واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پولیس کے ساتھ واسطہ، یادگار واقعات پہلی قسط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-04-10, 03:20 PM   #1
پولیس کے ساتھ واسطہ، یادگار واقعات پہلی قسط
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 05-04-10, 03:20 PM

یوں تو تقریباً ہر پاکستانی کا پولیس سے کبھی نہ کبھی واسطہ ضرور پڑا ہوگا، کچھ لوگوں کے ساتھ یہ تجربہ بہت افسوسناک ہوگا تو کچھ کے ساتھ دلچسپ ہوگا۔ جن لوگوں کے ساتھ پولیس کا رویہ برا گزرا وہ یقیناً نہایت تکلیف سے گزرے ہوں گے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں پولیس اہلکار شہریوں کے ساتھ برا نہیں بلکہ بہت برا سلوک کرتے ہیں۔ یہ قابل تعریف بات نہیں۔ اس لئے کہ ہمیں بحیثیت مسلم اچھے اخلاق کا حامل ہونا چاہیئے اور یہی اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات ہیں۔ اس میں شاید بہت زیادہ قصور پولیس والوں کا اپنا نہ ہو کیونکہ ان کی تربیت ابھی تک اسی انگریز دور کے بنائے ہوئے سلیبس کے تحت کی جاتی ہے اور پھر انہیں ماحول بھی ویسا ہی ملتا ہے جو کالونیول دور میں ترتیب دیا گیا تھا۔ اور یہی ہمارے حکمرانوں کی ضرورت ہے اس طرح وہ بہت آسانی سے ہم پر حکومت کرسکتے ہیں اسی لئے تو انہوں نے یہ سب تبدیل کرنے کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس میں بھرتی ہونے والے پہلے تو بڑی بڑی سوچ کے ساتھ پولیس میں شامل ہوتے ہیں مگر جب کالی بھیڑوں میں اٹھتے بیٹھتے ہیں تو انہی کے طرح ہوکر رہ جاتے ہیں۔ میرے پاس ماڈل پولیس اسلام آباد کے حوالے سے کچھ دلچسپ یادگاریں ہیں وقتاً فوقتاً آپ سب کی خدمت میں پیش کرتا رہوں گا۔ انشاء اللہ
یہ۱۹۹۷ء شاید دسمبر کی بات ہے ایک روز میں مغرب کے بعد اسلام آباد میں اپنے دفتر سے چھٹی کے بعد واپس راولپنڈی جارہا تھا کہ پرنسپل ایونیو کے آئی نائن چوک پر قائم چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں نے مجھے روک لیا اور موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک اور لائسنس چیک کیا۔ جب کچھ بن نہ پایا تو کاغذات وغیرہ اپنے پاس رکھ کر کہنے لگے ہمیں ٹارچ کے لئے قریبی مارکیٹ سے سیل لاکر دو، میں نے ان سے کہا سیل خریدنے کے لئے پیسے دو، ایک بولا آپ سیل لے آؤ پیسے دے دیں گے۔ وہ شاید سوچ رہے تھے سیل لے آئے گا تو کس نے پیسے دینے ہیں۔ میں نے سیل لا کر دئیے انہوں نے ٹارچ میں سیل ڈال کر چیک کئے اور مجھے کاغذات واپس کردئیے، میں بتایا کہ اتنے روپے کے سیل ملے ہیں اب دے دو تاکہ میں اپنی راہ لوں، کہنے لگے دیتے ہیں صبر کرو، میں رک گیا اتنے میں راولپنڈی کی طرف سے ایک ٹیکسی اسلام آباد جانے کے لئے وہاں پہنچی اس میں کچھ مسافر سوار تھے، پولیس اہلکاروں نے ٹیکسی روکی اور سب سے پہلے ڈرائیور سے مجھے میرے مطلوبہ روپے دینے کے لئے کہا جو اس ڈرائیور نے خاموشی سے مجھے دے دئیے، مجھے رقم ملنے کی دیر تھی کہ میں وہاں سے گھر روانہ ہوگیا، مجھے نہیں معلوم انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے کیا معاملہ کیا۔
پولیس والوں کے ساتھ اس عرصہ کے دوران جب میں اسلام آباد میں ملازمت کرتا رہا کئی بار واسطہ پڑا کوشش کروں گا کہ آپ کے ساتھ باقی واقعات بھی شیئر کروں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 277
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (05-04-10), عبداللہ آدم (05-04-10)
پرانا 05-04-10, 03:28 PM   #2
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پولیس کی تو بات ہی کچھ اور ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 05:13 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج کل تو پنڈی اسلام اباد میں تریفک پولیس بہت اچھی مہذب اور با اخلاق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمومی اہلکاروں کا البتہ وہی پرانا حال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-04-10, 03:15 AM   #4
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,412
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خادم اعلٰی پنجاب نے پولیس کی تنخواہیں تو دو گنا کردیں پر پولیس والوں کی کارکردگی ویسی کی ویسی۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتے, کوشش, گھر, گزرا, پہلی, پہلے, پولیس, پوسٹ, پاکستانی, یوں, واقعات, چیک, معلوم, اللہ, اسلام, بار, جانے, حامل, خدمت, دیں, دے, سوچ, عرصہ, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے گلاب خان خبریں 7 24-02-11 09:20 PM
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 01:59 PM
چیف جسٹس کی برہمی پر وکلاءپر پولیس تشدد کی تمام ایف آئی آرز بحال ،بے قابو پولیس کسی کی نہیں سنتی جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:25 PM
پنجاب پولیس کے اشتہار میں بھارتی پولیس کا مونو گرام محمدعمر خبریں 1 19-03-10 09:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger