واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


وظیفے یا قوت عمل کے ساتھ مذاق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-04-10, 11:36 AM   #1
وظیفے یا قوت عمل کے ساتھ مذاق
نورالدین نورالدین آف لائن ہے 19-04-10, 11:36 AM


واضح رہے کہ ہر انسان مصیب یا پریشانی یا ٹینشن کے وقت جذباتی طور پر کمزور ہوجاتا ہے ایسے وقت میں کوئی پتھر سے سجدہ کر کے مانگنے کا بھی مشورہ دے اور یقین دلا دے کہ اس سے تمہارا مسئلہ حل ہوجائے گا تو انسان اس پر بھی راضی ہوجاتا ہے
شاذ و نادر ہی کوئی ثابت قدم رہ پاتا ہے اور اپنے حواس و اعصاب قابو میں رکھتا ہے اور کام کو اسی طریقے سے کرتا ہے جیسے کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے

اس اتوار ۱۸ اپریل ۲۰۱۰ کے جنگ کے تعلیم و تربیت کے کلاسیفائڈ کے کالم میں یہ اشتہار پڑھا
اور سر پیٹ کر رہ گیا کہ آج کے مسلمان قرآن کا کیسا استعمال کر رہے ہیں ۔۔

بہت کچھ کہنا چاہوں گا مگر پہلے آپ کے کمنٹس ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Attached Images
 

__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

نورالدین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 423
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-04-10), منتظمین (19-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), شاہ جی 90 (19-04-10), عبداللہ آدم (19-04-10), عبداللہ حیدر (19-04-10)
پرانا 19-04-10, 11:43 AM   #2
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس قسم کی شعبدہ بازیاں تسلسل کے ساتھ چلتی ارہی ہیں ۔ اس کی وجہ غربت بھی ہے کئی مناصب ہنر یا سرمائے کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ اس قسم کے آسان کام تلاش کرتے ہیں‌
اور ہمارے وہ نوجوان جن کو محنت کرنا مشکل لگتی ہے وہ انکا کاروبار چمکانے کا ذریعہ بنتے ہیں‌
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), شاہ جی 90 (19-04-10)
پرانا 19-04-10, 12:26 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لاحول ولا قوۃ
آخر ہم اپنے بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں
ان اشتہار شایع کروانے والوں کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لینا چاہئیے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), غلام مجتبی جان (20-04-10)
پرانا 19-04-10, 10:48 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ جی قانونی طور پر یہ کوئی غلط کام نہیں ہے
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), شاہ جی 90 (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 12:37 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ایک اور احمقانہ سوچ

اقتباس:
شاہ جی قانونی طور پر یہ کوئی غلط کام نہیں ہے
ٹھیک کہہ رہے ہیں عبد اللہ صاحب
قانون تو وہاں پکڑ کرنے کے لیے ہوتے ہیں جہاں انسان برائی یا دھوکہ کو روکنا چاہے
یہاں تو لٹنے والوں کی ہی دلی تمنا ہے کہ انہيں لوٹا جائے
خاص کر دین کے نام پر



مزید یہ کہ کچھ دنوں پہلے میرے ایک دوست جو ایس ایم ایس کرنے کے دھتی ہیں
جن دنوں خود کش حملوں کی کثرت تھی مجھے ایس ایم ایس بھیجا کہ

خود کش اور دہشت گردوں کے حملے سے بچنے کے لیے
تیسویں پار ے کی فلاں آیت پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں
ان شاء اللہ آپ کو کچھ نہیں ہو گا

پہلے تو میں نے اس دوست اور یہ ایس ایم ایس تخلیق کرنے والوں کی عقل پر ٹکا کر ماتم کیا
اور پھر اسے جواب لکھا

موت تو ایک دن آنی ہی ہے
چاہے خود کش حملے سے آئے یا خود کش حملوں کے خوف سے آئے
مصیبتوں سے بچنے کا ایسا کوئی طریقہ نہ تو نبی نے کبھی تعلیم دی
نہ صحابہ نے ایسی کوئی بدعت ایجاد کی
موت کے سامان ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں
کہاں تک خود کو بہلاتے رہیں گے مفروضوں سے

موت کے ڈرسے بدعتی بننے سے بہتر ہے
کہ اپنی زندگی اللہ کے احکام اور رسول کی اطاعت کرتے ہوئے گزاریں
تا کہ ہمیشہ کی زندگی سنور جائے
اور مرتے ہوئے کوئی غم اور پچھتاوا نہ ہو ۔۔



نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), شاہ جی 90 (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 01:13 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post وظیفے اور استخارے

یہ وظیفے اور استخارے
قارئین کرام بالائی دونوں کلمے عربی زبان کے ہیں۔۔ وظیفہ تو نوکری( Employment) الاؤنس اور اسکالر شپ کو کہتے ہیں ، اور موظف ۔ ملازم ( Employee) اور نوکر کو کہتے ہیں۔۔ رہا استخارہ تو یہ لفظ عربی ہے مگر قرآن کریم میں نہيں ہے ۔۔ معنی ہیں کسی کا حال معلوم کرنا ،آگاہی چاہنا خیریت معلوم کرنا وغیرہ وغیرہ ۔۔ مگر ہمارے ہاں کسی کام کو کیا جائے ، وہ کام مفید ہے یا مضر ۔۔ اللہ کی رضا کیا ہے کر لیا جائے یا نہ کیا جائے ۔۔ یعنی فال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس لیے بعض علماء نے سورۃ المائدہ آیۃ نوّےمیں استخارے کو بھی شمار کیا ہے۔۔ مشتاق احمد خان صاحب اپنی مشہور تفسیر تعلیم القرآن کے صفحہ ۸۹۱۔۸۹۰ میں سورۃ المائدہ آیۃ نوّےکا ترجمہ کرتے ہيں ۔۔
( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ )
(۵/۹۰)
اے وہ لوگوں جنہوں نے نظام خداوندی کو قبول کر لیا ہے ۔۔ یاد رکھو نشہ آور اشیاء کا استعمال ، قمار بازی اور بغیر محنت کی کمائی کے دیگر ذرائع ، غیر اللہ کے حصّے نکالنا اور قربانیاں دینا ، فال نکالنا ، استخارے کرنا اور قرعہ اندازی وغیرہ ایسے کام ہیں جس سے شرف انسانی میں رکاوٹ پڑ جاتی ہے۔۔ یہ سب شیطانی کام ہیں لہٰذا ان سے اجتناب کرو ، تا کہ تمہاری فلاح ہو سکے
ہمیں عربی معنوں سے کوئی واسطہ نہيں ہم نے ہر چیز کے معنی خود مقرر کئے اور اس میں تاثیر بھی دریافت کر لی ۔ جس طرح عُرس شادی کو کہتے ہیں اور عریس ، دولہا ، عروسہ دلہن اور عرائس وہ کھانا جو شادی میں مہمانوں کوکھلایا جاتا ہے۔ مگر عرب کیا جانے اپنی زبان کی باریکیوں کو ، یہ تو ہم پاکستانی ہی جانتے ہیں ، کہ کس لفظ کے کیا معنی ہیں ۔۔ لہٰذا عرس کے معنی ہمارے ہاں کسی بزرگ کے وفات والے دن پر میلے ٹھیلے کو کہتے ہیں ۔ جس سے اہلِ عرب قطعاً ناواقف ہیں ۔ اس طرح لا تعداد الفاظ ہیں جنہیں ہم نے اردو جامہ بلکہ پاجامہ پہنا کر ان کی مٹی پلید کی ہے ۔ اس مضمون میں صرف دو لفظوں کا تعارف کروں گا ۔ جس میں پاکستانی سر تا پا غرق ہیں۔ ہمارے ہاں وظیفہ جسے کہا جاتا ہے اس سے تقریباً ہر شخص واقف ہے ۔ یعنی کسی مقصد کے حصول کے لیے تسبیح کے دانوں پر کسی لفظ کو مقررہ دنوں تک گننا ، دوسرا لفظ ہے استخارہ جس کے معنی اوپر بیان کر چکا ہوں ۔ مگر ہمارے ہاں اسے ہر مرض کی دوا سمجھا جاتا ہے ۔ ایک ٹی وی چینل تو اس کے لیے مخصوص ہو چکا ہے ۔۔ مجھے اس میں ایک ہی فائدہ نظر آیا کہ اس سے ایک دو آدمیوں کی روزی لگی ہوئی ۔ پچھلے دنوں میں باہر سے تھکا ہارا آیا ، ٹی وی کھولا تو کوئی مولوی صاحب حاجت مندوں کو حاجت روائی کے طور طریقے بتا رہے تھے ۔۔ اور اس موضوع پر ایک کتابچہ بھی دستیاب ہے ۴۰ روحانی علاج از حضرت مولانا الیاس صاحب ۔۔
ایک خاتون نے کہا کہ مولانا صاحب ۔ ہم آٹھ سال سے بر لن میں رہ رہے ہیں ۔ ہم ہمیشہ پاکستان جانے کا پروگرام بناتے ہيں۔ مگر کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑ ےآ جاتی ہے اور ہم نہیں جاپاتے ۔ ہمیں کیا کرنا چاہئیے۔۔؟
مولوی صاحب نے کہا ۔ آپ اللہ کے نام الوکیل کو رات سوتے وقت پانچ سو بار پڑھیں ، آگے پیچھے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں کام ہوجائے گا ۔۔ انشاء اللہ ۔۔
میرا نام حمید گل ہے مردان کا رہتے والا ہوں میں انجینئر ہو کئی بار انٹرویو دے کر آیا ہوں ہر بار ناکامی ہوتی ہے۔ کامیابی کے لیے کوئی وظیفہ بتائیے ۔۔
مولوی نے کہا حمید گل واحب آپ رات سوتے وقت تین سو بار یا قھار کا ورد کریں ، آنکھیں بند کر کے تصور کریں کہ آپ نیلے رنگ کے خیمہ میں بیٹھے ہيں۔ یہ عمل اکتالیس دن تک کرنا پڑے گا ۔ کام ہوجائے کا ۔۔ ان شاللہ ۔ لیکن اگر آپ بہادر آباد آجائیں تو بہتر ہوگا تا کہ آپ کو نقش اور تعویذ دئیے جائیں۔
میرا نام رانیہ ہے سیالکوٹ سے میرا تعلق ہے ۔ ہر بار منگنی ٹوٹ جاتی ہے اس کے لیے مجھے کیا کرنا پڑے گا ۔۔؟
مولوی نے کہا آپ رات کے پچھلے پہر اٹھ کر نہا لیں پھر یا عزیز کا ورد کریں (۱۰۰) مرتبہ ۔ اور سورۃ کہف کا آخری رکوع پانچ بار پڑھیں اور اپنے اوپر دم کریں ۔ کام ہوجائے گا ۔۔ انشاء اللہ ۔۔ آپ پر بندش کا کوئی عمل نہيں ہے ۔۔
مولوی صاحب میرا نام برکت شاہ ہے گاؤں توغ بالا کوٹ ہے میں دشمن کے ہاتھوں بہت تنگ ہوں ۔ اس کا بیڑا کس طرح غرق کروں
جواب ملا کہ برکت شاہ صاحب آپ ۔۔ یا قوی کا ورد پانچ سو بار کریں ، بیالیس دن تک ۔ دشمن کمزور ہوکر سرنگوں ہوگا انشاء اللہ ( کاش بھارت کے لیے بھی یہ نسخہ آزمایا جائے )
مولوی صاحب میرا نام توقیر مرزا ہے میں دبئی جانا چاہتا ہوں تا کہ اپنی فیملی کی کفالت بہتر طور پر کر سکوں ، اس کے لیے کیا کرنا چاہیے ؟
مولوی نے کہا مرزا صاحب آپ یا قدیر کا ورد کیا کریں چالیس دن تک ، اور موٹا گوشت نہ کھائیں کام ہوجائے گا ۔۔ ان شا ء اللہ ۔۔
(۹۰) بار روزانہ جو مفلس و نادار یا ملک پڑھے وہ غربت سے نجات پا لے گا۔ قرضدار قرضے سے نجات کے لیے بھی یہ پڑھ لے تو قرضے سے نجات پا لے گا ۔۔ یا سلام ( ۱۱۱) بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے شفا حاصل ہوگی ۔۔ یا مھیمن (۲۹) بار روزانہ پڑھنےسے ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا ۔۔ یا عزیز (۴۱) بار پڑھ کر ظالم افسر کے پاس جانےسے افسر رام ہوگا ( لکشمن کا کوئی ذکر ہی نہیں جو رام کا بھائی تھا ) یا باری دس بار جو کوئی ہر جمعہ کو پڑھ لے ان شاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا ۔۔ یا وھاب (۷۹ بار روزانہ پڑھنے والے کی ہر دعا قبول ہوگی ۔۔ یا قابض (۳۰) بار روزانہ پڑھنے والا دشمن پر فتح پا لے گا ۔۔( کاش جنرل نیازی اسے پڑھ لیتا تو ذلّت سے بچ جاتا )
اور یہ استخارہ اسی وقت ہوجاتا ہے۔۔ سوال ابھی ختم نہیں ہوا ہوتا ہے کہ جواب حاضر ۔ جیسے ان کے اور اللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہو ۔۔ یہ نمونے کے طور پر چند وظائف کا ذکر پیش کر رہا ہوں ۔۔ ورنہ روزانہ دنیا کے ہر کام کے لیے وظیفے بیان کئے جاتے ہيں ۔۔ سائلین میں صرف ان پڑھ دیہاتی ہی نہیں، انتہائی پڑھ لکھے حضرات بھی اسی قسم کے سوالات پوچھ رہے تھے ۔۔ اور جوابات سے غالباً مطمئن ہو رہے ہوں گے۔۔ اگر یہ سب درست اور سچ ہے اللہ کے ان صفاتی ناموں میں یہ تاثیر ہے تو عربوں کو اس کا علم کیوں نہ تھا ؟ کیا یہ حضرات اصحاب کرام سے بھی بڑھ کر بزرگ و برتر ہیں ۔۔؟ جو ان اسرار کو جانتے ہیں ۔۔؟ جن کے متعلق اللہ کا فرمان ہے ۔۔
رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا
(۹/۱۰۰)
اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے اور ان کے لیے باغات ہیں جنت کے جس کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔۔ یعنی جنہيں رب نے دنیا میں جنت کی بشارت دی ہے ۔۔
ان کے پاس یہ علم نہ تھا کہ اسمائے رب جلیل میں کیا سر پوشیدہ ہے اور مولانا صاحب جانتے ہیں کہ اللہ کے کس نام سے کیا کام لیا جا سکتا ہے ۔۔
یہ کتنا بڑا دعویٰ ہے یہ تو اصحاب رسول کی توہین ہے جیسے کوئی دعویٰ کرے کہ گھڑی اس لیے ہے کہ اس کے الارم سے روتے ہوئے بچے کو چپ کرایا جائے
قلم ازار بند ڈالنے کے لیے ہے ،
اور روڈ رولر سے کپڑے استری کئے جائیں ۔۔۔۔۔۔


گھڑی وقت دیکھنے کے لیے ہے
، قلم لکھنے کے لیے ہے ۔۔ علیٰ کل حال گھڑی ، قلم وغیرہ سے یہ کام بھی لیا جا سکتا ہے۔۔ مگر اللہ کے ناموں سے بقول ان کے مذکورہ کام لینے کا ثبوت کیا ہے ۔۔؟ سو باتوں کی ایک بات ایک داغ لگے ہوئے کپڑے پر اللہ کے ننانوے نام پڑھ کر دیکھ لو پورا قرآن ختم کر کے دیکھ لو داغ مٹے گا نہیں ، یہی کام ایک چٹکی سرف صابن سے ہوجائے گا ۔۔
اگر برلن والی خاتون رات سوتے وقت پانچ سو بار الوکیل پڑھ بھی لے اور اس کی مراد پوری نہ ہو ۔۔ اگر۔ حمید گل صاحب رات سوتے وقت تین سو بار یا قھار کا ورد کر لے ،اگر سیالکوٹ کی رانیہ صاحبہ نہا کر یا عزیز کا ورد کر بھی لے ،برکت شاہ صاحب یا قوی ایک ہزار بار پڑھ لے اگر (۹۰) بار کوئی یا ملک کا ورد کرتا رہے اور مفلس کا مفلس رہے ،قرضہ نہ اترے تو اس کی کیا ضمانت ہے ۔۔ کیا اشارۃً بھی کہيں قرآن کریم میں اس کا ذکر ہے کہ اللہ کے ناموں سے یہ کام لئے جا سکتے ہيں ۔۔؟ یا یہ پیر جی کی دریافت ہے ؟
یہ سارا قصہ یوں ہے کہ دریا میں کشتی جا رہی تھی پچاس ساٹھ مسافر بھی سفر کر رہے تھے ،کہ کشتی بھنور میں پھنس گئی ، سب مسافر آہ وزاری کرنے لگے کہ یا اللہ ہم پہ رحم کر عورتیں تو باقاعدہ رونے لگیں ۔ مسافروں میں سے ایک نے اٹھ کر گرجدار آواز میں کہا ۔ بیٹھ جاؤ کچھ بھی نہيں ہوگا۔۔ کشتی نہيں ڈوبنے کی ۔۔ اس کا ساتھی جو اسے جانتا تھا کہ وہ ٹھیلے میں سارا سارا دن مونگ پھلی بیچتا ہے ۔ اس نے کہا یار تم اتنے وثوق سے کیسے کہہ سکتے ہو کہ کشتی نہیں ڈوبے گی ۔۔؟ آخر تمہيں کیسے پتہ لگا گیا کہ کشتی نہی ڈوبے گی ۔۔؟ اس نے کہا ۔۔ اگر کشتی نہ ڈوبی تو میں ولی بن جاؤں گا اور مجھ پر ہن برسے گا دولت کی ریل پیل ہوگی ،، زندگی مزے میں کٹے گی ۔۔ اور اگر ڈوب گئی تو ان کا ہاتھ میرے گریبان تک نہیں پہنچ سکتا کہ تم تو کہتے تھے نہيں ڈوبے گی اب کیوں ڈوب گئی ۔۔ یہ کہاں اور میں کہاں ہم سب ہی ڈوب جائیں گے ۔۔

تو ٹی وی والے مولوی ہوں یا مولوی محمد الیاس کتابچے والے ، یہ اچھی طرح جانتے ہيں کہ اگر کسی کا کام نہ ہوا تو اس کا ہاتھ ان کے گریبان تک نہيں پہنچ سکتا ۔۔
نہ برلن والی خاتون کا
نہ مردان والے
یا کوہاٹ والے
یا سیالکوٹ والی رانیہ کا ۔۔

واضح رہے کہ زہر خورانی کا حضور نے علاج کیا تھا ۔ پھر وفات تک اپنی زوجہ محترمہ کو کہتے رہے کہ زہر کی وجہ سے میرے سینہ میں جلن ہو رہی ہے ۔۔
صحابہ کرام بھی بیماری کا علاج کراتے تھے ۔۔
روغن بلیسان اور مدوخہ جڑی بوٹی مدینہ کے قرب و جوار کی پہاڑیوں پر پائی جاتی ہے۔۔ جو اہلِ مکہ و مدینہ استعمال کرتے تھے
اجوائن سونف کے علاوہ پچھنے( سینگ) لگوانے کا پہلے بھی رواج تھا اور آج بھی ہے ۔
علاوہ اس کے یرقان کے لیے وہ گرم لوہے سے ہاتھ کی کلائی داغتے ہیں جس سے پانچ چھ دن پیلا پیلا پانی خارج ہوتا ہے اور بغیر کسی دوسرے علاج کے وہ ٹھیک ہوجاتے ہيں۔۔
یہ سب کچھ ہے مگر اللہ کے ناموں سے مسائل کا حل اور جسمانی علاج کا ان کے ہاں تصور ہی نہیں۔۔ اگر ان کے ہاں کوئی ایسا دعویٰ کرے کہ اللہ کے ناموں میں یہ تاثیر ہے ، اور ان سے یہ کام بھی لیا جاتا ہے ۔۔ تو ایسے لوگوں کو وہ اگلے جمعہ تک زندہ رکھتے ہیں پھر انہيں سر کے بوجھ سے نجات دے دیتے ہيں ۔۔
کسی صحابی نے ناکامی سے بچنے کے لئے تین سو بار یاقھار نہیں پڑھا تھا ، کسی اصحابی نے یا حضور نے دشمن کا بیڑا غرق کرنے کے لیے یا قوی پانچ سوبار نہيں پڑھا تھا انہوں نے جان کی بازی لگا کر سر کا نذرانہ دے کر دشمن کا مقابلہ کیا تھا ، ہجرت کے بعد جب تک مکہ فتح نہيں ہوا تھا صحابہ کرام مدینہ منورہ کی حفاظت کے لیے پہرہ دیا کرتے تھے ۔ اور جنگ احد کے موقع پر حضور نے چند اصحابہ کو ایک اہم مقام پر پہرے کے لیے کھڑا کیا تھا جو مال غنیمت کے لیے پہاڑ سے نیچے اتر آئے اور فتح شکست میں بدل گئی ۔۔ تو کیا ضرورت تھی اصحابہ کرام کو پہرے پر کھڑا کرنے کی پڑھ لیتے یا عزیز (۴۱) بار اور ہر آفت و بلا سے محفوظ رہتے ۔ یا پھر حضور کو پتہ نہيں تھا اور محمد الیاس ( صاحب کتاب ۴۰ روحانی علاج) کو پتہ تھا ۔۔

کاش یہ صاحب اُس زمانے میں پیدا ہوتے ۔ تو مسلمان کتنے بڑے نقصانات سے محفوظ رہتے ۔۔ حضور اپنی فیملی کی کفالت کے لیے سودا گری کرتے تھے ۔۔ ابو بکر صدیق بزاز تھے کوئی جسار تھا کوئی صفار تھا اور یہ صاحب توقیر مرزا کو یا قدیر کا وظیفہ بتا رہے ہيں۔۔
سمجھ میں نہيں آتا کہ یہ قوم کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے اور یہ کسی سوچی سمجھے سکیم کے تحت ہو رہا ہے ورنہ اس میں ٹی وی ملوث نہ ہوتا ۔۔ یا تو ایسے پروگراموں کو میڈیا پر دکھا کر قوم کو گمرہ نہ کیا جائے ،
یا صدر مشرف کو بتایا جائے کہ فوج کو بھارت کے سرحدوں سے ہٹا کر صرف ایک آدمی بٹھا دیا جائے جو یا قابض (۳۰) بار روزانہ پڑھے اور نہ صرف پورا پاکستا ن محفوظ رہے گا بلکہ یہ پڑھنے والا دشمن پر فتح پا لے گا ۔
اور ماہر اقتصادیات وزیر اعظم شوکت عزیز کے لیے آسان نسخہ یہ ہے کہ وہ (۹۰) بار روزانہ یا ملک پڑھے پورا ملک قرضہ سے نجات پا لے گا ۔۔
(۱۱۱) بار یا مھیمن پڑھ کر اگر بیمار پر دم کر کے اسے ہر بیماری سے شفا حاصل ہوتی ہے تو پھر ڈاکٹری کیوں پڑھی جائے ، کروڑوں اربوں روپے کے ہسپتال کیوں بنائے جائیں اور ادویات پر بے بہا دولت کیوں خرچ کی جائے ؟

ٹی وی کے ارباب بست و کشا کی خدمت میں عرض ہے کہ قوم کو گمراہ کرنے میں حصہ دار نہ بنیں ۔ دیگر موضوعات بھی ہیں دنیا میں ۔۔


اقتباس از حسین امیر فرہاد " ادارہ صوت الحق " کراچی حقائق اور افسانے جنوری 2008

Last edited by نورالدین; 20-04-10 at 12:30 PM. وجہ: پروف ریڈنگ
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), عبداللہ حیدر (20-04-10), غلام مجتبی جان (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 01:56 AM   #7
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، استخارہ یعنی خیر طلب کرنے کے بارے میں یہ بھی ملاحظہ فرمائیے:
''' اِستخارہ ''' سُنّت میں اور کہانیوں میں
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-04-10), حیدر (21-04-10), راجہ اکرام (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 12:03 PM   #8
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت عمدہ تحریر ہے۔ ہر بات دلیل سے لکھی ہے ۔ سمجھانے کا انداز بہت پسند آیا۔
واقعی ہم ان وظیفوں کو سلف کے پیمانیں سے جانچیں تو کافی دھوکہ بازوں‌سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10)
پرانا 21-04-10, 01:10 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post زلزلہ اور زلزال



دو تین سال پہلے جب کراچی اور ملک کے بعض حصے زلزلے کے ہلکے جھٹکے آرہے تھے
(کسی زمانے میں جب زلزلے کے ہلکے سے بھی جھٹکے آیاکرتے تھے
تو لوگ گھروں سے خوف کے مارے نکل آتے تھے
توبہ استغفار کرتے
اور فوراً وی سی آر یا کیبل کے تار نکال کر پھینک دیا کرتے تھے
اور خوف ختم ہوتے ہی دوبارہ لگا لیا کرتے تھے )

تو انہی دنوں میرے اسی دوست نے ایک ایسا ایس ایم ایس بھیجا
جسے پڑھ کر مجھے حضرت انسان پر حیرت ہونے لگی
کہ یہ مخلوق کہاں کہاں اپنے رب سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے

ایس ایم ایس کچھ یوں تھا :

زلزلے سے بچنے کا وظیفہ
جب بھی کبھی زلزلہ آئے
تو اس کا حل یہ ہے کہ
فوراً ہی زمین پر ہاتھ رکھ کر
سورۂ زلزال پڑھنا شروع کر دیں
زلزلہ انشا ء اللہ اسی وقت رک جائے گا
یہ ایس ایم ایس زیادہ سے زيادہ پھیلائیں
تا کہ دوسرے بھی اس با برکت عمل سے
مستفیض ہوں ۔۔


زلزلہ آتا ہے اور
محض چند سیکنڈ میں تباہی مچا کر خود ہی تھم جاتا ہے جب تک اللہ نے اس کا وقت مقرر کیا ہوتا ہے

ایک عام فہم کا انسان بھی یہ بات اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ سورۂ زلزال پڑھنے میں جتنا وقت لگے گا
اتنی دیر میں زلزلہ اپنی تباہی دکھا چکا ہوگا
سب کچھ تہس نہس کر چکا ہوگا
پھر سورۂ زلزال پڑھ کر خود کو بہلانے کا فائدہ

ایسے میں یہ دعویٰ کرنا کہ یہ زلزلہ سورۂ زلزال پڑھنے سے رک گیا ہے
احمقوں کی جنت میں رہنے کی برابر ہے

ہو سکتا ہے بعض لوگوں کو یہ بات بری لگے
مگر کہنا ضرور چاہوں گا
کہ اس معاملے میں ہم سے بہتر تو جاپانی ہیں
جو زلزلے کا سامنا دم درود اور چھو چھکڑ سے نہيں
ہاتھ پیر ہلا کے کرتے ہيں ، دماغ کا استعمال کرتے ہیں۔
با قاعدہ عوامی سطح پر ملک گیر مشق ہوتی ہے
کہ جب زلزلہ آئےتو عمارتوں سے محفوظ طرح سے اجتماعی طور پر منتقل ہونا
منظم رہنا
ایک دوسرے کی خبر رکھنا
امدادی کام کرنا وغیرہ وغیرہ

ان کے مقابلے میں ہم " امت محمدیہ " کیا کر رہے ہيں
وہ بھی اللہ کی کتاب کے نام پر
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-04-10), حیدر (21-04-10), شاہ جی 90 (21-04-10), عبداللہ حیدر (21-04-10), غلام مجتبی جان (27-04-10)
جواب

Tags
color, کیسا, کوئی, کالم, پہلے, پیٹ, پتھر, یقین, یا, وقت, وظیفہ, قوتِ, قدم, قرآن, مسلمان, آج, اپنے, اللہ, انسان, استعمال, اشتہار, تعلیم, ثابت, حکم, حل, دے, شرک, طور, عمل۔


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
بھارت نے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی بھاری رشوت کے عوض حاصل کی ٹیلی گراف جاویداسد خبریں 0 24-09-10 06:36 PM
پاکستان اور چین پوری قوت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ ایک قومی اخبارکا اداریہ جاویداسد خبریں 0 15-09-10 02:37 PM
قرآن کے ساتھ قلبی تعلق اور خوبصورت آواز سے تلاوت Real_Light تلاوت اور تجوید 1 12-02-09 05:46 PM
قرآن پاک کی تلاوت غور وفکر کیساتھ کی جائے، حاجی عمران عطاری عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger