واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پتھر کا سبق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-05-09, 09:42 PM   #1
پتھر کا سبق
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 06-05-09, 09:42 PM

راجستھان کا ایک طالب علم ہائی اسکول میں فیل ہو گیا۔ دوسرے سال اس نے پھر امتحان دیا، مگر وہ دوبارہ فیل ہو گیا۔ اس کے بعد جب اس کا تیسرے سال کا نتیجہ آیا اور اس نے دیکھا کہ وہ اب بھی فیل ہے تو اس کو سخت دھجکا لگا۔ وہ اتنا بیزار ہوا کہ گھر سے بھاگ نکلا۔

چلتے چلتے وہ ایک گاؤں کے کنارے پہنچا۔ اس کو پیاس لگ رہی تھی۔ اس نے دیکھا کہ ایک کنواں ہے، جس پر کچھ عورتیں اور بچے پانی بھر رہے ہیں۔ وہ کنویں کے پاس پہنچا، تاکہ اپنی پیاس بجھا سکے۔ مگر وہاں اس نے ایک منظر دیکھا۔ منظر بظاہر چھوٹا سا تھا، مگر وہ اس سے اتنا متاثر ہوا کہ اپنی پیاس بھول گیا۔ اس کو اچانک محسوس ہوا کہ اس نے پانی سے زیادہ بڑی ایک چیز حاصل کر لی ہے۔

اس نے دیکھا کہ گاؤں کے لوگ جو پانی بھرنے کے لیے کنویں پر آتے ہیں۔ عام طور پر ان کے ساتھ دو عدد مٹی کے گھڑے ہوتے ہیں۔ ایک گھڑے کو وہ کنویں کے قریب ایک پتھر پر رکھ دیتے ہیں اور دوسرے گھڑے کو کنویں میں ڈال کر پانی نکالتے ہیں۔ اس نے دیکھا کہ جس پتھر پر گھڑا رکھا جاتا ہے، وہ گھڑا رکھتے رکھتے گھس گیا ہے۔
“گھڑا مٹی کی چیز ہے۔“ اس نے سوچا؛ “ مگر جب وہ بار بار بہت دنوں تک ایک جگہ رکھا گیا تو اس کی رگڑ سے پتھر گھس گیا۔ استقلال کے ذریعے مٹی نے پتھر کے اوپر فتح حاصل کر لی۔ مسلسل عمل نے کم زور کو طاقت ور کے اوپر غالب کر دیا۔ پھر اگر میں برابر محنت کروں تو کیا میں امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکتا؟ کیا کوشش کے اضافے سے میں اپنی کمی پر قابو نہیں پا سکتا؟“

یہ سوچ کر بھاگے ہوئے طالب علم کے قدم رک گئے۔ وہ لوٹ کر اپنے گھر واپس آ گیا اور دوبارہ تعلیم میں اپنی محنت شروع کر دی۔ اگلے سال وہ چوتھی بار ہائی اسکول کے امتحان میں بیٹھا۔ اس بار نتیجہ حیرت انگیز طور پر مختلف تھا۔ اس کے پرچے اتنے اچھے ہوئے کہ وہ اول درجے میں پاس ہو گیا۔ تین بار ناکام ہونے والے نے چوتھی کوشش میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ پتھر کا یہ سبق نوجوان کی زندگی کے لئے اتنا اہم ثابت ہوا کہ اس کی زندگی کا رخ بدل گیا۔ جو طالب علم ہائی اسکول میں مسلسل ناکام ہوکر بھاگا تھا، وہ اس کے بعد مسلسل فرسٹ آنے لگا۔ یہاں تک کہ ایم۔اے میں اس نے ٹاپ کیا۔ اس کے بعد وہ ایک اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک گیا اور وہاں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں کہ جو صرف ایک گاؤں میں پیش آیا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر جگہ ایسے “پتھر“ موجود ہیں، جو آدمی کو زندگی کا سبق دے رہے ہیں۔ جو ناکامیوں میں سے کامیاب بن کر نکلنے کا اشارہ دیتے ہیں۔ اگر آدمی کے اندر نصیحت قبول کرنے کا مزاج ہوتو وہ اپنے قریب ہی ایسا ایک “پتھر“ پا لے گا جو خاموش زبان میں اس کو وہی پیغام دے رہا ہو، جو مذکورہ نوجوان کو ایک پتھر سے ملا تھا۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 231
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (06-05-09), مزمل فاروق (06-05-09), yashaka (06-05-09), ام غزل (07-05-09), سحر (07-05-09), عبداللہ حیدر (06-05-09)
پرانا 06-05-09, 11:08 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (07-05-09), سحر (07-05-09)
پرانا 06-05-09, 11:31 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ واقعہ موڑتوڑ کر پیش کیا ہے یہ ایک بادشاہ کا قصہ تھا جس میں کچھ تبدیلی کی ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-05-09, 01:30 AM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس واقعہ کے بعد آپ نے جو لکھا ہے وہ ذیادہ متاثر کن ہے ۔ نصیحت تو روز ہمارے اردگرد موجود ہوتی ہےاصل اہمیت نصیحت کو قبول کرنا ہے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (07-05-09), ابن آدم (07-05-09)
پرانا 07-05-09, 01:33 AM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
یہ واقعہ موڑتوڑ کر پیش کیا ہے یہ ایک بادشاہ کا قصہ تھا جس میں کچھ تبدیلی کی ہے
اہمیت اس کی نہیں کہ واقعہ میں بادشاہ ہے یا ایک طالب علم ۔ اہمیت اس بات کی ہے جو اس میں بتائی گئی۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (07-05-09), ابن آدم (07-05-09)
پرانا 07-05-09, 05:15 AM   #6
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلیمان بھائی بہت ہی سبق آموز تحریر ہے ،مسلسل محنت اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔
بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (07-05-09)
پرانا 07-05-09, 09:24 AM   #7
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,963
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
یہ واقعہ موڑتوڑ کر پیش کیا ہے یہ ایک بادشاہ کا قصہ تھا جس میں کچھ تبدیلی کی ہے
وقاص بھائی آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس طرف توجہ دلائی میں نے یہ واقعہ ایسے ہی پڑھا تھا۔جیسا مجھے ملا آپ کے سامنے رکھ دیا اگر آپ اصل واقعہ کے بارے میں‌ جانتے ہیں تو مہربانی کر کے مجھے ارسال کر دیں میں نے یہ تحریر ایک رسالہ میں اشاعت کے لیئے بھیجی تھی۔آپ کی نشاندہی پر روک دی ہے اور آپ کی طرف سے اصل تحریر کا انتظار رہے گا
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (07-05-09), سحر (07-05-09)
جواب

Tags
قدم, قصہ, لوگ, آدمی, امتحان, اعلیٰ, بھائی, تحریر, تعلیم, زندگی, سال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پتھر کے دور کا ڈراوا شمشاد احمد عمومی بحث 1 01-11-11 05:13 PM
پتھر محمدعدنان شاعری اور مصوری 2 07-06-09 09:58 AM
پتھر ہو جاؤں بزم خیال شعر و شاعری 0 06-06-09 11:54 AM
دہشت گردی یا پارس کا پتھر راجہ اکرام اپکے کالم 9 14-05-09 09:15 AM
دل پتھر یا پتھر دل nsa47 دلچسپ اور عجیب 5 24-02-09 05:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger