واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پاکستان کے تعلیمی اداروں کے نصاب میں عدم برداشت کا درس‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-11-11, 11:57 PM   #1
پاکستان کے تعلیمی اداروں کے نصاب میں عدم برداشت کا درس‘
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 10-11-11, 11:57 PM

پاکستان کے سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتابوں میں موجود بعض مواد تعصب اور عدم برداشت کے رجحانات کو تقویت دے رہا ہے۔

یہ انکشاف بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) کی بدھ کو جاری کی گئی سالانہ مطالعاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

کمیشن کے سربراہ لیونارڈ لیو کا کہنا ہے کہ عدم رواداری کو فروغ دینے والا یہ مواد محض دینیات کی کتابوں تک محدود نہیں بلکہ تمام سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جانے والی معاشرتی علوم کی کتابوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

’’تفریق کا (یہ) درس ان امکانات میں اضافہ کر رہا ہے کہ پاکستان میں پُرتشدد انتہاپسندی بڑھے گی جس سے مذہبی آزادی، ملکی و علاقائی استحکام، اور عالمی سلامتی کمزور ہو گی۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ کتابوں میں اسلام سے منسلک کہانیاں، سوانح حیات اور شاعرانہ تحریریں بھی موجود ہوتی ہیں جن کا پڑھنا غیر مسلم طلبا و طالبات پر بھی لازم ہوتا ہے اور اُن سے اس بارے میں امتحان بھی لیا جاتا ہے۔

سماجی اُمور اور ترقی پر کام کرنے والی پاکستانی غیر سرکاری تنظیم ’ایس ڈی پی آئی‘ کے تعاون سے مرتب کی گئی رپورٹ کی تیاری کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں میں پڑھائی جانے والی جماعت اول تا دہم کی 100 کتابوں کا جائزہ لیا گیا، جب کہ محققین نے 37 سرکاری اسکولوں میں 277 اور 19 مدارس میں 226 طالب علموں اور اساتذہ سے اُن کے تاثرات معلوم کیے۔

یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نصاب میں اقلیتوں، بالخصوص ہندوؤں اور کسی حد تک عیسائیوں، کی منظم انداز میں منفی تصویر کشی کی گئی ہے۔

’’مذہبی اقلیتوں (کے اراکین) کو بالعموم کم تر یا دوسرے درجے کے شہری کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جنھیں فیاض پاکستانی مسلمانوں نے محدود حقوق اور مراعات دے رکھی ہیں، جن پر اُنھیں (اقلیتوں کو) شکر گزار ہونا چاہیئے۔‘‘

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہندوؤں کو تسلسل کے ساتھ انتہا پسند اور اسلام کے ازلی دشمن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جن کی ثقافت اور معاشرے کی بنیاد ناانصافی اور بے رحمی پر قائم ہے، جب کہ اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جو ہندوؤں کے لیے اجنبی ہیں۔‘‘

VOA
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 193
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (12-11-11), یاسر عمران مرزا (11-11-11), قاسمی (11-11-11), محمدعدنان (11-11-11), مرزا عامر (12-11-11), احمد نذیر (11-11-11), رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 12:00 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اِس تنگ نظری کے باعث امتیاز برتنے اور تشدد کے ممکنہ ہتھکنڈوں کو تقویت ملتی ہے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرکاری اسکولوں اور مدرسوں میں پڑھائی جانے والے نصابی کتابوں میں ہندوؤں، عیسائیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کو منفی طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

بدھ کے روز جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اِس تنگ نظری کے باعث امتیاز برتنے اور تشدد کے ممکنہ ہتھکنڈوں کو تقویت ملتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اکثر و بیشر پبلک اسکولوں کی نصابی کتابوں میں سخت گیرنوعیت کا اسلامی تعصب شامل ہوتا ہے اور یہ کہ مذہبی اقلیتوں کو حقارت سے پیش کیا جاتا ہے یا پھر اُنھیں یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کہ خاص طور پر ہندوؤں کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہےاورعیسائیوں کے بارے میں غلط بیانی اوردل آزادی پر مبنی اقباسات درج ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اساتذہ عیسائیوں، یہودیوں اور احمدیوں کے بارے میں منفی خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس رپورٹ کی تحقیق اور تصنیف انٹرنیشنل سنٹر فار ریلیجن اینڈ ڈپلومیسی یا آئی سی آر سی اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ یا ایس ڈی پی آئی نے مل کر کی ہے جبکہ اس کی مالی سرپرستی امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجس فریڈم نے کی ہے۔

کمیشن کے سربراہ لیونارڈ لیو نے کہا کہ امتیازی برتاؤ کی تعلیم اِس امکان میں اضافہ کرتی ہے کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ ایسی تعلیمات مذہبی آزادی، اور قومی اور علاقائی استحکام کو کمزور کرنے کا باعث بنیں گی۔

واشنگٹن کے خود مختار ادارے آئی سی آر سی اور اسلام آباد کے پایک خودمختار تھنک ٹینک، ایس ڈی پی آئی نے اس رپورٹ کے لیے پاکستان کے چاروں صوبوں کے اسکولوں کے 100سے زائد نصابی کتابوں کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی پبلک اسکولوں اور مدارس کے طالب علموں اور اساتذہ کو بھی انٹرویو کیا گیا۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (11-11-11), محمدعدنان (11-11-11), مرزا عامر (12-11-11), رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 12:25 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یعنی کہ اب نصاب بھی "اُن" کی مرضی کا ہوگا
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (11-11-11), رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 06:23 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,309
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 795 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نصاب تو پہلےبھی تقریباان کی مرضی کا ہی چل رہا ہے
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے قاسمی کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (12-11-11), رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 04:39 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عیسائیوں کے سکول میں پڑھیں جنہیں اسلام نہیں پڑھنا۔اس میں ھمارے بچوں کا کیا قصور کہ وہ بھی نہ پڑھ پائیں۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
بلال الراعی (11-11-11), رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 09:10 PM   #6
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,882
شکریہ: 821
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
عیسائیوں کے سکول میں پڑھیں جنہیں اسلام نہیں پڑھنا۔اس میں ھمارے بچوں کا کیا قصور کہ وہ بھی نہ پڑھ پائیں۔
ٹھیک فرمایا آپ نے۔۔ویسے بھی ان سکھوں‌ ہندووں‌اور عیسایوں نے بہت ظلم کیے ہیں‌مسلمانوں‌پر۔۔
بلال الراعی آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-11-11, 12:53 AM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بلال الراعی مراسلہ دیکھیں
ٹھیک فرمایا آپ نے۔۔ویسے بھی ان سکھوں‌ ہندووں‌اور عیسایوں نے بہت ظلم کیے ہیں‌مسلمانوں‌پر۔۔
يہي تو وہ كہہ رہے ہيں كہ اس نصاب كو پڑھ كر بچوں كہ سكھوں ہندوؤں اور عيسائيوں كے مظالم بتائے جاتے ہيں اور وہ يہ جان كر انتہا پسند بن جاتے ہيں۔۔ اور ان سے نفرت كرنے لگتے ہيں۔۔

لہذا ايك ايسا نصاب ہونا چاہے جس ميں يہ بتايا گيا ہو كہ دنيا ميں سب سے اچھے لوگ ہندو سكھ عيسائي ہي ہيں۔۔ اور خراب مسلمان تھے جنھوں نے عرب سے نكل كر تلوار پكڑ كر كبھي ہندؤں كے ملك پر حملہ كر ديا كبھي سكھوں سے جنگيں كي اور كبھي عيسائيوں كے چين نہ لينے ديا۔۔۔۔


لہذا اسلاميات كي كاٹ چھاٹ كے ساتھ ساتھ ديگر كتب سے تاريخ اسلام كے عظيم سپوتوں اور ان كےكارناموں كو نكال كر كسي انگريزيا ہندوں كے كارنامے شامل كر ديے جائيں۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
بلال الراعی (12-11-11), رضی (12-11-11)
جواب

Tags
com, education, pakistan, کتابوں, گئی, پاکستان, پاکستانی, مسلمانوں, مطابق, معلوم, آر, آزادی, انداز, امتحان, اجنبی, اسلام, بھائی, بے, تصویر, حیات, علوم, علاقائی, عالمی, عدم, صوبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ کے بنچ میں2 ججوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا پنجاب سے ہے گلاب خان خبریں 0 11-03-11 06:51 AM
پاکستانی اور امرےکی خفےہ اےجنسےوں کے درمےان تعلقات دباﺅ کا شکار گلاب خان خبریں 0 07-01-11 05:35 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق مغرب کے بیانات درست نہیں، بھارت خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:33 AM
مفاہمت آرڈیننس:متحدہ کی قیادت اور کارکنوں کیخلاف ڈھائی ہزار مقدمات ختم کرنے کی سفارش،355 سے متعلق تجویز مسترد عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger