واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


وہ جنہیں سرخ روشنائی سے منافق لکھا گیا!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-08-10, 12:14 AM   #1
وہ جنہیں سرخ روشنائی سے منافق لکھا گیا!
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 02-08-10, 12:14 AM

السلام علیکم،

آج کل فورم پر مختلف اختلافی مسائل پر ہونے والی بحث دیکھ کر کچھ پرانے واقعات ذہن میں تازہ ہوگئے۔ یہ 1999ء کی بات ہے، اس وقت میں دسویں جماعت میں پڑھ رہا تھا۔ اسکول کے بعد ترجمے کے لئے دیوبندی مسلک کے ایک عالم کے پاس جاتا تھا۔ جبکہ صبح کے ٹائم ایک بریلوی عالم دین سے فقہ پڑھنے کے لئے جاتا، جو کہ والد صاحب کے دوست بھی تھے۔

ایک ساتھ میں دو مختلف آراء والے اساتذہ کی تربیت کا کچھ اثر تو ہونا تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اکثر مسائل پر میں کنفیوژن کا شکار ہوگیا۔ اپنی اس الجھن کے حل کی خاطر میں اکثر اپنے اساتذہ سے سوالات پوچھتا تھا۔ یہ سلسلہ اتنا آگے بڑھا، کہ دونوں مکاتب فکر کے درمیان مناظرے کی نوبت آگئی۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس کا بنیادی سبب میرے سوالات ہی تھے۔

میں اس وقت نتائج سے بے خبر، ان اساتذہ کے درمیان مناظرے کی تیاریوں کو بڑے شوق سے دیکھتا تھا۔ ان کے آپس کی پیغام رسانی کا کام میرے سپرد تھا۔ معاملہ صرف اس بات پر اٹکا ہوا تھا کہ مناظرے کے دوران اگر کچھ بد امنی کی صورتحال پیدا ہوجائے تو اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ دونوں مکاتب فکر میں سے کوئی بھی یہ ذمہ داری لینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ میں اور میرا ایک دوست اس صورتحال میں ان اساتذہ اور ان کے مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان عملی طور پر پیغام رسان بن چکے تھے، کیا عجیب پیغام ہوتے تھے۔ یہ علماء کرام ایک دوسرے کو سرخ روشنائی سے منافق لکھنے کے پیغامات ہم سے بھجواتے تھے۔ ایک بار میں نے پوچھا، یہ آپ سرخ روشنائی کیوں کہتے ہیں؟ کہنے لگے، جس طرح اسکول میں استاد سرخ روشنائی سے غلط جواب کے گرد دائرہ کھینچ لیتا ہے، اسی طرح میں نے فلاں کے نام کے گرد منافق ہونے کا دائرہ کھینچا ہے، وہ منافق ہے۔

اس دوران والد صاحب کو اس معاملے کی بھنک پڑگئی۔ انہوں نے سختی سے منع کردیا کہ کسی بھی طرح کے مناظرہ بازی میں حصہ مت لینا، اور میرے درس جانے پر بھی وقتی طور پر پابندی لگادی۔ اس دوران دیوبندی اور بریلوی مکاتب فکر کے لوگوں کا بھی آپس میں اتفاق نہیں ہوا، مناظرے کے محفل کی سیکیورٹی پر۔ یوں یہ معاملہ یہیں پر ختم ہوگیا۔

لیکن 3،4 سال کے مشاہدے اور اس مجوزہ مناظرہ کی تیاری کے دوران مشاہدات نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔ یہ بات صحیح ہے کہ دیوبندی اور بریلوی مکاتب فکر کا آپس میں اصولی اختلاف ہے، لیکن معاملات کو جس طرح سے الجھایا جاتا ہے، اس سے عوام دین کی طرف راغب ہونے کی بجائے متنفر ہوجاتے ہیں۔

ابتداء میں مساجد میں درس دینے والے علماء بڑے جوش و خروش سے درس قرآن شروع کرتے ہیں۔ ہمارے لوگوں میں قرآن سیکھنے کا بہت جذبہ ہے۔ وہ ہر سکھانے والے سے سیکھنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ میرا اپنا مشاہدہ ہے۔ اب یہ عالم دین پر منحصر ہے کہ وہ ان کو کس راستے پر لے کر جاتا ہے۔ عام طور پر کچھ نئے مدرس اس مرحلے پر غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لوگوں کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے ایک غیر اعلانیہ مناظرہ شروع ہوجاتا ہے۔ مخالف فریق پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے ہوتا ہے۔ اگلے روز دوسرے فریق کی جانب سے ان الزامات کا جواب نئے الزامات کی شکل میں آتا ہے۔

رفتہ رفتہ اصل مسئلہ پس منظر میں چلا جاتا ہے اور ایک دوسرے پر کفر اور منافقت کے فتوے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اس بیچ عوام کی کیا حالت ہوتی ہے، وہ کبھی ایک فریق کی حمایت کرتے ہیں، کبھی دوسرے کی۔ لڑائی ہوتی ہے تو اصل مدعی غائب ہوجاتے ہیں، اور عام لوگ بیچ میں مارے جاتے ہیں۔

ویسے اگر دیکھا جائے تو اندازِ تخاطب کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ آپ اگر ایک جائز بات بھی غلط انداز میں کریں گے تو کوئی بھی آپ کی بات نہیں مانے گا۔

کبھی کبھی میں سوچتا ہوں، کیا ہی اچھا ہو اگر ہم اپنے اختلافی مسائل کے حل کی خاطر مل بیٹھ کر بات کرلیں۔ عوام کی ذہنوں کو الجھانے، ان کو کفر اور نفاق کے فتوؤں کے ذریعے اسلام سے متنفر کرنے کی بجائے ان کو پیار اور محبت سے اسلام کی اصل دعوت سے روشناس کرائیں۔ اس طریقے سے کی جانے والی بات کا اثر زیادہ ہوگا۔

لیکن مجھے پتا ہے ایسا کبھی نہیں ہوگا، کیونکہ پھر مفتی صاحب کے فتوؤں کی قدر کم ہوجائے گی، پیر صاحب کا آستانہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں رہے گا، اور خطیب صاحب کی پرجوش تقاریر پر سردھننے والے شاید دوبارہ ان کی محفل کا رخ نہ کریں۔ اب کوئی پاگل ہی ہوگا جو اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارے گا۔

لیکن یہ ایک غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں کہ آپس میں اتفاق و اتحاد سے علماء کی قدر کم ہوجائے گی۔ اللٰہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں و عسیٰ ان تکرھو شیئا و ھو خیر لکم۔ اس لئے بظاہر اس اتحاد میں نقصان نظر آتا ہے لیکن اگر ہم صدق دل سے ارادہ کرلیں تو اللٰہ ہماری مدد کرے گا۔ اس کام کے لئے کسی بڑے تحریک کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم اس فورم پر بھی اپنے عمل سے یہ بات ثابت کرسکتے ہیں کہ اختلافی مسائل پر بات کریں گے لیکن ایک دوسرے پر الزامات اور ذاتیات کے حملے نہیں کریں گے۔ یقین کریں، بڑی تبدیلی آئے گی۔ انشاءاللٰہ
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1763
Reply With Quote
25 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-08-10), فیصل ناصر (02-08-10), فاروق سرورخان (02-08-10), پاکستانی (02-08-10), نورالدین (04-08-10), منتظمین (02-08-10), محمد عاصم (02-08-10), محمدمبشرعلی (02-08-10), محمدعدنان (02-08-10), مرزا عامر (02-08-10), معظم (02-08-10), ام طلحہ (02-08-10), ابرارحسین (03-08-10), احمد بلال (03-08-10), احمدنواز (03-08-10), بلال الراعی (03-08-10), تانیہ رحمان ستارہ (15-12-10), حسنین ایوب (02-08-10), راجہ اکرام (05-08-10), رضی (01-11-10), سحر (02-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10), عبداللہ حیدر (02-08-10), عدنان دانی (02-08-10), عروج (19-10-10)
پرانا 02-08-10, 01:16 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-08-10), ھارون اعظم (02-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10)
پرانا 02-08-10, 01:56 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا پیغام ہے
چپکو کرنے کی سفارش ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-08-10), ھارون اعظم (02-08-10), محمدمبشرعلی (02-08-10), احمدنواز (03-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10), عدنان دانی (02-08-10)
پرانا 02-08-10, 01:59 AM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بات تو درست ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سر ورق کیا ہر ہر ورق پر لگنا ‌چاہے۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-08-10), فیصل ناصر (02-08-10), ھارون اعظم (02-08-10), محمدمبشرعلی (02-08-10), احمد بلال (03-08-10), احمدنواز (03-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10), عدنان دانی (02-08-10)
پرانا 02-08-10, 06:51 AM   #5
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کافی ہارون بھائی کافی اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے،میرے طرف سے شکریہ قبول کیجئے۔ منتظمین بھائی سے سفارش ہے کہ اسے چپکو کر دیا جائے۔شکریہ
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-08-10), ھارون اعظم (02-08-10), محمدمبشرعلی (02-08-10), احمد بلال (03-08-10)
پرانا 02-08-10, 08:35 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی خوب بھائی!!!

شئیرنگ کا شکریہ، اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین ثم آمین ۔۔ ۔ ۔۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (02-08-10), احمد بلال (03-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10), عدنان دانی (02-08-10)
پرانا 02-08-10, 08:41 AM   #7
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
بہت ہی خوب بھائی!!!

شئیرنگ کا شکریہ، اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین ثم آمین ۔۔ ۔ ۔۔ ۔
شاہد بھائی آجکل آپ کے تحاریر نہیں مل رہے۔ ہمیں شدت سے انتظار ہیں۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (02-08-10), احمد بلال (03-08-10)
پرانا 02-08-10, 09:31 AM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوش رہیں ہارون بھائی!!
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (02-08-10)
پرانا 02-08-10, 11:21 AM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہارون بھائی
آپ نے ٹھیک لکھا
یہ بہت بڑا مسئلہ ہے ہمارے معاشرے کا ۔
لیکن اس کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔
میرا بھی تقریباً ہر مسلک والوں سے واسطہ پڑا ہے ۔
مجھے کوئی بھی پرفیکٹ تو نہیں لگا لیکن کوئی بھی اپنی غلطیوں کو نہیں دیکھتا ہے دوسروں کی غلطیوں پر سب کی نظر ہوتی ہے ۔
اور یہ مناظرے وغیرہ سے کبھی بھی آپ دوسرے کو متفق نہیں کرسکتے ہیں ۔
اگر ہماری نیتیں درست ہوجائیں تو سب درست ہوجائے ۔
ہم اگر اسی فورم کو ہی لیں لیں ۔
جب بات اسلام کی کی جائے تو ہمیشہ اس بات کی گنجائش ہر انسان کو رکھنی چاہیے کہ آپ کی رائے سراسر غلط ہوسکتی ہے ۔
کیونکہ آپ کی رائے آپ کی سمجھ کے مطابق بنی ہوتی ہے ۔ ہوسکتا ہے سامنے والا انسان بالکل ٹھیک کہہ رہا ہو ۔
بہت بار تو اپنی غلطی کا علم ہونے کے باوجود بھی لوگ تسلیم نہیں‌کرتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوگئی ۔
اس مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے
اور وہ ہے اللہ کا ڈر ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-10), ھارون اعظم (02-08-10), محمد عاصم (02-08-10), محمدعدنان (02-08-10), احمد بلال (03-08-10), راجہ اکرام (05-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10), عبداللہ حیدر (02-08-10), عدنان دانی (02-08-10)
پرانا 02-08-10, 07:15 PM   #10
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاءاللہ ہارون بھائی، اللہ آپ کو جزا دے۔
میرا واسطہ بھی تقریبا سبھی فرقوں سے پڑا ہوا ہے اور صرف ایک بات کو سمجھنے کے لیے کہ آیا صحیح دین کیا ہے؟
بات مختصر کرونگا کہ ایک دفعہ ایک عالمِ دین صاحب سے اُمت کو متحد کرنے کے بارے میں بات کر رہا تھا تو میں نے سوال کیا کہ کیا پوری اُمت فقہ شافعی پر متحد ہوسکتی ہے، تو اُنہوں نے فرمایا کہ نہیں۔
پھر پوچھا کہ فقہ مالکی پر، انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔
فقہ حنبلی اور اور فقہ حنفی کا بھی یہی جواب انہوں نے دیا اور جب کہ وہ فقہ حنفی کے پیروکار تھے۔
آخر میں مَیں نے پوچھا کہ کیا پوری اُمت قرآن و سنت پر متحد ہوسکتی ہے تو اللہ کی قسم انہوں نے فرمایا کہ ہاں پوری اُمت قرآن و سنت پر متحد ہوسکتی ہے۔
اور اس پر اللہ اور نبی علیہ السلام کے ارشادات بھی موجود ہیں۔
تو بھائیو اور بہنو آؤ اس قرآن و سنت کی طرف جو کہ ہم سب میں مشترک ہیں۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-10), ھارون اعظم (02-08-10), مرزا عامر (03-08-10), ایم اے راجپوت (29-12-10), ابرارحسین (03-08-10), احمد بلال (03-08-10), راجہ اکرام (05-08-10), سحر (02-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10), عبداللہ حیدر (03-08-10), عروج (19-10-10)
پرانا 02-08-10, 09:55 PM   #11
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

asimmithu صاحب

‏آپ کی نظر میں امت کا اتحاد کس ‌چیز کا نام ہے۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-08-10, 12:35 AM   #12
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
asimmithu صاحب

‏آپ کی نظر میں امت کا اتحاد کس ‌چیز کا نام ہے۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد بھائی
رہنے دیں یہاں بھی کوئی نئی بحث چھڑ جائے گی۔
یہاں جو چیز پیش کی گئی ہے یہ کام اسی کے خلاف ہوجائے گا۔
اللہ جانتا ہے کہ میرا دل اُمتِ محمدی علیہ السلام کے متفرق ہونے پر روتا ہے اور میرا دل یہی چاہتا ہے کہ ہم سب ایک اللہ پر ایمان رکھنے والے، اور رسول علیہ السلام کی رسالت کو ماننے والے، ایک ہی قرآن پر عمل کرنے والے آپس میں باہم انتشار کا شکار کیوں ہیں؟
ہم آپس کے اختلافات کو اللہ اور نبی علیہ السلام کی بات کی طرف کیوں نہیں لوٹاتے کہ وہ ہم میں فیصلہ کر دے؟ جبکہ یہ اللہ کا حکم بھی ہے۔
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اوراپنے میں سے (اہلِ حق) صاحبانِ اَمر کی، پھر اگر کسی مسئلہ میں تم باہم اختلاف کرو تو اسے (حتمی فیصلہ کے لئے) اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)::::قرآن و سنت::: کی طرف لوٹا دو اگر تم اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو، (تو) یہی (تمہارے حق میں) بہتر اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔
النساء: ۵۹
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-08-10), ھارون اعظم (03-08-10), مرزا عامر (19-10-10), ایم اے راجپوت (29-12-10), احمد بلال (03-08-10), شمشاد احمد (15-08-10), عبداللہ آدم (04-08-10), عروج (19-10-10)
پرانا 03-08-10, 02:32 AM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

asimmithu صاحب

بات ‏آپ کی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی نیا کٹا ہی کھل جائے گا۔۔۔۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کٹوں سے ڈر کے کب تک جیتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔
یار افسوس سب کو ہوتا ہے۔۔۔۔ ہر مؤمن اس پر غمگین ہے۔۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں یہ بھی تو پتہ ہو کہ اتفاق کس ‌چیز کا نام ہے اور اختلاف کس بلا کا نام ہے۔۔۔۔

میرا نظریہ یہ ہے کہ امت مسلمہ تقسیم کا شکار ہے۔۔۔۔ لیکن مایوسی کی حد تک نہیں اختلاف کا شکار نہیں ہے۔۔۔ بس ضرورت اس امر کی ہے کہ امت کو یہ بتایا جائے کہ تم میں اختلاف رائے ہیں۔۔۔۔۔۔ ا نتشار نہیں ہے

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے اختلاف رائے کو ہمارے سامنے ہمارا انتشار بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔۔۔ اور اس پر ماتم شروع ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔ اور جو بچے کچے حوصلوں کو بھی دبادیا جاتا ہے۔۔۔۔
یار یہ رویہ درست نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دانستہ یا نا دانستہ ہم اس کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے ہر طبقہ میں سے ‌چند مفاد پرست عناصر کو نکال دیا جائے انھیں پہچانا جائے۔۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-08-10), نورالدین (04-08-10), احمد بلال (03-08-10), راجہ اکرام (05-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10), عبداللہ حیدر (03-08-10), عروج (19-10-10)
پرانا 03-08-10, 12:15 PM   #14
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
میرا نظریہ یہ ہے کہ امت مسلمہ تقسیم کا شکار ہے۔۔۔۔ لیکن مایوسی کی حد تک نہیں اختلاف کا شکار نہیں ہے۔۔۔ بس ضرورت اس امر کی ہے کہ امت کو یہ بتایا جائے کہ تم میں اختلاف رائے ہیں۔۔۔۔۔۔ ا نتشار نہیں ہے
بھائی آپ کا حسنِ ظن اپنی جگہ مگر حقیقت سے آنکھیں نہیں چورانہ چاہیں۔
اس تحریر کا ہی صرف بغور مطالعہ کریں حقیقت واضح ہوجائے گی ان شاءاللہ
ہمارے ہاں اللہ اور نبی علیہ السلام کی بات کی اتنی اہمیت نہیں ہے جتنی ایک مولوی صاحب کی بات کی بن گئی ہوئی ہے کہ جو مولوی صاحب نے فرمادیا بس ٹھیک ہے خود تحقیق نہیں کرنی بلکہ اگر کوئی صاحب ان مولوی صاحب سے ان کی ہی کی ہوئی کسی بات کا حوالہ مانگ لے تو اس کو گستاخی سمجھا جاتا ہے۔
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-08-10), ھارون اعظم (03-08-10), وقاص احمد ضیاء (05-08-10), نورالدین (04-08-10), ایم اے راجپوت (29-12-10), احمد بلال (03-08-10), راجہ اکرام (05-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10), عبداللہ حیدر (03-08-10)
پرانا 04-08-10, 11:07 PM   #15
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : asimmithu مراسلہ دیکھیں
بھائی آپ کا حسنِ ظن اپنی جگہ مگر حقیقت سے آنکھیں نہیں چورانہ چاہیں۔
اس تحریر کا ہی صرف بغور مطالعہ کریں حقیقت واضح ہوجائے گی ان شاءاللہ
ہمارے ہاں اللہ اور نبی علیہ السلام کی بات کی اتنی اہمیت نہیں ہے جتنی ایک مولوی صاحب کی بات کی بن گئی ہوئی ہے کہ جو مولوی صاحب نے فرمادیا بس ٹھیک ہے خود تحقیق نہیں کرنی بلکہ اگر کوئی صاحب ان مولوی صاحب سے ان کی ہی کی ہوئی کسی بات کا حوالہ مانگ لے تو اس کو گستاخی سمجھا جاتا ہے۔
جی بالکل، اسی طرز عمل کا مشاہدہ کیا ہے میں نے۔ اکثر یہی کہا جاتا ہے کہ مولوی صاحب نے کہا ہے، ہم تو اسی کو مانیں گے۔ عام آدمی اگر یہ کہے تو ٹھیک ہے، لیکن ہمارے ہاں کچھ مولوی صاحبان بھی شخصیت پرستی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
وقاص احمد ضیاء (05-08-10), محمد عاصم (05-08-10), مرزا عامر (19-10-10), ایم اے راجپوت (29-12-10), راجہ اکرام (05-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
جواب

Tags
color, فورم, کلہاڑی, پاگل, واقعات, قرآن, منافق, محبت, مسائل, اندازِ, اسلام, استاد, جواب, حل, دوست, دل, سال, عالم, عجیب, غلط, غائب, صورتحال, صبح, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger