واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-06-07, 11:30 AM   #1
چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 05-06-07, 11:30 AM

میرے والد بتاتے ہیں کہ سن پینسٹھ کی لڑائی کے دوران ایک دن محاز پر جانے والے مسلح فوجیوں کا ایک کانوائے رحیم یار خان شہر سے گزرا۔ لوگوں نے اس کانوائے کو گھیر لیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کردیے۔
کچھ لوگوں نے فوجیوں کے منع کرنے کے باوجود زندہ بکرے اور مرغیاں ٹرکوں میں ڈالنی شروع کردیں۔ دو گوالوں نے اپنی سائیکلیں کنارے کھڑی کیں اور پیتل کے بڑے بڑے بھگونوں سے دودھ نکال کر زبردستی فوجیوں کو پلانے لگے۔ کسی کا اور بس نہ چلا تو سامنے کی دوکان سے جتنے پھل خرید سکتا تھا خریدے اور انہیں ٹرک میں بیٹھے فوجیوں کی گود میں پڑے ہیلمٹوں میں ڈال دیا۔

ایک بزاز مہردین تو اتنا جذباتی ہوگیا کہ اس نے پاپلین کے آٹھ دس تھان فوجی جیپوں اور ٹرکوں میں پھینک دیے۔ان کے افسر نے مہردین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ یار ہم جنگ لڑنے جارہے ہیں شادی پر نہیں جارہے۔ اتنی ساری پاپلین کا کیا کریں گے۔ مگر مہردین نے جیسے کانوں میں روئی ٹھونس لی۔ کہنے لگا بس جی لے جاؤ۔۔۔اور کچھ نہیں تو کسی زخمی کے لیے پٹیاں بنا لینا۔ اپنی بندوقیں صاف کرنے کے پھلترو بنا لینا۔۔۔۔بس مجھے منع نہ کرو۔۔۔خدا تمہارا حامی و ناصر ہو۔

میرے والد نے بتایا کہ یہ جو بگا ملنگ تھا (اللہ اسے جنت نصیب کرے) یہ بھی وہیں کہیں بھیک مانگ رہا تھا۔اس نے جب دیکھا کہ ساری خلقت فوجیوں پر راشن پانی لے کے ٹوٹ پڑی ہے تو بگے ملنگ کی بھی غیرت جاگی اور اس نے اپنے چوغے سے مٹھی بھر کے مڑے تڑے نوٹ نکالے اور ٹرکوں سے اترنے والے دوتین فوجیوں کی جیب میں ٹھونس دیے اور یاعلی مدد کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے کشکول میں موجود کھلے پیسے ہوا میں اچھال دیے۔
جنگ جاری رہی اور اس دوران ایک فوجی یونٹ نے عیدگاہ کے نزدیک عارضی پڑاؤ ڈال دیا۔ لوگوں نے ان سے ذرا فاصلے پر دیگیں چڑھا دیں۔ کبھی کبھی فوجی زبردستی کی اس مہمان نوازی سے چڑ بھی جاتے تھے۔ تو لوگ منت سماجت کر کے پکی ہوئی دیگیں ان کے پاس چھوڑ جاتے۔ جب فوجیوں نے حفاظتی خندقیں کھودنی شروع کیں تو لوگوں نے ان سے پھاوڑے چھین لیے اور خود خندقیں کھودنے لگے۔

یہ وہ زمانہ تھا جب ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹیاں بننی شروع نہیں ہوئی تھیں۔ عسکری بینک، عسکری بیکری، عسکری منرل واٹر، عسکری ڈیری فارم، آئی ایس آئی، ایم آئی اور پولٹیکل سیل جیسی اصطلاحات نہ فوجیوں کی روزمرہ زبان میں شامل ہوئی تھیں اور نہ ہی سویلین ڈ کشنری کا حصہ بنی تھیں۔

بھلا ہو یحیٰی خان سے لے کر پرویز مشرف تک آنے والوں کا۔ جنہوں نے رفتہ رفتہ یہ سبق دیا کہ لڑائی بھڑائی اچھی چیز نہیں ہوتی۔ فوج کسان، سیکیورٹی گارڈ ، صنعت کار، سٹیٹ ایجنٹ، بینکر، ٹرانسپورٹر، ٹھیکیدار اور مینیجرز بن کے بھی تو ملک کی خدمت کرسکتی ہے۔

مگر سن پینسٹھ میں پاک فوج کے لیے آنکھیں بچھانے والوں کی اولادوں کو جانے ایسی کونسی بات بری لگ گئی ہے کہ وہ ان دنوں اس طرح کے نعرے لگا رہے ہیں:

چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں
پنشن لے کے جاندا کیوں نئیں

وسعت اللہ خان

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 631
Reply With Quote
پرانا 05-06-07, 12:38 PM   #2
Senior Member
 
وسیم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مراسلات: 1,075
کمائي: 24,353
شکریہ: 698
613 مراسلہ میں 1,503 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں

بہت اچھی شیرینگ ہیں جلدی وردی لا دےگا
وسیم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-07, 01:23 PM   #3
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں

چا چا وردی نہیں‌اتارنے والا
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-07, 03:08 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں

چاچے نوں وردی اپنئ جان نالوں پیاری اے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-07, 07:48 PM   #5
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں

اوہ بھائی وردی چاچے دی کھل اے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, چاچا, اللہ, بھائی, جواب, خان, زمانہ, شہر, عسکری, صنعت, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:52 AM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
جعلی ڈگریوں کی ریس جاری 529ارکان اسمبلی کی ڈگریوں میں 29جعلی 22مشکوک ۔ جاویداسد خبریں 0 14-07-10 06:36 PM
ہوٹل میں امریکی فوجیوں کا پراسرار آپریشن! کیا حملہ ان فوجیوں پر تھا؟ تفسیر حیدر خبریں 1 21-09-08 08:23 PM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف راولپنڈی اسلام آبادمیں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger