واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


نہیں کہنا سیکھئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-05-09, 11:46 AM   #1
نہیں کہنا سیکھئے
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 06-05-09, 11:46 AM

کلمہ طیبہ میں لاپہلے ہے اور الابعد میں۔ معبود ان باطل کی نفی پہلے ہے اور سچے اللہ کا اقرار بعد میں ہے۔
اللہ تعالیٰ کے دوستوں سے دوستی بہت محبوب فعل ہے‘ لیکن اللہ تعالیٰ کے دشمنوں سے دشمنی رکھنا محبوب تر ہے۔ سورہ الممتحنہ میں سیدنا ابراہیم علیہ سلام کے اس طرز عمل کو دوبارہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ فرمایا کہ انہوں نے وطن سے ہجرت کرتے وقت اپنی قوم کے لوگوں سے فرمایا تھا کہ میرے تمہارے درمیان ہمیشہ کیلئے عداوت اور مخالفت ہے تاآنکہ تم خدائے واحد پر ایمان لائو۔ (آیہ…4) اس سورہ کے آغاز میں فرمایا…’’اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بنائو…‘‘ (آیہ…1)
پاکستان میں یہ طرفہ تماشا ہے کہ ہمارے سامنے تاریخ مسخ کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے مخالفین کی تعریف کی جاتی ہے اور ہم خاموش ہیں۔ غداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور کوئی بولتا نہیں۔ برسرعام پاکستان کا علاقہ دوسرے ملک کے ساتھ شامل کرنے کی بات کی جاتی ہے اور کوئی پوچھتا نہیں۔ ایک شخص بھری اسمبلی میں حلف نامہ ہاتھ میں اٹھانے سے اجتناب کرتا ہے اور کوئی نہیں کہتا کہ اسے ممبران اسمبلی کے رجسٹر پر دستخط کرنے کا حق نہیں کیونکہ اس نے پاکستان سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا۔ ایک ملک کا سفیر غداروں کے گھر جا کر ان سے ملاقاتیں کرتا ہے اور کوئی اس پر احتجاج نہیں کرتا۔
دوسرے ملک کا سفیر علی الاعلان ہمارے ملکی معاملات میں دخل دیتا ہے جیسے ہم اس ملک کی نوآبادی ہوں‘ مگر کوئی اسے ٹوکتا نہیں۔ ’’علماء‘‘ ایسے سیاست دانوں سے ملتے اور الحاق کی باتیں کرتے ہیں‘ جو سیکولرزم کے حامی ہیں اور مذہبی (بشمول اسلام) کو ذاتی معاملہ قرار دیتے ہیں۔ وفادار اور غدار برابر ہیں۔ محبین اسلام اور مخالفین اسلام میں کوئی فرق نہیں۔ دیانت دار اور بددیانت میں تمیز اٹھ چکی ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے سب کچھ جائز ہے‘ آخر بات کہاں جا کر ٹھہرے گی۔ اسکا نتیجہ یہ ہو گا کہ نئی نسل اچھے اور برے کی تمیز کھو بیٹھے گی‘ انکے اندر سے نیکی اور بدی کے فرق کا احساس مٹ جائیگا۔ وہ حق و باطل میں فرق کرنا بھول جائیں گے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہم سب کبھی کبھی نہیں مستقل طور پر ابلیس کی دلجوئی میں لگ گئے ہیں۔ یہ روش خطرناک ہے۔ آخر کسی کو کہیں تو کہنا چاہئے کہ ’’بس! اور آگے نہ بڑھو۔‘‘ ہمیں اپنا دین‘ اپنا ایمان‘ اپنا وطن (جو اسلام کے نام پر اور اسلام کی خاطر بنا ہے) سب محبوب ہیں۔ ہم انکے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ اچھوں اور بروں میں بہت فرق ہے۔ ہم انہیں ایک سطح پر نہیں رکھ سکتے۔ غداروں اور وفاداروں کو بھی برابر نہیں سمجھا جا سکتا۔ حزب اللہ الگ ہے اور حزب الشیطان الگ اور ان دونوں میں ابدی دشمنی ہے۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 243
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (06-05-09), سحر (06-05-09)
پرانا 06-05-09, 12:35 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (06-05-09)
پرانا 06-05-09, 07:11 PM   #3
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے جار ی رکھیں
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
زبیر کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (06-05-09)
جواب

Tags
معلوم, ایمان, اللہ, احتجاج, اسلام, تحریر, حزب اللہ, خلاف, سیاست, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سیلاب سے ملک بھر میں تیل کی دستیابی اور ترسیل شدید متاثر، استعمال میں 50 فیصد کمی گلاب خان خبریں 0 18-08-10 03:24 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger