واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ٹیم کی ہار کیا پیغام دے رہی ہے ۔۔۔۔؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-10, 10:56 AM   #1
ٹیم کی ہار کیا پیغام دے رہی ہے ۔۔۔۔؟
ARHAM ARHAM آف لائن ہے 15-05-10, 10:56 AM

السلام علیکم !
کل پاکستان سیمی فائنل ہار گیا ۔۔۔ ہارنے کا افسوس تو ہوتا ہے ۔۔ لیکن نتائج اسی طرح بنتے ہیں ۔۔
پاکستان ۔۔ قسمت ۔۔۔۔قوم کی دعاؤں اور دوسری ٹیم کی اچھی کارکردگی کی بناء ملنے والے اڈوانٹیج کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچا ۔۔
اب یہاں اس کا اصل امتحان شروع ہوا ۔۔۔کیونکہ قدرت کی طرف سے ملنے والے اس نادر موقع کو بھی اگر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضایع کر دیا جاتا ۔۔۔ تو چند دن کے لیے ہی سہی قوم کے غیض و غضب کا شکار ہونا پڑتا ۔۔۔

بہر حال ۔۔۔ ٹیم کو بھی ہوش آیا اور سیمی فائنل میں جس طرح کا کھیل پیش کیا گیا وہ ریت کی دیوار ثابت نہیں ہوا اس میں ایک ورلڈ کلاس ٹیم کی جھلک نظر آئی ۔۔
اورہر اعتبار سے مخالف ٹیم کی ہم پلہ بنی ۔۔۔۔
اس طرح کے میچز ۔۔۔۔ جس میں کانٹے کا مقابلہ ہو ۔۔۔۔ اور فیصلہ آخری بال تک جائے۔۔۔۔۔ صرف قسمت ہی ہوتی ہے جو کسی کو فاتح بنا دے
اور کسی کو شکست خوردہ ۔۔۔
اس کے علاوہ ۔۔۔۔ علاوہ دونوں ٹیموں کا معیار ایک ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔
میں کوئی قصیدے نہیں پڑھنا چاہ رہی اپنی ٹیم کے لیے ۔۔۔ لیکن کافی عرصے بعد ہوا ہے کہ پاکستان " عزت " کے ساتھ ہارا ہو ۔۔
جس کی مجھے حد درجہ خوشی ہے ۔۔۔
مجھے جتنے بھی ایس ایم ایس موصول ہوئے ۔۔۔۔۔ اس میں بھی افسوس کے بجائے ۔۔۔ اس بات پر ہی خوشی کا اظہار کیا گیا
کہ ۔۔۔۔ ٹیم اعتماد سے کھیلی ۔۔۔ اور ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔۔۔۔
میچ میں اوور آل اچھی کارکردگی کے بعد ۔۔۔۔ اب پاکستان ٹیم اتنی تو محفوظ ہوگئی کہ ۔۔۔۔ وطن واپسی پر کسی سخت رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
نہ ہی ۔۔۔ اسے چھپ کر ۔۔۔۔ پاکستان آنا پڑے گا ۔۔۔ بصورت دیگر ۔۔۔۔ چند کھلاڑی کراچی میں ۔۔۔ اترتے ۔۔۔۔۔ چند لاہور اور کچھ
کسی دوسرے ملک کے سیر سپاٹے کو نکل جاتے ۔۔۔۔ اور جس قسم کے تبصرے پاس کئے جا رہے ہوتے ٹیم کے لیے اس کے بعد زیادہ نقصان غصہ کرنے کی وجہ سے ٹیم کا نہیں ۔۔۔۔ لوگوں کا اپنا ہی ہوتا ۔۔۔۔۔
اب ہارے بھی تو ۔۔۔۔تبصروں کی زبان بھی بدل گئی ہے ۔۔۔۔ اور اس میں مٹھاس اور ہمدردی پیدا ہوگئی ہے ۔۔۔۔
یعنی ہماری قوم ۔۔۔۔ کی اولین خواہش یہ ہے کہ ۔۔۔ چاہے شکست کھا جائیں میدان کھلا نہ چھوڑا جائے ۔۔۔ اور یہی پیغام قوم کی
طرف سے ۔۔۔ پاکستانی حکمرانوں کے لیے بھی ہے ۔۔۔۔۔
شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے ۔۔۔
چاہے پتھروں کے دور میں چلے جائیں ۔۔۔ کوئی نہ ہمیں آنکھیں دکھانے والا ہو نہ بے عزت کرنے والا نہ دحمکی دینے والا ۔۔۔۔نہ امداد کا لالچ دے کر
ہمارے ضمیروں کا سودا کرنے ولا ۔۔۔۔
پاکستانی قوم وقار سے جینا اور مرنا چاہتی ہے ۔۔۔۔ چاہے دنیاوی اعتبار سے ۔۔۔۔ کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے ۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔

 
ARHAM's Avatar
ARHAM
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 234
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
Salmaan (15-05-10), فیصل ناصر (15-05-10), ھارون اعظم (15-05-10), حیدر (15-05-10), راجہ اکرام (16-05-10), سحر (15-05-10), عبدالقدوس (15-05-10), عبداللہ آدم (16-05-10), عدنان دانی (20-05-10)
پرانا 15-05-10, 01:46 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کی بات ٹھیک ہے۔ کل اگر چہ ہارنے کا بہت افسوس ہوا، لیکن یہ اطمینان رہا کہ کانٹے دار مقابلہ رہا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (15-05-10), راجہ اکرام (16-05-10)
پرانا 15-05-10, 11:04 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی تحریر ہے محترمہ ارھم صاحبہ ۔
لڑکیوں میں کرکٹ کا اتنا ذوق ۔کمال ہے بھئی۔
افسوس اپنی جگہ پر تاہم ۔ ۔۔ ۔ گزشتہ کئی سال سے اتنی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ اب وہ دُکھ نہیں ہوتا شکست پر کہ جو پہلے ہوا کرتا تھا اور رات رات بھر نیند نہیں آتی تھی۔ اب کم از کم مجھ میں اگلے کی فتح کو برداشت کرنے کا حوصلہ آ گیا ہے۔ اب چاہے اچھے طریقے سے ہاریں یا بُرئے طریقے سے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (16-05-10)
پرانا 16-05-10, 12:32 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

درست کہا ہے ارحم بہن آپ نے
اصل چیز یہ دیکھی جاتی ہے کہ ہم نے کتنی کوشش کی، جدو جہد کی۔۔
اور اس شکست کے باوجود بھی لوگوں میں غیض و غضب دیکھنے کو نہیں ملا

اسی طرح اگر ہر میدان میں اگر ہم ڈٹ کر مقابلے کا عزم کر لیں تو ہم ہار کر بھی شرمندہ نہیں ہوں گے
بلکہ سر اٹھا کر جی سکیں گے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-05-10, 12:34 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے ابھی ایک ایس ایم ایس آیا ہے مجھے اس ہار کے حوالے سے جو کہ ارحم بہن کو موصول ہونے والے ایس ایم ایسز کے مقابلے میں ذرا مختلف پیغام کا حامل ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کلاس, کراچی, پاکستان, پاکستانی, نظر, موقع, مقابلہ, ملک, ایس ایم ایس, امتحان, اتنی, بے, بدل, جائیں, حال, دے, زندگی, سیر, سودا, شروع, عزت, غضب, غصہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آج آپکو کتنےذاتی پیغامات یا پروفائل پیغامات آئیں ہیں۔ champion_pakistani گپ شپ 105 21-05-11 04:18 PM
تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم زارا عمومی سائنس 5 17-03-11 12:16 PM
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک شیخ ہمدان سیاست 0 05-08-08 09:55 PM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger