واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پروگریس رپورٹ بھیجو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-10-09, 10:46 PM   #1
پروگریس رپورٹ بھیجو
شاہ شاہ آف لائن ہے 16-10-09, 10:46 PM

شجاع جو یونیورسٹی سے اچانک غائب ہوگیا تھا کل اس سے پچیس برس بعد ملاقات ہوئی۔ اس نے بتایا کہ وہ امریکہ چلا گیا تھا۔ وہاں پیپر میرج کی، ڈپارٹمنٹل سٹورز اور گیس سٹیشنوں پر کام کیا اور پچھلے دس برس سے ایل اے میں ایک ادارے کے ساتھ وابستہ ہے جو ہالی وڈ کے ستاروں اور انہیں ستارہ بنانے والوں کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔

میں نے کہا گھر چلو باقی گفتگو وہیں کرنا۔ شجاع کو ہر ٹریفک سگنل پر بھکاری بچے، پھول فروخت کرنے والی بچیوں اور اخبار فروش لڑکوں کو دیکھ کر اتنی ہی حیرت ہوئی جتنی حیرت کی میں کسی بھی بیس پچیس برس بعد وطن آنے والے پاکستانی سے توقع کرتا ہوں۔

'یار یہاں تو لوگ پہلے سے بھی زیادہ بھیک مانگ رہے ہیں۔ یار یہ کتنی پیاری بچی ہے اور کوئی اس کے پاؤں میں جوتی پہنانے والا نہیں ہے۔ یار سِول سوسائٹی اتنی بے حس کیوں ہے۔ یار حکومت کو یہ بچے کیوں دکھائی نہیں دیتے۔ یار این جی اوز کہاں مرگئی ہیں۔۔۔'

ایک ٹریفک سگنل پر اچانک شجاع چیخا، گاڑی سائڈ پر لگاؤ۔ میں نے کہا کیوں۔ وہ وہ کتنا معصوم بچہ ہے جو اخبار بیچ رہا ہے، میں اس کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کسی بھی طرح کی حیرت ظاہر کیے بغیر گاڑی سائڈ پر روک لی۔

شجاع نے اشارے سے بچے کو بلایا۔ بچہ کئی گاڑیاں پھلانگتا تقریباً دوڑتا ہوا آیا۔ تم کیا کرتے ہو بچے؟ جی میں یہیں اخبار بیچتا ہوں۔ سکول کیوں نہیں جاتے؟ جی باپ نہیں ہے، ماں اور بہن بھائیوں کا بوجھ سر پر ہے۔ اگر میں تمہیں ہر مہینے سکول کی فیس اور گھر کے لیے کچھ پیسے باقاعدگی سے دوں تو پھر سکول جاؤ گے؟ کیوں نہیں بابو جی، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔ لیکن تمہیں کچھ وعدے کرنے پڑیں گے۔ وہ کیا بابوجی؟ ایک تو تم مجھے اپنے گھر والوں سے ملواؤ گے، میں خود تمہارے گھر کی حالت دیکھنا چاہتا ہوں۔ دوسرا تمہارا ایک بینک اکاؤنٹ کھلواؤں گا جس میں تمہارے لیے پیسے بھیج سکوں۔ تیسرا یہ کہ تم ہر مہینے اپنے سکول کی پروگریس رپورٹ بھیجو گے اور اگر مجھے پروگریس رپورٹ نہیں ملی تو اگلے مہینے سے پیسے بند، کیا سمجھے؟ بچے نے ایک جمائی لیتے ہوئے کہا بابو جی ایک بات پوچھوں؟ پوچھو کیا پوچھنا ہے؟

آپ کیری لوگر ہیں نا؟

وسعت اللہ بی بی سی اردو

 
شاہ's Avatar
شاہ
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 117
Reply With Quote
شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ملک بھائی (18-10-09)
پرانا 17-10-09, 04:55 AM   #2
Junior Member
اجنبی
 
وقاص انور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 11
کمائي: 395
شکریہ: 1
3 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وقاص انور آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, ٹریفک, پھول, پاکستانی, لوگ, ماں, اللہ, امریکہ, اردو, غائب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
بھوشن کمار اپادھے ، پولیس کمشنر شعلہ پور، اسلام کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ فاروق سرورخان اسلام اور عصر حاضر 6 22-10-10 11:11 PM
UKمکے نمبر سے مفت ایس ایم ایس بھیجیں! monee3s ایس ایم ایس 3 20-06-09 01:11 AM
تیز ترین ایس ایم ایس بھیجنے والا Real_Light ایس ایم ایس 20 08-10-08 12:11 AM
ایئرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑی کو پولیس کی 40 سے زائد گاڑیوں نے گھیرے میں لئے رکھا خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger