واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پاکستان اور جنگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-09, 02:31 PM   #1
پاکستان اور جنگ
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 09-05-09, 02:31 PM

صدر آصف زرداری کا یہ بیان سو فیصد درست ہونے کے باوجود سو فیصد غلط ہے کہ …”عوام جان لیں، پاکستان حالت جنگ میں ہے،“ یہ بیان ملکی صورتحال کو بری طرح”اوور سمپلی فائی“کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ایک وقت میں ایک جنگ کا سامنا تو کوئی سانحہ نہیں بلکہ میں تو یہاں تک کہنے کو تیار ہوں کہ ایک ہی وقت میں چار مختلف سمتوں اور محاذوں پر جنگ یعنی چومکھی لڑائی بھی کوئی ایسی لڑائی نہیں جسے لڑایا جیتا نہ جاسکے یا کم از کم انتہائی باوقار طریقہ سے ہارانہ جاسکے، کیونکہ دنیا کے بے شمار جنگی ہیروز ایسے ہیں جوجنگیں ہارنے کے باوجود لیجنڈز کے مقام پر فائز کئے گئے کیونکہ کچھ شکستیں فتوحات سے بڑھ کر ہوتی ہیں لیکن پاکستان کا تومسئلہ ہی کچھ اور ہے کہ اس کے بدن پر جہاں ہاتھ رکھو وہیں ایک گہرا زخم بلکہ ناسور موجود ہے۔ اس ملک کے”لاٹری مارکہ“ حکمران طبقات نے گزشتہ ساٹھ سالوں میں جو گند ڈالا ، جھک ماری…وہ سارے گناہ صغیرہ و کبیرہ … وہ ساری غلطیاں اور سارے جرائم اکٹھے ہوکر سامنے آگئے ہیں۔ حماقتوں، خود غرضیوں، لالچوں، اقتدار پرستیوں، مہم جوئیوں کا اک کوہ گراں ہے اور ٹانگیں مفلوج ،یعنی رینگ رینگ کر یہ کوہ گراں عبور کرنا ہوگا اور اگر کسی معجزے کے تحت ایسا کرنے میں کامیاب ہوبھی گئے تو آگے جہالت، جذباتیت، منافقت اور خباثت کی جہنمی آگ سے دہکتا ہوا اک دریا ہے … ”اک آگ کا دریا ہے اور تیر کے جانا ہے“ جبکہ ہمارے پاس فائر پروف کشتیاں تو کیا سادہ کشتیاں بھی موجود نہیں اور دوسری بات یہ کہ اول تو ہم صدیوں سے تیراکی ہی بھول چکے اور اگر تھوڑا بہت ہاتھ پاؤں مارنا یاد بھی ہو تو یاد رہے کہ ہاتھ پاؤں مارنے کے لئے ”آزاد “ہاتھ پاؤں بہت ضروری ہیں کیونکہ بندھے یا کٹے ہوئے ہاتھوں پیروں کے ساتھ تواچھے سے اچھا تیراک بھی غوطے کھاتا اور بالآخر ڈوب جاتا ہے۔ پاکستان صرف حالت جنگ میں نہیں بلکہ غور کریں تو دائیں سے بائیں ،اوپر سے نیچے سوائے جنگ اور جنگی کیفیات کے اور ہے ہی کچھ نہیں۔ دہکتے ہوئے کوئلوں پر ماتم کے دوران صرف پاؤں کے نیچے ہی انگاروں کا فرش ہوتا ہے لیکن یہاں توالامان الحفیظ…افقی و عمودی اور ان کے درمیانی وقفوں کے ایک ایک سینٹی میٹر سے بھی شعلے لپک رہے ہیں اور کچھ بدبخت اس حالت میں بھی اس آگ کو”بجھانے“ کے لئے پٹرول اور مٹی کا تیل چھڑک رہے ہیں۔
امریکہ کی وجہ سے بھی جنگ
امریکہ کے ساتھ بھی جنگ
نام نہاد اپنوں سے بھی جنگ
غیروں سے بھی جنگ
معلوم سے بھی جنگ
نامعلوم سے بھی جنگ
وہاں کی روشنیوں نے بھی ظلم ڈھائے بہت
میں اس گلی میں اکیلا تھا اور سائے بہت
حریف سے بھی جنگ
اپنے آپ سے بھی جنگ
بارودی گولوں سے بھی جنگ…اور”روشنی کے بے ضرر“گولوں سے بھی جنگ۔ بھکاری بننے پر بھی مجبور اور خود مختاری کابھی شوق، جس ”کوبرے“سے ڈسے گئے اس سے کوبرا ہیلی کاپٹرز ملنے پر بغلیں بھی بجارہے ہیں…جس سے سرحدوں کا تقدس بچارہے ہیں…اسی سے اور اس کے پروردگان سے معیشت بچانے کی التجائیں بھی ہورہی ہیں … کیا کبھی کسی نے کوئی ایسا گداگر دیکھا جس نے اپنا کشکول ڈانگ کے ساتھ باندھ رکھا ہو؟خیر خیرات کے لئے پھیلے ہوئے ہاتھ …اٹھ نہیں سکتے، اسی لئے ابتدائی ایام کے اک بزرگ چودھری محمد علی نے وارننگ دی تھی۔ ”قرضہ کلچر سے پرہیز کرو ،ورنہ اک ایسا وقت آئے گا کہ تمہیں قرضے چکانے کے لئے قرضے لینے پڑیں گے“۔ (مفہوم)ہم خوش ہیں کہ فرینڈز آف پاکستان نے کنسورشیم بنادیا کہ اب ہمارے لئے بین الاقوامی سطح پر ”چندہ“ اکٹھا کیاجائے گا۔
”تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر“
لیکن کیا کریں بھائی!عملی زندگی میں شاہینوں اور انسانوں میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ شاہین کپڑے لتے اور پانچ مرلہ سکیم سے بے نیاز، مارپیٹ کے بعد کمزور پرندوں کا قتل کرکے اپنا پیٹ بھر لیتا ہے…انسانوں کو سو جتن کرنے پڑتے ہیں، ان کے لئے UNO بھی ہے،IMF بھی، ورلڈ بینک بھی…WTO بھی اور کنسورشیم بھی کہ شاہینوں کے درمیان ایسے کوئی تکلفات نہیں ہوتے اور یہ بھی انسان ہی ہے جسے بین الاقوامی برادری کے کسی معزز کی بیش قیمت گاڑی کا بند شیشہ کھٹکھٹا کر”امداد“ کی درخواست کرنی پڑتی ہے۔مختصراً یہ کہ پاکستان صرف حالت جنگ میں نہیں …سرتاپا جنگ ہے اور ہر جنگ کی جڑیں اور پنیریاں ہم نے خود لگائی ہیں۔ غربت کے خلاف جنگ، بے روزگاری کے خلاف جنگ، انرجی کرائسز کے خلاف جنگ،جہالت جذباتیت کے خلاف جنگ، پانی اور زراعت کی بحالی کے لئے جنگ، نمود و نمائش ،اسراف، رشوت، اقرباء پروری اور حصول انصاف کے لئے جنگ، مردہ اداروں کو از سر نو زندہ کرنے کی جنگ، مہنگائی ،ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور دو نمبری کے خلاف جنگ، سیاسی اجارہ داریوں کی جنگ وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔
ایک ملک اور اتنی جنگیں؟
جنگجو کو ن ہے؟
سامان حرب کہاں ہے؟
سپاہ کیسی ہے؟
سپہ سالار کون ہے؟
میر سپاہ نارسا لشکریاں شکستہ صف
ہائے وہ تیر نیم کش جس کا نہ ہو کوئی ہدف

از حسن نثار
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 224
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (09-05-09), ام غزل (07-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (02-07-09)
پرانا 09-05-09, 02:40 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (07-06-09), ابن آدم (09-05-09)
جواب

Tags
پاکستان, نثار, مہنگائی, آصف زرداری, بھائی, حسن, خوش, خلاف, درخواست, زندگی, زرداری, علی, صورتحال, صدیوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger