واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-10, 06:36 AM   #1
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 16-08-10, 06:36 AM

امریکی ائربیس کو بچانے کا الزام


ظفراللہ جمالی کا الزام ہے کہ سندھ نےجمالی بائی پاس روڈ توڑ کر پانی کا رخ بلوچستان کی طرف کر دیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی وزیر کھیل اعجاز جکھرانی نے ڈالروں کی خاطر جیکب آباد میں امریکی ائر بیس کو بچانے کے لیے پانی کا رخ بلوچستان کی طرف کر دیا ہے۔

ظفراللہ خان جمالی کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف ہزاروں افراد بے گھر ہو ئے بلکہ سینکڑوں ایکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

نامہ نگار ایوب ترین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے میر ظفراللہ جمالی نے کہا کہ سندھ والوں نے زبردستی جمالی بائی پاس روڈ توڑ کر پانی کا رخ بلوچستان کی طرف کر دیا ہے جس سے صوبے کے دو اضلاع جعفرآباد اور نصیرآباد میں ہر طرف پانی آ گیا ہے۔ جب کہ ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ان دو اضلاع میں سالانہ لاکھوں ٹن گندم، چاول اور دیگر اجناس کی پیداوار ہوتی ہے جو سیلابی پانی سے مکمل طور پر تبا ہ ہوئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ والوں نے ہمیں تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ’صرف جیکب آباد میں ایک امریکن ائر بیس کو بچانے کے خاطر انہوں نے پانی کا ریلا بلوچستان کی طرف دھکیل دیا ہے۔‘

میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ ہزاروں افراد اس وقت نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ’میرے اپنے گاؤں روجھان جمالی کی آبادی گیار ہ ہزار ہے۔ رات کو چھ فٹ تک پانی آنے کے بعد پچانوے فیصد لوگ گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر گئے اور باقی لوگ آج محفوظ مقامات پر جا چکے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف فوج کے سربراہ، کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر اعلی حکام سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ ’سب نے میری بات سنی لیکن سمجھا کوئی نہیں۔‘

.................................................
بی بی سی


2 دن پہلے جیکب اباد خالی کروا لیا گیا تھا...........اور اب پانی کہیں اور پہنچ گیا ہے تو اس کا یہی مطلب لیا جا سکتا ہے جو جمالی نے لیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 209
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-08-10), منتظمین (16-08-10), مرزا عامر (17-08-10), اویسی (16-08-10), سحر (16-08-10)
جواب

Tags
color, فون, کوئٹہ, کرتے, گھر, گئی, پہلے, وقت, وزیر, لوگ, مکمل, آبادی, آج, انتظامیہ, احتجاج, بے, بار, خلاف, خان, رات, سنی, شہر, طور, صوبے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے! ھارون اعظم اپکے کالم 3 23-03-10 04:14 PM
گذاری عمر پستی میں ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 0 03-04-08 06:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger