واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پاکستانی سائنسدان کی ماحول دوست ٹیکسٹائل مشین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-02-11, 09:39 AM   #1
پاکستانی سائنسدان کی ماحول دوست ٹیکسٹائل مشین
ahadar002 ahadar002 آف لائن ہے 17-02-11, 09:39 AM

دنیا بھر میں کپڑے کی صنعت سے وابستہ صنعتکاروں کے لیےدھاگے کی رنگائی کے دوران صنعتی عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے آلودہ پانی کی صفائی ہمیشہ سے ایک مشکل مسئلہ رہی ہے۔

حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ ایک پاکستانی سائنسدان عرفان احمد شیخ نے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے ایک ایسی ماحول دوست ڈائینگ مشین تیار کی ہے جو رنگائی کے عمل کے دوران ہی آلودہ پانی کو خود بخود قابل استعمال بنا دیتی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں ماحولیاتی علوم کے کالج سے وابستہ ایک سائنس دان ڈاکٹر عرفان شیخ نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کے تھیس نامی ایک جرمن کمپنی کے تعاون سے تیار کی جانے والی اس ڈائینگ مشین کی بدولت ساٹھ فی صد پانی، چالیس فیصد توانائی اور بہت سے وقت کی بچت ممکن ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے میں رنگائی کے عمل کے دوران انتہائی اونچے درجہ حرارت پر وافر پانی سے مشینوں کو کم از کم آٹھ مرتبہ دھونا پڑتا تھا مگر نئی مشین کمرے کے درجہ حرارت پر ہی آلودہ پانی کو ٹینک میں جانے سے پہلے ہی دوبارہ قابل استعمال بنا دیتی ہے۔

تجربہ گاہ میں کامیاب نتائج کے حصول کے بعد عرفان شیخ نے اس مشین کی تیاری کے لیے پاکستان کے مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کے علاوہ کئی ملکوں سے اس منصوبے میں مدد کی درخواست کی مگر کسی نے ان پر اعتبار نہیں کیا۔ عرفان شیخ کہتے ہیں کہ یہ صرف جرمن ادارہ اور پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ ہی تھی جنھوں نے یہ ٹیکسٹائل مشین بنانے میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ دنیا کے سات بڑے ملکوں میں اس مشین کو رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

اس سال سان فرانسسکو میں ہونے والے ٹیکسٹائل کے ایک بین ا لاقوامی میلے میں اس مشین کو نمائش کے لیئے پیش کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے کمیشن کی طرف سے جامعات میں تحقیق کے لیے دی جانے والی مالی امداد میں کافی حد تک کمی کر دی گئی ہے۔ جرمن کمپنی تھیس اس تحقیق کے حوالے سے ہونے والے ایک معاہدے کی رو سے پنجاب یونیورسٹی کو پانچ لاکھ ڈالر اور اس کی فروخت پر ہونے والی آمدنی پر رائلٹی بھی دے گی۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے مطابق جامعہ پنجاب محدود وسائل کے باوجود تحقیقی میدان میں بہتر کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر مجاہد کامران کہتے ہیں کہ مانچسٹر یونیورسٹی میں پینتیس ہزار طلبہ کے لیے پانچ ہزار آٹھ سو پی ایچ ڈی اساتذہ ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں تیس ہزار طلبہ کے لیے صرف تین سو پی ایچ ڈی اساتذہ ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر حکومت تحقیقی سرگرمیوں کے لیے وسائل فراہم کرے تو نئی ایجاد کردہ ٹیکسٹائل مشین کی طرح بہت سے اور تحقیقی منصوبوں کی کامیاب تکمیل ممکن ہو سکتی ہے۔

بشکریہ ڈوئچے ویلے

ahadar002
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 262
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ahadar002 کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (20-02-11), shafresha (17-02-11), یاسر عمران مرزا (17-02-11), محمد عاصم (20-02-11), رضی (17-02-11), عروج (17-02-11)
پرانا 17-02-11, 02:28 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-11)
پرانا 17-02-11, 03:31 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک بہت ہی عمدہ کاوش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افسوس کے حکمران پاکستان کا قیمتی پیسہ عیاشیوں میں ضائع کر رہے ہیں یہی پیسہ اگر تحقیق میں لگایا جائے توپاکستان بہت زیادہ ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-11)
پرانا 17-02-11, 04:11 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,123
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بجلی ہوگی تو چلے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-11)
پرانا 17-02-11, 07:42 PM   #5
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اوربجلی تو تب ہوگی جب ملک میں پٹرول ہوگا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-11)
پرانا 17-02-11, 07:48 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,123
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور پٹرول تب ہوگا جب نیٹو جائے گی
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-11)
پرانا 20-02-11, 07:58 AM   #7
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور نیٹو تب جائے گی جب افغانستان میں انکے سروں کے مینار زیادہ سے زیادہ بنے ،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-11)
جواب

Tags
فروخت, کالج, کرے, گئی, پہلے, پاکستانی, وقت, ممکن, مطابق, انتظامیہ, احمد, از, استعمال, تعلیم, جانے, جائے, خود, دوست, دنیا, درخواست, سال, علوم, عرفان, صنعت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی ۔۔۔۔ رجسٹر سمز کی معلومات رضی ویب سائٹس کا جائزہ 18 10-05-10 10:45 AM
ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:50 PM
گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش ، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:36 AM
:::سیکوریٹی خدشات کے باوجودکرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہونے کی امید ہے، آسٹریلوی وزیر خارجہ::: ابو کاشان خبریں 0 11-01-08 01:47 PM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger