فلمیں۔۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (01-05-09), ام غزل (01-05-09), ابن جلال (01-05-09)
پرانا 01-05-09, 05:29 AM   #9
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی عمدہ مراسلہ ہے ، میری نظر سے آج ہی گزرا ، معافی چاہتی ہوں وقاص بھائی ، مگر دیر آئد درست آئد،
اردو ویسے تو ہماری قومی ذبان ہے مگر ہم اور ہمارے بچے جب تک اپنی بات میں انگریزی کا کوئی جملہ نہ ٹھونس لیں لگتا ہی نہیں ہے کہ ہم پڑھے لکھے تعلیم یافتہ لوگ ہیں ، خاص طور پر جو لوگ بھرے پورے گھر میں نانی دادی کے ساتھ رہتے ہیں ان کے بچے بڑوں سے بھانت بھانت کی بولیاں سیکھتے ہیں ، بہت سے الفاظ جیسے چڑیا طوطے کی کہانیاں ، گھر میں بولی جانیوالی زبان اردو انگریزی اور پنجابی کا ملا جلا سا انداز ، سب انکے کانوں سے گزرتا ہے ، اور جب ان سب میں سے وہ آسان اور سہل لفظ( جو ان کو آسان لگیں) ڈھونڈ کر بولنا شروع کرتے ہیں تو ماؤں کی نوکا ٹوکی سامنے آتی ہے ، مثال کے طور پر اگر اس نے طوطے کو طوطا بولا تو ماں کہتی نظر آتی ہے کہ بیٹا parrot بولتے ہیں ، اسی طرح fruit کہو sparrow کہتے ہیں ، جیسی تنقید شروع ہوجاتی ہے ۔ ہم شروع ہی سے اپنی آئندہ نسل کو اردو سے دور کرکے نام نہاد انگریزی ان کے زہنوں میں منتقل کررہے ہیں ، میڈیا اور معاشرہ تو بعد میں بنتا ہے پہلے تو شروعات ہمیں اپنے گھر سے ہی کرنی ہوگی ،
جس دن ہماری قوم کی مائیں اپنے بچوں کو اچھی اور معیاری اردو سکھانا شروع کردیں گی بس اسی دن ہمارا معاشرہ اپنی مادری زبان کی قدر کرے گا ، یہ میڈیا تو ہماری اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اُٹھا رہا ہے بس ، جڑیں مضبوط ہوں تو کوئی مائی کا لعل ہمیں‌چھو بھی نہیں‌سکتا ۔

ایک اچھی تحریر پر میری طرف سے مبارکباد ،
اور شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-05-09), فیصل ناصر (01-05-09), منتظمین (01-05-09), wajee (01-05-09), ابو محمد (01-05-09), ابن جلال (01-05-09)
پرانا 01-05-09, 03:24 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب
وقاص ایک اچھی تحریر اور ایک اچھے موضوع
پر بہت اچھا مراسلہ لکھا ہے
میرا اندازہ صحیح تھا بچہ بڑا ہوگیا ہے

خیر یہ تو مذاق تھا لیکن بہت خوشی ہوئی کے تم پر بھی لکھنے والوں کا اثر ہورہا ہے


ام غزل جی نے بھی بڑی حقیقت کی طرف توجہ دلائی ہے
اقتباس:
بیٹا parrot بولتے ہیں ، اسی طرح fruit کہو sparrow کہتے ہیں ، جیسی تنقید شروع ہوجاتی ہے
واقعی یہی ہوتا ہے
ہم لوگ ناجانے کیوں انگریزی بول کر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرنا چاہتے ہیں " شاید یہ اپر کلاس میں داخل ہونے کی لاشعوری کوشش ہے "

اکثر گھروں میں اب عام سے الفاظ بھی مفقود ہو رہے ہیں
باورچی خانہ ،غسلخانہ ،پلنگ ، مسہری ، نعمت خانہ ، برنی، کٹورا ، رکابی اور اسی قسم کے بہت سے الفاظ اب سننے کو نہیں ملتے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
wajee (01-05-09), ام غزل (01-05-09), رضی (24-05-09)
پرانا 01-05-09, 03:24 PM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب
وقاص ایک اچھی تحریر اور ایک اچھے موضوع
پر بہت اچھا مراسلہ لکھا ہے
میرا اندازہ صحیح تھا بچہ بڑا ہوگیا ہے

خیر یہ تو مذاق تھا لیکن بہت خوشی ہوئی کے تم پر بھی لکھنے والوں کا اثر ہورہا ہے


ام غزل جی نے بھی بڑی حقیقت کی طرف توجہ دلائی ہے
اقتباس:
بیٹا parrot بولتے ہیں ، اسی طرح fruit کہو sparrow کہتے ہیں ، جیسی تنقید شروع ہوجاتی ہے
واقعی یہی ہوتا ہے
ہم لوگ ناجانے کیوں انگریزی بول کر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرنا چاہتے ہیں " شاید یہ اپر کلاس میں داخل ہونے کی لاشعوری کوشش ہے "

اکثر گھروں میں اب عام سے الفاظ بھی مفقود ہو رہے ہیں
باورچی خانہ ،غسلخانہ ،پلنگ ، مسہری ، نعمت خانہ ، برنی، کٹورا ، رکابی اور اسی قسم کے بہت سے الفاظ اب سننے کو نہیں ملتے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
wajee (01-05-09), ام غزل (01-05-09), رضی (24-05-09)
پرانا 01-05-09, 04:46 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ فیصل بھائی میں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں !!!!! اللہ خیر کریں اس قوم پر ورنہ

نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے
تمہاری داستاں بھی نہ رہے گی داستانوں میں
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-05-09), ام غزل (01-05-09), رضی (24-05-09)
پرانا 24-05-09, 10:48 PM   #13
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وقاص بھائی بہت عمدہ ہماری تو وہ مثال ہے کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-09), حسنین ایوب (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 02:09 AM   #14
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فرض, کتابوں, پاکستانی, پسند, لوگ, چینل, نظر, مکمل, آج, اللہ, احتجاج, اردو, اسلام, اسلامی, تحریر, تعلیم, جواب, خوش, خلاف, خان, شور, غزل, صاف, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ہمارا میڈیا ھارون اعظم میرا پاکستان 0 27-04-10 12:22 AM
چار بیویاں چاچا کمال مزاحیہ شاعری 1 10-12-09 09:30 PM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM
پرنٹ میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ،کچھ مشکلات الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ہیں،طارق عظیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger