واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-07-08, 12:09 PM   #1
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں
وجدان وجدان آف لائن ہے 04-07-08, 12:09 PM

پالکی یا ڈولی جسے برطانیہ میں پالکیا اور سیڈان چئیر بھی کہا جاتا ہے دو بانسوں پر مشتمل ایک کرسی جس پر ایک یا دو افراد بیٹھ کر سفر کیا کرتے ہیں کوریا میں اسے گاما کے نام سے جانا جاتا ہے اس کے استعمال کا بنیادی مقصد طبقہ امراء کا عام لوگوں سے میل جو ل دور رکھنے اور حفاظتی مقاصد کیلئے استعمال ہونا ہے اس پالکی کو ابتداء ہی سے مضبوط اور توانا مرد اٹھایا کرتے تھے -
پالکی یا ڈولی کے استعمال سے متعلق کوئی واضح تاریخ نہیں ملتی تاریخ دانوں کے مطابق جب سے دنیا میں جنگوں کا آغاز ہوا اس وقت میدان جنگ میں ایسے کرسی کی ضرورت پڑی جس میں ایسے مریضوں یا زخمیوں کو لایا جاسکے جہاں پر گھوڑوں یا ہاتھیوں کی رسائی نہیں ہوسکتی ایمرجنسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کیلئے آغاز میں بانس کے دو حصوں کے درمیان بستر بنا دیا گیا جو بعد میں سٹریچر بن گیا جنگوں میں زخمی ہونیکی رفتار عام افراد کیساتھ شاہی خاندان و طبقہ امراء کی بھی ہوتی تھی اس لئے ان کی خاطر سٹریچر پر پردہ اور چھتری باند ھ دی گئی تاکہ سپہ سالار زخمی ہونے کے بعد بھی جنگ کے میدان کا پتہ چلانا چاہے تو اسے آسانی ہو اور دوسرے لوگوں کو ان کے بارے میں معلومات نہ ہو-ابتداء میں دو بانسوں سے بننے والی پالکی آہستہ آہستہ بڑھنے لگی اس میں انسان کی اپنی انا کا عمل دخل بھی بڑھتا گیا کہ دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر اوپر اٹھنا اور اپنی بڑائی کا اظہار کرنا مقصود تھا اس لئے اس کا استعمال جنگوں کے ساتھ ساتھ زمانہ امن میں بھی بڑھتا گیا-
پالکی کا استعمال دنیا بھر کی مختلف تہذیبوں میں مختلف اوقات میں ہوتا رہا روم میں 250 قبل ازیں مسیح کی مختلف ادوار میں اس کے استعمال کی شہادتیں ملی ہیں 1700- ء میں بنجامن فرینکلن اسے امریکہ میں استعمال کیا کرتا رہا جبکہ سترھویں اور آٹھارھویں صدی میں برازیل میں تجارت پیشہ افراد شہر کی چھوٹی چھوٹی گلیوں بازاروں میں سفر کیلئے یہ استعمال کیا کرتے تھے مصر چین سپین میکسیکو پیرو ہانگ کانگ ویت نام فرانس اور انگلینڈ میں اس کے استعمال کی شادتیں ملی ہیں 1880 ء میں ہانگ کانگ اور 1890 ء میں بنارس میں شادی کی تقاریر کیلئے پالکیوں کے استعمال سے متعلق کتابوں میں لکھا گیا ہے انگلینڈ کے ہنری ہفتم ساری عمر پالکی استعمال کرتے رہے اس طرح ملکہ شیرولیٹ کے زیر استعمال مخصوص پالکی آج بھی بکنگھم پیلس میں موجود ہے کوریا اور جاپان میں پالکی کا استعمال شاہی خاندان کے افراد کیلئے مخصوص تھا کوریا میں چھ مختلف ڈیزائن کی پالکیاں آمدورفت کیلئے استعمال ہوتی تھی جس میں سرکاری ملازمین عہدوں کے لحاظ سے سفر کیا کرتے تھے ایک وقت میں برطانیہ میں لوگوں کی حیثیت کا اندازہ اس کی پالکی اور پالکی کیساتھ چلنے والے افراد اور اٹھانے والے کمہاروں کی صحت سے کیا جاتا تھا -
برطانیہ میں ایک دور ایسا بھی تھا جب طبقہ امراء کی خواتین نہانے کیلئے یا بیوٹیشن کے پاس جانے کیلئے پالکیاں استعمال کیا کرتی تھی خواتین ایک دوسرے کے پالکی اٹھانے والے ملازمین جسے پورٹر یاکسی زمانے میں چیئرمین بھی کہا جاتا تھا کی صفائی و صحت کے حوالے سے اپنے مخالف خواتین کو طعنے بھی دیا کرتی تھی خواتین ان پالکیوں کو چرچ جانے کیلئے بھی استعمال کیا کرتی اور پھر آہستہ آہستہ اس کا استعمال غمی یا خوشی میں خواتین کو لانے جانے کیلئے ہونے لگا غمی کے مواقع پر بزرگ خواتین اس کے ذریعے تقریب میں آجاتی جبکہ شادیوں کے موقع پر اس کو اٹھانیوالے کمہار خود بھی بن سنور کر آتے اور اپنی ڈولی کو سرخ رنگ کے کپڑوں سے سجاتے-وقت کے نزاکتوں کے پیش نظر ڈولی آہستہ آہستہ چوڑی ہوتی گئی اور مختلف ثقافتوں میں دلہن کو لانے کیلئے بطور فخر و وقار کے اس کا استعمال بڑھتا گیا برصغیر پاک و ہند میں دلہاکو گھوڑے پر جبکہ دلہن کو ڈولی پر لایا جاتا رہا جبکہ اس کے مقابلے میں یورپ میں دلہن کیلئے استعمال ہونے والی ڈولی میں اس کے مقابل دلہا بھی بیٹھ جاتا وقت کی تیز رفتار رخ نے برصغیر پاک و ہند کے معاشرے میں تبدیلیاں لانا شروع کردی اور یوں دلہن کیساتھ اس کی سہلیاں /اورنوکرانیاں بھی جانے لگی جس کے باعث بعض اوقات انہونی کہانی بننے لگی جسے ڈولی میں آنے والے دلہن کی سہیلی دلہا کے ساتھ فرار سمیت دلہا کے دوست کی دلہن کی سہیلی کی شادیو ں جیسے کہانیاں بھی شامل ہیں جس کے بعد ڈولی صرف دلہنوں کو لانے لے جانے کیلئے استعمال ہونے لگی اور یوں دلہنوں کو لانے کیلئے ڈولی کلچر پھیل گیا تاہم ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتوں اور مغربی کلچر کی اندھا دھند تقلید نے ہمارے معاشرے جہاںتبدیلیاں لانی شروع کردی وہاں ڈولی کلچر کو جو ابتداء میں فخر و وقار کیلئے استعمال ہوتا تھا اب دلہن کو لانے کیلئے َ حقیرگرانا جانے لگا اور شہروں کے ساتھ ساتھ اب گائوں میں بھی اس ڈولی کلچر کا آہستہ آہستہ خاتمہ ہورہا ہے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 346
Reply With Quote
پرانا 04-07-08, 02:15 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,123
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں

بھائی کوئی دوائی شوائی سے افاقہ بھی بہیں ہوا۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-07-08, 03:00 PM   #3
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,151
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں

مطلب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کتابوں, پاک, چین, نظر, موقع, آج, انسان, امریکہ, بھائی, خواتین, دوست, رفتار, زمانہ, سفر, شہر, صحت, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایم کیو ایم آہستہ آہستہ حکومت سے علیحدگی کے لئے پر تول رہی ہے گلاب خان خبریں 0 26-12-10 06:22 AM
مستقبل قریب میں پاکستان میں اشیاء کے ریٹ کچھ یوں متوقع ہیں۔ The Great قہقہے ہی قہقے 6 17-10-09 09:07 AM
پرویز مشرف مخالف قوتوں کی شاندار فتح،صدر کے کئی ساتھیوں کا مستقبل ڈانواں ڈول عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:48 AM
پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 09:42 AM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger