| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 169
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ٹی وی کی نقل کرتے لڑکا ہلاک
پُرانے سرینگر کے علاقے نواکدل میں سنیچر کی شام بشیر احمد اور رقیہ کا آٹھ سالہ بیٹا بھارتی ٹی وی چینل ’سونی‘ پر سلسلہ وار ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ کی نقل کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب یہ کنبہ حکومت ہند سے رجوع کرنا چاہتا ہے تاکہ اس ڈرامہ پر پابندی عائد کی جائے۔ جرم اور جرم کی تفتیش سے متعلق یہ مقبول سیریل پچھلے تیرہ سال سے سونی ٹی وی پر نشر ہو رہی ہے۔ رُقیہ کہتی ہیں کہ ’وہ تو کئی سال سے سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھتا تھا۔ سکول سے آیا تو میرا دوپٹہ مانگا، کچھ منٹ بعد میں چائے پر بلانے گئی تو دیکھا وہ چھت سے لٹک رہا ہے۔‘ ارسلان اکلوتا بیٹا تھا اور اس کے والدین کہتے ہیں کہ بچپن سے تجسّس پسند اور انتہائی سرگرم تھا۔ اس کی بڑی بہن تیرہ سالہ مہک کہتی ہیں کہ ارسلان اکثر سی آئی ڈی ڈرامہ میں اے سی پی پردھیومن کا کردار نبھانے والے اداکار ’شوا جی ستّم‘ کی نقل کرتا تھا۔ ارسلان کے خالہ زاد بھائی عاشق حسین مذکورہ ٹی وی چینل کے خلاف حکومت ہند سے شکایت کرینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس سے پہلے بھی شکتی مان نام سے ایک ڈرامہ آتا تھا، اس کی دیکھا دیکھی میں کئی بچوں نے اُونچی دیواروں سے کودنا شروع کیا اور کئی بچے زخمی بھی ہوئے۔ لیکن اس بار تو حد ہوگئی، ایک بچے کی زندگی ہی ختم ہوگئی۔‘ وادی کے سرکردہ ماہر نفسیات ڈاکٹر ارشد حسین کا کہنا ہے کہ بچوں پر ٹی وی کے اثرات سے متعلق کئی دہائیوں سے دنیا میں بحث جاری ہے، لیکن اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بچے انٹرنیٹ اور ٹی وی کی خیالی دنیا میں رہ کر وہاں کی ساری مصنوعی باتوں کو اصلی سمجھ کر اپنی زندگی میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر حسین کے مطابق ’بچے جب ٹی وی پر تشدد یا جرم یا کوئی خطرناک حرکت دیکھتے ہیں وہ اس میں اور اصلیت میں فرق محسوس نہیں کرسکتے، اور انہیں لگتا ہے کہ یہ ممکن ہے۔‘ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اور طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے کشمیر اور دوسرے بھارتی خطوں میں کم سن بچوں کو اکیلے پن کا احساس ہے، اور وہ یہ اکیلاپن دُور کرنے کے لئے تصوراتی دنیا میں چلے جاتے ہیں۔ بھارتی رضا کار انیتا چندا کہتی ہیں کہ ’اب تو بچے کھیل کے میدان میں نہیں جاتے ، وہ فیس بک پر دوست بناتے ہیں اور ٹیلی ویژن پر اپنے محبوب ہیروز کو دیکھتے ہیں۔ یہ بچے وہ سب کچھ بننا اور کرنا چاہتے ہیں جو وہ ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔‘ بعض مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ وادی میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں زیادہ حساس ہیں، کیونکہ پچھلے تین سال کے دوران کشمیر میں تشدد اور سرکاری کارروائیوں کا اثر چونکہ بچوں پر پڑا ، اور درجنوں بچے مارے گئے یا قید کئے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین بچوں کو ٹی وی اور انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرتے ہیں تاکہ وہ نظروں سے دُور نہ ہوجائیں۔ اور اس کا برا اثر بچوں کی نفسیات پر پڑتا ہے۔ بي بي سي Last edited by شمشاد احمد; 04-01-12 at 09:47 AM. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آجکل پاکستانی ٹی وی پروگرام بھی ایسے پروگراموں کی نقل کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ میڈیا کا جادو ہے ۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ميڈيا خصوصا ٹي وي كي كوئي بات يا كوئي پرگرام مجھے پسند نہيں اس بارے ميں، ميں متعلقہ انتظاميہ كے پاس شكايت درج كرانا چاہوں ۔ تو اس كا كيا طريقہ كار ہوتا ہے۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انتہائ افسوسناک واقعات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ الفاظ نہیں ۔
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | حسنین ایوب (07-01-12), رضی (07-01-12) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی جب آپ اپنا ٹی وی توڑ کر اس کی تصویر یہاں چھاپ دو گے اور کہو گے کہ میں نے اس وجہ سے اپنا ٹی وی احتجاجًا توڑ دیا ہے تو لازمی ہے کہ آپ کی بات کا کچھ تو اثر ہو گا ہی
![]()
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مقام: دعاوں میں
عمر: 25
مراسلات: 44
کمائي: 139
شکریہ: 102
37 مراسلہ میں 127 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
افسوس کی بات ہے ۔
|
|
|
|
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تھری جی: ٹیلی کوم سروسز کی دنیامیں نئی ٹیکنولوجی | سید محمد عابد | اپکے کالم | 4 | 20-07-11 02:05 PM |
| تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم | زارا | عمومی سائنس | 5 | 17-03-11 12:16 PM |
| روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین | گلاب خان | شعبہ طب | 0 | 19-02-11 03:12 AM |
| پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک | شیخ ہمدان | سیاست | 0 | 05-08-08 09:55 PM |
| پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 08:14 AM |